31/10/2026
ہمارے پاس ایک بھیڑ لنگڑانے کی شکایت کے ساتھ لائی گئی، جس کا کئی دنوں سے علاج جاری تھا، لیکن جب ہم نے اس کے پاؤں کا تفصیلی معائنہ کیا تو زخم میں میگوٹس (Maggots) یعنی کیڑے موجود پائے گئے۔
اکثر فارمرز جانوروں کے پاؤں میں ہونے والے چھوٹے زخموں کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں، لیکن یہی زخم وقت کے ساتھ گہرے ہو سکتے ہیں اور ان میں کیڑے بھی پڑ سکتے ہیں، جس سے جانور کو شدید تکلیف ہوتی ہے۔
ہم نے زخم کی صفائی کی اور ضروری ادویات تجویز کیں۔
فارمرز کے لیے اہم پیغام: جانوروں کے پاؤں، انگلیوں کے درمیان اور تلووں کا باقاعدگی سے معائنہ کریں۔ اگر کوئی زخم، سوجن یا مسلسل لنگڑاپن نظر آئے تو اسے نظر انداز نہ کریں اور بروقت ویٹرنری ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔
یاد رکھیں! چھوٹے زخم کو نظر انداز کرنا بڑے نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔