17/09/2022
تحریر سیدہ سارہ طاہر
بکری کے دودھ میں پوشیدہ صحت اور ترقی کا رستہ
کیونکہ ہم ایک ترقی پذیر ملک ہیں اور ہم نے بکری کو صرف گوشت کی نظر سے دیکھا ہے اس لیے بدقسمتی سے بکری کے دودھ کے فوائد کا کچھ زیادہ علم ہمیں نہیں.
پوری دنیا میں بکری کے دودھ کے متاثر کن صحت کے فوائد اور انسانی جسم پر اس کے مثبت اثرات کے بارے میں حالیہ تحقیق نے اسے بہت مقبول انتخاب بنا دیا ہے۔
اگرچہ بکریاں عالمی دودھ کی فراہمی کا صرف 2 فیصد پیدا کرتی ہیں، جیسا کہ ہماری عمر بڑھتی ہے، اس دودھ کی کیمیائی ساخت اور جسم پر اثرات دراصل گائے کے دودھ کے اثرات سے بہتر ہوتے ہیں۔
مثال کے طور پر، وہ لوگ جو لییکٹوز عدم برداشت کا شکار ہوتے ہیں، بکری کے دودھ کو گائے کے دودھ سے کہیں زیادہ بہتر ہضم کرتے ہیں کیونکہ اس میں فائدہ مند فیٹی ایسڈز (گائے کے دودھ سے دوگنا) ہوتے ہیں۔
بکری کے دودھ کو عام طور پر پنیر، مکھن، آئس کریم اور دہی میں پروسس کیا جاتا ہے.
بکری کے دودھ کے صحت سے متعلق فوائد میں وزن کم کرنے، سوزش کو کم کرنے، ہاضمے کو بہتر بنانے، غذائی اجزاء کی حیاتیاتی دستیابی کو بہتر بنانے، ہڈیوں کو مضبوط بنانے، دل کی صحت کو فروغ دینے، قوت مدافعت کو مضبوط بنانے، میٹابولزم کو بڑھانے، زہریلے مادوں کو جسم میں جمع ہونے سے روکنے، اور مجموعی صحت کو فائدہ پہنچاتا ہے۔
ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بکری کا دودھ نوش فرمایا,لیکن ہم مسلمانوں نے اس کے دودھ کے فوائد کو جاننے کی کبھی کوشش نہیں کی,اور غیر مسلموں نے نہ صرف اس دودھ کی اہمیت کو پہچانا بلکہ اس پر ریسرچ کی اور اس کی پروڈکٹ بنا کے اس کو ایک انڈسٹری کا درجہ دے دیا.
ایک غیرملکی گوٹ فارمر کے الفاظ ہیں کہ" مناسب علم اور مثبت رویہ کے ساتھ، بکری کے دودھ کا استعمال زندگی کے معیار کو بہتر بنا سکتا ہے اور زندگی بھر بہترین تندرستی اور صحت کو برقرار رکھ سکتا ہے.اور ہم اس چیز کو جان چکے ہیں کہ بکری کا دودھ سونے سے زیادہ قیمتی ہے.نہ صرف صحت کے لئے بلکہ ملک کی ترقی کے لیے بھی۔
پوری دنیا میں جہاں پر بکری کا دودھ ایک انڈسٹری بن چکی ہے ابھی بھی ڈیمانڈ اور سپلائی کا گیپ پورا نہیں ہوسکا.تو کیوں نہ ہم بکری کے دودھ کو فروغ دے کر نہ صرف اپنی قوم کو صحت مند بنائے بلکہ اپنے ملک کی ترقی میں بھی حصہ ڈالیں🤗