AM Equine Care Lab and Researc Center

Directions

AM Equine Care Lab and Researc Center Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from AM Equine Care Lab and Researc Center, Pet service, Near Central Jail, Kot Lakhpat, Lahore.

04/08/2026
لاہور ریس کلب میں جدید "اے ایم ایکوائن کیئر لیب ریسرچ اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر" کا باوقار افتتاحلاہور ریس کلب میں گھوڑوں کی...
02/08/2026

لاہور ریس کلب میں جدید "اے ایم ایکوائن کیئر لیب ریسرچ اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر" کا باوقار افتتاح

لاہور ریس کلب میں گھوڑوں کی جدید طبی نگہداشت، بروقت تشخیص، تحقیق اور علاج معالجے کے عالمی معیار کو فروغ دینے کے لیے "اے ایم ایکوائن کیئر لیب ریسرچ اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر" کا شاندار افتتاح کر دیا گیا۔ اس جدید مرکز کا مقصد گھوڑوں کی صحت سے متعلق تشخیصی سہولیات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق فراہم کرنا اور جدید ویٹرنری ٹیکنالوجی کو پاکستان میں متعارف کروانا ہے۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی لاہور ریس کلب کے ممتاز رہنما مخدوم سید احمد محمود تھے، جنہوں نے اپنے دستِ مبارک سے فیتہ کاٹ کر لیبارٹری کا باضابطہ افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب میں لاہور ریس کلب کی اعلیٰ انتظامیہ، ممتاز ویٹرنری ماہرین، ٹرینرز اور دیگر اہم شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی کے ہمراہ اسٹورٹ فواد چیمہ، معروف ٹرینر شاہد رحمان، لاہور ریس کلب کے سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر ادریس عامر، ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر سید فرحان علی شاہ اور ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر حمزہ رضا بھی موجود تھے۔
تقریب میں اے ایم ایکوائن کیئر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) ڈاکٹر سید معاذ ندیم، پروفیسر ڈاکٹر سید ندیم منصور (اسلام میڈیکل کالج)، شہریار علی (AM Agrovet Services)، محمد عبداللہ (لیب انچارج) اور ڈاکٹر معیز ندیم نے بھی خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر سید معاذ ندیم نے لیبارٹری میں نصب کی جانے والی جدید ترین درآمد شدہ AI based Multi-Functional Analyzer, Ozelle EHVT-50 for veterinary مشین کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔ انہوں نے اس جدید ٹیکنالوجی کی خصوصیات، افادیت اور مختلف تشخیصی صلاحیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ یہ مشین گھوڑوں میں خون، بائیو کیمسٹری اور دیگر اہم تشخیصی ٹیسٹ انتہائی تیز رفتاری، درستگی اور عالمی معیار کے مطابق انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ تقریب کے شرکاء کو مشین کا عملی لائیو ڈیمونسٹریشن بھی پیش کیا گیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔
اسی تقریب کے دوران جدید پورٹیبل ڈیجیٹل ایکسرے (Portable Digital X-Ray) سسٹم کا بھی عملی مظاہرہ کیا گیا۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ اس جدید نظام کی بدولت گھوڑوں کی ہڈیوں، جوڑوں، فریکچر، لنگڑاہٹ اور دیگر جسمانی مسائل کی فوری اور مؤثر تشخیص موقع پر ہی ممکن ہوگی، جس سے علاج میں قیمتی وقت کی بچت اور بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں گے۔
تقریب میں لیبارٹری میں فراہم کی جانے والی مختلف جدید تشخیصی سہولیات اور ٹیسٹوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ مرکز میں ہیمیٹولوجی، بائیو کیمسٹری، سیرو لوجی، پیراسائٹولوجی، مائیکرو بائیولوجی، فیکل و یورین اینالیسز، الیکٹرولائٹ ٹیسٹنگ، انفیکشنز کی بروقت تشخیص، پورٹیبل ایکسرے سمیت متعدد جدید ویٹرنری تشخیصی سہولیات دستیاب ہوں گی، جو گھوڑوں کی بیماریوں کی بروقت تشخیص اور مؤثر علاج میں اہم کردار ادا کریں گی۔
معزز مہمانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے ایم ایکوائن کیئر لیب ریسرچ اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر کا قیام لاہور ریس کلب اور پاکستان کی ایکوائن ویٹرنری سروسز کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید آلات، بین الاقوامی معیار کی تشخیصی سہولیات اور تربیت یافتہ ماہرین کی موجودگی سے گھوڑوں کی صحت، فلاح و بہبود اور بروقت علاج کے شعبے میں نمایاں بہتری آئے گی۔
تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو لیبارٹری کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ بھی کروایا گیا، جہاں جدید آلات، تشخیصی نظام اور مستقبل کے تحقیقی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ شرکاء نے اس جدید مرکز کے قیام پر ڈاکٹر سید معاذ ندیم اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ادارہ پاکستان میں ایکوائن میڈیسن، تحقیق اور تشخیص کے شعبے میں نئی مثال قائم کرے گا۔

02/08/2026

🏇 لاہور ریس کلب میں AM Equine Care Lab Research & Diagnostic Centre کا افتتاح

لاہور ریس کلب میں AM Equine Care Lab Research & Diagnostic Centre کا باوقار افتتاح مخدوم سید احمد محمود نے کیا۔ تقریب میں فواد چیمہ، شاہد رحمان، ڈاکٹر ادریس عامر، ڈاکٹر سید فرحان علی شاہ، ڈاکٹر حمزہ رضا، ڈاکٹر سید معاذ ندیم (CEO, AM Equine Care)، پروفیسر ڈاکٹر سید ندیم منصور، شہریار علی، محمد عبداللہ اور ڈاکٹر معیز ندیم سمیت لاہور ریس کلب کی انتظامیہ، ویٹرنری ماہرین اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
جدید مرکز میں AI-Based Multi-Functional Veterinary Analyzer، Portable Digital X-Ray اور ہیمیٹولوجی، بائیو کیمسٹری، سیرو لوجی، مائیکرو بائیولوجی سمیت جدید تشخیصی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جو پاکستان میں گھوڑوں کی صحت، بروقت تشخیص، تحقیق اور علاج کے معیار کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

🐎 AM EQUINE CARE LAB IS NOW OPEN! 🧪We are delighted to announce that AM Equine Care Lab is officially open and now recei...
30/07/2026

🐎 AM EQUINE CARE LAB IS NOW OPEN! 🧪

We are delighted to announce that AM Equine Care Lab is officially open and now receiving samples for diagnostic laboratory services.

The laboratory was formally inaugurated by Honourable Syed Makhdoom Ahmad Mehmood, whose gracious presence made this important occasion truly memorable.

We extend our heartfelt gratitude to all our honourable guests, veterinary professionals, colleagues, friends, and well-wishers who joined us and honoured the inauguration with their presence. Your support and encouragement mean a great deal to us.

With the opening of AM Equine Care Lab, we look forward to serving the equine community with reliable diagnostics, professional expertise, and a strong commitment to quality animal healthcare.

AM Equine Care Lab — Now Open & Receiving Samples

🐴 Advancing Equine Diagnostics. Supporting Better Care.

Equine diagnostics.......
30/07/2026

Equine diagnostics.......

Address

Near Central Jail, Kot Lakhpat
Lahore
54770

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AM Equine Care Lab and Researc Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Nearby pet stores & pet services