Doctors Veterinary Clinic جانوروں کی دیکھ بھال

Doctors Veterinary Clinic جانوروں کی دیکھ بھال Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Doctors Veterinary Clinic جانوروں کی دیکھ بھال, Veterinarian, Al Madinah.

جانوروں اور جدید فارمنگ کے متعلق آگاہی، ہدایات اور مشورے
واٹس ایپ
Join Whatsapp Community https://chat.whatsapp.com/J3iLFnnbvsYFe5rvzfoEKU
یوٹیوب
https://www.youtube.com/

عید الاضحیٰ مبارک 🌙اللہ تعالیٰ آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کو خوشیاں، صحت، سلامتی اور اپنی رحمتوں سے نوازے۔ آمین 🤲
27/05/2026

عید الاضحیٰ مبارک 🌙
اللہ تعالیٰ آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کو خوشیاں، صحت، سلامتی اور اپنی رحمتوں سے نوازے۔ آمین 🤲

14/05/2026

Grain Overload Treatment In Goats



گرمیوں میں جانوروں کو ہمیشہ کھلی، ہوا دار اور سایہ والی جگہ پر باندھیں۔ بہت سے فارمز پر دیکھا ہے کہ جانور ایسے کمروں یا ...
07/05/2026

گرمیوں میں جانوروں کو ہمیشہ کھلی، ہوا دار اور سایہ والی جگہ پر باندھیں۔ بہت سے فارمز پر دیکھا ہے کہ جانور ایسے کمروں یا برآمدوں میں بندھے ہوتے ہیں جو تین یا چاروں طرف سے بند ہوتے ہیں، وہاں گرمی اور حبس بہت بڑھ جاتا ہے۔ ایسے ماحول میں جانور کم خوراک کھاتے ہیں، زیادہ ہانپتے ہیں اور دودھ کی پیداوار واضح کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

اگر مجبوری میں بند جگہ پر جانور باندھنے پڑیں تو کم از کم پنکھوں کا انتظام ضرور کریں۔ گرم ہوا اور جانوروں سے پیدا ہونے والی گیسیں اوپر اٹھتی ہیں، اس لیے شیڈ یا چھت مناسب اونچی ہونی چاہیے، تقریباً 18 فٹ کے آس پاس بہتر رہتی ہے۔

گرمیوں میں صاف اور ٹھنڈے پانی کی مسلسل دستیابی بھی بہت ضروری ہے۔ کئی دفعہ صرف پانی کی کمی کی وجہ سے دودھ اچانک کم ہو جاتا ہے۔ خاص طور پر بھینسوں پر گرمی زیادہ اثر کرتی ہے، اس لیے پانی کا چھڑکاؤ اور ہوا کا اچھا انتظام جانور کو ہیٹ سٹریس سے بچانے میں کافی مدد دیتا ہے۔

اگر آپ جانوروں کے جسم پر چیچڑ مار دوائی بار بار استعمال کریں یا چیچڑ ختم کرنے والے ٹیکے لگوا دیں، تب بھی مسئلہ مکمل حل ن...
29/04/2026

اگر آپ جانوروں کے جسم پر چیچڑ مار دوائی بار بار استعمال کریں یا چیچڑ ختم کرنے والے ٹیکے لگوا دیں، تب بھی مسئلہ مکمل حل نہیں ہوگا۔ چیچڑ دوبارہ آ کر جانوروں کا خون چوستے رہیں گے اور مختلف بیماریاں پھیلاتے رہیں گے، اگر آپ نے جانوروں کے رہنے کی جگہ کو صاف ستھرا نہ رکھا۔
فیلڈ میں اکثر دیکھا گیا ہے کہ جہاں جانور باندھے جاتے ہیں، وہیں قریب ہی ان کے فضلے کے ڈھیر لگے ہوتے ہیں، جو چیچڑ اور دیگر جراثیم کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ بنتے ہیں۔
اس لیے ضروری ہے کہ جانوروں کا فضلہ ان کی رہائش کی جگہ سے دور رکھا جائے اور ماحول کو صاف رکھا جائے تاکہ چیچڑ اور بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہو

قربانی کے جانور کو گھر لاتے ہی ایک بار ڈی ورمنگ کر لینی چاہیے، پھر 15 دن بعد دوبارہ اور ایک مہینے بعد تیسری بار کر لیں، ...
09/04/2026

قربانی کے جانور کو گھر لاتے ہی ایک بار ڈی ورمنگ کر لینی چاہیے، پھر 15 دن بعد دوبارہ اور ایک مہینے بعد تیسری بار کر لیں، لیکن یاد رکھیں کہ قربانی سے کم از کم ایک مہینہ پہلے ڈی ورمنگ بند کر دیں کیونکہ ان دواؤں کا اثر گوشت میں رہ سکتا ہے، اسی طرح آخری مہینے میں ایورمیکٹن جیسے ٹیکے بھی نہ لگائیں۔ خوراک کے لحاظ سے جانور کو اچھی اور متوازن غذا دیں، چاہیں تو تیار شدہ ونڈا دے سکتے ہیں جو بکرے، کٹے اور بچھڑے سب کے لیے مناسب ہوتا ہے یا پھر اپنا ونڈا بنا لیں جس میں کھل، چوکر، دلیہ، مکئی یا گندم، نمک اور منرل شامل ہوں، وزن بڑھانے کے لیے سیرپ بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ نئے آنے والے جانور کو شروع میں سبز چارہ اور توڑی پر رکھیں اور نئی خوراک آہستہ آہستہ شامل کریں، کم از کم ایک سے دو ہفتے میں مکمل تبدیل کریں، شروع میں زیادہ ونڈا دینا نقصان دہ ہوتا ہے اس لیے آدھا کلو سے آغاز کریں اور آہستہ آہستہ مقدار بڑھائیں، کیونکہ ایک دم زیادہ خوراک دینے سے معدہ خراب ہو جاتا ہے اور جانور وزن بڑھانے کے بجائے کمزور ہو جاتا ہے۔

29/03/2026

Nervous Signs In Animals

28/03/2026

Deworming of Qurbani Animals

15/02/2026



12/02/2026


ایک ویٹرنری ڈاکٹر ہونے کے ناطے، اور ایک ایسے فرد کی حیثیت سے جو علم، محنت اور قدر کے منصفانہ تبادلے پر یقین رکھتا ہے، یہ...
18/01/2026

ایک ویٹرنری ڈاکٹر ہونے کے ناطے، اور ایک ایسے فرد کی حیثیت سے جو علم، محنت اور قدر کے منصفانہ تبادلے پر یقین رکھتا ہے، یہ گفتگو بار بار دہرانا ضروری ہے۔
آج کے ڈیجیٹل دور میں بہت سے لوگ چیٹس اور پیغامات کے ذریعے ویٹرنری ڈاکٹروں سے مشورہ، تشخیص، علاج کے طریقے اور مسلسل رہنمائی چاہتے ہیں، مگر اکثر یہ پہلو نظر انداز ہو جاتا ہے کہ اس اسکرین کے پیچھے ایک باقاعدہ تربیت یافتہ پیشہ ور موجود ہے۔
کنسلٹیشن محض چند جملوں کا تبادلہ نہیں ہوتی، بلکہ اس میں کیس کو سمجھنا، علامات کا تجزیہ کرنا، تجربے اور علم کو استعمال کرنا، اور ممکنہ نتائج کی ذمہ داری قبول کرنا شامل ہوتا ہے۔ جب کوئی ڈاکٹر اپنی روزمرہ کی مصروفیات چھوڑ کر یا دیگر ذمہ داریاں مؤخر کر کے آپ کے مسئلے پر توجہ دیتا ہے، تو اس کی فیس ادا کرنا عزت اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کا تقاضا ہے۔
کنسلٹیشن فیس صرف وقت کا معاوضہ نہیں، بلکہ سنجیدگی، وضاحت اور بہتر فیصلوں کی بنیاد ہوتی ہے۔ یہ ڈاکٹر کو ذہنی سکون کے ساتھ مکمل توجہ دینے کا موقع فراہم کرتی ہے، جس کا فائدہ بالآخر جانور، مالک اور خود پیشہ ور تینوں کو ہوتا ہے۔
مہارت کی قدر کرنے کا مطلب اُن اصولوں اور نظاموں کی قدر کرنا بھی ہے جو اس مہارت کو قائم رکھتے ہیں۔ کنسلٹیشن فیس دینا کسی پر بوجھ نہیں، بلکہ ایک مہذب، ذمہ دار اور پیشہ ورانہ رویے کی علامت ہے۔

Address

Al Madinah
42313

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Doctors Veterinary Clinic جانوروں کی دیکھ بھال posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category