Vet.Malik abbas

13/01/2025

Available Malik veterinary clinic Shamshi Khan stop 🚏🛑
03439494328

💥  Cow Rubber Mat  🐄  گائیوں کیلئے ربڑ میٹ💥      Dr Abbas      ☎️  03439494328☑️اپنے قیمتی جانوروں کو سخت اور سرد فرش سے...
28/02/2024

💥 Cow Rubber Mat 🐄 گائیوں کیلئے ربڑ میٹ💥

Dr Abbas
☎️ 03439494328

☑️اپنے قیمتی جانوروں کو سخت اور سرد فرش سے بچاِیئں، ہمارا ربڑ میٹ گائے کو نہ صرف لنگڑا پن اور گھٹنوں کے درد سے محفوظ رکھتا ہے، بلکہ اسے انتہائی سرد موسم سے بچاو میں بھی مدد فراہم کرکے تناو کا شکار نہِیں ہونے دیتا جو کہ دودھ میں اضافے کا باعث بنتا ہے

☑️یہ ربڑ میٹ وزنی گائے جسکا وزن 500 کلو یا زیادہ ہے کو بڑے آرام سے برداشت کر سکتا ہے۔ ایک سال کی ربڑ میٹ کی وارنٹی، جبکہ پانچ سال کی کارآمد لائف ہے

📢مزید تفصیلات کے لیئے واٹس اپ یا کال پر رابطہ کیجیئے
💥For Details & delivery, please contact us at 03439494328

بکریوں کی جان لیوا بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے Vaccination کیا ہے کیوں ضروری ہے اور اسے لگانے کا سہی طریقہ کیا ہے: ا...
25/02/2024

بکریوں کی جان لیوا بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے Vaccination کیا ہے کیوں ضروری ہے اور اسے لگانے کا سہی طریقہ کیا ہے:
اسّلام و علیکم پیارے فارمر بھائیوں کہتے ہیں کہ جانور کو بیمار ہونے سے بچانا اس کے بیمار ہونے کے بعد علاج کرنے سے زیادہ آسان کام ہے اسی لئے آج ہم جانوروں کی تین مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکوں یعنی Vaccination کے متعلق بات کریں گے اور دیکھیں گے کہ ویکسینیشن کیا ہے اور کیوں ضروری ہے اور کا بہتر طریقہ کار کیا ہے۔

حفاظتی ٹیکہ Vaccination کیا ہے ؟
انسانوں کی طرح جانوروں میں بھی بہت سی جان لیوا وائرل Viral بیماریاں پائی جاتی ہیں جو اگر ایک جانور کو ہو جائے تو باقی جانوروں میں بھی پھیل جاتی ہیں جن کا علاج ناممکن تو نہیں مگر مشکل ہے اور ان میں جانور کی شرح اموات تباہ کن حد تک زیادہ ہے اور اس وجہ سے فارمر کو بہت زیادہ مالی نقصان کا اندیشہ رہتا ہے لیکن ان سے بچاؤ ممکن ہے اگر اس بیماری کے خلاف حفاظتی ٹیکہ جانور کو لگا دیا جائے تو جانور محفوظ رہتا ہے اور اگر خدا نہ خواستہ بیماری کا حملہ ہو بھی جائے تو جانلیوا نہیں ہوتا ۔ جانوروں کے متعلق مزید معلومات كیلئے یوٹیوب چینل itx dangar doctor وزٹ کریں

حفاظتی ٹیکوں Vaccination کی دو اقسام:
حفاظتی ٹیکے دو طرح کے ہوتے ہیں:
1- زندہ جراثیم والی Live Vaccine
یہ Vaccine بیماری کے زندہ جرثوموں کو اک خاص طریقہ پر کمزور کر کے بنائی جاتی ہے اور بیماری کے خلاف زیادہ اور جلد مدافعت پیدہ کرتی ہے اور عام طور پر اس کی ایک خوراک لمبے عرصے کےلئے کافی ہوتی ہے لیکن بعض حالتوں میں اس کا reaction بھی دیکھا گیا ہے جو علاج کے بعد ٹھیک ہو جاتا ہے۔
2- مردہ جراثیم والی Killed Vaccine
یہ Vaccine بیماری کے مردہ جرثوموں کے ساتھ بنائی جاتی ہے اور یہ بیماری کے خلاف مدافعت تو پیدہ کرتی ہے لیکن اس مقصد کبلئے اس کی دو خوراکیں درکار ہوتی ہیں جو ایک ماہ کے وقفے سے لگانا ضروری ہوتا ہے عام طور پر اس vaccine کا کوئی reaction دیکھنے میں نہیں آتا۔

بکریوں کی 3 بیماریاں جن کی Vaccine کرنا انتہائی ضروری ہے :
یوں تو دنیا میں بکریوں کی کافی بیماریوں کی Vaccine کی جاتی ہے لیکن ہمارے ملک میں تمام vaccine دستیاب نہیں اس لئے کم از کم 3 خطرناک بیماریوں سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ٹیکے لازمی لگانا چاہئے۔
1- انتڑیوں کا زہر Enterotoxemia (ET)
یہ بکریوں اور بچوں کی ایک عام بیماری ہے اس بیماری میں جانور اچانک موت کے مو میں چلا جاتا ہے اور علاج کا وقت بھی نہیں ملتا اس لئے اس کی vaccine کرانا بہت ضروری ہے۔
اس کی vaccine تقریبن ہر جگہKilled vaccine کی شکل میں بنی بنائی دستیاب ہوتی ہے۔ یہ ویکسین 1 ml زیر جلد لگتی ہے اور ایک ماہ بعد اس کی ایک اور خوراک Booster dose لگانا ضروری ہے۔ اس کے بعد ہر 6 مہینے بعد لگانی ضروری ہے۔
اگر گبن بکری کو آخری مہینے میں یہ ویکسین لگا دی جائے تو اس کے پیدہ ہونے والے بچے بھی محفوظ ہو جاتے ہیں اور انکو پیدائش کے فورن بعد اس بیماری سے مرنے کا خدشہ نہیں رہتا پھر ان کو تقریبن 2 مہینےکی عمر میں یہ vaccine لگائی جاتی ہے۔

2- کاٹا یا PPR
یہ بکریوں کی ایک انتہائی خطرناک بیماری ہے اور اس میں شرح اموات تقریبن 90% تک ہوتی ہے یہ بیماری بہت تیزی سے پھیلتی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے فارم کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے اسی لئے اس کو بکریوں کا طاعون Goat plague بھی کہا جاتا ہے۔ اس سے بچاؤ کا واحد طریقہ Vaccine ہے۔ خوش قسمتی سے اس کی vaacine آسانی کے ساتھ Live vaccine کی شکل میں ہر جگہ دستیاب ہے جس کو استعمال سے پہلے تیار کرنا ضروری ہے یہ powder کی شکل میں ہوتی ہے اور اس کے ساتھ فراہم کے گئے پانی میں ملا کر تیار کی جاتی ہے یہ 1 ml زیر جلد لگتی ہے اور بچوں کو 3 ماہ کی عمر میں لگائی جاتی ہے اور گبن جانور کو بھی لگتی ہے۔ اس vaacine کی ایک خوراکایک سال سے تین سال کبلئے کافی ہوتی ہے۔

3- پلورو نمونیا یا CCPP
یہ بھی بکریوں کی ایک خطرناک بیماری ہے جس میں جانور کے پھیپڑے متاثر ہوتے ہیں اور اسمیں شرح اموات 80% تک دیکھی گی ہے یہ بیماری بھی تیزی سے پھیلتی ہے اور پورے فارم پر پھیل سکتی ہے اس لئے اس کی ویکسین کرانا بہت ضروری ہے۔ اس کی vaccine بھی آسانی سے killed vaccine کی شکل میں بنی بنائی دستیاب ہے۔ یہ بھی 1 ml زیر جلد لگتی ہے بچوں کو 3 مہینے کی عمر میں لگتی ہے اور گبن جانور کو بھی لگائی جاتی ہے اس vaccine کو ہر 6 مہینے بعد لگانا ضروری ہے۔

ضروری ہدایات براۓ حفاظتی ٹیکہ Vaccination

- حفاظتی ٹیکہ vaccine ہمیشہ صحت مند جانور کو لگایا جاتا ہے اگر جانور بیمار ہو تو اس کا علاج دوا سے کیا جاتا ہے بیمار جانور کی vaccine کرنے سے بیماری کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے اور جانور کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔
- حفاظتی ٹیکہ لگانے کے 15 سے 20 دن کے اندر جانور کے جسم میں بیماری کے خلاف مدافعت پیدہ ہو جاتی ہے اس لئے وبائی امراض کے زمانے میں خیال رکھیں vaccine ہمیشہ بیماری اپنے علاقے تک پہنچنے سے پہلے مکمل کر لیں۔
- حفاظتی ٹیکے کو ہمیشہ 2 سے 8 ڈگری درجہ حرارت میں سٹور کیا جاتا ہے جس کے لئے فریج کی ضرورت ہوتی ہے اگر کوئی vaccine اس سے زیادہ یا کم درجہ حرارت پر رکھی جائے تو وہ خراب ہو جاتی ہے۔
- حفاظتی ٹیکہ vaccine کو فارم یا گھر تک لے جانے کے لئے برف میں رکھنا ضروری ہے۔
- اگر ویکسین پاؤڈر ملا کر اسی وقت تیار کی گئی ہے یعنی Live vaccine ہے تو تیار کرنے کے بعد 3 گھنٹے کے اندر سب جانوروں کو لگا دینی ضروری ہے۔
- ایک ویکسین vaccine کرنے کے بعد 15 دن کے وقفے سے دوسری ویکسین لگائی جا سکتی ہے۔
- حفاظتی ٹیکہ گبن جانور کو لگایا جا سکتا ہے۔
- حفاظتی ٹیکا ہمیشہ جانور کی کھال میں لگایا جاتا ہے۔
- حفاظتی ٹیکہ vaccine ہمیشہ نئی سرینج سے لگائیں اور ٹیکہ لگانے کے بعد سرینج کو دوبارہ استعمال نہ کریں ۔
یاد رکھیں احتیاط علاج سے بہتر ہے اس لئے اپنے تمام جانوروں کو کسی قریبی جانور ہسپتال یا ڈاکٹر سے فورن vaccine کرائیں یا پھر خود کریں۔

اللّه پاک ہم سب کے جانوروں کو محفوظ فرمائیں .

19/02/2024
Abbas veterinary clinic Now Miniral Blocks Is Available On 3 Kg 5Kg Import From Turkey Contact03439494328
20/01/2024

Abbas veterinary clinic

Now Miniral Blocks Is Available On
3 Kg
5Kg
Import From Turkey

Contact
03439494328

اس سردی کے موسم میں بکریوں کے لئے کچھ تجاویز۔سردی کے موسم میں بکریوں کو گرم رکھنا بہت ضروری ہے۔ اگر بکریوں کو گرم نہ رکھ...
18/01/2024

اس سردی کے موسم میں بکریوں کے لئے کچھ تجاویز۔

سردی کے موسم میں بکریوں کو گرم رکھنا بہت ضروری ہے۔ اگر بکریوں کو گرم نہ رکھا جائے تو وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا یا موت کا شکار بھی ہو سکتی ہیں۔ تو بکریوں کے لئے درج ذیل باتوں کا خیال رکھنا چاہئے:

- بکریوں کا شیڈ بلند جگہ پر ہونا چاہئے اور اس کی چھت 8 سے 10 فٹ بلند ہونی چاہئے۔
- بکریوں کے شیڈ کا رخ جنوب سے شمال کی طرف ہونا چاہئے تاکہ سرد ہوا اندر نہ آ سکے۔
- بکریوں کے شیڈ میں گرمی کے لئے ہیٹر، چولہا یا آگ کا احتمام کریں۔
- بکریوں کو گرم اور خشک بستر یا جگہ فراہم کریں۔
-ھو سکے تو بکریوں کو موسم کے مطابق گرم کپڑے پہنائیں۔
- بکریوں کو گرم اور صاف پانی پلائیں۔
- بکریوں کو متوازن ونڈا اور ہرا چارہ کھلائیں۔
- بکریوں کو بیماریوں سے بچانے کے لئے ویکسینیشن کروائیں۔
- بکریوں کو باقاعدگی سے ڈی وارمنگ کروائیں۔

یہ تمام باتیں بکریوں کی صحت اور پیداوار میں بہتری لائیں گی۔ اس لئے بکریوں کے شوقین افراد سے گزارش ہے کہ وہ اپنی بکریوں کو گرم رکھنے کا خاص احتمام رکھیں۔
ڈاکٹر حیوانات عباس خان
03439494328

اسلام وعلیکم جانور بال کھڑے کر لےاکٹھا ھو کر کھڑا ھوسر نیچے کیئے ھوا ھوکان ٹھنڈے ھوںتو سمجھ لیں آپ کے جانور کو فل سردی ل...
09/01/2024

اسلام وعلیکم
جانور بال کھڑے کر لے
اکٹھا ھو کر کھڑا ھو
سر نیچے کیئے ھوا ھو
کان ٹھنڈے ھوں
تو سمجھ لیں آپ کے جانور کو فل سردی لگ گئی ھے
فورا تھرمامیٹر سے ٹمپریچر چیک کریں وہ لو ھو گا
تو فورا ایمرجنسی علاج
فورا جانور کے اوپر موٹا کپڑا ڈالیں
جانور کو برامدے یا ھوا دار کمرے میں رکھیں

احتیاط علاج سے بہتر ہے ۔
احتیاط:
اپنے جانوروں کو سردی سے بچائیں ۔
ان کو ٹھنڈا پانی نہ دیں
بلکہ تازہ پانی ان کے پاس دن میں تین سے چار بار رکھیں
ان کی خوراک کا خاص خیال رکھیں
ان کو زیادہ انرجی والی خوراک مہیا کریں
سردیوں میں اپنے جانوروں کو ہفتے میں
تین سے چار بار وزن کے حساب سے 100 سے 200 گرام گڑ لازمی دیں ۔
یا فورا کسی ڈاکٹر کو بلائیں
۔۔۔۔۔۔۔۔
*اپنے قیمتی جانوروں کے علاج معالجہ ، ہمہ قسمی چھوٹے بڑے آپریشن ، نسل کشی ، ادویات اور جانوروں کی خوراک کے لیے عباس ویٹرنری کلینک سے رجوع کریں شکریہ* 💞❣️
* #رابطہ نمبر*
03439494328
ڈاکٹر محمد عباس
*(DVSـFVAS,GU)

*All types of poultry vaccines Available At Malik veterinary care Clinic Main Bazar  Kas shamshi Khan stop*Vaccinate you...
08/01/2024

*All types of poultry vaccines Available At Malik veterinary care Clinic Main Bazar Kas shamshi Khan stop*

Vaccinate your birds on time .

PREVENTION IS BETTER THAN CURE
Vet. Dr Malik Abbas
Contact. 03439494328

اپنے سونے والے جانور کو آخری مھینے میں ھر سات دن بعد 10 سی سی انجیکشن AD3E لگائیں گرمی ھو چاھے سردیجانور کبھی جیر نھیں ر...
05/01/2024

اپنے سونے والے جانور کو آخری مھینے میں ھر سات دن بعد 10 سی سی انجیکشن AD3E لگائیں گرمی ھو چاھے سردی
جانور کبھی جیر نھیں روکے گا
کمزوری محسوس نھیں کرے گا
دودھ اتارنے میں تنگ نھیں کرے گا
صفائی ٹھیک کرے گا
Give your sleeping animal a 10cc injection of AD3E every seven days for the last month, hot or cold.
The animal will never stop eating
Will not feel weak
He will not hesitate to express milk
Cleaning will fix it
Vet. Dr Malik Abbas clinic shamshi Khan stop

Address

Talash

Telephone

+923439494328

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Vet.Malik abbas posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Vet.Malik abbas:

Share

Category