Sher Muhammad Livestock Farms Talagang

Sher Muhammad Livestock Farms Talagang To create awareness about goat famring, discussion of diseases and problems in breeding and more importantly best practices carried out worldwide.

22/05/2026

جب جانور کو خالص خوراک، دیانت داری اور دل و جان سے محنت کے ساتھ پالا جائے…
اس کی گرمی، سردی، بارش، بیماری اور ہر مشکل میں اپنے بچوں کی طرح حفاظت کی جائے…
تو پھر وہ جانور صرف فارم تک محدود نہیں رہتا، وہ اپنی پہچان خود بناتا ہے۔

چاہے وہ فارم پہ ہو،
چاہے کسٹمر کے گھر پہنچ جائے،
یا پھر کسی ایسی منڈی میں کھڑا ہو جہاں اس کی چوبیس گھنٹے کی روٹین، ماحول اور آرام سب کچھ بدل چکا ہو…

اچھا جانور ہر جگہ اپنا معیار خود دکھاتا ہے۔
اس کی فیڈنگ ہیبٹس، اس کا رکھ رکھاؤ، اس کا اطمینان، اس کی چمک، اس کی باڈی لینگویج اور اس کا اعتماد خود گواہی دیتے ہیں کہ اسے کس نیت اور کس محنت سے پالا گیا ہے۔

22/05/2026

کافی دنوں سے سوشل میڈیا پہ ایک بات بہت زور و شور سے چل رہی تھی کہ جی بارڈر بند ہیں، جانور بہت زیادہ ہیں، ابھی خریداری نہ کریں، آخری دنوں میں منڈی ٹوٹ جائے گی اور جانور سستے ہو جائیں گے۔

لیکن آج دن کے وقت منڈیوں کا حال یہ ہے کہ مجھے کوئی گلی خالی نظر نہیں آ رہی۔
ہر طرف رش ہے، ہر باڑے پہ آٹھ آٹھ، دس دس کسٹمر کھڑے ہیں اور لوگوں کو اپنی پسند اور معیار کا جانور مشکل سے مل رہا ہے۔

اللہ پاک سب کے لیے آسانیاں فرمائے۔
ہم نہ یہ چاہتے ہیں کہ کوئی بیوپاری ناجائز ریٹ لگائے، اور نہ ہی یہ چاہتے ہیں کہ آخری وقت میں کسٹمرز مہنگے داموں جانور خریدنے پر مجبور ہوں۔
لیکن ساتھ یہ بھی درست نہیں کہ سستے داموں کے انتظار میں بیوپاری کے ساتھ ایسی زیادتی کی جائے کہ وہ نقصان میں چلا جائے۔

بھائی! میرے خیال میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار اس سال کے سب سے اہم دن ہیں۔
ان دنوں میں اصل صورتحال سب کے سامنے آ جائے گی۔

اللہ کے حکم سے میرا تھوڑا بہت تجربہ یہی کہتا ہے کہ اتوار تک اچھی کوالٹی کے جانور منڈیوں میں بہت کم رہ جائیں گے اور کئی منڈیاں خالی ہونے کے قریب ہوں گی۔

21/05/2026

الحمدللہ ❤️
ایک خوبصورت سفر اپنے اختتام کو پہنچا…
اللہ تعالیٰ کے حکم سے آج ہمارے پلائی پروگرام کے تمام جانور فارم سے روانہ کر دیے گئے۔

یہ صرف جانور نہیں تھے، بلکہ آپ سب بھائیوں کے اعتماد، محبت اور ہماری دن رات کی محنت کا نتیجہ تھے۔
ہر صبح کی تھکن، ہر رات کی فکر، ہر دانہ اور ہر دعا آج ایک امانت کی صورت اپنے اصل مالکوں تک پہنچ گئی۔

ہم دل کی گہرائی سے آپ سب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہم پر بھروسہ کیا، ہماری محنت کو سراہا اور اس سفر کا حصہ بنے۔
آپ کا اعتماد ہی ہمارے لیے سب سے بڑی کامیابی اور سب سے قیمتی سرمایہ ہے۔ ❤️

اللہ تعالیٰ ہماری اس محنت کو قبول فرمائے، ہمارے رزق میں برکت عطا فرمائے اور آنے والے سالوں میں ہمیں اس سے بھی بہتر، معیاری اور خوبصورت جانور تیار کرنے کی توفیق دے۔

دعا ہے کہ اللہ پاک آپ سب کے گھروں، رزق اور قربانیوں میں خیر و برکت عطا فرمائے۔ 🤲


Sher Muhammad Livestock Farms 🐐

21/05/2026
20/05/2026

Scenes at Bhatta Chowk mandi Rawalpindi

19/05/2026



19/05/2026

السلام علیکم
ہمارے تمام معزز و محترم کسٹمرز کے لیے اطلاع عرض ہے کہ بحکمِ الٰہی انشاء اللہ جمعرات کے روز شام تقریباً 5 سے 6 بجے کے درمیان ہمارے تمام اے اور بی کیٹیگری کے پلائی والے جانور روانہ کر دیے جائیں گے۔

لہٰذا گزارش ہے کہ اس سے قبل اپنے تمام انتظامات مکمل فرما لیجیے۔
آپ کے مہمان اب ہم سے رخصت ہو کر آپ کی خدمت میں حاضر ہونے آ رہے ہیں۔ ❤️

جزاکم اللہ خیراً

18/05/2026

دوالحج کا چاند مبارک ❤️
اللہ پاکاس چاند کو ہم سب کے لئے مبارک کرے۰
مشورہ درکار ہے کہ بکرے تول کہ بیچیں یا لم سم؟
اس وقت مختلف فارمز پہ اچھا مکھی چینا/ راجنپوری بکرہ پچیس سو روپے فی کلو کے لگ بھگ بک رہا ہے۰

16/05/2026

Bhatta Chowk Mandi Rawalpindi ❤️

14/05/2026

بکریوں کی سب سے بڑی کمائی میرے یہ انمول بھائی ہیں جو ان کرموں والیوں کہ وجہ سے مجھے ملے ❤️
رب سلامت رکھے 🫂

Address

Thoha Mehram Khan
Talagang
00000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sher Muhammad Livestock Farms Talagang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sher Muhammad Livestock Farms Talagang:

Share

Category