
09/06/2024
تم شجر کو ذرا دلاسہ دو
میں پرندے بلا کر لاتا ہوں ۔
والئی سوات فارسٹ آفیسر نہیں تھے مگر اک بہترین اور مثالی منتظم ضرور تھے ۔ ان کے دور میں اپنے گھر کے صحن میں درخت کاٹنا جوئے شیر لانے کے مترادف تھا۔
بزرگ کہتے ہیں کہ جنگل میں جب کوئی درخت کاٹتا تو اس میں کئی دن لگ جاتے تھے کیونکہ کلہاڑی کا اک وار کرکے کاٹنے والے چھپ جاتا کہ کہیں والئی سوات کا کوئی بندہ دیکھ نہ لیں' کچھ دیر بعد دوبارہ آکر دوسرا وار کرکے غائب ہوجاتا اور اسی طرح اک درخت کاٹنے میں کئی دن لگ جاتے ۔
آج ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسرز بھی ہیں ' ان کے ساتھ کئی لوگ کام بھی کر رہے ہیں اور جنگلات میں بھی فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے لوگ موجود ہوتے ہیں مگر پھر بھی ہمارے جنگلات ختم ہورہے ہیں ۔
ایسا کیوں ؟