Gujjar Form House

Gujjar Form House Purchase & Sale Animals

جانوروں کے چھوٹے بچوں میں 60 فیصد تک اموات کی وجہ ڈائیریا پیچس ہےایک اہم بات سمجھنے کی کہ ڈائیریا پیچس موک بھی بخار، آنک...
17/07/2021

جانوروں کے چھوٹے بچوں میں 60 فیصد تک اموات کی وجہ ڈائیریا پیچس ہے

ایک اہم بات سمجھنے کی کہ ڈائیریا پیچس موک بھی بخار، آنکھوں سے پانی آنا، کھانسی، کھانا پینا چھوڑ دینا کی طرح بیماری نہیں ہے بلکہ کسی بیماری کی علامت ہے
بیماری اور بیماری کی علامت میں فرق ہے

بیماری کی تشخیص بہت ضروری ہے

جب تک کسی ڈاکٹر سے رابطہ نہ ہو تو پیچس کی صورت میں ORS پلانا ضرور شروع کر دیں، اگر جانور تین یا تین سے زیادہ بار پیچس کردے تو فوراً ORS ضرور شروع کروا دینا چاہیے۔ORS دن میں 4-5 دفعہ پلائیں
45 کلو گرام کے بچے کو 2 لیٹر ORS ضرور پلانا چاہیے 24 گھنٹوں میں، یہ مقدار دودھ کے علاوہ ہے، دودھ بچے کے جسمانی وزن کے %10 کے حساب سے پلاتے ہیں، یعنی 45 کلو کا بچہ تو 24 گھنٹوں میں ساڑھے چار کلو دودھ
45 کلوگرام کے بچے کو 24 گھنٹے میں 2 لیٹر ORS اس صورت میں کہ بچہ پیچس کر رہا ہے لیکن دکھنے میں چاک و چوبند اور الرٹ ہے، ہر وقت بیٹھا یا لیٹا ہوا نہیں ہے۔ ایسی صورت میں بچے کو %4 تک پانی اور نمکیات کی کمی ہوتی ہے

لیکن اگر بچے کو پیچس ہیں اور بچہ کمزور ہوگیا ہے، آنکھیں دھنسی ہوئی ہیں اور جلد کھینچنے سے فوراً واپس اپنی حالت میں نہیں آتی تو ORS کی مقدار بڑھا دیں۔ اگر بچہ کو پانی کی کمی %10 سے زیادہ ہوجائے تو اکثر بچے کو بوتل ڈرپس لگانی پڑتی ہیں اور اس کے علاوہ جانور ٹھیک نہیں ہوتا۔ اس لیے جیسے ہی پیچس لگیں تو فوراً ORS شروع کروا دیں تاکہ بچے میں پانی اور نمکیات کی کمی نہ ہو۔ اگر ایسی صورت حال تو فوراً علاقہ کے مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں، یہ صورت حال تشویش ناک ہے۔

چاہے انسان کے بچے ہوں یا جانور کے

پیچس میں جسم سے نمکیات نکل جاتے ہیں
اور موت کی وجہ اکثر hypokalemia بنتی ہے, پوٹاشیم کی کمی، جس سے دل کی دھڑکن بند ہوجاتی ہے، ORS میں سوڈیم کے علاوہ پوٹاشیم اور سٹریٹ ہوتا ہے جو کہ بہت ضروری ہے۔
ہر گھر میں ORS ضرور ہونا چاہیے، انسانوں اور جانوروں کے بچوں کے لیے
تین بار پیچس لگ جائیں تو فوراً ORS شروع کریں
اور اگر پیچس کو 3-4 دن سے زیادہ ہو جائیں تو
zinc sulfate
میڈیکل سٹور سے zincat OD سیرپ ملتا ہے۔ وہ بھی دیں۔

جب بھی کسی ڈاکٹر سے مشورہ یا پیچس کا علاج پوچھیں تو یہ باتیں ضرور بتائیں تاکہ بیماری کی تشخیص میں آسانی ہو۔ پیچس کی مختلف وجوہات ہیں اسی لیے علاج بھی مختلف ہے

یہ بہت ضروری بات ہے

Chang setup At deraa
16/05/2021

Chang setup At deraa

Clean & Clear Gobbar
10/05/2021

Clean & Clear Gobbar

اسلام علیکم بریڈ سلیکشن گوٹ فارمنگ میں انٹرسٹ رکھنے والوں کا دوسرا بڑا سوال یہ ہوتا کہ کونسی بریڈ رکھیں پچھلی پوسٹ میں 2...
25/01/2021

اسلام علیکم
بریڈ سلیکشن
گوٹ فارمنگ میں انٹرسٹ رکھنے والوں کا دوسرا بڑا سوال یہ ہوتا کہ کونسی بریڈ رکھیں پچھلی پوسٹ میں 25 بکریوں سے گوٹ فارم کو سٹارٹ کرنے پر بات کی تھی آج بریڈ سلیکشن پر بات کرتے ہیں ۔ پاکستان میں پائی جانے والی تمام بریڈز ہی دنیا کی بہترین بریڈز کا مقابلہ کرتی ہیں لیکن ہم نے بکری کو غریب کی گائے بنا کر جیسے غریب پر توجہ نہیں دی جاتی اسی طرح بکری کو بھی توجہ نہیں ملی جس کی وجہ سے بریڈ امپرومنٹ پر کام نہ ہونے کے برابر ہے اور نہ ہی عام فارمر کو اگاہی ہے کہ بریڈ کیسے سنبھالی جاتی ہے اگر کراس بریڈ لینی ہے تو اس کا کیا طریقہ کار ہے جس کی وجہ سے پیور بریڈز کم یاب ہوتی جا رہی ہیں اور نان پروڈکٹیو اور نان ڈسکرائبر بریڈز زیادہ ہو گئی ہیں جن کو عام زبان میں دوغلی کہا جاتا ہے۔
اگر سادہ لفظوں میں بات کروں تو جو بو گے وہ کاٹو گے جس کوالٹی کا بیج ڈالو گے اس کوالٹی کی فصل اٹھاو گے
جو زمین جو فصل مانتی ہے وہ بو گے تو فائدہ اٹھاو گے جو بیج اس زمین کے لئے نہیں ہے وہ ڈال کر جتنی بھی محنت کرو گے وہ صلہ نہیں ملے گا اس طرح گوٹ بریڈز ہیں جو جس ایریا کی بریڈ یے وہ وہیں اچھا زرلٹ دیتی ہے اس لئے ہمیشہ گوٹ فارمنگ شروع کرنے سے پہلے لوکل فارمرز اور چرواہوں کو ملیں خود مکمل سروے کریں ہر چیز کے لئے سوشل میڈیا کو استمعال نہ کریں کچھ چیزیں ان گروانڈ کرنے والی ہوتی ہیں سوشل میڈیا سے پوچھ کر کرنے والی نہیں ہوتیں آپ نے اپنے علاقے میں سروائیو کرنے والی بریڈ منتخب کرنی ہے اس میں یہ بات بھی مدنظر رکھنی ہے کہ اس بریڈ کی مارکیٹ میں ویلیو کیا ہے اگر اپ کے علاقہ میں تین چار قسم کی بریڈز سروائیو کر رہی ہیں تو ان میں سے اس بریڈ کا انتخاب کریں جس کی مارکیٹ میں ڈیمانڈ زیادہ ہے ۔ بریڈ منتخب کرنے کے بعد اپ کو جانوروں کی سلیکشن کرنی ہے جیسا کہ اوپر بتایا جیسا بیج ڈالیں گے ویسی فصل اٹھائیں گے اگر 12 ہزار والی بکری رکھیں گے تو اس کے بچے بھی 12 ہزار کے فروخت ہوں گے اگر 40 ہزار والی رکھیں گے تو بچے بھی 40 کے فروخت ہوں گے اگر لاکھ والی رکھیں گے تو بچے بھی لاکھ میں ہی سیل ہوں یہ نہیں ہو سکتا کہ اپ کم کوالٹی کے جانور رکھ کر ان سے زیادہ امدن کی توقع کریں اگر آپ مجھ سے رائے مانگیں تو میرا مشورہ ہو گا کہ آپ 40 ہزار سے 50 ہزار تک کی رینج کی بکری رکھیں اگر آپ کو کمرشل گوٹ فارمنگ کرنی ہے اگر آپ شوقین ہیں اور بریڈ پر کام کرنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کچھ بکریاں ہائی کوالٹی کی خریدیں جن سے اپ اپنا شوق پورا کریں لیکن بریڈر ہمیشہ ہائی کوالٹی کا رکھیں چاہے اپ کو پورا پاکستان چھان کر جس قیمت پر بھی خریدنا پڑے کیونکہ آپ کے فارم کی کامیابی اور ناکامی کے فیکٹر میں بریڈر اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ بریڈر ہمیشہ پیور بریڈ میں اور سیم اسی بریڈ میں رکھنا چاہیے جو اپ نے اپنے فارم کے لئے منتخب کی ہے بریڈر کے خواص پر ان شاء اللہ آئیندہ پوسٹ ہو گی ۔

اس پوسٹ میں جانوروں کو سرسوں کے تیل دینے کے فوائد اور باالخصوص تیل پلانے کا طریقہ اور باالعموم دوسری دوائیاں پلاتے وقت ب...
06/12/2020

اس پوسٹ میں جانوروں کو سرسوں کے تیل دینے کے فوائد اور باالخصوص تیل پلانے کا طریقہ اور باالعموم دوسری دوائیاں پلاتے وقت برتی جانے والی احتیاطی تدابیر پر روشنی ڈالی جاۓ گی ۔ آپ سے التماس ہے کہ اگر آپ کو پوسٹ اچھی لگے تو اسے دوسروں کے ساتھ ضرور شیر کریں

سرسوں کاتیل اللّه پاک کی طرف سے انسانوں کے جانوروں کے لیے بھی ایک قدرتی تحفہ ہے۔ یہ جہاں انسان کو فائدہ دیتا ہے وہیں حیوانوں کے لئیے بھی بہت مفید ہے
خاص کر موسم گرما میں جانوروں کو دینے سے
✓ اندرونی گرمی ختم ہوتی ہے
✓ فنگل انفیکشن کو روکتا ہے
✓ خون کی گردش کو فروغ دیتا ہے
✓ بھوک بڑھانے اور ہضم میں مدد ملتی ہے
✓ ٹانگوں کے درد کو دور کرتا ہے
✓ پسینہ اور پٹھوں کی بڑھوتری کو فروغ دیتا ہے
جلد کے بیکٹیریل انفیکشن کا علاج کرنے میں مدد دیتا ہے
جانور کو تیل دینا بہت مفید ہے اور جولوگ بائی پاس فیٹ کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے وہ جان لیں کہ بائی پاس فیٹ بھی تیل ہی کی بنتی ہے یہ تیل کھجور نما پام نامی درخت سے نکلتا ہے اس فیٹ میں تیل کا چھان اور پام کا تیل استعمال کیا جاتا ہے اس میں ایسڈ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو کہ دیسی جانور کو نقصان دے سکتی ہے یہ سرد علاقوں میں دی جاتی ہے
کیونکہ پاکستان گرم مرطوب علاقہ ہے یہاں اسکی ضرورت نہیں ہمارے ہاں تارہ میرا اور سرسوں سپر فوڈ کی حثییت رکھتے ہیں گرما میں سرسوں اور سرما میں تارہ میرا دینا چاہئیے!
© تیل کیونکہ قدرتی خوراک ہے اس میں کیمیکلز کی ملاؤٹ نہیں ہوتی اس وجہ سے یہ جانور کو نقصان نہیں پہنچاتا بلکہ فائدہ مند ہے
© جو جانور بار بار ہیٹ میں آرہے ہوں تیل دینے سے وہ ٹھہر جاتے ہیں
© تیل جانور کی اندرونی خشکی دور کرتا ہے
© تیل موسمی شدت سے تحفظ کا ذریعہ بنتا ہے
© ہر کسان کو چاہئیے کہ دیسی جانوروں کو گرما میں تیل دے
© آدھا پاؤ تیل ہرتیسرے چوتھے دن دینا چاہئیے
© تیل کو ونڈہ،لسی یا دہی میں ملاکردیں
© اس سے نہ صرف جانور کی قوت مدافعت بڑھے گی بلکہ جانور موسمی شدت کا مقابلہ بھی کرے گا۔

جانوروں کوتیل اور دوسری دوائی پلانے کی احتیاطی تدابیر!
✓ جانور کو سامنے والے دانتوں کی طرف سے دوائی نہ پلائیں
✓ ہمیشہ منہ کی ایک طرف سے جبڑوں کے پاس سے دوائی پلائیں۔
✓ دوائی ایک دم نہ پلا دیں، جانور کو موقع دیں کہ وہ دوائی کو نگل یا پی لے۔
✓ جس جانور کو نال یا دوائی کی عادت نہ ہو اس کا خیال کرو

مال مویشی کے فوائدمال مویشی کی ایک تعریف حاصل ہونے والے فوائد کی بنیاد پر بھی کی جاتی ہے کہ جانوروں کا پالنا انسان کو خو...
06/12/2020

مال مویشی کے فوائد

مال مویشی کی ایک تعریف حاصل ہونے والے فوائد کی بنیاد پر بھی کی جاتی ہے کہ جانوروں کا پالنا انسان کو خوراک، ریشہ اور مشقت کی صورت میں فائدہ دے۔ جانوروں کے معاشی فوائد میں شامل ہیں:

گوشت

خوراکی لحمیات اور توانائی کا ذریعہ
دودھ کی مصنوعات
دودھ جو انسانی خوراک کا بڑا ذریعہ ہے اور اس سے حاصل ہونے والی مصنوعات جیسے دہی, پنیر, مکھن, آئس کریم, وغیرہ۔

ریشہ

مال مویشی سے ریشہ اور چمڑی وغیرہ بھی حاصل ہوتی ہے، جو کپڑے اور پہننے کے دوسرے لوازمات کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر بکری اور بھیڑ سے بال اور اون حاصل ہوتے ہیں۔ گائے، ہرن اور بھیڑ کی چمڑی سے پہننے کی مصنوعات ملتی ہیں۔ ہڈی، کھر اور سینگوں سے بھی کئی مصنوعات تیار ہوتی ہیں

کھاد

گوبر یا فضلہ کھیتوں میں قدرتی کھاد کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے۔ اسی وجہ سے قدیم دور سے ہی جانوروں کو سدھایا بھی جاتا رہا ہے تاکہ زراعت کو تقویت دی جا سکے۔ گوبر سے دیواروں اور فرش کی لپائی کا کام اور چولہے میں جلانے کا ایندھن بھی دستیاب ہوتا ہے۔ مال مویشی کا خون اور ہڈیاں بھی کھاد کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہیں۔

مشقت

جانور جیسے گھوڑے، گدھے، یاک وغیرہ میکانکی توانائی پیدا کرنے کے ذرائع ہیں۔ بھاپ سے چلنے والے انجن کے زمانے سے پہلے مال مویشی کو ہی مشقت کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ مشقت کے طور پر ہل چلانا، مال برداری اور فوجی فوائد کے لیے بھی مال مویشی کو پہلے اور اب بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

زرعی مقاصد

مال مویشی کے گھاس چرنے کی عادات کو زرعی زمینوں کے انتظام کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کے ذریعے جھاڑیوں اور خاردار پودوں اور چھوٹے نباتات کا زرعی زمین سے بآسانی خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ مثال کے طور پر وہ علاقے جو قدرتی آگ سے متاثر ہو سکتے ہیں وہاں بھیڑ اور بکری کے چرنے کی وجہ سے خشک جھاڑیوں کا صفایا کیا جاتا ہے، اس طرح قدرتی آگ لگنے کے وقوع کو ہونے سے روکا جاتا ہے یا اس کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔
جانوروں کی دیکھ بھال کی تاریخ میں، بنیادی فوائد جیسے گوشت، دودھ، چمڑی کے علاوہ بھی کئی فوائد دریافت کیے گئے ہیں۔ ان میں ہڈیوں اور اعضاء کا استعمال شامل ہے، اس طرح آلودگی میں کمی بھی واقع ہوئی ہے۔ مثال کے طور پر کسی بھی جانور کے جسم کے وہ حصے جو خوراک کے طور پر استعمال نہ ہوتے ہوں،
Usman Hameed Gujjar

بکریوں کی دودھ کی پیداوار بڑھانے اور سردیوں میں بیماریوں سے محفوظ بنانے کیلئے گوٹ پاوڈر ایک بہترین فیڈ سپلیمنٹ ہے۔ جسکے ...
05/12/2020

بکریوں کی دودھ کی پیداوار بڑھانے اور سردیوں میں بیماریوں سے محفوظ بنانے کیلئے گوٹ پاوڈر ایک بہترین فیڈ سپلیمنٹ ہے۔ جسکے استعمال سے ایک بکری فارم میں موجود بکروں اور بکریوں کو مندرجہ ذیل سات بہترین فوائید ہوتے ہیں۔ 1-بکریوں میں غذائی کمی سے ہونیوالے مسائیل کو ختم کرتا ہے 2-بکریوں میں دودھ کی پیداوار 35٪ تک بڑھاتا ہے جس سے اسکے بچے جلدی جوان ہوتے ہیں۔ 3-بکریوں کو ہیٹ میں لانے میں موئثر کردار ادا کرتا ہے۔ 4-بکروں کو جلدی جوان کرتا ہے اور وزن بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ 5-بکروں کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔ 6-بکروں اور بکریوں میں سردی میں ہونیوالے منہ کھر اور وبائی امراض سے محفوظ بناتا ہے۔ 7-پیٹ کے کیڑے مارتا ہےاور خوراک کو جزو بدن بناتا ہے۔

04/12/2020

اس پوسٹ میں جانوروں کو سرسوں کے تیل دینے کے فوائد اور باالخصوص تیل پلانے کا طریقہ اور باالعموم دوسری دوائیاں پلاتے وقت برتی جانے والی احتیاطی تدابیر پر روشنی ڈالی جاۓ گی ۔ آپ سے التماس ہے کہ اگر آپ کو پوسٹ اچھی لگے تو اسے دوسروں کے ساتھ ضرور شیر کریں

سرسوں کاتیل اللّه پاک کی طرف سے انسانوں کے جانوروں کے لیے بھی ایک قدرتی تحفہ ہے۔ یہ جہاں انسان کو فائدہ دیتا ہے وہیں حیوانوں کے لئیے بھی بہت مفید ہے
خاص کر موسم گرما میں جانوروں کو دینے سے
✓ اندرونی گرمی ختم ہوتی ہے
✓ فنگل انفیکشن کو روکتا ہے
✓ خون کی گردش کو فروغ دیتا ہے
✓ بھوک بڑھانے اور ہضم میں مدد ملتی ہے
✓ ٹانگوں کے درد کو دور کرتا ہے
✓ پسینہ اور پٹھوں کی بڑھوتری کو فروغ دیتا ہے
جلد کے بیکٹیریل انفیکشن کا علاج کرنے میں مدد دیتا ہے
جانور کو تیل دینا بہت مفید ہے اور جولوگ بائی پاس فیٹ کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے وہ جان لیں کہ بائی پاس فیٹ بھی تیل ہی کی بنتی ہے یہ تیل کھجور نما پام نامی درخت سے نکلتا ہے اس فیٹ میں تیل کا چھان اور پام کا تیل استعمال کیا جاتا ہے اس میں ایسڈ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو کہ دیسی جانور کو نقصان دے سکتی ہے یہ سرد علاقوں میں دی جاتی ہے
کیونکہ پاکستان گرم مرطوب علاقہ ہے یہاں اسکی ضرورت نہیں ہمارے ہاں تارہ میرا اور سرسوں سپر فوڈ کی حثییت رکھتے ہیں گرما میں سرسوں اور سرما میں تارہ میرا دینا چاہئیے!
© تیل کیونکہ قدرتی خوراک ہے اس میں کیمیکلز کی ملاؤٹ نہیں ہوتی اس وجہ سے یہ جانور کو نقصان نہیں پہنچاتا بلکہ فائدہ مند ہے
© جو جانور بار بار ہیٹ میں آرہے ہوں تیل دینے سے وہ ٹھہر جاتے ہیں
© تیل جانور کی اندرونی خشکی دور کرتا ہے
© تیل موسمی شدت سے تحفظ کا ذریعہ بنتا ہے
© ہر کسان کو چاہئیے کہ دیسی جانوروں کو گرما میں تیل دے
© آدھا پاؤ تیل ہرتیسرے چوتھے دن دینا چاہئیے
© تیل کو ونڈہ،لسی یا دہی میں ملاکردیں
© اس سے نہ صرف جانور کی قوت مدافعت بڑھے گی بلکہ جانور موسمی شدت کا مقابلہ بھی کرے گا۔

جانوروں کوتیل اور دوسری دوائی پلانے کی احتیاطی تدابیر!
✓ جانور کو سامنے والے دانتوں کی طرف سے دوائی نہ پلائیں
✓ ہمیشہ منہ کی ایک طرف سے جبڑوں کے پاس سے دوائی پلائیں۔
✓ دوائی ایک دم نہ پلا دیں، جانور کو موقع دیں کہ وہ دوائی کو نگل یا پی لے۔
✓ جس جانور کو نال یا دوائی کی عادت نہ ہو اس کا خیال کرو...........

Save your Goat
02/12/2020

Save your Goat

Goat
18/11/2020

Goat

Nabi Pura Sheikhupura
15/11/2020

Nabi Pura Sheikhupura

15/11/2020

بکریوں کے بارے میں بنیادی معلومات

1- بکری کے حمل سے لے کر سُونے (بچّے دینے) تک کا دورانیہ 150 کے آگے پیچھے ہوتا ہے۔۔۔

2- نارمل بچّے کا پیدائشی وزن 2.5 کِلو سے 5 کِلو کے درمیان ہوتا ہے اِس سے کم یا ذیادہ وزن کے بچّے نارمل نہیں ہوتے۔۔۔

3- بچّے کو کم از کم 12- 15 کِلو وزن کرنے تک دودھ پِلانا چایئے (چاہے مِلک ریپلیسر پِلائیں) اِس سے پہلے دودھ چُھڑانا نامُناسِب ہوتا ہے۔۔۔

4- جوان بکری کا کم ازکم وزن 35-40 کِلو ہوتا ہے اِس سے پہلے کی بکری کو کراس نہیں کروانا چائیے۔۔۔

5- جوان بریڈر سانڈ بکرے کا وزن کم ازکم 50 سے 55 کِلو ہونا چائیے۔۔۔

7- مین بریڈنگ اور کڈینگ سیزن April-June اور Sep-Dec تک مانا جاتاہے.

8- بریڈر اور بکرئیوں کی ریشو Ram/Ewe Ratio
20 بکریوں کے لیے ایک بریڈر ہونا چائے اس طرح سو بکری کے لئے پانچ بریڈر.

9- بکرئیوں کی ایورج عمر یا Lifespan
10-12 سال ہوتی ہے.

10- بکری کے ہیٹ میں رہنے کا دورانیہ 12سے 36 گھنٹے تک کا ہو سکتا ہے.

11- بکری کا ہیٹ سائیکل پر 18 سے 24 دن بعد شروع ہوتا ہےاور ایوریج 21 دن کا ہوتا ہے.

12- بکرئیوں سے 18 ماہ میں دو بار بچے لئے جانے چائیے.

13- بکریاں تین سال تک کی عمر تک قد کرتی ہیں اور جسامت تبدیل ہوتی ہے اس کے بعد وہ بلکل جوان ہو جاتی ہیں.

بکریوں کے گبّن ہونے کی چند نِشانیاں۔۔۔

بریڈِنگ کے تین ہفتے بعد:
اگر بکری تین ہفتے کی گبّن ہوئی تو وہ ہیٹ میں نہیں آئے گی اور ہیٹ سائیکل گُزر جانے کے بعد بھی نارمل رہے گی۔۔۔

بریڈِنگ کے چھ ہفتے بعد:
بکری اگر گبّن ہوئی تو اُس کا پیٹ حیوانے کے بِلکُل سامنے سے سخت ہو جائے گا۔۔۔

12 ہفتے بعد۔۔۔
بکریوں کا پیٹ پہلے سے دو سے تین اِنچ بڑا ہو گا، کراس کرواتے وقت آپ ناپ لیں اور پِھر آپ کو اندازہ ہو جائے گا۔۔۔

15 ہفتے بعد۔۔۔
بکرئیوں کا حیوانا پہلے سے سوج جائے گا چاہے آپ اُس کا دودھ نکالتے ہوں یا نہیں۔۔۔

3 سے 4 ماہ بعد۔۔۔
آپ اپنے ہاتھوں میں بچّوں کی حرکت محسوس کر سکتے ہیں۔۔۔

4 سے 5 ماہ بعد۔۔۔
حیوانا بڑا ہو جاتا ہے، بکری دودھ بھی اتار لیتی ہے، بکری کی پیشاب والی جگہ سوج جاتی ہےاور پیٹ بُہت موٹا ہو جاتا ہے۔۔۔

اِس کے عِلاوہ بکری کے خون کا ٹیسٹ ہوتا ہے وہ آپ کسی مخسوس لیبارٹری سے کروا سکتے ہیں یا پیشاب کا ٹیسٹ ہوتا ہے۔۔۔

یا پِھر بکری کا الٹراساؤنڈ ہوتا ہے جِس کے لیئے اِسپیشل مشین ہوتی ہے

Address

Ghazi Minara
Sheikhupura

Telephone

+923128970017

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gujjar Form House posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gujjar Form House:

Share

Category