Pakistan Veterinary Clinic ShakarGarh

Pakistan Veterinary Clinic ShakarGarh Pakistan veterinary clinic Shakargarh is a best clinic in Pakistan

10/07/2024
09/08/2023

PENTOMYCINSpecies: Cattle | Sheep Goat For Animal Treatment OnlyPentomycin is a combination product containing 200mg/ml ...
09/05/2023

PENTOMYCIN
Species: Cattle | Sheep Goat
For Animal Treatment Only
Pentomycin is a combination product containing 200mg/ml Procaine benzylpenicillin and 200mg/ml Dihydrostreptomycin which is used to treat infections caused by bacteria sensitive to penicillin and dihydrostreptomycin in cattle, sheep, and Goats
For More Information contact:
(021) 34494555
[email protected]
www.orientanimalhealth.com
Address: Commercial # 6, Block-A, 1st Floor, Kazimabad, Near Masjid-e-Hira, Model Colony, Karachi, Pakistan


18/02/2022

🌟60% deaths in calfs is due to diarrhea.
جانوروں کے چھوٹے بچوں میں 60 فیصد تک اموات کی وجہ ڈائیریا
پیچس ہے

ایک اہم بات سمجھنے کی کہ ڈائیریا پیچس موک بھی بخار، آنکھوں سے پانی آنا، کھانسی، کھانا پینا چھوڑ دینا کی طرح بیماری نہیں ہے بلکہ کسی بیماری کی علامت ہے
بیماری اور بیماری کی علامت میں فرق ہے

بیماری کی تشخیص بہت ضروری ہے

جب تک کسی ڈاکٹر سے رابطہ نہ ہو تو پیچس کی صورت میں ORS پلانا ضرور شروع کر دیں، اگر جانور تین یا تین سے زیادہ بار پیچس کردے تو فوراً ORS ضرور شروع کروا دینا چاہیے۔ORS دن میں 4-5 دفعہ پلائیں
45 کلو گرام کے بچے کو 2 لیٹر ORS ضرور پلانا چاہیے 24 گھنٹوں میں، یہ مقدار دودھ کے علاوہ ہے، دودھ بچے کے جسمانی وزن کے %10 کے حساب سے پلاتے ہیں، یعنی 45 کلو کا بچہ تو 24 گھنٹوں میں ساڑھے چار کلو دودھ
45 کلوگرام کے بچے کو 24 گھنٹے میں 2 لیٹر ORS اس صورت میں کہ بچہ پیچس کر رہا ہے لیکن دکھنے میں چاک و چوبند اور الرٹ ہے، ہر وقت بیٹھا یا لیٹا ہوا نہیں ہے۔ ایسی صورت میں بچے کو %4 تک پانی اور نمکیات کی کمی ہوتی ہے

لیکن اگر بچے کو پیچس ہیں اور بچہ کمزور ہوگیا ہے، آنکھیں دھنسی ہوئی ہیں اور جلد کھینچنے سے فوراً واپس اپنی حالت میں نہیں آتی تو ORS کی مقدار بڑھا دیں۔ اگر بچہ کو پانی کی کمی %10 سے زیادہ ہوجائے تو اکثر بچے کو بوتل ڈرپس لگانی پڑتی ہیں اور اس کے علاوہ جانور ٹھیک نہیں ہوتا۔ اس لیے جیسے ہی پیچس لگیں تو فوراً ORS شروع کروا دیں تاکہ بچے میں پانی اور نمکیات کی کمی نہ ہو۔ اگر ایسی صورت حال تو فوراً علاقہ کے مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں، یہ صورت حال تشویش ناک ہے۔

چاہے انسان کے بچے ہوں یا جانور کے

پیچس میں جسم سے نمکیات نکل جاتے ہیں
اور موت کی وجہ اکثر hypokalemia بنتی ہے, پوٹاشیم کی کمی، جس سے دل کی دھڑکن بند ہوجاتی ہے، ORS میں سوڈیم کے علاوہ پوٹاشیم اور سٹریٹ ہوتا ہے جو کہ بہت ضروری ہے۔
ہر گھر میں ORS ضرور ہونا چاہیے، انسانوں اور جانوروں کے بچوں کے لیے
تین بار پیچس لگ جائیں تو فوراً ORS شروع کریں
اور اگر پیچس کو 3-4 دن سے زیادہ ہو جائیں تو
zinc sulfate
میڈیکل سٹور سے zincat OD سیرپ ملتا ہے۔ وہ بھی دیں۔


جب بھی کسی ڈاکٹر سے مشورہ یا پیچس کا علاج پوچھیں تو یہ باتیں ضرور بتائیں تاکہ بیماری کی تشخیص میں آسانی ہو۔ پیچس کی مختلف وجوہات ہیں اسی لیے علاج بھی مختلف ہے

یہ بہت ضروری بات ہے

پیچس کی ساخت کیسی ہے، پانی کی طرح پتلے ہیں یا تھوڑے ٹھوس ہیں پیچس میں بلبلے، ساتھ کوئی چکنائی جیسا مواد، پچیس کا رنگ، سفید، پیلا، سبز، لال یعنی خون کی آمیزش، اور ایک دن میں کتنی مقدار اور تعداد میں پیچس کئے

بہتر تو یہی ہے ORS نمکول کا بندوبست کریں، اگر نہیں ہے تو آپ
چار گلاس پانی میں 8 چمچ چینی ڈالی۔ اب اس میں ایک لیموں ایک چٹکی میٹھا سوڈا اور ایک چٹکی نمک ڈالیں۔ اب اس تیار کردہ مشروب کو 24 گھنٹے میں بچے کو مکمل پلائیں۔
اس گھریلو نسخہ کو ORS کا متبادل نہ سمجھیں، اگر گھر میںORS موجود نہ تو اسی صورت میں استعمال کریں۔ پہلی فرصت میں ORS کا بندوبست کریں، 10-12 روپئے کا ایک پیکٹ مل جاتا ہے۔
جب بچہ ایک دن میں تین یا زیادہ مرتبہ پتلے دست کرے تو سمجھ لیں کہ بچے کو دستوں کی بیماری ہوچکی ہے۔ جتنی زیادہ مرتبہ پتلے دست آئیں گے پیچس کی یہ بیماری اتنی ہی خطرناک ہوتی جائے گی
اکثر یہ دیکھا ہے پیچس میں لوگ دودھ اور پانی بند کردیتے ہیں، جو کہ بہت غلط ہے، اگر آپ کو یقین ہے کہ پیچس بہت زیادہ دودھ پینے سے نہیں لگے تو دودھ اور ORS یا پانی پلانا ہرگز بند نہ کریں۔

پیدائش کے فوراً بعد بچوں کو پیٹ بھر کر بوہلی ضرور پلائیں۔ بوہلی بچوں کا پہلا حفاظتی ٹیکہ ہے اور جو بچے پیٹ بھر کے اور جتنی جلدی بوہلی پئیں اتنا ہی بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔
پیچس کی مختلف وجوہات ہیں اور ہر وجہ کا علاج مختلف ہے، اس لیے کوشش کریں کہ ڈاکٹر کو زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کریں تاکہ پیچس کی وجہ کے مطابق علاج بتایا جا سکے۔ کوئی بھی ٹوٹکہ جامن کے پتے، تیل دہی، چائے کی پتی، انار کا چھلکا، مکھن وغیرہ ہر طرح کی موک ڈائیریا پیچس میں کام نہیں کرتی۔

12/12/2021

جانوروں میں کیڑے


جانوروں کے پیٹ میں کیڑوں وجہ سے ان کی صحت دودھ اور گوشت کی پیداوار میں کمی آجاتی ہے
جانوروں میں کیڑ ے دو قسم کے ہوتے ہیں
اندورنی کیڑے
بیرونی کیڑے
اندرونی کیڑے. یہ گول چپٹے فیتانما وار لمبے ہوتے ہیں
انکی موجودگی نشانیاں
گوبر پتلا اور بدبودار ہونا
آنکھوں سے پانی اور گند
سستی ہو جانا
جانور کا سوکھ جانا
جبڑے کے نیچے پانی کا جمع ہونا
جوڑوں پر ورم آنا
بالو ں کا جڑنا
جلد کردری ہونا
اگر یہ نشیانیاں ہیں جانور کی ڈی وارمنگ کریں
بیرونی کیڑے
چیچڑ . جوئیں . پسو
اسکے لیےآپ اپنے جانور کا خیال رکھیں ان کو چیک کرتے رہیں
جانور کا کھجلی کرنا
جسم کا دیوار وغیرہ سے رگڑنا
جانور کے جسم سے خون کاسمنا
جانور کو نیگوان پوڈر پانی میں ڈال نیلائیں اور چاٹنے نہ دیں
زیر جلد انجکشن آئیورمیکٹن لگائیں
ڈیوارمنگ
صبح جانور کو گڑ کہلائیں اور آدھے گھنٹے بعد دوائ پلا دیں اسکے دو گھنٹے کچھ نہ دیں پہر روٹین کی خوراک
کوئ بہی دوائ پلائیں جانور کی زبان نہ پکڑیں اور اس کا منہ آسمان کی طرف نہ ہو
ڈیوارمنگ کی دوائ پلانے کے بعد موشن لگ جاتے ہیں انہیں روکنے کی کوشش نہ کریں خودٹھیک ہو جاتے ہیں 15دن کے بعد دوبارہ ڈی وارمنگ کریں کیونکہ کیڑے پہلی ڈی وارمنگ سے مر جاتے ہیں لیکن ان کے انڈے رہ جاتے اسلیے ان کو ختم کرنے کے لیے کرتے ہیں
جب ڈی وارمنگ مکمل ہو جائے تو تین مہینے کے بعد ڈی وارمنگ کریں اور دواٙئ کا فارمولہ تبدیل کر دیں

پاکستان میں دستیاب ڈی ورمر کے کچھ نام:
Curazole
اس میں فین بنڈازول 10 فیصد شامل ہے. جس کا خوردہ قیمت 2200 کے لگ بگ ہے. یہ وسعی الاثر کرم کش دوائی ہے. بڑے جانور کو 30 سے 40 سی سی دوائی دی جاتی ہے.
TRODOX
اس میں نٹرواکسانل 34 فیصد شامل ہے. یہ جگر کے کیڑوں کو ختم کرنے کا بہترین اور محفوظ دوائی ہے. ٹروڈاکس کا خوردہ قیمت 4014 روپے فی 100 سی سی بوتل ہے. فی بڑے جانور کو 15 سی سی زیر جلد لگایا جاتا ہے
CEREX ‎یا‎ VORCID ‎یا ‏‎ TRIMAX , TRICLEV
اس میں شامل ٹیکلا ‎بنڈازول اور لیوا می سول یا اکسفنڈازول سب سے وسیع اثر کرم کش دوائی بن جاتی ہے‎.‎‏ اس دوائی کا قمیت 1655 سے 2950 روپے فی لیٹر ہے. بڑے جانور کو 50 سی سی دوائی دی جاتی ھے
VALBAZEN , ALBENZOLE 5gram granules, ALBA PLUS , TRAZAZOLE, ALBEVET
یہ البنڈازول ‏10 فیصد دوائی ہے. جو تقریبا تمام کرم کو ختم کرتا ہے. اس کا خوردہ قیمت 1650 سے 2770 فی لیٹر ہے. فی بڑا جانور 50 تا 70 سی سی دوائی دی جاتی ہے.
NILZAN PLUS, NILVET PLUS, ZANIL ,
یہ آکسی کلوزانیڈ اور لیوا می سول کا مرکب ہے. آکسی کلوزانیڈ جانور کو عارضی دست لگانے والا عنصر ہے. یہ جگر کے بالغ کرم مارتے جبکہ نومولود اور انڈے نہیں مارسکتا. اس وجہ سے یہ دوائی 21 دن بعد دوبارہ استعمال کرنا لازمی ہے. ورنہ فائدہ نہیں. یہاں اس بات کا وضاحت ضروری ہے کہ جس جانور کو دیرنیہ لیورفلوک کا مسلہ ہو اس میں آکسی کلوزانیڈ جبکہ یکدم لیور فلوک میں ٹیکلابنڈازول، ابنڈازول اور نٹرواکسانل شاندار اثر دیکھتا ہے، جبکہ ماخرالذکر ادویات کو صرف ایک بار دینے سے لیور فلوک / جگر کے کرم کے بالغ اور نابالغ کرم سمت اس کے انڈے بھی ختم ہوجاتے ہیں.
نلزان پلس کو فی بڑا جانور 150 سی سی تک دیا جاتا ہے. اسکا خوردہ قیمت فی لیٹر 2100 روپے ہے.
ENDECTIN, IMEC, IVOMEC, IVOTEK, WORMEC,
اس میں شامل 1 فیصد آئیور میٹکن ہے. جو کہ جگرکے کرم اور ٹیپ ورم کے علاوہ تقریبا تمام کرم ختم کرتا ہے. اس کے علاوہ چیچڑ اور جو کو ختم کرتا ہے. یاد رکھو کہ آئیورمیکٹن روشنی اور گرمی سے جلدی خراب اور ضائع ہوجانے والا دوائی ہے. اس کے علاوہ یہ اپنے مطلوبہ مقدار سے ذرہ ذیادہ استعمال کرنے پر اچھا اثر دکھاتی ہے. اس وجہ سے اس کو برف اور فریج میں ٹھنڈا کرنے کے بعد رات کو استعمال کرنا چاھیے. یا جانور کو ٹھنڈا اور سایہ دار جگہ پہ کھڑا کرنا پڑتا ہے.
انجکشن کے علاوہ یہ دوائی بذریعہ منہ بھی دیا جاتا ہے. ‏IVOTEK DRENCH
اس کے علاوہ سرسے دم تک 20 قطرے کمر کے چمڑے پر ‏POUR ON‏ دوائی بھی ملتی ہے.
NILVERM, ELKO LEVAZAN , LEVAZOLE
اس میں موجود لیوامی سول جو کچھ کرم کو ختم کرتا ہے. لیکن اس سے بڑی بات اس کا مدافعت کو اعتدال پر لاکر دوسری بیماری کو قدرے ٹھیک کرنا ہے. اس کو ساڑو میں دوسرے ادویات کے ساتھ دیا جاتا ھے.
NICLOZOLE , NICLOSOLE‏ ‏
یہ ٹیپ ورم کے استعمال کیا جاتا ہے. جس میں لیوامی سول بھی شامل ہے.
THUNDR , PUNCH
اس میں دو تین کرم کش ادویات شامل ہے جو وسع الاثر دوائی بن جاتی ہے.

Ovine Differential Diagnosis ( Part2 ) ____________________________________________1. Condition or Disease cause Ascites...
02/12/2021

Ovine Differential Diagnosis ( Part2 ) ____________________________________________
1. Condition or Disease cause Ascites.

− Cor pulmonale
− Gastrointestinal malabsorption
− Heart problems
− Hemodilution
− High altitude disease
− Kidney disease
− Liver disease
− Lymphatic obstruction
− Monensin / Lasalocid toxicity
− Pleuritis
− Starvation
− Thrombophlebitis
− Urolithiasis—rupture
_____________________________________________
2. Conditions or Disease cause Blindness

− Brain abscess
− Brain edema
− Brain tumor
− Congenital
− Encephalitis
− Encephalomalacia
− Enterotoxemia
− Idiopathic hepatitis
− Inherited blindness
− Keratoconjunctivitis
− Ketosis
− Metaldehyde poisoning
− Morexella bovis
− Phenothiazine poisoning
− Poisonous plants
− Polioencephalomalacia / thiamine deficiency
− Pregnancy toxemia
− Salt poisoning
− Selenium
_____________________________________________
3. Conditions or disease cause Colic

− Acidosis / Grain overload
− Bloat
− Constipation
− Diarrhea
− Foreign body
− Grain overload
− Hypocalcemia / hypomagnesemia
− Intestinal foreign body / obstruction
− Intussusception
− Labor
− Peritonitis
− Pregnancy
− Tetanus
− Urinary calculi
− Uterine torsion
_____________________________________________
4. Conditions or disease cause Anorexia

− Bloat
− Blue Tongue
− Grain engorgement / Acidosis
− Hypocalcemia / hypomagnesemia
− Mastitis
− Pasteurellosis
− Polioencephalomalacia / thiamine deficiency
− Pregnancy toxemia / Ketosis
− Sheep pox
_____________________________________________
5. Conditions or disease cause Circling

− Brain abscess
− Brain neoplasia
− Brain trauma
− Cervical vertebral osteomyelitis
− Encephalitis
− Encephalomalacia
− Listeria
− Otitis media
− Polioencephalomalacia / thiamine deficiency
− Pseudorabies
_____________________________________________

_____________________________________________

27/11/2021

-  food 0.5kg food in just 490/-
17/10/2021

- food
0.5kg food in just 490/-

Address

Shakargarr

Telephone

+923007569458

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Veterinary Clinic ShakarGarh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakistan Veterinary Clinic ShakarGarh:

Share

Category