Paw Rescue and Shelter

Paw Rescue and Shelter Our Mission: Feeding Stray Cats, Cats Shelter And Rescue Awareness,

09/08/2025

پراسرار آنکھوں والی معصوم سی دوست آپ کی توجہ کی منتظربلیاں پالتو جانوروں کی فہرست میں سب سے مقبول ترین جانور ہے۔ ہم میں...
09/08/2025

پراسرار آنکھوں والی معصوم سی دوست آپ کی توجہ کی منتظر

بلیاں پالتو جانوروں کی فہرست میں سب سے مقبول ترین جانور ہے۔ ہم میں سے کئی افراد بلیاں پالنے کے شوقین ہوتے ہیں یا انہیں دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔

آج بلیوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا آغاز بلیوں کی فلاح کے لیے کام کرنے والے اداروں کی جانب سے کیا گیا اور اس کا مقصد اس معصوم سی دوست کا خیال رکھنے کی طرف توجہ دلانا ہے۔

آج میں آپ کو کچھ ایسی ضروری معلومات بتا رہی ہوں جو آپ کے لیے جاننا بے حد ضروری ہیں اگر آپ کسی بلی کے مالک ہیں.
تو چند ضروری باتیں آپ کے علم میں ہونی چاہیے:

بلیوں کی اوسط عمر 13 سے 17 سال ہوتی ہے مگر اکثر بلیاں 20 سال کی عمر تک پہنچ جاتی ہیں۔
اپنی بلی کے پنجے کی جڑ میں موجود ناخن کاٹنے سے پرہیز کریں۔ یہ ان کے لیے بہت تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے۔ اس کی جگہ انہیں کھردری سطح فراہم کریں جس پر وہ اپنے ناخن کھرچ سکیں۔
یہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ کھرچنے سے بلیوں کے پرانے ناخن ٹوٹ جاتے ہیں اور نئے اگ آتے ہیں جو ان کے لیے ضروری ہے۔ البتہ ناخن بہت بڑھ جائیں تو ہر 2 سے 3 ہفتے بعد انہیں کاٹا جاسکتا ہے۔۔

اگر آپ کے گھر میں بلی کے علاوہ دوسرے پالتو جانور بھی ہیں تو تمام جانوروں کو ایک دوسرے سے متعارف کروائیں تاکہ وہ ایک دوسرے کے دوست بنیں۔۔

انگور، کشمش ، کافی، پیاز ،لہسن اور خمیر کا آٹا آپ کی بلی کے لیے نقصان دہ ہے لہٰذا یہ چیزیں کبھی بھی اسے کھانے کے لیے نہ دیں۔۔

بلیاں اپنے آپ کو چاٹ کر صاف ستھرا رکھتی ہیں۔ اگر آپ ان کے بالوں کو کنگھا کرنے کی کوشش کریں گے تو انہیں تکلیف ہوگی اور ان کے بالوں کی تعداد میں بھی کمی آتی جائے گی۔
اسی طرح بلیوں کو بلا ضرورت ، اور روانہ نہلانے کی بھی کوئی ضرورت نہیں، بعض بلیاں پانی سے بہت گھبراتی ہیں۔

بلیوں کے کان صاف کرنے کے لیے جانوروں کے ڈاکٹر ایئر کلینر تجویز کرتے ہیں جنہیں احتیاط سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

بلیوں کے دانت صاف کرنا ایک مشکل کام ہے، تاہم کوشش کر کے ہفتے میں 1 سے 2 بار یہ کام کرنا آپ کی بلی کو صحتمند رکھے گا۔ لیکن یاد رہے کہ اس کے لیے آپ کو جانوروں کے لیے مخصوص ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنا ہے۔

نرم روئی سے بلیوں کی آنکھیں صاف کرنا بھی ضروری ہے۔

دو بلیاں آپس میں کبھی بھی میاؤں کر کے بات نہیں کرتیں۔ تو جب بھی آپ کی بلی میاؤں کرے، جان لیں کہ وہ آپ سے مخاطب ہے۔

بلی کے پنجوں میں موجود گوشت نہایت حساس ہوتا ہے لہٰذا اسے چھونے سے حتیٰ الامکان گریز کریں۔

بلیوں کو پیاس بھی بہت لگتی ہے لہٰذا ان کے لیے ہر وقت ایسی جگہ پانی رکھیں جہاں وہ باآسانی پہنچ سکیں۔ عموماً بلیاں تازہ اور بہتا ہوا پانی ، پینا پسند کرتی ہیں ۔۔۔

بلیاں aggressive بھی ہوتی ھے اور بعض اوقات stress میں بھی آ جاتی ہیں ۔۔ ایسی صورتحال میں catnip plant أن کے آس پاس رکھیں ۔۔.

پالتو بلیوں کو بھی فطرت کے قریب رکھیں ۔۔۔ انہیں کھلی فضاؤں میں محفوظ ہونے کا بھی موقع فراہم کریں ۔ چوبیس گھنٹے بند کمروں میں رکھنے سے گریز کریں ۔۔۔
أن کو کھانے کھانے کا موقع ضرور دیں ،یہ ان کے hairball's ریمو کرنے میں مدد دیتا ھے اور ہاضمہ کے نظام کو درست رکھتا ھے ۔

اور ہاں بلیوں کو انسانی لمس بے حد پسند ہوتا ہے چنانچہ اسے اپنے ساتھ لپٹا کر بٹھائیں اور سہلائیں۔ یہ نہ صرف آپ کی بلی کو خوش کرے گا بلکہ آپ کو بھی ڈپریشن سے نجات دلائے گا۔

✍🏻
۔
۔
۔

08/08/2025

Aoa Ahmed bhai. I need your help.
My mother found this kitten on a road. It's a persian female cat. She got her vaccinated and dewormed. She is healthy. We already have cats, so we are looking for a home for this baby. She is calm and easygoing. We are looking for a loving home that won't abandon her and will get her spayed when she is old enough. She is almost 3 months old right now. Please help us get her adopted
Location Lahore.
Contact +61466852612

04/08/2025

Aoa
Please help me find the owner of this cat , found near dha phase 8, Lahore.
I’m taking care of her but nobody came to take her. She’s wearing a blue collar, Turkish angora.

Address

Shahdara
54950

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Paw Rescue and Shelter posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Paw Rescue and Shelter:

Share