Sale point cow & Dog

Sale point  cow & Dog Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sale point cow & Dog, Lahore, Sargodha.

17/07/2020

6 bull for sale khushab

22/03/2019


بھوسہ کی غذائیت 100% بڑھا کر سبز چارے کے برابر کریں بھوسے ناقص خوراک ھے اور اس کی غذائیت نہ ھونے کے برابر ھے مگر اس کی غذائیت آسانی سے بڑھائی جا سکتی ھے
#طریقہ ۔
25 کلو توڑی پر ۔۔۔ 1کلو یوریا +10 کلو پانی
یا
50 کلو توڑی تہہ ۔۔۔۔2 کلو کھاد +20 کلو پانی
یا
100 کلو توڑی ۔۔۔۔۔۔۔4کلو کھاد ۔۔۔۔۔۔40 کلو پانی

بھوسہ کی مقدار کے مطابق محلول تیار کریں پلاسٹک شیٹ پر یہ بھوسہ کی ھموار تہہ بنائیں
اور نرسری کے پھُوارے یا سپرے مشین کھلی نوزل سے
یہ محلول بوسے کی تہہ پر یکساں سپرے کرئیں
اور ایک یا دو آدمی ساتھ ساتھ اس توڑی کو مکس کرتے جائیں تاکہ یہ محلول اچھی طرح ساری توڑی کے ساتھ مکس ھو جائے
اور تہہ در تہہ یہ عمل جاری رکھیں حتکہ آپ کی ساری توڑی ختم ھو جائے اس کے بعد

اس کو پلاسٹک شیٹ یا
بڑے
پلاسٹک شاپر لفافہ میں
اس کو ائیر ٹائیٹ پیک کریں
کہ مکمل سیل بند ھو اور اس میں ھوا داخل نہ ھو سکے

*اس بھوسے کو ایک ماہ تک ائیر ٹائیٹ رکھ کر کھول سکتے ہیں اس کے بعد اس کو بند رکھنے کی ضرورت نہیں

اب 100% قابل ھاضم توڑی تیار ھے

اس کو اب آپ ایک ماہ کے بعد کھول کر عام توڑی کی طرح بھی رکھ سکتے ہیں یا اس شاپر کے اندر سے نکل کر استعمال کر سکتے ہیں


*اس محلول کی یوریا کھاد کچھ دن بعد امونیا گیس میں بدل جاتی ھے اور یہ خیال بالکل غلط ھے کہ اس یوریا کھاد کا اثر دودھ میں آتا ھے جوکہ انسانی صحت کے لیے خطرہ ھے دودھ لیبارٹری میں ٹسٹ کرنے پر یہ بات غلط ثابت ھو چکی ھے
یہ تو امونیا گیس کا کمال ھے جوکہ توڑی کو ایک ماہ ائیر ٹائیٹ کرنے کی وجہ سے بنتی ھے اور بھوسے کی اوپر سخت تہہ Lignin پر کیمیائی اثر کرکے اس کو ختم کر دتیی ھے جس کی وجہ سے عام توڑی 50% ناقابل ھضم ھوتی ھے

ایک ماہ بعد توڑی کا رنگ براون ھو گا اور توڑی کو سونگھنے پر آپ کو امونیا گیس تیز چُھبتی بُو محسوس ھو گی جوکہ عارضی ھے
توڑی کو استعمال سے پہلے کھلی ھوا پر رکھنے سے وہ ختم ھو جاتی ھے

اگر 2% یوریا شیرہ مکس کریں گے تو اس کی غذائیت مزید بڑھ کر 7 % سے 10% ھو جائے گی اب اس کی پروٹین کو ونڈے سے 4% مزیذ بڑھا کر جانور کی متوازن خوراک جو کہ Cp 14% پروٹین پر مشتمل ھے کل قیمت سے 30% خرچے میں تیار ھوکر جانوروں کا خرچہ کم کر کے ان کو منافع بخش اور صحت مند بنایا جا سکتا ھے اور غریب کسانوں اور عورتوں کو ٹرینگ دے ان کے موجود لائیو سٹاک (بکریوں اور بھینسوں گائیوں)
سے بہتر منافع حاصل کرنے میں مدد کی جاسکتی ھے غیر منافع بخش لائیو سٹاک کو منافع بخش بنانے میں مدد کی جا سکتی ھے

یوریا محلول چھڑکاو کرکے 40دن تک پلاسٹک شیٹ میں آئیر ٹائیٹ بند رکھنا ضروی ھے



Dr.Syed Irfan Mehmood Gilani
DVM(I.U.B) RVMP
Call and whatsapp: +923018144474

07/03/2019

السلام و علیکم
بہت سارے ڈیری فارمرز کو دودھ دینے والی گائیوں کی خوارک کا تخمینہ لگانے کے بارے معلومات نہیں ہوتیں۔خوارک میں سب سے زیادہ ضروری خشک مادے کی اہمیت کو جاننا ہے۔ کسی بھی چارے میں جانور کی غذائی ضروریات اور اجزاء اس خوراک میں خشک مادے کی بنیاد پر معلوم کیے جاتے ہیں۔ کسی بھی چارے میں ایک مخصوص مقدار پانی اور نمی کی ہوتی ہے ۔ مثلاً ایک کلو مکئی سائلیج میں 65 سے 70% تک پانی ہوتا ہے اور باقی 30 سے 35% تک خشک مادہ۔غذا میں موجود انرجی ، پروٹین ، فیٹ اور دیگر غذائی اجزا ایک کلو سائلیج میں 300 سے 350 گرام سائلیج کے حساب سے ہی معلوم کیے جاتے ہیں۔

اب اگر خشک مادے کی صحیح مقدار کا معلوم نہ ہوگا تو دیگر اجزائی اجزا کا تخمینہ لگانا مشکل ہوگا۔ریسرچ اور تجربات سے یہ معلوم ہوا کہ کوئی بھی گائے خوراک اپنی انرجی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کھاتی ہے۔ چونکہ دودھ دینے والی گائیوں میں دودھ دینے کے عمل میں بھی انرجی کا استعمال ہوتا ہے۔لہذا یہ کہنا مناسب ہوگا کہ دودھ دینے والی گائے کو دودھ کی پیدوار کےمطابق ہی خوراک کی ضرورت ہوتی ہے۔
1970 کی دہائی میں ڈیری ایکپسرٹس نے دودھ دینے والی گائیوں کی خوراک میں خشک مادے کی مقدار کا تخمیمہ لگانے کے لیے مختلف تجربات کیے۔یہ تجربات حقیقی طور پر گائیوں کو خشک مادہ کھلا کر اور انکے دودھ اور وزن اور ان میں ہونے والی تبدیلیاں معلوم کرکے کیے گئے۔
چونکہ دودھ دینے والی گائے بچہ دینے کے چار سے آٹھ ہفتے تک زیادہ دودھ دیتی ہے لہذا 1970 کی دہائی میں ڈیری ایکسپرٹ نے ضرورت کے مطابق گائے کو زیادہ خوراک دینا شروع کردی تاکہ گائے زیادہ دودھ دینے کی وجہ سے اپنی انرجی کی ضرورت کو پورا رکھ سکے۔
1978 میں NRC (نیوٹرینٹ ریکوائرمنٹس آف ڈیری کیٹل) کاوؑنسل نے نے دودھ دینے والی گائیوں کے لیے خوراک میں خشک مادے کا تخمینہ لگانے کے لیے ایک کلیہ تیار کیا جسکی بنیاد گائے کا جسمانی وزن اور فیٹ کوریکٹڈ ملک (4%FCM) تھی۔اس طریقہ کار سے خشک مادے کی جو مقدار بنتی وہ دودھ دینے والے جانور کے جسمانی وزن کا 2% سے 4% ہوتی۔ یعنی اگر جانور کا وزن 650 کلو گرام ہوتا تو اس کلیہ سے اس دودھ دینے والے جانور کی خوراک میں خشک مادے کی مقدار 2%-4% جسمانی وزن کے حساب سے قریباً 13 کلوگرام سے 26 کلوگرام کے درمیان بنا کرتی ۔ یہ ایک تخمینہ تھا جو ابھی بھی دودھ والی گائے کی حقیقی طور پر کھائی جانے والے خشک مادے کی مقدار سے مشابہت نہ رکھتا تھا۔
1989 میں خشک مادے کی مقدار کا تخمینہ لگانے والے کلیہ میں مزید بہتری ہوئی اور خشک مادے کی مقدار کو متوازن انرجی سے منسلک کردیا گیا۔ یعنی گائے جتنی کل انرجی استعمال کرے، اسکی خوراک میں اتنی ہی کل انرجی موجود ہو۔
لیکن یہ کلیہ بھی زیادہ کارآمد ثابت نہ ہوسکا کیونکہ یہ کلیہ تھوڑے وقت کے لیے جسم کے خلیوں میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کا اندازہ نہیں لگا پاتا تھا۔ لہذا اس کلیہ میں مزید بہتری کا فیصلہ کیا گیا تاکہ تھوڑے وقت میں جسمانی خلیوں میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کو بھی خوراک میں خشک مادے کے تخمینہ میں شامل کیا جاسکے۔
چنانچہ اسکے لیے مندرجہ ذیل فارمولہ بنایا گیا۔
DMI (kg/d) = (0.372xFCM+0.0968xbody weight BW power(0.75) x (1-e power(-0.192x(WOL+3.67))

FCM = فیٹ کوریکٹڈ ملک
Formula for 4%FCM= (Milk Yield kgx0.4)+(Milk Fat in Kgx15)
WOL = ویک آف لیکٹیشن

مثال کے طور پر اگر ایک دودھ دینے والی گائے کا وزن 650 کلوگرام ہو ، وہ 30 کلو دودھ دیتی ہو اور اسکے دودھ کی فیٹ 3.5% ہو اور بچہ دینے کے بعد اسے دودھ دیتے ہوئے 10 ہفتے ہوگئے ہوں تو اس کے 4% فیٹ کوریکٹڈ ملک کی مقدار 27.8 کلوگرام ہوگی اور اوپر NRC فارمولہ کے حساب سے اسکے روزانہ کے خشک مادے کی مقدار قریباً 21.1 کلوگرام ہوگی۔ اس خشک مادے سے ہی وہ اپنی روزانہ کی انرجی کی ضروریات کو برقرار رکھ سکے گی۔ یہاں تک دودھ دینے والی گائیوں کے لیے خشک مادے کا مضمون مکمل ہوا۔
اسکے بعد چند مشاہدات کیے گئے جس میں موسمی تبدیلیوں سے خشک مادے کی مقدار میں اتار چڑھاوؑ نوٹس کیا گیا۔ لہذا ایک خاص درجہ حرارت کے حدود تہہ کردی گئیں جس میں رہتے ہوئے گائے کے خشک مادے میں کوئی تبدیلی نہ دیکھی گئی۔ان حدود کو تھرمل نیوٹرل زون کا نام دیا گیا اور اس کی حد 5C ڈگری سے 20C ڈگری مختص کی گئی ۔ جیسے ہی درجہ حرارت اس حد سے باہر ہوتا تو حقیقی خشک مادے کی مقدار میں کمی آنا شروع ہوجاتی۔
انشااللہ اگلی پوسٹ میں دودھ نہ دینے والی ہیفرز جو پہلی دفعہ بچہ دیں گی ، انکے خشک مادے کے متعلق کروں گا۔اور آئندہ پوسٹس میں انشااللہ باقی غذائی اجزا یعنی انرجی ، پروٹین ، فیٹ، منرلز اور وٹامنز پر بھی مزید بات ہوگی۔
نوٹ یہ پوسٹ زیادہ دودھ دینے والی گائیوں (20 سے 40 لیٹر روزانہ) کے لیے موؑثر ہے۔

شکریہ
محمد ہشام

07/03/2019
07/03/2019

Address

Lahore
Sargodha
048

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sale point cow & Dog posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share