27/01/2021
اس پوسٹ میں جانوروں کے چیچڑوں کا موسم ان سے بچاؤ اور تدارک واحتیاطی تدابیر پر روشنی ڈالی جاۓ گی ۔ آپ سے التماس ہے کہ اگر آپ کو پوسٹ اچھی لگے تو اسے دوسروں کے ساتھ ضرور شیر کریں
گرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی جانوروں میں چیچڑوں کی بہتات ہو جاتی ہے۔گرمیوں میں چونکہ چیچڑ اور مچھر ذیادہ متحرک ہوتے ہیں اس وجہ سے مادہ ، نر سے جنسی ملاپ سے انڈے ذیادہ پیدا کرتی ہے. یہی وہ خاص وقت ہے جب مادہ چیچڑ اور مچھر کو طاقت ور خوراک ، یعنی انسانی یا حیوانانی خون BLOOD کی ضرورت ہوتی ہے. اس وجہ سے چیچڑ اور مچھر بیمار اور صحت مند دونوں طرح جانوروں کا شکار کرتے ہیں. چیچڑ اور مچھر جانوروں (گاۓ، بھینس) کا نہ صرف خون چوستے ہیں بلکہ ایک بیمار جانور سے جراثم ( پروزٹوا ، وائرس اور بیکٹریا) دوسرے صحت مند جانور میں منتقل بھی کرتے ہیں.جس سے تھیلیریا(Thelaria) اور بیبیسیا (Babesiosis) جیسی مہلک بیماریاں پھیلتی ہیں جو کہ انتہائی مہلک ہیں۔
یہ دو ایسی بیماریاں ہیں جن کی وجہ سے ڈیری صنعت کو بہت مشکلات کا سامنا ہے. دیسی جانوروں میں چیچڑوں کا زیادہ مسئلہ نہیں ہوتا خاص طور ہر ساہیوال نسل کی گائے میں اپنے جسم کی ساری کھال ہلانے کی صلاحیت ہوتی ہے جس وجہ سے چیچڑ وہاں سے جلدی جھڑ جاتا ہے لیکن اگر فارمر ولائتی نسل کے جانور کو گرم میدانی علاقوں میں رکھ کر اس پریشانی میں مبتلا ہو جاتا ہے۔پورا سال خصوصاً گرمیوں میں چیچڑ جانوروں کی صحت کے ساتھ ساتھ فارمر کی مالی حالت بھی پتلی کر دیتے ہیں۔
ان کے جانوروں میں مندرجہ ذیل مسائل ہونگے.
© جانور کا خون کم ہونے سے، جانور لاغر اور کمزور ہو جاتا ہے۔
© کھانا پینا کم کر دیتا ہے
© دودھ کی پیداور گر جاتی ہے۔.
چیچڑ اور مچھروں کے پھیلاو والے جراثیم Babesia, Theleria & Anaplasma سے دودھ کم، جسم لاغر، تیز بخار، اور زیادہ شدت کی صورت میں جانور کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے.
اس کیے گرمیوں کے آغاز سے پہلے ہی چیچڑ اور مچھر کا کنٹرول کے لیے مناسب اقدامات کیے جانیں چاہییں۔
روزانہ کی بنیاد پر فارم کی مناسب صفائی اور بچا ہوا چارہ گوبر تلف کریں ۔ان کو آگ سے تلف کرنا زیادہ بہتر ہے۔جانوروں کو گرمی کے موسم میں چیچڑ مار ٹیکے اور مناسب وقفے سے جانوروں اور شیڈ میں چیچڑ مار سپرےکرانا بھی بہت ضروری ہے۔
تدارک واحتیاطی تدابیر:
✓ گرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی تمام جانوروں میں آئیور میکٹن یا ڈورا میکٹن انجیکشن پندرہ دن کے وقفے سے دو بار لگائیں اور تین ماہ بعد اسی طرح یہ عمل دوہرائیں۔چیچڑوں کے خاتمے کے لیئے انجکشن آئیورمیکٹن کھال میں صرف ایک ڈوز لگائیں، آئیور میکٹن حاملہ جانوروں میں استعمال نہ کریں، ان کی لیئے نیچے بتائی گئی دوسری دوا استعمال کریں انجیکشن کو ٹھنڈا کر کے اندھیرے میں لگاے یا رات کو یہ صبح روشنی لگنے سے پہلے پہلے
Inj. Ivermectin 1%
(Dose: 1ml per 40kg)
✓ انجکشن لگانے کا بہترین وقت ٹھنڈے اوقات ہیں کوشش کریں صبح سویرے ٹیکہ ٹھنڈا کر کے زیر جلد لگائیں۔
✓ اسی طرح آٹھ ہفتے تک ہفتہ وار بنیادوں پر فارم میں ڈیلٹا میٹھرین یا سائپر میتھرین کی تجویز کردہ مقدار کے مطابق جانوروں اور شیڈ میں سپرے کو ٹھنڈے وقت میں یقینی بنائیں۔
✓ ایکٹوفون پائوڈر چیچڑوں کے لیئے بہترین دوا ہے۔ یہ پاؤڈر ایک کلو پانی میں 10گرام حل کیا جاتا ہے اور کسی کپڑے وغیرہ سے جانور کے جسم پر لگایا جاتا ہے۔ یہ دوا حاملہ جانور کیلئے محفوظ ہے، اسکے علاوه جانور کے چاٹنے کی صورت میں بھی اس کا کوئی نقصان نہیں۔
Trichlorofon Powder 10gm
✓ سائیپر میٹ دوا لیکوئیڈ کی صورت میں ہوتی ہے، اس دوا کا 10ml ایک لیٹر پانی میں حل کرکے جانور کے جسم پر لگایا جاتا ہے۔ چیچڑوں کے خاتمے کیلئے یہ سب سے موئثر دوا ہے، لیکن جانور اس دوا کو ہرگز چاٹ نہیں سکتا۔ حاملہ جانوروں کیلئے بھی محفوظ دوا ہے۔
Cypermithrin (External)
10ml per 1 liter water
نوٹ : سائیپر میٹ اور ایکٹوفون، دونوں دواؤں کو جانوروں کے رکھنے کی جگہ پر اسپرے کی صورت میں بھی استعمال کر سکتے ہیں