Umar veterinary services

Umar veterinary services Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Umar veterinary services, Pet service, Rahimyar Khan.

السلام علیکم دوستوTorsionبچہ دانی کا بل کھا جانابچہ دانی کا بل کھا جانا ایک انتہائی خطرناک مسئلہ ہے جسے  اگر مہارت  سے ح...
17/09/2022

السلام علیکم دوستو
Torsion
بچہ دانی کا بل کھا جانا
بچہ دانی کا بل کھا جانا ایک انتہائی خطرناک مسئلہ ہے جسے اگر مہارت سے حل نہ کیا جائے تو جانور کے لئے جان لیوا ثابت ہوتا ہے بچہ دانی دو طرح سے بل کھاتی ہے
1 وجائنل ایریا
2ہارن آف یوٹرس
جب جانور پانچویں چھٹے مہینے پہنچتا ہے اگر جانور اور مستی کرے اچھلے کودے تو بھی ابھی ٹار شن کے چانسز سے ہوتے ہیں ہیں اس میں بھی ایک سنگل ٹارشن ہوتی ہے ہے ایک ڈبل ٹارسن ہوتی ہے سنگل میں بچہ دانی ایک بل کھا جاتی ہے ہے ڈبل میں میں دو بل کھا جاتی ہے راشن کی ایک مخصوص نشانی ہے جانور اور حوانہ بناتا ہے ہے لیکن ایک دم سے سے بہت کم کر لیتا ہے ہے بچہ دینے کے لیے زور لگاتا ہے ہے لیکن بچہ پیدا نہیں کرسکتا تھا اگر بروقت بہت اچھے طریقے سے سے ٹارشن کو ختم نہ کیا جائے آئے تو تو جانور اور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے ہے

ہارن آف یوٹرس
یہ بل اکثر 3 مہینے پڑتا ہے اور جہاں تک میں نے دیکھا ہے یہ آپریٹ کے بغیر بچہ نہیں نکلتا
کسی بھی ایسی صورتحال میں میں ہمیشہ اچھے لے اور تجربہ کار ڈاکٹر یا کسی سمجھدار بندے سے رابطہ کریں جو اس مسئلے کو حل کرنے کی اہلیت رکھتا ہو انتہائی نازک معاملہ ہے ہے تھوڑی سی ناتجربہ کاری کریں آپ کے جانور کی جان لے سکتی
Vet Dr Umer farooq

تیری کریمی کے آسرے پر ہم فقیروں کی زندگی ہے. جسے تو عروج بخشے اسےخیالِ زوال کیسا.❤️ Dr Umer farooq
10/08/2022

تیری کریمی کے آسرے پر ہم فقیروں کی زندگی ہے.
جسے تو عروج بخشے اسے
خیالِ زوال کیسا.❤️ Dr Umer farooq

Eid Mubarak to everyone
10/07/2022

Eid Mubarak to everyone

06/07/2022
*فارم پر ضروری ادویات ایمرجسی کی صورت میں مشکل نہ ہو**انٹی بائیوٹک*پی پی ایس ایل اےٹرائی برسناموکسلین*بخار دردکے لی*پینی...
30/06/2022

*فارم پر ضروری ادویات ایمرجسی کی صورت میں مشکل نہ ہو*

*انٹی بائیوٹک*
پی پی ایس ایل اے
ٹرائی برسن
اموکسلین

*بخار دردکے لی*
پینی وٹ
ویٹافینک پلس
لوکسن انجکشن
*اپھارہ کے لیے*
ہیپاسل انجکشن
کالکوپلس سیرپ
سرسوں کا تیل
کاربو پلس

*چھوٹے پیشاب بند ہونے کے لیے*
لاسکس انجکشن
ڈیوریٹک انجیکشن
*زکام کھانسی*
انجکشن ٹائیلوسین
سلائن الیکچری
اینروفلاکساسین%20

*ڈلیوری میں مشکل کے لیے*
آکسٹوسین

*ا بارشن کاخطرہ*
پرجسٹرون
تیل سرسوں

*زخم کے لیے*
پائیوڈین
سپرے
آئیورمیکٹن

*معدہ خراب کے*
کارمیٹو مکسچر
میٹھا سوڈا
سٹامک پوڈر
ہیپاگارڈ انجیکشن

*چیچڑ کے لیے اور کیڑوں کے لیے*
انجکشن آئیورمیکٹن
زیگوان پوڈ

*موشن کے لیے*
سکور ایکس
سلفاڈیمڈیں
اینروفلاکساسین%20
*طاقت کے لیے*
ایمی وائ کام
منرل مکسچر

*تھن خراب کے لیے*
فائیبروفٹ ڈی ایس سیرپ
کوئ زیریلی چیز جانور کھائے اسکے
اٹروپن

*الرجی کے لیے*
ایول
میپراسان

*آنکھ خراب کے لیے*
بورک ایسڈ

*جیر کے لیے*
پلسنٹا ریمور

*ڈی وارمنگ کے لیے*
نلزین پلس
لیوافاس

سرنج کاٹن ڈرنچنگ گن تھرما میٹر
دعا گو ڈاکٹر عمر فاروق

*فارم پر ضروری ادویات ایمرجسی کی صورت میں مشکل نہ ہو**انٹی بائیوٹک*پی پی ایس ایل اےٹرائی برسناموکسلین*بخار دردکے لی*پینی...
30/06/2022

*فارم پر ضروری ادویات ایمرجسی کی صورت میں مشکل نہ ہو*

*انٹی بائیوٹک*
پی پی ایس ایل اے
ٹرائی برسن
اموکسلین

*بخار دردکے لی*
پینی وٹ
ویٹافینک پلس
لوکسن انجکشن
*اپھارہ کے لیے*
ہیپاسل انجکشن
کالکوپلس سیرپ
سرسوں کا تیل
کاربو پلس

*چھوٹے پیشاب بند ہونے کے لیے*
لاسکس انجکشن
ڈیوریٹک انجیکشن
*زکام کھانسی*
انجکشن ٹائیلوسین
سلائن الیکچری
اینروفلاکساسین%20

*ڈلیوری میں مشکل کے لیے*
آکسٹوسین

*ا بارشن کاخطرہ*
پرجسٹرون
تیل سرسوں

*زخم کے لیے*
پائیوڈین
سپرے
آئیورمیکٹن

*معدہ خراب کے*
کارمیٹو مکسچر
میٹھا سوڈا
سٹامک پوڈر
ہیپاگارڈ انجیکشن

*چیچڑ کے لیے اور کیڑوں کے لیے*
انجکشن آئیورمیکٹن
زیگوان پوڈ

*موشن کے لیے*
سکور ایکس
سلفاڈیمڈیں
اینروفلاکساسین%20
*طاقت کے لیے*
ایمی وائ کام
منرل مکسچر

*تھن خراب کے لیے*
فائیبروفٹ ڈی ایس سیرپ
کوئ زیریلی چیز جانور کھائے اسکے
اٹروپن

*الرجی کے لیے*
ایول
میپراسان

*آنکھ خراب کے لیے*
بورک ایسڈ

*جیر کے لیے*
پلسنٹا ریمور

*ڈی وارمنگ کے لیے*
نلزین پلس
ملزمان پلس

سرنج کاٹن ڈرنچنگ گن تھرما میٹر
دعا گو ڈاکٹر عمر فاروق

Right
27/06/2022

Right

چار طرح کے مسائل اکثر سننے میں آتے ہیں خوراک بھی اچھی ہے لیکن پھر بھی جانور بڑھوتری نہیں کر رہے، کمزور ہیں، موٹے نہیں ہو...
26/06/2022

چار طرح کے مسائل اکثر سننے میں آتے ہیں

خوراک بھی اچھی ہے لیکن پھر بھی جانور بڑھوتری نہیں کر رہے، کمزور ہیں، موٹے نہیں ہورہے

دودھ دینے والے جانوروں میں بار بار میسٹائٹس، یا انگیاری آتی رہتی ہے

جانور ہیٹ میں آتے ہیں اور کئی دن تک ہیٹ میں رہتے ہیں

بار بار پیچس لگتے ہیں ٹھیک ہوتا ہے پھر پیچس اور ہم سلفا انجیکشن لگا اور پلا کر جانور کا جگر برباد کر دیتے ہیں

یہ مسائل آپ کے فارم پر موجود ہیں اور علاج بھی بار بار کروایا پھر بھی مسئلہ موجود ہے تو سوچیں ؟

توڑی کالی ہے، سائیلج اچھا نہیں، ونڈا کے اجزاء اچھے استمعال نہیں کئے، روٹی ٹکڑا بازار سے لیا، بازاری ونڈا کھل یا پرانا تھا یا سٹور ٹھیک نہیں کیا گیا تھا ؟ ونڈا کھل جن برتنوں میں بھگوتے ہیں وہ صاف نہیں اور دو تین پہر تک بھگو کر رکھتے ہیں ؟
پانی کی ٹینکی اور کھرلی میں الی کائی لگی ہے؟

اگر ایسا ہے تو بیماری آپ کے فارم سے نہیں نکلنے والی

ہلکی کوالٹی کا کھل، ونڈا، مکئی سائیلج سستا تو مل جائے گا لیکن جانوروں کو اور آپ کی جیب کو بہت مہنگا پڑے گا

پانی کی کھرلی کبھی بھی دھوپ میں نہ ہو، سایہ ضرور کریں، پانی کی کھرلی خالی کرنے کے لیے پیندے میں پائپ لازمی ہوں اور ہفتہ میں دو بار پانی نکال کر چونا کریں اگر اتنا بھی نہیں کر سکتے تو مسائل بھی رہے گے

گرمی کے بڑھتے ہی وائی بادی، زہر باد اور پتہ نہیں کیا کیا نہ سمجھ آنے والی بیماریوں کے بھی امکانات بڑھ جاتے ہیں

وجہ بہت واضح ہوتی ہے لیکن ابھی تک بہت سے لوگ اس کو ماننے کو تیار نہیں، وائی بادی، زہر باد اور ساڑو کو تو مانتے ہیں، اور دو درجن نسخے بھی یاد ہوتے ہیں لیکن وجہ پر ہم کم دھیان دیتے ہیں, آخر یہ ہوتے کیوں ہیں اور کیسے بچا جہ سکتا ہے ؟؟

شدید گرمی کے موسم میں جانوروں کی خوراک میں ألی، پھپھوندی یا فنگس کا بہت خیال رکھیں۔ پھپھوندی کے انڈے یا سپور spore آنکھ سے نظر نہیں آتے، جب ہم انکو دیکھ سکتے ہیں کہ خوراک پر پھپھوندی لگی ہے تو ان کی تعداد کروڑوں میں پہنچ چکی ہوتی ہے اور زہر بن چکا ہوتا ہے
Myco پھپھوندی
toxin زہر
Mycotoxin مائیکو ٹاکسن

جانور کا یکدم خوراک کھانا چھوڑ دینا، وائی بادی، زہرباد، ساڑو میسٹائٹس اور تولیدی مسائل چند ایک مسئلے ہیں جو فنگس لگی خوراک سے پیدا ہوتے ہیں
اوپر والے مسائل دوبارہ پڑھ لیں، حقیقت میں ایسا ہی ہے
ان میں سے کوئی ایک چیز بھی لفاظی کے طور پر نہیں لکھی, پھپھوندی جانوروں میں مسائل کا گڑھ ہے
یقین کریں پھپھوندی لگی خوراک بیماریوں کا گڑھ ہے جو دوسری مزید بیماریوں کی وجہ بنتی ہے
لہذا پھپھوندی لگی خوراک سے جانور کو مزید امتحان میں نہ ڈالیں۔ ان دنوں میں جانور کی قوت برداشت اور قوت مدافعت پہلے ہی بہت کم ہوتی ہے، گرمیوں کا موسم جانوروں کے بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔
جن چیزوں کا جانور عام حالات اور موسم میں آسانی سے مقابلہ کر لیتا ہے وہی چھوٹی چھوٹی چیزیں جانور کو ان گرمی اور حبس کے دنوں میں بیمار کر سکتی ہیں
اور بات جانور کی خوراک کی ہو رہی ہے، چاہے ونڈا ہو توڑی، ہئے سائیلج، کھل، روٹیاں یا کچھ بھی خوراک ہو لیکن پھپھوندی نہ لگی ہو اور خوراک کا اپنا اصلی رنگ تبدیل نہ ہوگیا ہو
اگر آپ خود پھپھوندی لگی روٹی نہیں کھا سکتے تو جانور میں کوئی ایسی خاص علیحدہ مشینری نہیں لگی ہوئی ہے جو اس زہر کو کم کر سکے
کچھ لوگ کہتے ہیں کہ خوراک، روٹیوں کو چند گھنٹے بھگو کر استعمال کرلیں تو کوئی مسئلہ نہیں
کچھ سمجھتے ہیں کہ دھوپ میں خشک کرکے استمعال کرسکتے
سائنس اس بات کو نہیں مانتی، کیونکہ زہر پہلے ہی بن چکا ہوتا ہے۔ یہ زہر جانور بزریعہ خوراک کھا کر دودھ میں بھی خارج کرتا ہے اور ایسا دودھ ابالنے کے باوجود انسان میں جگر کا کینسر کا باعث بنتا ہے

خوراک ہی جانور کو تندرست رکھتی ہے اور ناقص خوراک جانور کو بیمار کرتی ہے

یہی احتیاط ہے اور احتیاط ہی علاج ہے !!! دعا گو ڈاکٹر عمر فاروق

اگر اپ کو لگتا ہے کہ چیچڑ اپ کے جانور کا کچھ نہیں کرسکتا تو اپ بہت بڑے غلط فہمی کے شکار ہو۔سنو یہ چھوٹے چھوٹے چیچڑ اور پ...
22/06/2022

اگر اپ کو لگتا ہے کہ چیچڑ اپ کے جانور کا کچھ نہیں کرسکتا تو اپ بہت بڑے غلط فہمی کے شکار ہو۔
سنو یہ چھوٹے چھوٹے چیچڑ اور پسوں جوئے
1) اپ کے جانور کا خون چوستے ہیں
2) اپ کے جانور میں کے خون میں ایسے جراثیم چھوڑتے ہیں جس سے بخار ہوتا ہے
3) اس سے گھبن جانور یا تازہ سوئی ہوئی جانور میں رت موتر اور سوتک کا بخار ہوجاتا ہے

4) اپ کو اکثر کسی فارم پہ رستے پہ چراتے ہوئے گائے بھینسوں نظر آتے ہیں اور دور سے ان کے پسلیاں نظر اتے ہیں، یہ ان کے لگے ہوئے Anaplasma نامی بیماری کی وجہ سے ہیں۔
5) اپ نے سنا ہوگا کہ گائےکو دست سے۔ ہلکی سی کھانسی ہے، انکھوں سے پانی بہتا ہے، گلھٹی سوج گئی ہے اور جانور گرمی مانتا ہے یہ Theleria ہے جو Frisian نامی گائے اپنے ساتھ باہر ممالک سے تحفہ میں اس ملک میں لایا ہے۔
فارمرز بھائیوں اگر Anaplasmoses, Theleriosis اور Babeoisis سے بچنے کے لیے Ivermectin, Dormectin, Flumethrin نامی دوائی ہر 45 دن کے بعد لگائے دعا گو ڈاکٹر عمر فاروق

لمپی سکن ڈیزیز اس خطرناک بیماری سے اپنے قیمتی جانوروں کو بچانے کے لیے حفاظتی ویکسین جلد از جلد لگوائیں ڈاکٹر عمر فاروق 0...
13/06/2022

لمپی سکن ڈیزیز

اس خطرناک بیماری سے اپنے قیمتی جانوروں کو بچانے کے لیے حفاظتی ویکسین جلد از جلد لگوائیں ڈاکٹر عمر فاروق 03006740093

لمپی سکن ڈیزیز کثیرالانواع جانوروں بالخصوص گائیوں کا ایک متعدی چھوت دار وائرل اور مہلک مرض ہے  جو کہ براعظم افریقہ سے مت...
04/06/2022

لمپی سکن ڈیزیز کثیرالانواع جانوروں بالخصوص گائیوں کا ایک متعدی چھوت دار وائرل اور مہلک مرض ہے جو کہ براعظم افریقہ سے متحرک ہوا اور ایشیا مڈل ایسٹ اور مغربی یورپ میں پھیل گیا،
وطن عزیز جہاں عصر حاضر میں متعددآفتوں کا سامنا کر رہا ہے وہاں جانوروں کی متعدی بیماری لمپی سکن بھی دو دو چار چار ہاتھ کر رہی ہے صرف آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ممالک اس مرض سے محفوظ ہیں جو موسمیاتی کیفیات اور فطرتی تحفظ کی وجہ سے ہے

✓وجہ مرض
کیپری پاکس وائرس اس مرض کا سبب ہے جوکہ گرم مرطوب علاقوں میں تیزی سے پھیلتا ہے حشرات الارض جن میں مکھیاں مچھر اور چیچڑشامل ہیں اس مرض کو پھیلانے میں ویکٹرکا کردار ادا کرتے ہیں سلائیوا، متاثرہ جانور کے ڈسچارج میں بھی وائرس موجود ہوتا ہے
(تحریر محمد جنید )
✓علامات مرض
اس مرض کا وائرس جسم میں داخل ہونے کے چار سے چودہ دن میں مرض کی علامات ظاہر کرتا ہے جس میں تیز بخار ¹⁰⁴ تا ¹⁰⁶، لیکریمیشن، ناک سے ڈسچارج کا آنا، سینے پر ممکنہ سوجن اور جسم پر گول قدرے ابھرے ہوئے اور درد زدہ ابھار نمودار ہوتے ہیں جو کہ نظام انہضام، تنفسی اور تولیدی اعضاء تک سرایت کرسکتے ہیں، بروقت اور معیاری علاج نہ ہو تو سیکنڈری بیکٹیریل انفیکشن پیدا ہونے کے ساتھ شرح اموات 50 فیصد تک ہو سکتی ہے دودھ اور گوشت کی پیداوار پر اثر پڑنا اور معاشی نقصان ہونا طے ہے

✓روک تھام
اس مرض کے روک تھام میں چند چیزیں قابل ذکر ہیں
•بیماری پھیلانے والے حشرات الارض کا کنٹرول،
(حشرات کے کنٹرول کے لیے لیے کی تحریریں موجود ہیں)
•کولڈ چین برقرار رکھتے ہوئے معیاری اور بروقت ویکسینیشن،
•وٹامن اے ڈی تھری کا انجکشن،
•لیوامیسول سالٹ پر مشتمل انجکشن یا اورل ادویات، یاد رہے لیوامیسول نہ صرف اینٹی ہلمینتھک ہے بلکہ مدافعتی اعتبار سے جانوروں کے لیے آبِ حیات کا درجہ رکھتا ہے

✓علاج
••• آئیورمیکٹن/ ڈورامیکٹن پہلے ساتویں اور پندرھویں دن،
•••میپرامین / فینرامین 25 سی سی صبح شام تین دن پھر حسب ضرورت / فی بڑا جانور،
•••لنکو + سپائرہ مائیسین کمبینیشن،اینرو فلوکساسین اور پینسلین میں سے کوئی ایک 24 گھنٹے بعد
••• کیٹو پروفن تین دن صبح شام اور بعد میں حسب ضرورت،
••• انجکشن ویڈ تھری کا استعمال
••• لیور ٹانک ادویات کا استعمال تالہ جانور آف فیڈ نہ ہو

(اس تحریر سے اتفاق یا اختلاف سر آنکھوں پر)

گوکہ اس مرض کا مستقبل خوفناک اور تباہ کن اندیشوں سے لبریز ہے، مگر امیدِ واثق ہے کہ فطرت کے اصولوں کے عین مطابق اس کا زور ٹوٹ جائے گا۔۔۔
✓تحریر و تحقیق ڈاکٹر عمر فاروق

گائیوںمیں گلٹی  والی  جلد  کی  بیماریLumpy Skin Diseaseتحریر؛  ڈاکٹر عمر فاروق  رابطہ نمبر۔03006740093گلٹی والی جلد کی ب...
01/06/2022

گائیوںمیں گلٹی والی جلد کی بیماری
Lumpy Skin Disease
تحریر؛ ڈاکٹر عمر فاروق
رابطہ نمبر۔03006740093

گلٹی والی جلد کی بیماری مویشیوں کی ایک متعدی اور کبھی کبھار مہلک بیماری ہے جس کی خصوصیت جلد اور جسم کے دیگر حصوں پر نوڈیول ہوتے ہیں۔ ثانوی بیکٹیریل انفیکشن اکثر حالت کو بڑھاتا ہے۔ روایتی طور پر، جلد کی گلٹی کی بیماری جنوبی اور مشرقی افریقہ میں پائی جاتی ہے، لیکن 1970 کی دہائی میں یہ براعظم سے ہوتے ہوئے شمال مغرب میں سب صحارا مغربی افریقہ تک پھیل گئی۔2000 کے بعد سے، یہ مشرق وسطی کے کئی ممالک میں پھیل چکی ہے اور 2013 میں مغرب میں ترکی اور بلقان کے کئی ممالک تک پھیل گیا ہے۔ ابھی حال ہی میں، جارجیا، روس، بنگلہ دیش، پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین میں پہلی بار گلٹی والی جلد کی بیماری دیکھی گئی ہے۔ گلٹی والی جلد کی بیماری کے حالیہ جغرافیائی پھیلاؤ اسکی بین الاقوامی تشویش کا باعث بنا ہے۔
اس بیماری کا وائرس شیپ پوکس وائرس سے ملتا جلتا ہے۔ گلٹی والی جلد کی بیماری وبائی طور پر یا وقفے وقفے سے ظاہر ہوتی ہے۔ اکثر، انفیکشن کے نئے فوکس ان علاقوں میں ظاہر ہوتے ہیں جو ابتدائی پھیلنے سے بہت دور ہوتے ہیں۔ گرمی کے گیلے موسم میں اس کے واقعات سب سے زیادہ ہوتے ہیں، لیکن یہ سردیوں میں بھی ہو سکتا ہے۔ یہ پانی کے راستے اور نچلی زمین پر سب سے زیادہ پایا جاتا ہے۔چونکہ انفیکشن کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے بنائی گئی قرنطینہ پابندیاں اکثر ناکام ہوجاتی ہیں، اس لیے کاٹنے والے کیڑوں کو مکینیکل ویکٹر کے طور پر شبہ کیا جاتا ہے۔ تاہم، وباء ایسے حالات میں واقع ہوئی ہے جس میں کیڑوں کو عملی طور پر خارج کیا جا سکتا ہے۔ تجرباتی طور پر، افریقہ میں پائے جانے والے ہارڈ ٹِکس کی تین اقسام کو حیاتیاتی طور پر وائرس کو منتقل کرنے کے لیے دیکھاگیا ہے۔ چونکہ یہ بیماری تجرباتی طور پر متاثرہ لعاب سے پھیل سکتی ہے، اس لیے رابطہ انفیکشن ،انفیکشن کا ایک اور ممکنہ راستہ ہے۔
بیماری کی علامات
متاثرہ مویشیوں میں بخار، لکرمیشن، ناک سےمواد کا اخراج، اور تھوک کا بہت زیادہ پیدا ہونا( ہائپر سلائیویشن) ، جس کے بعد پچاس فیصد حساس مویشیوں میں جلد اور جسم کے دیگر حصوں پر گلٹیاں نمودار ہو جاتی ہیں۔اس بیماری کا انکیوبیشن کا دورانیہ 4-14 دن ہے۔ جانور کے نظام انہضام، نظام تنفس اور تولیدی اعضاء میں نوڈیولز پیدا ہو جاتے ہیں۔ یہ نوڈیولز گول ، تھوڑے سے ابھرے ہوے، سخت اور تکلیف دہ ہوتے ہیں۔ یہ نوڈیولز جانور کے منہ ، نک اور تھوتھنی پر بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔جانور کی جلد پرنمودار ہونیوالے نوڈیولز سخت اور پیلے رنگ کے ٹشوز پر مشتمل ہوتے ہیں۔ متاثرہ جانور کی ٹانگوں اور حوانہ کا سائز بڑھ جاتا ہے۔ کبھی کبھی ثانوی انفیکشن ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے جلد ادھڑ جاتی ہے جس کے نتیجہ میں جانور بہت زیادہ کمزور ہو جاتا ہے۔اس بیماری میں مبتلا جانوروں میں شرح اموات پانچ سے پچاس فیصد تک ہو سکتی ہے۔ جانور کے دودھ کی پیداوار میں نمایاں کمی اور جانور کے کمزور ہونیکی وجہ سے اس کی قیمت بہت کم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے ڈیر ی فارمر کو بہت زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کنٹرول
ایٹینوایٹڈ ویکسین بیماری کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔حالیہ برسوں میں اس بیماری کے آبائی علاقہ افریقہ سے باہر گلٹی والی جلد کی بیماری کا پھیلاؤ تشویشناک ہے۔ قرنطینہ کی پابندیاں اتنی زیادہ فعال ثابت نہیں ہوئی ہیں۔ ایٹینو ایٹڈ ویکسین کے ذریعہ بیماری کو موئثر طریقہ سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ثانوی انفیکشن پر قابو پانے کے لیے اینٹی بائیوٹکس کے انتظام اور اچھی نرسنگ کیئر کی جانی چاہیے۔

Address

Rahimyar Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Umar veterinary services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category