Balochistan Poultry services

Balochistan Poultry services it's' all about poultry
(1)

مذمتی بیاننوشکی پولٹری ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہم اس امر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کہ ضلع چاغی سے تعلق رکھنے ...
20/01/2026

مذمتی بیان
نوشکی پولٹری ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہم اس امر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کہ ضلع چاغی سے تعلق رکھنے والی مرغی لے جانے والی گاڑی کو بلاجواز پولیس نوشکی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ تقریباً نو (9) گھنٹوں سے روکے رکھا گیا ہے۔ شدید سردی کے باعث گاڑی میں موجود مرغیاں مر رہی ہیں، جس سے نہ صرف پولٹری فارم مالکان کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے بلکہ یہ عمل سراسر ناانصافی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور عوامی روزگار پر ضرب کے مترادف ہے۔
ہم سوال کرتے ہیں کہ آخر کس قانون اور کس جواز کے تحت ایک قانونی اور جائز کاروباری سرگرمی کو اس طرح روکا گیا؟ اگر فوری طور پر اس غیر ذمہ دارانہ رویے کا نوٹس نہ لیا گیا تو نقصانات کی تمام تر ذمہ داری نوشکی انتظامیہ اور متعلقہ پولیس پر عائد ہوگی۔
ہم کمشنر رخشان ڈویژن سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سنگین معاملے کا فوری نوٹس لیں، گاڑی کو بلا تاخیر روانہ کرنے کے احکامات جاری کریں اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
واضح کیا جاتا ہے کہ نوشکی پولٹری ڈیلرز، چاغی کے پولٹری فارم مالکان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اگر اس ناانصافی کا سلسلہ جاری رہا تو کسی بھی قسم کے احتجاج یا دیگر سخت فیصلوں کی صورت میں ہم اپنے ساتھیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، اور اس طرح کے اقدامات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ہم امید کرتے ہیں کہ اعلیٰ حکام فوری مداخلت کرتے ہوئے انصاف فراہم کریں گے اور کاروباری طبقے کو مزید نقصان سے بچائیں گے۔
جاری کردہ:
نوشکی پولٹری ڈیلرز ایسوسی ایشن

03/01/2026

ڀریس کانفرنس
03/01/2026

ڀریس کانفرنس

31/12/2025

Happy new year
2026

30/12/2025

25/12/2025

17/12/2025

*ضلعی انتظامیہ نے 4-5 دنوں سے مرغی کی خودساختہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف سخت کارروائی کی۔*

تمام پولٹری فارمز اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلا امتیاز ایکشن لیا گیا۔
مرغی کی قیمتوں میں اضافہ پولٹری ایسوسیشن کی طرف سے خود ساختہ
تھا
تحقیقات سے معلوم ہوا کے یہ سب ایسوسیشن کی ملی بھگت سے ہو رہا ہے
معلومات ملنے پر ضلعی انتظامیہ نے کریک ڈاؤن کا آغاز کیا اور متعدد گرفتاریاں بھی کی
اس کے بعد جنرل سیکریٹری اور دیگر عہداران نے مستعفی ہو کر
ایسوسی ایشن کی یونین ختم کر دی۔
انہوں نے حکومت کی تعین شدہ قیمتوں پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی
ان کارروائیوں کے بعد مرغی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی۔
عوام نے ضلعی انتظامیہ کے بروقت اقدامات اور عوام دوست رویے پر شکریہ ادا کیا۔

17/12/2025

حکومت اور گڈزٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ملک شہزاد اعوان نے ہڑتال کے خاتمے کااعلان کر دیا، ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت نے جو وعدے کئے ہیں اس بنیاد پر ہڑتال ختم کررہے ہیں،ہمارے تمام مطالبات مان لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی، پنجاب یا سندھ حکومت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو ملک گیر ہڑتال کریںگے۔ مطالبات تسلیم ہونے اورہڑتال کے خاتمے کے اعلان پرگڈزٹرانسپورٹرز نے بھنگڑے بھی ڈالے۔

17/12/2025
16/12/2025
13/12/2025

بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسییشن کہ مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی کے مطابق اج 13 دسمبر ہے پورے ملک میں ال پاکستان ٹرانسپورٹرز کے ہڑتال کا اج چھٹا دن ہے اور ہڑتال جاری ہے کوئی بھی کسی کی غلط فہمی میں نہ ائے اور نہ ہی افواہوں پر کان دھریں ال پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہڑتال مکمل طور پر کامیاب ہے بلوچستان سے کوئی لوڈنگ ان لوڈنگ نہیں ہو رہی ہے اور نہ ہی کرنے دیں گے ہمارا ہڑتال اج چھٹے روز میں داخل ہو رہا ہے جب تک حکومت ہمارے جائز مطالبات جو کہ چارٹر اپ ڈیمانڈ میں دیے جا چکے ہیں ان پر عمل درامد نہیں کرتے تب تک ہمارا ہڑتال جاری رہے گا اور ہم کسی بہکاوے میں نہیں ائیں گے اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو ہمارا احتجاج مزید سخت شکل اختیار کر سکتا ہے ہمارے ساتھ چیمبر اپ کا مرس مرکزی انجمن تاجران بلوچستان بس فیڈریشن ائل ٹینکر اونرز ایسوسییشن بلوچستان بوزر ایسوسییشن اور دیگر تنظیموں نے بھی ہمارے ہڑتال کی مکمل حمایت اور شانہ بشانہ ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے لہذا ال پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے
جاری کردہ بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسییشن بلوچستان

13/12/25

Address

Korry Road
Quetta Cantonment
BALOCHISTAN

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Poultry services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category