Pak world aseel

Pak world aseel Asalam alikum hum ny ye page Pakistan k top aseel k shoq ko age promote krne k liye banaya h

قدرتی طریقوں سےمرغوں/ اصیلوں اور پرندوں  کو صحتمند رکھنے کے طریقے۔پرندوں کی صحت کے حوالے سے کافی پریشانی ھوتی ھے۔ اگرچے ...
26/04/2025

قدرتی طریقوں سےمرغوں/ اصیلوں اور پرندوں کو صحتمند رکھنے کے طریقے۔

پرندوں کی صحت کے حوالے سے کافی پریشانی ھوتی ھے۔ اگرچے مارکیٹ میں بہت علاج دستیاب ھیں۔ لیکن پھر بھی نقصان ھوتا رھتا ھے۔ ایک اچھے شوق کے لیے ضروری ھے کہ مرغے/مرغیاں صحتمند ھوں۔ کوالٹی انڈے ھوں گے تو کوالٹی بریڈنگ ھو گی۔

اصیل بھی عام پولٹری کیطرح صحت کے معاملے میں کمزور تصور کیے جاتے ھیں اور مختلف بیماریوں کا شکار ھوتے ھیں۔ ان میں سے آنتوں میں کیڑے اور اس سے منسلک بیماریاں بہت خطرناک ھے۔ یہ بیماری دراصل باقی بیماریوں کی جڑ ھے۔ ہارمون انجیکشن اور اینٹی باوا ٹک نہ صرف مہنگی بلکہ پرندوں کی لمبی زندگی ہر بھی خاطر خواہ اثر انداز ھوتے ھیں۔ اس لیے درج ذیل دیسی علاج اصیلوں کو تندرست اور بہتر رکھنے میں بہت کارآمد ھیں۔ ھمارے پرانے شوقین یہی جڑی بوٹیوں اور مثالہ جات کو مخصوص مقدار میں پیس کر اپنے مرغوں کو دیے کرتے تھے۔

1. Black Pepper (کالی مرچ )

کالی مرچ میں وافر مقدار میں وٹامن اور دیگر غذائی اجزاء موجود ھوتے ھیں۔ یہ سوزش، بیکٹریا اور اینٹی اکسٹینڈ کے لیے بہت مفید ثابت ھوتی ھے۔ یہ زہریلے مادوں کو صاف کرنے میں نہایت موثر ھے اور غذائی اجزاء کو تحلیل اور جذب کرنے میں مددگار ثابت ھوتی ھے۔ مرغے/مرغیاں سانس کے مسائل کا بہت جلد شکار ھوتے ھیں۔ تھوڑی سی کالی مرچ کو اگر ان کی خوراک یا پانی میں ڈال دی جائے تو یہ سانس کے مسائل کے تدارک میں نہایت کارگر ثابت ھوتی ھے اور ان کی کھانسی کے لیے بھی بہتر ھوتی ھے۔

2. Red Pepper (لال مرچ )

سالہا سال سے پرانے کسان عموما پیسی ھوئی لال لمبی نوک والی مرچ مرغوں/بطخوں اور دیگر پرندوں کی خوراک یا پانی میں ڈال دیتے تھے بہتر اور زیادہ انڈوں کیلے۔ کیڑوں سے جڑی بیماریاں مرغوں میں کمزوری اور انڈوں کی صلاحیت پر بری طرح اثر انداز ھوتی ھیں۔ جس کے لیے یہ لال مرچ بہت اچھا علاج ھے۔ لال مرچ ان کیڑوں اور جراثیم کو جلا دیتی ھے جو ہاضمے والے سیسٹم کو تباہ کرتے ھیں۔ بس آدھی چھوٹی چمچ لال مرچ ان کی خوراک میں ڈالنے سے قدرتی طریقے سے مرغے جراثیم سے پاک (deworm) ھو جاتے ھیں۔

3. Oregano ( اسی نام سے پنساری سے عام مل جاتا ھے )

اجوائن، تلسی، نیاز بو، levandor اور چند اور mint flavoured پودے بھی اسی کی قسمیں ھیں۔ آرگینو تیل ایک قدرتی آئنٹی باوٹک ھے۔ آرگینو ضروری تیل، تازہ پتوں یا خشک قسموں مرغوں کو دیا جا سکتا ھے۔ یہ کیڑوں کیلے، blackhead, E-coli, ایوین انفلوئنزا، سینے کی بیماریوں کو روکتا ھے۔ خشک آرگینو مرغوں کی خوراک یا پانی میں دیا جا سکتا ھے۔ یا بس خوراک والے برتن میں ڈال دیں وہ خود ھی کھا لیں گے۔ انڈے دینے والی مرغیوں کی خوراک میں ڈالنے سے ان کا بیماریوں سے بچاو (immune system) بہتر ھوتا ھے۔

4. Cinnamon (دار چینی )

دار چینی جلن، سوزش کو کم کرتی ھے اور متعدی بیماریوں، بیکٹریا اور oxidant کے خلاف خوبیوں میں قوت مدافعت پیدا کرتا ھے۔ یہ مرغوں کی neurological (دماغی، ہڈیوں، نروس سیسٹم) بیماریوں کی رکاوٹ میں اہم کردار کرتی ھے۔ اس کی تھوڑی سی مقدار خوراک میں ڈالنے سے مرغوں کی نلیوں، پنجوں، پاوں، کلخی اور wattles میں خون کی روانی میں مدد کرتی ھے۔ frostbite سے بچاتی ھے۔ یہ سینہ میں congestion کو بہتر کرتی ھے اور کھانسی، گلے میں زخم (Infection) اور سانس کے مسائل میں بہتری کرتی ھے۔

5. Turmeric (ہلدی)

ہلدی مرغوں کے لیے بہت ھی مفید دوا ھے۔ یہ بہت پاورفل اینٹی باوا ٹک ھے اور جلن اور سوزش کے خلاف بہت مفید چیز ھے۔ چنڈی تلی مرغوں میں بہت عام بیماری ھے۔ ہلدی اس کے لیے بہت مفید ھے۔ چوزے جو اپنا سر کمزوری سے نہیں اٹھا سکتے۔ ان کی خوراک میں تازہ ہلدی پیس کر ڈالنے سے بہتری کی کافی گنجائش ھے۔ مرغوں کے پنجوں میں ٹیڑاپن ٹھیک ھو سکتا ھے۔ انڈے دینے والی مرغیوں میں آدھی چمچ خوراک میں ڈالنے سے انفیکشن بچاو میں قوت مدافعت پیدا کرتی ھے۔

6. Salt (نمک )

مرغوں میں اگرچے نمک کی ضرورت کم ھی ھوتی ھے۔ لیکن ایمرجنسی حالات میں نمک بہترین علاج ھے۔ خصوصا سخت گرمیوں میں مرغوں میں نمکیات کی کمی ھو جاتی ھے۔ گرمی سے تھکاوٹ (heat exhaustion) کے دوران نمک بہت اہم کردار ادا کرتا ھے۔ آدھی چھوٹی چمچ نمک اور دو سے تین چمچ چینی بہترین گھریلو الیکٹرولائٹ ھے۔ بس پانی میں مکس کریں اور پرندے گرمی کی شدت سے بچے رھیں گے۔ اس میں 1/8 چمچ میٹھا سوڈا بھی ڈالیں تو سونے پہ سہاگہ۔ یہ نسخہ مرغوں کو گرمیوں میں ٹھنڈا رکھتا ھے۔

الیکٹرو لائٹ (بازار میں انگریزی دوائی اسی نام سے ویٹنری سٹورز پر بھی دستیاب ھوتی ھے )

7. Garlic (لہسن)

لہسن نہ صرف نظام تنفس (سانس لینے والے نظام) اور قوت مدافعت کو بہتر اور بڑھاتا ھے بلکہ یہ مرغوں میں موجود جووں، چیچڑوں اور اس طرح کے دوسرے خون جوس حشرات کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ھے۔ یہ آنتوں میں بیٹھے کیڑوں کے لیے بھی مفید ھوتا ھے۔ یہ مرغوں کو گرم رکھتا ھے۔ خوراک کو ہاضم کرنے میں مددگار ثابت ھوتا ھے۔ یہ پوری ایک توری بھی کھلائی جا سکتی ھے۔ پانی میں ڈال دیں تو بھی مفید ھے۔ یہ پاؤڈر فارم میں بھی دستیاب ھوتا ھے۔ خوراک پر ہلکا سا چھڑک دیں تو قدرتی صحت بخش دوا ھے۔

8. Apple Cider Vinegar (سیب کا سرکہ )

مارکیٹ میں (Apple Cider Vinegar) مختلف برانڈز میں دستیاب ھے۔ گھر میں مرغوں کی دوائیوں میں اس کو ضرور رکھیں۔ ہفتے میں دو بار ایک چمچ یہ سرکہ گرم موسم میں مرغوں میں کیلشیم کی کمی پورا رکھتا ھے۔ نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ھے۔ پوٹ وغیرہ کی بیماریوں کیلے نہایت مفید ھے۔ گرمیوں میں انڈے دینے والی مرغیوں میں کیلشیم کی شدید کمی ھو جاتی ھے۔ جس سے وہ مرغوں اور ایک دوسرے کے پروں کو کھانا شروع کر دیتی ھیں۔ انڈوں کے چھلکے نرم ھو جاتے ھیں۔ بلکہ کمزوری سے مرغیاں بیمار رھتی ھیں۔ ہفتے میں کھبی کھبار پانی میں حل یہ دوا ان کی کمی کو پورا کرتی رھتی ھے۔

کھبی کھبار ایک آدھ بار عرق گلاب اور چوعرق ڈالنے سے مرغوں کی مجموعی صحتیابی میں مزید بہتری ھوتی ھے۔

9. Ginger (ادرک )

ادرک کم وپیش ہر گھر کے کیچن کی بہت اہم مثالہ جات سبزی ھے۔ یہ مرغوں کے لیے بھی اتنی ھی ضروری ھے۔ اگر مرغوں کے جھنڈ میں سے کسی ایک کی بھوک ختم ھو جائے تو یہ اس کے لیے بہت اہم کام کر دیتی ھے اور اس کی بھوک چمکا دیتی ھے۔ یہ معدہ کی خرابی (پوٹ بند) کو بھی کم کرتی ھے۔ سینے اور گلے میں ریشے کی بے جا کثرت (congestion) میں بہتری کا اہم ذریعہ ثابت ھوتی ھے اور قوت مدافعت بڑھاتی ھے۔ ادرک سوزش اور جلن اور اینٹی- وائرل بیماریوں میں کارآمد ھوتی ھے۔

ایک دو چٹکی خشک ادرک مرغوں کی خوراک میں ڈالنے سے یا چند باریک ٹکڑے ویسے ھی ڈالنے سے مرغوں کی صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب ھوتے ھیں۔ بلکہ انڈے دینے والی مرغیوں کے انڈوں کے سائز کو بڑا کرنے میں بھی یہ بہت مفید دوا ھے۔

10. Respiratory Tea (قہوہ )

اپنے بیمار یا ڈھیلے مرغوں کے غول ممبرز کو یہ پر لطف، ذائقہ دار اور صحت افزا قہوہ (چائے) بنا کر ضرور دیں۔ وہ اسے بہت دل سے پسند کرتے ھیں (absolutely love it ). اس سے ان کے سینے، گلے، ناک اور سر میں کثرت سے زیادتی (congestion ) میں کمی ھوتی ھے۔ سانس لینے میں سکون ملتا ھے۔ سر میں جما بلخم/خون میں بہتری ھوتی ھے۔ چنانچے یہ قہوہ ایسی صورت حال میں ان کے لیے بہت ھی ضروری دوا کا کام کرتا ھے۔

طریقہ:
سات کپ پانی میں ادرک، سونف، اجوائن، الائچی کے چند دانے، دار چینی، ہلدی کے چند دو تین چھوٹے ٹکڑے، لونگ کے 6/7 دانے، کالی مرچ کے 8/10 دانے، پودینہ تھوڑا سا، نیازبو یا تلسی چند پتے، گڑ، لہسن ڈال کر مزید دو منٹ ہلکی آگ پر رکھیں تاکہ دم پورا ھو جائے۔ ٹھنڈا ھونے دیں۔ اور پھر چھان لیں اور پھر اسے پانی میں ڈال کر دیں۔

اس سے یہ نتیجہ نکالا جا سکتا ھے کہ یہ اوپر دیسی جڑی بوٹیاں/مثالے/سیب کا سرکہ بہترین چیزیں ھیں۔ ان کو اکھٹا الگ بنا کر رکھا جا سکتا ھے۔ اور ہفتے میں 3/4 بار گولیوں کی صورت میں کھلا کر تندرست رکھا جا سکتا ھے۔ کالی مرچ، لال مرچ، پودینہ، نیازبو/تلسی،کچھی ہلدی، ادرک، دار چینی، سونف، اجوائن، گڑ، لہسن، لونگ وغیرہ کو پیس کر گولیاں بنائی جا سکتی ھیں۔ جو انگریزی دوائی کے متبادل اچھا اثر کر سکتیں ھیں اور اصیل تندرست اور صحتمند رکھے جا سکتے ھیں۔

10 قدرتی طریقوں سے اصیلوں کو صحتمند رکھنے کے راز:پرندوں کی صحت کے حوالے سے کافی پریشانی ھوتی ھے۔ قیمتی اصیل کے مرنے پر ا...
02/04/2025

10 قدرتی طریقوں سے اصیلوں کو صحتمند رکھنے کے راز:
پرندوں کی صحت کے حوالے سے کافی پریشانی ھوتی ھے۔ قیمتی اصیل کے مرنے پر اچھے شوقین بہت جذباتی ھو جاتے ھیں۔ اگرچے مارکیٹ میں بہت علاج دستیاب ھیں۔ لیکن پھر بھی نقصان ھوتا رھتا ھے۔ ایک اچھے شوق کے لیے ضروری ھے کہ مرغے/مرغیاں صحتمند ھوں۔ کوالٹی انڈے ھوں گے تو کوالٹی بریڈنک ھو گی۔
اصیل بھی عام پولٹری کیطرح صحت کے معاملے میں کمزور تصور کیے جاتے ھیں اور مختلف بیماریوں کا شکار ھوتے ھیں۔ ان میں سے آنتوں میں کیڑے اور اس سے منسلک بیماریاں بہت خطرناک ھے۔ یہ بیماری دراصل باقی بیماریوں کی جڑ ھے۔ ہارمون انجیکشن اور اینٹی باوا ٹک نہ صرف مہنگی بلکہ پرندوں کی لمبی زندگی ہر بھی خاطر خواہ اثر انداز ھوتے ھیں۔ اس لیے درج ذیل دیسی علاج اصیلوں کو تندرست اور بہتر رکھنے میں بہت کارآمد ھیں۔ ھمارے پرانے شوقین یہی جڑی بوٹیوں اور مثالہ جات کو مخصوص مقدار میں پیس کر اپنے مرغوں کو دیے کرتے تھے۔
200/300 سال پہلے اور ان سے بھی پہلے گیم فاوئل کے شوقین تھے۔ ان کے گیم فاوئل (اصیل) لمبے عرصے جیتے تھے۔ 10 سے 15 سال تک کے بھی مرغے اور مرغیاں ھوتی تھیں۔ ترقی کے ساتھ جیسے انسانوں کی عمریں گھٹ گئی ھیں اسی طرح ان اصیلوں کی بھی عمریں کم ھو گئی ھیں۔ چنانچے میری مسلسل کاوش ھوتی ھے کہ پرانی کتابوں اور لٹریچر سے ان کا حل نکالا جائے۔ اور کافی کامیابی ھوئی۔ اس لیے میں درج ذیل چیزوں کے استعمال (نہ صرف اپنے پرندوں بلکہ خود پر بھی) کا بھرپور مشورہ دوں گا۔
1. Black Pepper (کالی مرچ )
کالی مرچ میں وافر مقدار میں وٹامن اور دیگر غذائی اجزاء موجود ھوتے ھیں۔ یہ سوزش، بیکٹریا اور اینٹی اکسٹینڈ کے لیے بہت مفید ثابت ھوتی ھے۔ یہ زہریلے مادوں کو صاف کرنے میں نہایت موثر ھے اور غذائی اجزاء کو تحلیل اور جذب کرنے میں مددگار ثابت ھوتی ھے۔ مرغے/مرغیاں سانس کے مسائل کا بہت جلد شکار ھوتے ھیں۔ تھوڑی سی کالی مرچ کو اگر ان کی خوراک یا پانی میں ڈال دی جائے تو یہ سانس کے مسائل کے تدارک میں نہایت کارگر ثابت ھوتی ھے اور ان کی کھانسی کے لیے بھی بہتر ھوتی ھے۔
2. Cayenne Pepper (لال مرچ )
سالہا سال سے پرانے کسان عموما پیسی ھوئی لال لمبی نوک والی مرچ مرغوں/بطخوں اور دیگر پرندوں کی خوراک یا پانی میں ڈال دیتے تھے بہتر اور زیادہ انڈوں کیلے۔ کیڑوں سے جڑی بیماریاں مرغوں میں کمزوری اور انڈوں کی صلاحیت پر بری طرح اثر انداز ھوتی ھیں۔ جس کے لیے یہ لال مرچ بہت اچھا علاج ھے۔ لال مرچ ان کیڑوں اور جراثیم کو جلا دیتی ھے جو ہاضمے والے سیسٹم کو تباہ کرتے ھیں۔ بس آدھی چھوٹی چمچ لال مرچ ان کی خوراک میں ڈالنے سے قدرتی طریقے سے مرغے جراثیم سے پاک (deworm) ھو جاتے ھیں۔
3. Oregano ( اسی نام سے پنساری سے عام مل جاتا ھے )
اجوائن، تلسی، نیاز بو، levandor اور چند اور mint flavoured پودے بھی اسی کی قسمیں ھیں۔ آرگینو تیل ایک قدرتی آئنٹی باوٹک ھے۔ آرگینو ضروری تیل، تازہ پتوں یا خشک قسموں مرغوں کو دیا جا سکتا ھے۔ یہ کیڑوں کیلے، blackhead, E-coli, ایوین انفلوئنزا، سینے کی بیماریوں کو روکتا ھے۔ خشک آرگینو مرغوں کی خوراک یا پانی میں دیا جا سکتا ھے۔ یا بس خوراک والے برتن میں ڈال دیں وہ خود ھی کھا لیں گے۔ انڈے دینے والی مرغیوں کی خوراک میں ڈالنے سے ان کا بیماریوں سے بچاو (immune system) بہتر ھوتا ھے۔
4. Cinnamon (دار چینی )
دار چینی جلن، سوزش کو کم کرتی ھے اور متعدی بیماریوں، بیکٹریا اور oxidant کے خلاف خوبیوں میں قوت مدافعت پیدا کرتا ھے۔ یہ مرغوں کی neurological (دماغی، ہڈیوں، نروس سیسٹم) بیماریوں کی رکاوٹ میں اہم کردار کرتی ھے۔ اس کی تھوڑی سی مقدار خوراک میں ڈالنے سے مرغوں کی نلیوں، پنجوں، پاوں، کلخی اور wattles میں خون کی روانی میں مدد کرتی ھے۔ frostbite سے بچاتی ھے۔ یہ سینہ میں congestion کو بہتر کرتی ھے اور کھانسی، گلے میں زخم (Infection) اور سانس کے مسائل میں بہتری کرتی ھے۔
5. Turmeric (ہلدی)
ہلدی مرغوں کے لیے بہت ھی مفید دوا ھے۔ یہ بہت پاورفل اینٹی باوا ٹک ھے اور جلن اور سوزش کے خلاف بہت مفید چیز ھے۔ چنڈی تلی مرغوں میں بہت عام بیماری ھے۔ ہلدی اس کے لیے بہت مفید ھے۔ چوزے جو اپنا سر کمزوری سے نہیں اٹھا سکتے۔ ان کی خوراک میں تازہ ہلدی پیس کر ڈالنے سے بہتری کی کافی گنجائش ھے۔ مرغوں کے پنجوں میں ٹیڑاپن ٹھیک ھو سکتا ھے۔ انڈے دینے والی مرغیوں میں آدھی چمچ خوراک میں ڈالنے سے انفیکشن بچاو میں قوت مدافعت پیدا کرتی ھے۔
6. Salt (نمک )
مرغوں میں اگرچے نمک کی ضرورت کم ھی ھوتی ھے۔ لیکن ایمرجنسی حالات میں نمک بہترین علاج ھے۔ خصوصا سخت گرمیوں میں مرغوں میں نمکیات کی کمی ھو جاتی ھے۔ گرمی سے تھکاوٹ (heat exhaustion) کے دوران نمک بہت اہم کردار ادا کرتا ھے۔ آدھی چھوٹی چمچ نمک اور دو سے تین چمچ چینی بہترین گھریلو الیکٹرولائٹ ھے۔ بس پانی میں مکس کریں اور پرندے گرمی کی شدت سے بچے رھیں گے۔ اس میں 1/8 چمچ میٹھا سوڈا بھی ڈالیں تو سونے پہ سہاگہ۔ یہ نسخہ مرغوں کو گرمیوں میں ٹھنڈا رکھتا ھے۔
الیکٹرو لائٹ (بازار میں انگریزی دوائی اسی نام سے ویٹنری سٹورز پر بھی دستیاب ھوتی ھے )
7. Garlic (لہسن)
لہسن نہ صرف نظام تنفس (سانس لینے والے نظام) اور قوت مدافعت کو بہتر اور بڑھاتا ھے بلکہ یہ مرغوں میں موجود جووں، چیچڑوں اور اس طرح کے دوسرے خون جوس حشرات کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ھے۔ یہ آنتوں میں بیٹھے کیڑوں کے لیے بھی مفید ھوتا ھے۔ یہ مرغوں کو گرم رکھتا ھے۔ خوراک کو ہاضم کرنے میں مددگار ثابت ھوتا ھے۔ یہ پوری ایک توری بھی کھلائی جا سکتی ھے۔ پانی میں ڈال دیں تو بھی مفید ھے۔ یہ پاؤڈر فارم میں بھی دستیاب ھوتا ھے۔ خوراک پر ہلکا سا چھڑک دیں تو قدرتی صحت بخش دوا ھے۔
8. Apple Cider Vinegar (سیب جوش سرکہ )
مارکیٹ میں (Apple Cider Vinegar) مختلف برانڈز میں دستیاب ھے۔ گھر میں مرغوں کی دوائیوں میں اس کو ضرور رکھیں۔ ہفتے میں دو بار ایک چمچ یہ سرکہ گرم موسم میں مرغوں میں کیلشیم کی کمی پورا رکھتا ھے۔ نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ھے۔ پوٹ وغیرہ کی بیماریوں کیلے نہایت مفید ھے۔ گرمیوں میں انڈے دینے والی مرغیوں میں کیلشیم کی شدید کمی ھو جاتی ھے۔ جس سے وہ مرغوں اور ایک دوسرے کے پروں کو کھانا شروع کر دیتی ھیں۔ انڈوں کے چھلکے نرم ھو جاتے ھیں۔ بلکہ کمزوری سے مرغیاں بیمار رھتی ھیں۔ ہفتے میں کھبی کھبار پانی میں حل یہ دوا ان کی کمی کو پورا کرتی رھتی ھے۔
کھبی کھبار ایک آدھ بار عرق گلاب اور چوعرق ڈالنے سے مرغوں کی مجموعی صحتیابی میں مزید بہتری ھوتی ھے۔
9. Ginger (ادرک )
ادرک کم وپیش ہر گھر کے کیچن کی بہت اہم مثالہ جات سبزی ھے۔ یہ مرغوں کے لیے بھی اتنی ھی ضروری ھے۔ اگر مرغوں کے جھنڈ میں سے کسی ایک کی بھوک ختم ھو جائے تو یہ اس کے لیے بہت اہم کام کر دیتی ھے اور اس کی بھوک چمکا دیتی ھے۔ یہ معدہ کی خرابی (پوٹ بند) کو بھی کم کرتی ھے۔ سینے اور گلے میں ریشے کی بے جا کثرت (congestion) میں بہتری کا اہم ذریعہ ثابت ھوتی ھے اور قوت مدافعت بڑھاتی ھے۔ ادرک سوزش اور جلن اور اینٹی- وائرل بیماریوں میں کارآمد ھوتی ھے۔
ایک دو چٹکی خشک ادرک مرغوں کی خوراک میں ڈالنے سے یا چند باریک ٹکڑے ویسے ھی ڈالنے سے مرغوں کی صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب ھوتے ھیں۔ بلکہ انڈے دینے والی مرغیوں کے انڈوں کے سائز کو بڑا کرنے میں بھی یہ بہت مفید دوا ھے۔
10. Respiratory Tea (قہوہ )
اپنے بیمار یا ڈھیلے مرغوں کے غول ممبرز کو یہ پر لطف، ذائقہ دار اور صحت افزا قہوہ (چائے) بنا کر ضرور دیں۔ وہ اسے بہت دل سے پسند کرتے ھیں (absolutely love it ). اس سے ان کے سینے، گلے، ناک اور سر میں کثرت سے زیادتی (congestion ) میں کمی ھوتی ھے۔ سانس لینے میں سکون ملتا ھے۔ سر میں جما بلخم/خون میں بہتری ھوتی ھے۔ چنانچے یہ قہوہ ایسی صورت حال میں ان کے لیے بہت ھی ضروری دوا کا کام کرتا ھے۔
طریقہ:
سات کپ پانی میں تین چمچ اسٹراگلس (Astragalus) جڑیں یا تین چمچ آرگینو ڈال کر 4/5 منٹ تک جوش (boil ) دیں۔ چولہے سے برتن/کیتلی اٹھا دیں اور اس میں آدھی چمچ درج ذیل تمام اجزا ڈالیں۔
ادرک، سونف، اجوائن، الائچی کے چند دانے، دار چینی، ہلدی کے چند دو تین چھوٹے ٹکڑے، لونگ کے 6/7 دانے، کالی مرچ کے 8/10 دانے، پودینہ تھوڑا سا، نیازبو یا تلسی چند پتے، گڑ، لہسن ڈال کر مزید دو منٹ ہلکی آگ پر رکھیں تاکہ دم پورا ھو جائے۔ ٹھنڈا ھونے دیں۔ اور پھر چھان لیں یا ایسے ھی پانی میں ڈال کر دیں۔
اس سے یہ نتیجہ نکالا جا سکتا ھے کہ یہ اوپر دیسی جڑی بوٹیاں/مثالے/سیب کا سرکہ بہترین چیزیں ھیں۔ ان کو اکھٹا الگ بنا کر رکھا جا سکتا ھے۔ اور ہفتے میں 3/4 بار گولیوں کی صورت میں کھلا کر تندرست رکھا جا سکتا ھے۔ کالی مرچ، لال مرچ، پودینہ، نیازبو/تلسی،کچھی ہلدی، ادرک، دار چینی، سونف، اجوائن، گڑ، لہسن، لونگ وغیرہ کو پیس کر گولیاں بنائی جا سکتی ھیں۔ جو انگریزی دوائی کے متبادل اچھا اثر کر سکتیں ھیں اور اصیل تندرست اور صحتمند رکھے جا سکتے ھیں۔۔۔۔۔
ماشاءاللہ بہت بہت شکریہ

کاپی پیسٹ

انجیکشنز... 1. ڈیکا ڈران/ڈیکسا.. یہ انجیکشن ری ایکشن کے لیے یوز کیے جاتے ہیں انجیکشن لگتے ہی مرغے ہاتھوں میں پھڑ پھڑانے ...
29/03/2025

انجیکشنز...

1. ڈیکا ڈران/ڈیکسا..
یہ انجیکشن ری ایکشن کے لیے یوز کیے جاتے ہیں انجیکشن لگتے ہی مرغے ہاتھوں میں پھڑ پھڑانے لگتے ہیں نیو شوقین بھائیوں کو سمجھ نہیں آتی کہ مرغ کو کیا ہو گیا ہے اور مرغا ہاتھوں میں ہی ختم ہو جاتا ہے اسے ری ایکشن کہتے ہیں بعض اوقات انجیکشن ری ایکشن کر جاتے ہیں ہر وہ انجیکشن جو ری ایکشن کرتا ہو اس میں دو سے تین پوائنٹ مکس کر دیے جاتے ہیں ڈیکاڈران دل کو مضبوط کرتا ہے اور اینٹی بیٹک کی کارکردگی کو تیز کرتا ہے اور سانس کی بحالی کو بہتر بناتا ہے پانی پیوے کے بعد سانس بحال نہیں ہو رہی ہوتی اس لیے نیروبیان اور ڈیکاڈران کو مکس کرکے لگایا جاتا ہے نیروبیان طاقت دیتا ہے اور ڈیکاڈران دم کو پکا کرتا ہے اور دل کو مضبوط بناتا ہے

2. پرواس.
ملیریا بخار کے لئے استعمال کیا جاتا ہے مچھروں کا موسم ہوتا ہے مچھر مرغوں کو کاٹتے ہیں مرغے بخار نکالتے ہیں یہ انجیکشن اس کے لیے یوز کیا جاتا ہے کمال رزلٹ ہے اس کا

3. جینٹاسین.
یہ عام بخار کے لیے استعمال کیا جاتا ہے سستا انجیکشن ہے

4.میتھی کوپال.
میتھی کوپال بنیادی طور پر B12 گروپ سے ہے مسلز کی طاقت بڑھاتا ہے پٹھوں کی اکڑن ختم کرتا ہے لچک میں اضافہ کرتا ہے جسم میں خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے مرغوں کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے ہے بریڈر نرمادہ کو گرم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے پرانے کریز گرانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے بس طریقہ اور ڈوز کا استعمال ٹھیک رکھیں

5. ٹیسٹوویران.
یہ جوڑوں اور پٹھوں کی طاقت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے مردانہ ہارمونز ہے مردانہ طاقت کے لیے نر بریڈر کو گرم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے بوڑھے اور کمزور مرغے سے بریڈ لینے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے یہ نر ہارمونز ہے مادہ مرغی کو نہیں لگانا اگر آپ غلطی سے بھی مرغی کو لگا دیں گے تو مرغی بانگ دینے لگ جائے گی اور مرغی کی ہیئت تبدیل ہوجائے گی اس کے ہارمونز میں گڑ بڑ ہوجائے گی اور مرغی انڈے دینا بند کر جائے گی بگڑ جائے گی

6. لنکو سپیرا.
جب بھی آپ کو اپنا کوئی پرندہ اداس نظر آئے اس کو فورا تین پوئنٹس سے آدھا سی سی سینے میں گوشت میں لگا دیں چھوٹے پٹھوں کو ایک پوائنٹ سے دو پوائنٹ لگادیں انسولین والی سرنج لے لیں اس سے یہ بہتر رہے گا یہ نہ سمجھ آنے والے بیماری میں بھی کمال رزلٹ دیتا ہے یہ انجیکشن ہر وقت ہر شوقین کے پاس مہیا ہونا چاہیے

7. ٹائلوپن.
یہ انجیکشن نزلہ زکام خرکن اور ریشہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے یہ انجیکشن ذرا سخت ہوتے ہیں اس لیے مقدار کا خیال رکھیں اور ان کے لئے انسولین والی سرنج استعمال کریں کیونکہ انسولین والی سرنج پر پوائنٹس واضح ہوتے ہیں
بڑے مرغے کو سینے میں گوشت میں تین پوائنٹ لگائیں روزانہ دو سے تین دن اور تین سے پانچ قطرے منہ میں ڈال دیں اور چھوٹے پٹھوں کو ایک سے دو پوائنٹس کا استعمال کریں اور بالکل چھوٹے پٹھوں کو آدھا سی سی پانی میں مکس کرکے پلائیں استعمال کریں
8. ایٹروپن.
سانپ یا بچھو یا کسی زہریلی چیز کے کاٹنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے

9. لنکوسین.
نزلہ زکام ریشہ خرکن کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ساتھ آدھی آدھی گولی کلیریٹک اور رائجکس کی استعمال کریں یہ انجیکشن پلایا بھی جاتا ہے پوٹے اور چھٹی کی صفائی کرتا ہے زخم سکھانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے

10. پنسلین پانچ لاکھ.
پلایا بھی جاتا ہے پوٹے اور چھٹی کی صفائی کرتا ہے آنکھ کی خرابی میں اس کے قطرے اور پاؤڈر آنکھ میں بھی ڈالا جاتا ہے مرغوں کا زخم سکھانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے کریز کے بعد تیاری والے مرغوں کو سکھانے کے لیے بھی لگایا جاتا ہے

11. ویلوسیف.
لڑائی کے بعد مرغوں کے اندرونی اور بیرونی زخم سکھانے کے لیے لگایا جاتا ہے
این ڈی وائرس میں مرغوں کی آنتیں سوکھ جاتی ہیں ویلوسیف آنتوں کو چلائے رکھتا ہے سوکھنے نہیں دیتا این ڈی میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے

12. آکسیڈل.
اینٹی بیٹک ہے اکثر بیماریوں میں یوز ہو جاتا ہے پرانے سے پرانے بخار کو ختم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کی مقدار کا خیال رکھا جاتا ہے یہ بہت ہیوی ڈوز ہائے اس لیے مقدار کا خاص خیال رکھیں اور انسولین والی سرنج استعمال کریں اس کو آپ تین پوائنٹ مرغے کے سینے میں گوشت میں لگائیں

13. لگنوکین ود ایڈارلانین..
یہ دو انجیکشن ہیں بینگم مرغا کے تاج کاٹنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں یا کسی بھی آپریشن کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں خون کو روکنے اور جگہ کو سن کر دینے درد نہ ہونے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں

14. جنٹا کومبئیسین..
نزلہ زکام ریشے اور خرکن کےلیے استعمال کیا جاتا ہے سینے میں گوشت میں لگتا ہے انسولین والی سرنج کا استعمال کریں گے ہیوی ڈوز ہے مرغے کو زیادہ سے زیادہ سینے میں تین پوائنٹ کا استعمال کریں

15. ان ڈراپ ڈی..
یہ وٹامن ڈی تھری ہے یہ لگایا نہیں جاتا پلایا جاتا ہے اور وٹامن ڈی تھری ٹانگوں کی طاقت اور ہڈیوں کی طاقت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے یہ پندرہ سی سی دودھ میں مکس کر کے مرغے کو پلایا جاتا ہے تیاری میں بھی اس انجکشن کا استعمال کیا جاتا ہے اور مرغے کی ٹانگوں کی کمزوری کے لئے بھی اس انجکشن کا استعمال کیا جاتا ہے ایک انجیکشن سے دوسرا انجیکشن پلانے میں سات دن کا وقفہ ہونا لازمی ہے

16. مائیکروٹل.
نزلہ زکام ریشہ خرکن میں استعمال کیا جاتا ہے مرغے کو لگایا بھی جاتا ہے اور پٹھوں کو پانی میں پلایا بھی جاتا ہے انسولین والی سرینج کا استعمال کریں اور زیادہ سے زیادہ بڑے مرغے کو تین پوائنٹ لگائیں

یاد رکھیں مرغے کم فلیشی ہوتے ہیں 50 فیصد اموات اوور ڈوز آف اینٹی بیٹک سے ہوتی ہیں اس لئے مقدار کا خاص خیال رکھیں
انجیکشن کوئی بھی لگائیں انسولین والی سرنج کا استعمال کریں اور کم سے کم مقدار رکھیں

پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ تمام دوستوں کو فائدہ ہو سکے

31/01/2025

اصیل مرغوں کی بیماری اور ان کا علاج

1۔ پیچش_سبز_سفید یا خونی بیٹ کرنا
اصیل مرغ مرغی یا چوزے جب سبز سفید یا خونی پیچش کریں اور اک جگہ پہ اداس کھڑا ہو جائے اورکھانا پینا بند کریں تو انکو ایک گولی #موٹیلیئم صبح شام کھلا دیں۔ ان شاء اللہ دو خوراک سے ہی پیچش رک جائیں گے۔!!

2۔ !!
ایسے اصیل جو نزلہ زکام کا شکار ہوں یا جن کے گلے سے خرخر کی آوازیں نکلیں انکو رات کو ایک کیپسول روزانہ oxytetracycline کھلا دیں۔ تین دن تک انشاءاللہ ٹھیک ہوجائے گا

3۔ !!
عموما بڑے قد کاٹھ کے اصیل یا انکی بریڈ جب جسم کی بڑھوتری شروع کریں تو انکی ٹانگیں مڑ یا کمزور ہو جاتی ہیں۔ ایسے اصیل کو روز اک گولی #نیوروبیان یا کھلائیں۔ انکے جسم تندرست اور پٹھے مضبوط ہو جاتے ہیں۔!!

5۔ ۔!!
جن دوست احباب کے جانور گرمی کی شدت میں نڈھال ہوتے ہوں یا بخار میں مبتلا ہوتے ہوں وہ روز #دوکلو تازہ پانی میں ایک #پیراسیٹامول ڈال کر پلائیں۔!!
ناک یا آنکھوں سے پانی بہتا ہو تو پھر ایک کیپسول بھی ڈال دیں اور اسے اچھی طرح مکس کرکے پینے کیلئے انکے آگے رکھ دیں۔!!

6۔ !!
وہ بریڈر یا بڑی عمر کی مادیاں جو جوڑے نہیں ہوتیں سست اور جرثومے کمزور ہوں انکو ہر روز ایک کیپسول +400 کھلائیں۔ چند دنوں بعد جوڑ لگنے لگ جائیں گے۔!!

7۔ !!
اور #سینگوبیان کیپسول کھلانے سے اصیل پٹھے پٹھیاں صحت مند اور اعصابی طور پر مضبوط اور رنگ سرخ ہو جاتا ہے۔ بدن کی نشوونما بھی بہترین اور قد کاٹھ میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔!!

#نوٹ!! پوسٹ اچھی لگے تو ضرور شئیر کریں تاکہ سب شوقین بھائیوں کا فائدہ ہو اور ہمارا پیج لائیک کریں۔

ماشاءاللہ میرا پیارا بریڈر
29/01/2025

ماشاءاللہ میرا پیارا بریڈر

24/10/2024

Address

Peshawar
24350

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak world aseel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pak world aseel:

Share

Category