Dr.Amir Hayat

Dr.Amir Hayat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr.Amir Hayat, Veterinarian, Mianwali.

26/03/2023

گائیوں کا بیٹھ جانا جسے انگریزی زبان میں Downer Cow کہا جاتا ہے۔
یہ ایک پیچیدہ سی کیفیت کا نام ہے جب جانور اپنے پیروں پر کھڑا نہیں ہو پاتا اور بیٹھ کر چارہ کھاتا ہے۔
عموماً جانور حمل کے آخری اور بچے کی پیدائش کے شروعاتی عرصہ میں اس سے متاثر ہوتا ہے۔
اسکی کئی ساری وجوہات ہوسکتی ہیں مگر غیر متوازن خوراک اور خوراک کی کمی کی صورت میں اثرانداز ہوتی ہے۔
جانوروں کی اچھی دیکھ بھال کے ذریعے ایسی صورتحال سے بچا جا سکتا ہے۔
شکریہ

Treated broken horn of Deer.
05/11/2022

Treated broken horn of Deer.

28/10/2022

Goat suffering from ketosis due to pregnancy (also referred as Pregnancy toxemia) showing nervous signs was treated and it responded well toward the treatment.
کیٹوسس (Ketosis) بکری اور بچہ دونوں کے لئے جالیوا ثابت ہوسکتا ہے۔
بکری میں غیر متوازن خوراک کے نتیجہ میں Ketosis کا مسئلہ درپیش آجاتا ہے۔ اپنے مال مویشیوں کو متوازن خوراک مہیا کریں اور ان کی جسمانی ضروریات کے مطابق خوراک کھلانے سے ایسے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔

Its better to vaccinate your animals, if vaccine is available.اپنے جانوروں کی ویکسین بروقت کروائیں اور ایسے بیماریوں سے ...
26/08/2022

Its better to vaccinate your animals, if vaccine is available.
اپنے جانوروں کی ویکسین بروقت کروائیں اور ایسے بیماریوں سے نجات حاصل کریں۔

18/08/2022

خانقاہ سراجیہ میں جناب عطا محمد تلوکر نے اپنی بکریوں اور گائیوں کا الٹراساؤنڈ کروایا۔ ان کا کہنا تھا ویٹرنری فیلڈ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے فارمر حضرات کو مستفید ہونا چاہیے ۔


14/08/2022

Pregnancy Diagnosis through Ultrasound in cow.
گائے میں بذریعہ الٹراساؤنڈ حمل کی تشخیص

•لمپی سکن ڈیزیز• Lumpy Skin Disease لمپی سکن کی بیماری کا بروقت علاج شروع کرنے سے آپ کے قیمتی جانور کی جان بچ سکتی ہے۔  ...
11/08/2022

•لمپی سکن ڈیزیز•
Lumpy Skin Disease
لمپی سکن کی بیماری کا بروقت علاج شروع کرنے سے آپ کے قیمتی جانور کی جان بچ سکتی ہے۔ اس لئے دیر نہ کریں اور بلا تصدیق ٹوٹکے استعمال نہ کریں۔
جانوروں کے تسلی بخش علاج کے لئے رابطہ کریں۔
رابطہ کریں
0315-7525752

07/08/2022

Sign and Symptoms of GID (Circling disease)in goat.

06/08/2022

السلام علیکم!
تمام مویشی پال حضرات متوجہ ہوں۔ حالیہ لمپی سکن
(Lumpy Skin disease)
کے پھیلاؤ کے مدنظر مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
-1 اپنے بیمار جانور صحت مند جانوروں سے علیحدہ رکھیں۔
2- مکھیوں, مچھروں اور چیچڑوں کےخاتمہ کے لئے کیڑے مار ادویات کا سپرے جانوروں کے جسم پر اور ان کے باڑے میں مکمل سپرے کریں ۔
3- جانوروں کو مناسب مقدار میں Ivermectin لگائیں ۔

جانور بیمار ہونے کی صورت میں :

جلد از جلد مستند ویٹرنری ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ اور جانور کا علاج شروع کریں۔
بیماری کی عمومی علامات میں بخار 104-105 ڈگری، آنکھوں سے آنسو نکلنا اور جسم پر دانے نمودار ہونا ہیں۔
بیماری کی علامات انفیکشن کے 4-6 دن کے دوران سامنے آتی ہیں۔ اور بیماری کا کم از کم دورانیہ 2-3 ہفتہ ہے۔

مندرجہ ذیل اقدامات کریں۔

جانور کو بخار کے اثر سے بچانے کے لئے جانور کے سر پر مسلسل پانی ڈالیں ۔ تیز سانس لینے کی صورت بخار ہونے کی نشانی ہے۔ جانور ہانپتا ہے۔
جانور کو بخار سے بچاؤ کے دوائی ڈاکٹر کے مشورہ سے استعمال کریں۔
جانوروں کے پینے کے پانی میں نمکیات مہیا کریں۔ جیسا کہ او -آر-ایس یا دوسرے نمکیاتی آمیزے کا استعمال کریں۔ لیموں پانی کا استعمال مفید ہے۔

نوٹ:
اس بیماری کا کوئی مخصوص علاج موجود نہیں۔

مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں۔
03157525752

جانوروں میں حیوانے کی سوزش کے باعث دودھ کا رنگ ہلکا گلابی ہوسکتا ہے۔ بعض اوقات دودھ میں پھٹکی یا چھینڈی آتی ہے۔  اس صورت...
03/08/2022

جانوروں میں حیوانے کی سوزش کے باعث دودھ کا رنگ ہلکا گلابی ہوسکتا ہے۔ بعض اوقات دودھ میں پھٹکی یا چھینڈی آتی ہے۔ اس صورت میں جانور شدید تکلیف محسوس کرتا ہے اور دودھ کی پیداوار میں خاطر خواہ کمی وقوع پذیر ہوتی ہے۔
علاج نہ کروانے ،علاج میں تاخیر یا پھر غیر مستند نسخہ کے استعمال سے جانور کے حیوانہ کو ناقابلِ تلافی نقصان ہوسکتا ہے۔ بعض اوقات جانور کے تھن مکمل بند ہوجاتے ہیں یا انفیکشن کے زیر اثر ضائع ہو جاتے ہیں

ایسی صورتحال میں جانور کا جلد از جلد معائنہ اور علاج کروائیں ۔
شکریہ
رابطہ کریں بذریعہ واٹس ایپ اور کال:
03157525752
Dr. Amir Hayat

Address

Mianwali

Telephone

+923157525752

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Amir Hayat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category