23/10/2022
تصویروں کو دیکھنے کے بعد سب سے پہلے ہمارے ذہن میں آئیورمیکٹن آئے گا اور نہیں معلوم کے ہم آئیورمیکٹن انجیکشن کا مشورہ یا اپنے جانور کو لگانے سے رک بھی پائیں گے یا نہیں ؟
لیکن اس جانور کو کسی بھی طرح کے چیچڑ، جوئیں یا پسو نہیں تھے
پھر ایک اور طرح کے حشرات (مائیٹس mites) جو آنکھوں سے نظر نہیں آتے، انسانوں اور جانوروں میں جلد کی شدید خارش، بال گرنے اور جلد کے زخم کا باعث بنتا ہیں
سوچا گیا کہ جلد کا یہ مسئلہ مائیٹس کی وجہ سے ہوسکتا ہے، لیکن اس کی پہچان جلد کے ایک سے ٹیسٹ ہوجاتی ہے ، اور اکثر آئیورمیکٹن اس کے خلاف بھی کام کرتا ہے، لیکن جلد کے ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ جانور کو مائیٹس بھی نہیں تھے
تیسرا خیال آتا ہے کہ فنگس/فنجائی کی وجہ سے بھی ایسا ہوسکتا ہے، لیکن یہ بھی جلد کے ٹیسٹ سے پتہ چل سکتا ہے اور ہوا بھی یہی کہ جانورر کو فنگس نہیں تھی
جانور کے گوبر کا ٹیسٹ کیا گیا وہ بھی منفی تھا, کیوں کہ کئی بار پیٹ اور جگر کے کیڑوں سے بال اور جلد کھردری ہو جاتی ہے
جانور کے خون کے ٹیسٹ بھی کئے گئے اور تقریباً تمام چیزیں ہی ٹھیک تھیں، پھر جانور کے خون میں بہت سے منرلز جیسے فاسفورس، کیلشیئم، میگنیشیم، کاپر, سیلینیم اور زنک کی مقدار دیکھی گئی اور واضح ہوا کہ جانور کے خون میں زنک کی شدید کمی تھی
اور کچھ لوگوں کے ذہن میں
آئیورمیکٹن سے بھی پہلے یقینی طور پر آیا ہوگا کہ اس کو آنتوں, جگر اور جلد کی خشکی ہے
مسئلہ صرف یہ نشان بننا یا بال گرنا، جلد کا سخت ہونا نہیں ہے، اصل مسئلہ بڑھوتری کا ہے، اور اس کو 1964 کے تجربات سے ثابت کیا گیا یعنی کوئی ساٹھ سال پہلے ریسرچ سے یہ ثابت ہے کہ زنک کی کمی بشمول انسانوں کے جسم کی نشونما، بڑھوتری، اور مدافعتی نظام کو اثرانداز کرتی ہے
تو اصل مسلہ جانور کی بڑھوتری کا ہے, جانور کمزور رہتے ہیں,
آپ ان علامات جو تصویروں میں ہے انکو ذہن میں ضرور رکھیں, لیکن پوسٹ کا مقصد جانور کی نشونما بڑھوتری اور جسمانی اضافہ میں زنک کے کردار پر ہے, زنک بہت ضروری منرل ہے اور یہ ضروری نہیں کہ جانور ایسی حالت میں ہوں تو ہی زنک کی کمی ہوتی ہے
شدید اور مسلسل زنک کی کمی سے جانور کے جوڑ اور کھر سخت ہو جاتے ہیں جس سے جانور ایسا لگتا ہے کہ لنگڑا کر چل رہا ہو
زنک کی کمی سے جانور کا کھانا پینا کم ہو جاتا ہے جس سے جانور کی بڑھوتری، نشوونما کم ہوتی ہے اور جانور مزید کمزور ہو جاتا ہے
جلد، بال، سینگ, کھروں اور اون میں زنک کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے اس لیے زنک کی کمی سے بال گرنا، جلد کا سخت ہونا, اور کھروں کا نرم ہوکر مڑ جانا اور پھر سخت ہوجانا شامل ہے
تحریر Ayesha Zahoor
تو اب زنک کی کمی سے کیسے بچا جائے
اس پر کچھ دن پہلے پوسٹ کی تھی, لیکن شاید بلکل بھی پسند نہیں آئی یا اس وقت سیاسی گہما گہمی میں آپ نے پڑھی ہی نہیں
https://www.facebook.com/story.php?story_fbid=1744069175932469&id=100009882101196
یہاں یہ بھی نوٹ کریں کہ عام سی دکھنے والی حالت بھی کتنے مسائل ہو سکتے ہیں, تکے لگا کر علاج کریں گے تو زیادہ پیسے ہی لگ جاتے ہیں، کوشش کریں ہمیشہ مستند ڈاکٹر سے ہی رجوع کریں