07/07/2026
آج دوپہر بہت زیادہ گرمی تھی اور کمال کی پیاس بھی لگی ہوئی تھی ایک محلے کی چھوٹی سی دوکان کے سامنے سے گزر رہا تھا تو سوچا پانی کی بوتل خرید لیتا ہوں پر جیسے ہی میں دوکان میں انٹر ہونے کیلئے دوکان کے سامنے پہنچا تو بڑی حیرت میں مبتلا ہو گیا سامنے ہی دوکان کے اندر بڑے اہتمام سے ایک ٹھنڈے پانی کا کولر اور ساتھ کانچ کا گلاس رکھا تھا جیسے کوئی اپنے گھر پر رکھتا ہے میں نے پوچھا پانی پی سکتا ہوں تو دوکان ولا تھوڑا مسکرا جی جی کیوں نہیں یہ آپ لوگوں کی خدمت کے لئے ہی رکھا ہے۔
بڑی مسرت محسوس ہوئی اور اپنائیت کے ساتھ اس شخص نے پانی کے لئے خلوص بھی شامل کیا میں نے پانی پیا اور پیاس بجھائی سوچا کہ یہ دوکاندار اپنی فریج میں رکھی بوتل بھی سیل کر سکتا تھا پر اس نے ایسا نہیں کیا اور ثواب کی نیت سے کولر سے پانی پینے کو کہا ۔
آج کل نفسہ نفسی کے عام میں ایسا کچھ دیکھ ان کر آنکھیں بھر آتی ہیں ۔
آپ کیا کہیں گے ۔۔۔
شعیب رائٹس ۔۔۔
A&S champs pigeons