27/09/2026
کافی دنوں سے سوشل میڈیا پر روبینہ بشیر کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ مبینہ طور پر ویزا کنسلٹنٹ کی جانب سے روبینہ بشیر کے ساتھ فراڈ کرنا ان کی رقم واپس نہ کرنا اور اپنے حق کی رقم مانگنے پر ان کی کردارکشی کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔
ہم سوشل میڈیا پر اس کردارکشی کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ ایک خاتون کے ساتھ مالی ناانصافی اور پھر اس کی عزتِ نفس کو مجروح کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
روبینہ بشیر کے جو پیسے بقایا رہتے ہیں ان کو باعزت طریقے سے واپس دیے جائیں ۔