Jannat Bird Aviary

Jannat Bird Aviary Jannat birds is a haven for birds that do not thrive as “pets”. We provides a place for them to

26/08/2024

Lovebirds 💕💖💕😘

Send a message to learn more

26/08/2024

Nun Love
Pigeon of Love 😽❣️😘

26/08/2024

You are my love
Swallow beauty 😍😍😍😘💕😻🤩

26/08/2024

Frillback Beauty 😍

26/08/2024

Love for lovebirds

مہمان مرغابی کا دُکھڑا"میں اب یہاں نہیں آؤں گی"برف میں زندہ دفن ہوںیا بھوک سے مر جاؤں مگر"میں اب یہاں نہیں آؤں گی"جھیل ک...
30/04/2022

مہمان مرغابی کا دُکھڑا

"میں اب یہاں نہیں آؤں گی"

برف میں زندہ دفن ہوں
یا بھوک سے مر جاؤں
مگر
"میں اب یہاں نہیں آؤں گی"

جھیل کے نیلگوں پانیو! تم کو الوداعی سلام
اے میری ڈار کی شہیدو تمہارے لیے آخری پیام

میں نہ کہتی تھی! "مرجاؤ گی"
مہمان پرندوں کا یہاں نہیں کوئی دفاع
غریب الوطن ہوکے مرنے والے پنچھیو الوداع

بے اصول شکاریوں کو کون سمجھائے
کہ بیٹھے شکار پہ اور جو بچھڑ جائے ڈار سے
اس پہ گولی چلانا فاؤل ہے، خلاف اصول ہے

او میرے خاندان کے قاتل شکاریو! ظالمو، سنو!
ہم خوراک ہیں تمہارے لیے لیکن وجہ عیش و تماشہ نہیں۔۔
تم برساتے ہو اک نہتے پرندے پہ درجن بھر رائفلوں سے ہزاروں چھرے
یہ شجاعت نہیں بز دلی ہے ۔۔
غور سے دیکھو انسانیت شرمائے کھڑی ہے تم سے کوسوں پرے۔۔

تمہاری یہ خونریزی فطرت سے جنگ ہے۔۔۔
اور کوئی اس کیخلاف بولتا بھی نہیں۔۔
قدرت بھی دنگ ہے

میرے ہم وطن سارسو میں تو چلی۔۔۔۔
اے میری سہیلی مرغابیو، کونجو ۔۔۔۔

"میں اب یہاں نہیں آؤں گی"

( حسین کلیم )

قدرت کے کرشمے، بندر نما پھول منکی فلاورز Monkey Flowers🐒♥️
28/04/2022

قدرت کے کرشمے، بندر نما پھول
منکی فلاورز Monkey Flowers🐒♥️

فصلی بٹیر کی ہجرت کا انوکھا طریقہ واردات ۔۔۔۔یہ بٹیر رات کے ٹاٸیم گروہ  کی صورت میں اونچی پرواز کرتا ھے اور صبح سویرے  ز...
24/04/2022

فصلی بٹیر کی ہجرت کا انوکھا طریقہ واردات ۔۔۔۔
یہ بٹیر رات کے ٹاٸیم گروہ کی صورت میں اونچی پرواز کرتا ھے اور صبح سویرے زمین پر اتر جاتا ہے۔۔دن بھر جھاڑیوں میں چھپ کر ہی دانا دنكہ کھاتا ھے ۔۔۔
بٹیر دن کے وقت چھوٹی چھوٹی اڑانیں بھرتا ہے چونکہ دن کے وقت انہیں شکاری پرندوں سے خطرہ ہوتا ہے اسی لئے دن کے وقت کسی صورت بھی اونچی اڑان نہیں بھرتا ۔
رات ہوتے ہی یہ پھر سے پرواز کرتا ہے۔۔۔۔
جب تک کہ یہ روس اور سائبریا سے اپنی مطلوبہ جگہ یعنی کے پاکستان کے کھیت کھلیانوں تک نہ پہنچ جاے ہجرت کا یہی سلسلہ جاری رہتا ہے ۔
یہاں پہنچ کر انکا سفر ختم ہو جاتا ھے کیونکہ یھاں انھیں دانا دنکا وافر مقدار میں ملتا ھے ۔۔
اس سفر کے دوران یہ ایک رات میں سیکنڑوں کلو میٹر کا سفرطے کرلیتے ھیں ۔۔۔۔۔
یوں یہ اپنا ایک موسم پاکستان اور ارد گرد کے ممالک میں گزار کر دوبارہ اسی طرح واپس لوٹ جاتے ہیں ۔۔۔۔۔
تصویر میں نظر آنے والے بٹیر کو چنڑگا یا بارشی بٹیر یا فصلی بٹیر کہتے ہیں ۔۔ سب بٹیروں میں سے چنڑگا بٹیرے کی آواز سب سے زیادہ سریلی ہوتی ہے ۔۔شوقین لوگ اس کی أواز کے عاشق ھیں ۔۔۔۔۔
یہ صرف ساون کی بارشوں میں ھی پاکستان أتا ھے اگر بارشیں نا ہوں تو پھر بلکل بھی پاکستان نہیں أتا۔۔۔۔۔
یہ روس ساٸبیریا اور اس سے ملحقہ علاقوں سے پاکستان آتا ہے
اسکا روٹ بھی دوسرے ہجرتی پرندوں والا ہی ھے۔۔۔۔
لیکن بد قسمتی سے ان کی ایک بہت بڑی تعداد یہاں پاکستان میں شکار کر لی جاتی ہے جس کی وجہ سے ان کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے ۔۔۔۔۔
جنگلی بٹیر کا بے بہا شکار کیا جا رہا ہے حالانکہ گوشت کیلئے اس کا بہترین متبادل فارمی بٹیر موجود ہے لیکن لوگوں کے دماغ میں ایک بات جو بیٹھ جائے کہ جی یہ سردی میں کھانے والی چیز ہے۔۔۔ بالکل اس طرح مچھلی کے ساتھ بھی ہو۔ رہا ہے۔۔۔۔ یہی غلط فہمی عام پائی جاتی ہے ۔۔۔۔
بھائی دوسرے ممالک کے لوگ انہیں سارا سال کھاتے ہیں ۔اپنے قریبی ملک بنگلا دیش کی ھی مثال لے لو ۔۔۔وہاں کے لوگ بھی تو سارا سال مچھلی کھاتے ہیں ۔۔انہیں گرمی کیوں نھی لگتی ۔۔۔پتہ نہیں یہ سارے مسلے پاکستانیوں کے ساتھ ھی کیوں ہوتے ہیں ۔۔۔۔اصل بات یہ ہے کہ ہم پاکستانی ذرا بھوکی طبیعت کے لوگ ہیں ۔۔۔ہمیں کوئی اچھی چیز کھانے کو مل جاۓ بس ۔۔۔۔۔۔ ہم لوگ ہر اچھی چیز تُن کے کھاتے ہیں پھر جب شام کو طبعیت خراب ہو جاتی ہے ، یعنی بد ہضمی کی وجہ سے جی گهبراتا ہے یا دست لگ جاتے ہیں تو ہم لوگ کہتے ہیں کہ آج فلاں چیز کھائی تھی لگتا ہے بہت گرم تھی 🤣
۔۔۔۔۔صبر نام کی تو کوئی چیز ہم لوگوں میں ہے ھی نہیں ۔۔۔۔جتنا کھانے کو مل جاۓ کم ھی سمجھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔جبکہ بنگالی اور انڈیا والے بیچارے چھوٹی چھوٹی پیالیوں میں بس تھوڑا سا کھاتے ہیں ۔۔۔۔یقین نہیں آتا تو کبھی انڈیا کے ڈراموں میں دیکھ لینا ۔۔۔۔۔۔پورا خاندان ایک ھی جگہہ بیٹھ کر چھوٹی چھوٹی پیالیوں میں کھاتا ہے ۔۔۔اور ہم پاکستانی لوگ ۔۔۔۔۔توبہ میرے خدا ۔۔۔۔۔۔۔ایک ایک بندہ پورا پورا تھال چٹ کر جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔😏😝
پاکستان میں گوشت کے لئے صرف 15 % ھی بٹیر کا شکار ھوتا ھے۔ باقی نر بٹیر کو زیادہ تر لڑای کے لئے قید کر لیا جاتا ھے۔۔ اس سے شکاری پیسے کماتے ھیں اور لڑای کے شوقین خرید ان کی تربیت کرتے ہیں اور پھر لڑائی کے مقابلے كراتے ہیں جس میں جوا بھی لگتا ھے ۔ جہلم دینہ گوجر خان روات پنڈی پشاور بہاولپور یہ علاقے بٹیر کی خریداری اور لڑای میں مشہور ھیں۔۔

10/03/2022
سیاہ  لوری طوطا  (Dusky Lory) یہ خوبصورت طوطا نیوگنی، بٹانٹا، سلاواٹی اور ییپن کے جزائر پر پایا جاتا ہے۔
05/01/2022

سیاہ لوری طوطا (Dusky Lory)

یہ خوبصورت طوطا نیوگنی، بٹانٹا، سلاواٹی اور ییپن کے جزائر پر پایا جاتا ہے۔

Poitou donkey  پائیٹو گدھا ، یہ  گدھے کی  فرانسیسی نسل ہے اور  دنیا میں گدھوں کی سب سے  بڑی نسل ہے، یعنی آپ اسے یوں بھی ...
27/12/2021

Poitou donkey
پائیٹو گدھا ، یہ گدھے کی فرانسیسی نسل ہے اور دنیا میں گدھوں کی سب سے بڑی نسل ہے،

یعنی آپ اسے یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ ۔۔۔یہ بہت بڑا کھوتا ہے ۔۔🤣

1977 میں انکی تعداد صرف 44 رہ گئی تھی پھر اس نسل کو بچانے کے لئے بہت محنت کی گئی اور 2005 میں انکی تعداد بڑھ کر 450 تک پہنچ گئی ۔۔۔

Address

Chak No. 505/E. B
Mandi Burewala
61010

Opening Hours

09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jannat Bird Aviary posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category