18/01/2026
“آوارہ” نہیں… “بھوکی” ہوتی ہیں 💔🐾
پاکستان میں لوگ بلیوں کو “آوارہ بلیاں” کہہ دیتے ہیں، صرف اس لیے کہ وہ کچرے میں منہ ڈالتی ہیں۔
کاش لوگ یہ سمجھ پاتے کہ
بلی یا کتا کچرے میں شوق سے نہیں، مجبوری سے منہ ڈالتا ہے۔
جب پیٹ خالی ہو،
جب کوئی ایک نوالہ دینے والا نہ ہو،
تو بے زبان جانور کہاں جائیں؟
اگر ہم تھوڑا سا کھانا رکھ دیں،
اگر stray cats اور dogs کا پیٹ بھرا ہو،
تو یقین کریں
وہ کبھی کچرے کے ڈھیر کے پاس بھی نہ جائیں۔
یہ جانور گندے نہیں ہوتے،
ہماری بے حسی انہیں کچرے تک لے جاتی ہے۔
آج اگر ہم نے ان کے لیے ایک وقت کا کھانا رکھ دیا،
تو کل ہمارا معاشرہ بھی تھوڑا بہتر ہو جائے گا۔
رحم کریں،
کھانا ڈالیں،
اور “آوارہ” کہنے کے بجائے
“بھوکا” سمجھیں۔ 🤍