19/02/2025
جانوروں میں بار بار (abortion) بچہ گرا دینے کا مسئلہ ۔
ممکنہ وجوہات اور کچھ تدابیر ۔
(1): جانور کو اٹھراہ کی بیماری ہو سکتی ہے ۔
ڈاکٹر سے مشورہ کر کے انجکشن لگوائیں ۔
(2): مرغیوں کی بیٹھوں کی وجہ سے بھی یہ مسئلہ ہو سکتا ہے۔
اگر گھر میں مرغیاں ہیں تو جانوروں سے دور رکھیں۔
(3): نظرِبد بر حق ہے، نظر اتاریں، دم کروائیں ، تعویز ڈال دیں۔
(4): جانور کا brucella test ضرور کروائیں۔
خدانہ خواستہ اگر ٹیسٹ پازیٹیو آجائے تو جانور کو ذبح کر کے ضائع کر دینا چاہئے، کیونکہ یہ بیماری دوسرے جانوروں اور انسانوں کو بھی لگ سکتی ہے ۔
(5): جب گبھن کنفرم ہو جائے تو انجکشن projesteron ہر مہینے 10ml لگاتار 9 مہینے تک لگائیں۔
ساتھ دودھ والا انجکشن لگانے سے گریز کریں ۔
ساتھ میں پسا ہوا تارامیرا تھوڑا تھوڑا 9 مہینے تک لگاتار دیں۔ انشاء اللہ نہیں گرائے گی بچہ۔
(6): دو دفعہ ہیٹ میں آنے پر کراس نہ کرائیں۔
ریسٹ دیں۔
تیسری دفع ہیٹ میں آئے تو کراس کرائیں۔
(7): جب کراس کرا لیں تو اس کو گلوکوز کا پانی پلاتے رہیں۔ جانور اندر سے ٹھنڈا رہے گا تو بچہ نہیں گرائے گا۔