Nrala Pigeons Club

Nrala Pigeons Club we sale & purchase of birds, animals and aupdate information about birds care & medicine.

Nrala Pigeons Club
18/02/2025

Nrala Pigeons Club

Pigeons eyes zoom lens,,,,
13/01/2025

Pigeons eyes zoom lens,,,,

Night view,,,
13/01/2025

Night view,,,

👑My lovely 👑female 👑
13/01/2025

👑My lovely 👑female 👑

پٹی والے کبوتروں کے کراس سے نکلنے والے کبوتر ضروری نہیں ہے کہ وہ پٹی والے اسٹائل میں ہی پرواز کریں کیونکہ پٹی والے کراس ...
12/01/2025

پٹی والے کبوتروں کے کراس سے نکلنے والے کبوتر ضروری نہیں ہے کہ وہ پٹی والے اسٹائل میں ہی پرواز کریں کیونکہ پٹی والے کراس سے نکلنے والے کبوتر آدھے پٹی والے اور آدھے ہائی فلائیر ہوتے ہیں اس لیے وہ اپنے ماں باپ سے کسی کی بھی عادت کو اپنا سکتے ہیں۔
دوسری بات ایک پٹی والے کراس سے نکلنے ہوئے نر یا مادہ کو دوبارا کراس کریں پیور پٹی والوں میں تو نکلنے والے بچے 75 فیصد پٹی والے شو ہونگے اور ان کی عادات نوے فیصد پٹی والوں پر ہونگی ۔
اور یہ عمل ہائی فلائیر پر بھی کیا جائے تو رزلٹ ایک جیسا ہی ہو گا۔
تیسری بات۔
اگر 10 سال کی عمر کی پٹی والی مادی کے ساتھ ایک سال کی عمر کا ہائی فلائیٹ نر کراس کیا جائے گا تو نوے پرسنٹ نکلنے والے بچے ہائی فلائیر کی عادات اپنائیں گے کیونکہ ایسے جوڑے میں جینز پر بات کی جائے تو ایک سالہ نر جینز میں پوری طاقت میں ہو گا اور دس سالہ مادی کا جینز طاقت میں نر کے مقابلے میں بہت کم ہو گا۔
اس طریقہ کار کو مزید بڑھایا جائے تو ہائی فلائیر اور پٹی والے کراس سے مزید کراس کر کے پروازوں کو ہائی فلائیر کی طرح بنایا جا سکتا ہے اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں لیا جا سکتا کہ ایسے پرندوں میں پٹی والا کراس نہیں ہے
یہی تھیوری ایک سالہ ہائی فلائیر مادی اور 10 سالہ پڑی والے نر پر اپلائی ہو گی۔ اس لیے پرواز سے یہ اندازہ لگانا کہ پٹی والا کراس ہے کہ نہیں یہ ممکن ہی نہیں رہیگا۔
رہی بات پٹی والے کبوتر کی پہچان کرنے کی تو پہلے کراس میں پہچان کرنا زیادہ مشکل نہیں ہوتا۔ کیونکہ پہلے کراس میں آنکھیں واضع چغلی کھا رہی ہوتی ہیں پٹی والے کراس ہونے کی۔
پٹی والے پہلے کراس سے نکلنے والے پرندوں کی آنکھوں کے کلر شیڈ ہو جاتے ہیں آنکھ کی زمین کے کلر بھی ہائی فلائیر سے مختلف ہو جاتے ہیں۔ اور پرندے کے رنگ میں بھی کافی نشانیاں باقی رہ جاتی ہیں۔
اس لیے پرواز سے ہر ہائی فلائیر کبوتر سے پٹی والا کراس پکڑنا ممکن نہیں ہے۔
اور آپ کی یہ بات سو فیصد درست ہے کہ پٹی والوں نے بھی ہائی فلائیر کراس کیے ہوئے ہیں۔
ضروری سوال یہاں یہ بنتا ہے کہ پٹی والا اور ہائی فلائیر کو کراس کیوں کیا جاتا ہے؟
ہائی فلائیر کبوتروں کی جتنی بھی نسلیں ہیں وہ بار بار مختلف نسلوں اور اپنے قریبی ترین نسلوں میں کراس ہو چکی ہیں بے دریغ اور سوچے سمجھے بنا کراسوں نے بہت سی خرابیاں پیدا کر دی ہوئی ہیں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ بہت حد ہائی فلائیر کبوتر ان بریڈ ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے ان کبوتروں کی جو پرواز کے لیے خاص خصوصیات ہوتی ہیں ان کی کوالٹی اب وہ نہیں رہی۔
جس میں سب سے زیادہ قوت برداشت میں کمی آ چکی ہے یہ قوت برداشت ہی جو سخت موسم میں کبوتر کو پرواز میں مدد دیتی ہے ۔
یہی پوزیشن پٹی والے کبوتروں کی ہے پٹی والے کراس کے شوقینوں نے بے جا کراس دے دے کر پٹی والی نسلوں کی بھی کے ماری ہوئی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ہائی فلائیر کبوتر اور پٹی والے کبوتروں کو کسی دوسرے ایسے جینز کی ضرورت ہے جو جا پٹی والوں کے جینز کے قریب تر ہو اور نا ہی ہی ہائی فلائیر کے جینز کے نزدیک ترین ہو۔
چوتھی بات۔
پٹی والے کراس اور ہائی فلائیر کے جینز کی علیحدہ علیحدہ بناوٹ ہے۔
ان جینز کی شیپ اور ان کی خصوصیات بھی مختلف ہیں اور جب پٹی والے اور ہائی فلائیر کو کراس کیا جاتا ہے تو دو مخلتف جینز مل کر ایک پاور فل جینز بناتے ہیں جس سے ان سے بننے والے نئی ساخت کے جینز قوت برداشت بھی زیادہ ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے اس کراس کے پرندے سخت موسم کا مقابلہ زیادہ کرتے ہیں۔
پانچویں اور خاص بات۔
ہر شوقین دوست ہائی فلائیر اور پٹی والے کبوتروں کے کراس کی بات کرتے ہیں۔ بہت کم دوست جانتے ہونگے کہ پنجاب کی کچھ خاص چھتوں پر ایک تیسرے کراس کو بھی استعمال کر رہے ہیں۔ اور وہ ہے ایرانی کبوتروں کا کراس۔
کبھی کسی دوست نے غور کیا ہے کہ کچھ چھتوں پر ایسے کبوتر بھی ہیں جن کی ٹانگیں پروں سے اتنی بھری ہوتی ہیں کہ ہر کبوتروں کی انگلیوں تک پر آ رہے ہوتے ہیں جس طرح فیشنی اور فینسی کبوتروں کی ٹانگوں پر پروں کی ایک موٹی تہہ ہوتی ہے۔
یہاں کیا یہ سوچنا نہیں بنتا کہ ہائی فلائیر کبوتروں میں پیروں اور ٹانگوں پر پر ہی نہیں ہوتے اور پٹی والے کبوتروں میں ہوتے ہیں لیکن اس قدر موٹی تہہ نہیں ہوتی۔
تو پھر اونچی والے کبوتروں کی ٹانگوں پر یہ پر کہاں سے آ گئے ہیں ۔
ایک اور بات کسی بھائی نے نوٹ کی ہو گی کہ کچھ چھتوں پر بڑی بڑی پروازیں دینے والے کبوتر اتنے بدصورت سے کیوں ہوتے ہیں اور یہاں ایک بات یاد کروا دوں کہ ایرانی کبوتر شکل اور کلر میں اونچی والے اور پٹی والے کبوتروں کے مقابلے میں بدصورت ہوتے ہیں۔
سب شوقین جانتے ہیں کہ پٹی والے اور ہائی فلائیر کے کراس سے نکلنے والے پرندے بدصورت تو نہیں ہوتے۔ ان دو نسلوں کی مشابہت ان سے نکلنے والے پرندوں میں آ سکتی ہے بدصورت ہرگز نہیں ہوتے۔
تو پھر یہ پروں سے بھری ہوئی ٹانگوں والے ہائی فلائیر کہاں سے آ گئے ہیں۔
میں پوری کوشش کی ہے کہ کسی شوقین بھائی کا نام نا لوں حالانکہ میں بہت ہی اچھی طرح جانتا ہوں کہ کس کس استاد نے یہ کام ڈالا ہوا ہے۔

12/01/2025

👑👑Sooooo❤️❤️ sweet💕💕

••••♪•کبوتروں کا متوازن دانہ اور اس کی غذائی اہمیت ••••••==========تحریر: محمد حبیب مغل==========تیسری قسطمحترم دوستو ہم...
31/12/2024

••••♪•کبوتروں کا متوازن دانہ اور اس کی غذائی اہمیت ••••••
==========تحریر: محمد حبیب مغل==========

تیسری قسط
محترم دوستو ہم کاربوہائیڈریٹس اور پروٹین کے بارے میں پڑھ چکے ہیں آج ہم کبوتر یا کسی بھی جاندار کی غذا کا تیسرا بڑا جزو چکنائی کے بارے میں پڑھیں گے آج کا یہ مضمون بھی انشاء اللہ بہت دلچسپ اور آپ کی توجہ حاصل کرے گا اگر آپ اپنے کبوتروں کو بہترین دانہ ڈال رہے ہیں مگر کبوتر کمزور ہوکر مررہے ہیں تو اس بات کا ذکر بھی آج کے مضمون میں شامل ہے عام طور پر ایک کبوتر کو 9 سے 11 فیصد چکنائی کی ضرورت ہوتی ہے کبوتر کے جسم میں جگر چکنائی کو ذخیرہ کرکے اسے گاہے بگاہے اور بوقت ضرورت فیٹی ایسڈ بناکر خون میں شامل کرتا رہتا ہے غذا سے حاصل شدہ چکنائی کو کبوتر اپنی چھاتی کے پٹھوں یعنی اعصاب میں بھی ذخیرہ کرتے ہیں جسے کبوتر لمبی پرواز میں بطور ایندھن استعمال کرتے ہیں چکنائی یعنی فیٹ کبوتر سمیت دیگر پرندوں کے جسم میں انتہائی اہم فرائض انجام دیتی ہیں۔جیسے کہ
1۔ تولیدی ہارمون کی پیداوار بھی چکنائی کی وجہ سے ممکن ہوتی ہے
2۔ کبوتر کے جسم کے مختلف اعصاب کو متحرک رکھنے کے ساتھ ساتھ خلیات تک آکسیجن پہنچانے میں یہ چکنائی مدد دیتی ہیں
3۔ پٹھے اور اعضاء ان کی وجہ سے چکنے اور محفوظ رہتے ہیں
4۔ انتہائی اہم نکتہ یہ کہ وٹامن اے،ڈی اور ای چکنائی میں ہی حل پذیر ہوتے ہیں۔اگر پرندوں کے جسم میں چکنائی نہ ہو تو یہ اہم حیاتین ان کے جسم میں جذب نہیں ہو سکیں گے یعنی چکنائی نظام انہضام کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے
5۔ ۔چکنائی کی وجہ سے کبوتر اپنے فضلات کو بیٹھ کی شکل میں باآسانی خارج کرتے ہیں اور یہی چکنائی رطوبتیں خارج کرنے والی جھلیوں اور اعصاب کو غذائیت فراہم ہوتی ہے
6۔ چکنائی کی بدولت ان کے جسم کا درجہ حرارت ایک حد کے اندر رہتا ہے
دوسری جانب چکنائی کی کمی کی وجہ سے پرندوں میں بانجھ پن، اندھا پن اور جوڑوں کی سوجن اور پاکس Fowl Pox کی بیماری حملہ آور ہوسکتی ہے ان کے پر بے رونق، سخت اور کھدرے ہوسکتے ہیں ماداؤں میں انڈے پھنس جانا بھی شامل ہے جو بہرحال مادی کے لیے انتہائی تکلیف دہ امر ہے
جب میں چکنائی کے بارے میں مختلف آرٹیکل پڑھ رہا تھا تو آسٹریلین یونیورسٹی کی ایک زبردست تحقیق بھی سامنے آئی جس میں ابھی صرف ایک نکتہ آپ تک پہنچارہا ہوں کہ محققین کہتے ہیں کہ جب آپ کبوتر کو چکنائی اس کی ضروریات سے زیادہ دیتے ہیں تو اس کا جگر ناصرف متاثر ہوتا ہے بلکہ آہستہ آہستہ بالکل کام کرنا چھوڑ جاتا ہےنتیجتاً کبوتر سوکھے کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ماہرین کہتے ہیں کہ اس سٹیج پر کوئی دوا تب تک اثر انداز نہیں ہوتی جب تک چکنائی کی مقدار کو کم نہ کیا جائے
اس مضمون میں سیچوریٹڈ اور نان سیچوریٹڈ چکنائی کی اقسام پر فی الحال بات نہیں کرونگا تاکہ قارئین بوریت سے بچ سکیں نیچے چند ایسی اجناس میں چکنائی کے تناسب سے متعلق بتایا جارہا ہے جو ہمارے ہاں عام دستیاب ہیں
سورج مکھی بیج 79 فیصد
بھنگ دانہ 21 فیصد
قرطم 29 فیصد
سرسوں 55 فیصد
السی 60 فیصد
تل 64 فیصد
دوستوں کی رائے کا احترام کرتے ہوئے اس مضمون کے ساتھ موسم سرما کا دانہ بھی پوسٹ کیا جارہا ہے جہاں سے بھی یہ اجناس خریدیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام اجناس تازہ ہوں کسی قسم کی بدبو، فنگس سے پاک ہوں، جو بھی جنس خریدیں ہاتھ پر ڈال کر دیکھیں کہ سب دانے ایک سے ہیں یا دو تین سائز کے مکس کئے گیے ہیں اگر دانے برابر برابر ہوں تو ٹھیک ہے اگر مختلف سائز اور رنگ کے ہوں تو بالکل نہ خریدیں ایسا قرطم اور باجرہ بالکل نہ لیں جسے بُر (بالوں کا گچھا) لگی ہو سورج مکھی کو بھی رنگ کیا جاتا ہے اسے ہتھیلی پر ڈال کر مسلنے سے پتہ چلتا ہے امید کرتا ہوں آج کی معلومات آپ کو پسند آئیں گی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا

♠️♠️♠️ Black Teddy ♠️♠️♠️Royal TeddyFauji Sahab
17/04/2024

♠️♠️♠️ Black Teddy ♠️♠️♠️
Royal Teddy
Fauji Sahab

Farrukh Bashir 📿📿
27/07/2023

Farrukh Bashir 📿📿

Nrala  Pigeons  Club (Malik Farrukh Bashir Awan) 0333-4062529
15/07/2023

Nrala Pigeons Club
(Malik Farrukh Bashir Awan) 0333-4062529

Check out Malik Baba 333's video.

Nrala  Pigeons  Club (Malik Farrukh Bashir Awan) 0333-4062529
29/01/2023

Nrala Pigeons Club
(Malik Farrukh Bashir Awan) 0333-4062529

Address

11
Lahore

Telephone

+923334062529

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nrala Pigeons Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Nrala Pigeons Club:

Share

Category