24/11/2019
رت مُترا دو قِسم کا ہوتا ہے.
۱. گرم سَری : اس میں جانور کو تیز بخار اور پیشاب میں خون آتا ہے.
علاج : بخار کم کرنے کیلئے آٹهہ گولیاں پیراسیٹامول ، پینیڈال ، کیلپول ، ناولجین ، ڈیپران ، ڈسپرین جو بهی آسانی سے مِل جائے پانی میں گهول کے جانور کو پلادیں یا اگر انجیکشن لگانا چاہیں تو بهی لگاسکتے ہیں لیکن گولیاں دینا آسان ہوگا.
بخار اتارنے کے لئے کوئی بهی اینٹی بیوٹک نوواموکس ایل اے یا کولیموکسن یا اوکسٹیٹراسائکلین وغیرہ وزن کے مطابق جانور کو ہدایات کے مطابق لگائیں.
پیشاب میں خون کو بند کرنے کئلئے وٹامن کے دس ایم ایل بڑے جانور کو لگائیں یہ ون ایم ایل میں آتا ہے دس ٹیکے لیکر ملائیں اور بڑے جانور کو لگائیں اور اگر جانور چهوٹا ہے تو اس وے وزن کے مطابق اس کو لگائیں.
۲. ٹهنڈا سرئی رت مُترا : اس میں جانور کا جسم ٹهنڈا ہوجاتا ہے . نبض ڈوب جاتی ہے ، درجہ حرارت بدن کا گر جاتا ہے .
علاج : کوئی بهی کارٹیزوں فارم کا انجیکشن ڈیکسامیتهازون ، ڈیکاڈران ، کیناکارٹ وغیرہ لگائیں. اس سے بلڈپریشر اپ ہوکے لیول پر آجائے گا اور گسم میں حرارت بحال ہوجائے گی. پیشاب میں خون آنے کو روکنے کے لئے اوپر دی ہوئی ہدایت کے مطابق وٹامن کے کا انجیکشم دس ایم ایل بڑے جانور کو لگاوئیں اگر جانور کو بخار ہوجائے تو اوپر دی ہوئی هدایت کے مطابق پیراسیٹامول گولیاں یا انجیکشن ، انجیکشن اینٹبیوٹک کسی بهی نام کا دے سکتے ہیں.