Aseel Murgh

Aseel Murgh The house of quality birds

🌙 لبیک اللّٰهم لبیک 🕋حج — ایک روحانی سفر، ایک نئی زندگی کا آغازکچھ سفر دل بدل دیتے ہیں،اور کچھ سفر دل اللّٰہ کے قریب کر ...
29/05/2025

🌙 لبیک اللّٰهم لبیک 🕋
حج — ایک روحانی سفر، ایک نئی زندگی کا آغاز

کچھ سفر دل بدل دیتے ہیں،
اور کچھ سفر دل اللّٰہ کے قریب کر دیتے ہیں۔

حج ایسا ہی ایک سفر ہے —
جہاں انسان دنیا کے لباس اتار کر
اللّٰہ کے در پر عاجزی، محبت اور بندگی کے لباس میں حاضر ہوتا ہے۔

یہ سفر صرف مکہ کا نہیں،
بلکہ دل سے رب تک جانے والا راستہ ہے۔

جو گیا، وہ لوٹا ضرور…
مگر گناہوں سے پاک، دل سے صاف،
ایک نئے انسان کے روپ میں!

🤲 اللّٰہ ہمیں بھی اپنے گھر کی حاضری نصیب فرمائے۔ آمین!

ّٰہم_لبیک

Golden Opportunity for Males & Females!No Age or Qualification Limit!Are you looking for a fresh start or a chance to ch...
26/05/2025

Golden Opportunity for Males & Females!
No Age or Qualification Limit!

Are you looking for a fresh start or a chance to change your life?
This is your moment!

We’re offering a life-changing opportunity with decent earning potential.
Whether you're experienced or a beginner — if you're serious, dedicated, and ready to grow, this is for you!

Contact Now: 0322-4573251
Limited slots available – Don’t miss out!

19/05/2025

دیسی مرغی اعصابی قوت بڑھائے، وزن کم کرے

دیسی مرغی کے فوائد:

دیسی مرغی کے فوائد بے شمار ہیں۔ کچھ فوائد یہاں درج کیے جا رہے ہیں۔

گوشت کی اعلٰی قسم:

دیسی مرغی کا گوشت عام فارمی مرغی کے گوشت سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دیسی مرغی قدرتی خوراک سے نشونما پاتی ہے۔ جس سے انھیں زیادہ پروٹین اور منرلز حاصل ہوتے ہیں۔

زیادہ اچھا ذائقہ:

دیسی مرغی کا ذائقہ عام مرغی سے کہیں زیادہ اچھا ہوتا ہے ۔ دیسی انداز سے پالی گئی مرغی کا گوشت زیادہ دیر تک پکانا پڑتا ہے ۔ اس کا ذائقہ بہت عمدہ ہوتا ہے اور کھانے والا فارمی مرغی کے گوشت پر دیسی مرغی کو ترجیح دیتا ہے۔

چکنائی کی کمی :

دیسی مرغی کھلی فضا میں پرورش پاتی ہے ۔ وہ آزاد انہ ادھر ادھر گھوم کر خوراک حاصل کرتی ہے ۔ اس لیے دیسی مرغی فارمی مرغی کے مقابلے میں کم چکنی ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اسے کم تیل میں پکایا جائے۔ اس طرح کم چکنائی والا یہ گوشت زیادہ پروٹین فراہم کرتا ہے۔

ٹوکسن کی کمی :

فارم میں بنائی جانے والی مرغی میں اکثر ہارمونز ، اینٹی بائیوٹک اور کیڑے مار دواؤں کے اثرات بھی موجود ہوتے ہیں۔ یہ تمام چیزیں صحت کے لیے مضر ہیں۔ ان مرغیوں کو دی جانے والی غذا کی تیاری میں کیڑے مار دوا اور دوسرے کیمیکلز کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ بعض کیڑے مار دوائیں کینسر، جلد کی سوزش ، ڈپریشن اور ہارمونز کو غیر متوازن بنانے کا باعث بنتی ہیں۔ کیونکہ دیسی مرغی کو یہ غذائیں نہیں دی جاتیں اس لیے ان میں کسی طرح کے بھی مضر اثرات نہیں پائے جاتے۔

ذہنی دباؤ سے پاک:

پنجرے میں بند فارمی مرغیوں کا گوشت انسان میں ذہنی دباؤ اور الجھن کی کیفیات پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے جو بڑھ کر بیماری کی شکل اختیار کرلیتی ہے ۔ اس کے برعکس کھلی فضا میں آزادانہ گھومنے والی مرغی کے گوشت کو استعمال کرنے سے اس طرح کی ذہنی پریشانی کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔

دیسی مرغی کے استعمال سے درج ذیل فائدے حاصل ہوتے ہیں۔

۔ قوت مدافعت بڑھتی ہے۔
۔ نظام ہضم بہتر ہوتا ہے ۔
۔ پروٹین استعمال کرنے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔
ْ۔ پیٹ کے السر، ٹی بی، شوگر، انفیکشن والی بیماریوں اور کینسر کے علاج میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔
۔ اس کی یخنی سردی ، نزلہ ، زکام اور فلو کے لیے نہایت مفید ہے اور فوری آرام کا باعث بنتی ہے۔
۔ ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے۔

13/05/2025

کرگس کا جہاں: گدھوں کی دنیا: Vulture's World
اندازہ کریں کہ ایک ڈرون ہو اڑنے والا، جہاں کوئی جانور مرجائے وہاں پہنچ جاتا ہو۔ وہ جگہ بالکل پاک صاف کردیتا ہو جانور سے تاکہ جراثیم اور بیماری نہ پھیل جائے۔ اور بدلے میں اس جانور کو کھا کر اسے کھاد میں بدل دیتا ہو جو پودوں کے لئیے فائدے کا سبب بنے۔
گدھ بدنام زمانہ پرندہ ہے۔ جسے دیکھ کر اکثر کا دل خراب ہونے لگتا ہے۔ اسے دیکھ کر مار بھگانے کو دل کرتا ہے۔ کسی بھی لالچی شخص کی مثال کو گدھ سے تشبیح دی جاتی ہے کہ کیسے نوچ نوچ کھا جاتا ہے۔ لیکن آج اس پرندے کو عزت دینے کا وقت ہوا چاہتا ہے اور آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح یہ انسانوں اور دوسرے جانوروں کو زندہ رکھے ہوئے ہے.
گدھ کا شمار مردار خور جانداروں میں ہوتا ہے۔ گدھ کو تین طرح کے گروہوں میں تقسیم کیا گیا ہے،
1. Old world Vultures
2. New world Vultures
3. Condors
جب تک انگریز لوگ شمالی و جنوبی امریکہ سے واقف نہ تھے۔ تب تک انہوں نے یہی سمجھا کہ گدھ کی 16 اقسام ہیں لیکن شمالی و جنوبی امریکہ کی دریافت کے بعد جب یہاں کے پرندوں پر تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ یہاں پانچ اقسام اور دو Condors کو ملا کر سات اور اس طرح کل ملا کر گدھوں کی 23 اقسام ہیں۔
ان سات نئی اقسام کو New world Vultures یعنی نئی دنیا کے گدھ کا نام دیا گیا۔ اگر ارتقائی لحاظ سے دیکھا جائے تو Old world Vultures اور New world Vultures کے خاندان بلترتیب Accipitridae اور Cathartidaeہیں اور ماہرین اس بات پر حیران ہیں کہ دونوں خاندانوں کا کا دور دور سے بھی کوئی خاص واسطہ نہیں مطلب کہ ادھر کا ارتقا الگ اور وہاں کا ارتقا الگ ہوا ہے (ویسے ارتقا والوں کی بھی اپنی ہی سائنس ہے 😄). Condors
بھی New world Vultures ہیں بس جسامت میں کافی تگڑے ہیں
•گدھ، گدھ جیسا کیوں نظر آتا ہے؟
گدھ کیوں گنجا ہے؟ دراصل اس کی بہت ساری نسلوں کے منہ پر پر نہ ہونا اور گردن صراحی کی مانند لمبی ہونے کا مقصد یہ ہے کہ انہوں نے مردہ جانوروں کو کھانا ہوتا ہے۔ مردہ بدبودار جانور کھاتے کھاتے اگر منہ پر پر ہوتے تو جراثیم ان میں پھنسے رہتے اور انکا بیمار ہونے یا بیماری پھیلانے کا خطرہ ہوتا۔ اس لئیے ان کا چہرہ پروں سے پاک ہے تاکہ سورج کہ تپش میں خشک ہوکر پاک ہوجائے۔ ان کے پائوں انتہائی خشک اور بدصورت نظر اسلئیے آتے ہیں کہ انکی جلد سخت پروٹینKeratine سے بنے Scalesپر مشتمل ہوتی ہے جو انہیں خشک ماحول میں مفید بناتی ہے۔ سردیوں میں یہ پر سکیڑے گردن اندر دئیے بیٹھتا ہے تاکہ جسم کا درجہ حرارت برقرار رہ سکے اور گرمیوں میں گردن نکالے پر پھیلائے بیٹھتا ہے تاکہ گرمی نکلے اور درجہ حرارت بیلنس ہو
•گدھ کیسے اتنا گندہ مردہ جانور کھا لیتا ہے؟
دراصل گدھ کے معدے کی تیزابیت بلا کی تیز ہے جو کہ معدے کی تیزابیت کے پیمانے Ph Scale pr 1.0 سے 2.0 کی ریڈنگ پر آتی ہے۔ مطلب کہ اس لیول کے تیزاب میں کوئی بھی جراثیم بچ کر زندہ نہیں بھاگ سکتا 😄. کچھ گدھ مثلاً Bearded Vulture ہڈیاں تک ہضم کرلیتا ہے۔ گدھ کی ایک قسم Palm nut vulture پھل اور بیج بھی کھاتا ہے۔ گدھ تازہ شکار یا تازہ گوشت کا شوقین نہیں ہوتا بلکہ گوشت کے بدبودار ہونے کا انتظار کرتا ہے۔ گوشت جب خراب ہونے لگتا ہے تو اس میں سے ethyl mercaptan گیس نکلتی ہے جو گدھوں کے لئیے کافی کشش کا باعث ہوتی ہے اور جس کے باعث وہ مردہ جاندار کو سینکڑوں میل دور سے بھی نشاندہی کرلیتے ہیں۔
•گدھ کیوں اتنا اونچا اڑتا ہے؟
گدھ اڑنے کے معاملے میں انتہائی سمجھدار جانور ہے۔ گرم ہوا اڑ کر اوپر کی طرف جاتی ہے اور اوپر انتہائی بلندی پر جہاں گرم ہوائوں کی تہیں بن جاتی ہیں۔ گدھ اپنے پر پھیلائے ایک تہہ سے دوسری تہہ میں سفر کرتا رہتا ہے۔ یہ گھنٹوں فضا میں اڑ سکتا ہے اور اس اڑان کا مقصد شکار کی تلاش ہوتا ہے۔ کئی گدھ مثلاً Black Vultures سونگھ کر شکار ڈھونڈنے کی بجائے اپنی نظر پربھروسہ رکھتے ہیں اور کئی میل دور سے شکار تلاش کرلیتے ہیں۔ گدھ اڑان بھرنے میں اقبال کے شاہئین سے بھی اوپر ہے اور اب تک کی گئی پروازوں میں سب سے اونچی پرواز Ruppel Griffon vulture کی ریکارڈ کی گئی جو کہ زمین سے 37000 فٹ کی بلندی پر تھا۔ یہ پتہ تب چلا جب وہ اس بلندی پر موجود ایک طیارے سے ٹکرایا۔
• کیا گدھ انسانوں پر حملہ کرتا ہے؟
جی نہیں۔ حملہ وہ کرے جسے تازہ گوشت کا شوق ہو۔ جبکہ گدھ کو یہ مسئلہ نہیں وہ تو مردار خور ہے اور اسے کہیں نہ کہیں مردہ جانور مل جائے گا پھر وہ انسان پر حملہ کیوں کرے۔ زیادہ تر گدھ انسانوں کو دیکھ کر وہاں سے اڑ جائے گا، یا hisss جیسی آواز نکالے گا یا پھر کھایا ہوا سب الٹی کردے گا جسکی بدبو اور ہیبت سے مخالف ڈر کر بھاگ جائے۔ البتہ مردہ انسان اسکے ہتھے چڑھ جائے تو اس کی شاید خیر نہ ہو۔ فرانس میں ایک عورت پہاڑی عبور کرتے ہوئے نیچے جاگری اور جب ہیلی کاپٹر اسکی لاش اٹھانے کے لئیے پہنچا تو حیران رہ گیا کہ وہاں سوائے ہڈیوں, جوتوں اور کپڑوں کے کچھ نہ بچا تھا۔ گدھوں نے تقریباً 45 منٹ میں جسم کا مکمل صفایا کردیا۔
• پاکستان کے گدھ۔
پاکستان میں گدھوں کی کوئی آٹھ اقسام ہیں جو کہ مختلف علاقوں میں فرائض سرانجام دیتی تھیں لیکن اب انتہائی کم نظر آتی ہیں۔ وجہ ۔۔۔۔>
•گدھ کیسے کتوں کی تعداد کو کنٹرول میں رکھتے ہیں؟
گدھ دراصل مردار جانور پر کتوں کے پہنچنے سے پہلے پہنچ جاتے ہیں اور اس طرح کتوں کو کم کھانے کے باعث اپنی نسل تیزی سے بڑھانے میں دشواری آتی ہے۔ لیکن 1990 -2000 کی دہائی میں بھارت نے اپنے مویشیوں کو Diclofenac دوائی دینا شروع کی تاکہ وہ محفوظ رہ سکیں، لیکن جانور کی موت کے بعد اس دوائی کا اثر جانور کے جسم میں رہتا تھا۔ اور اس جانور کو جب گدھ کھاتے تھے تو یہ دوائی انکے لئیے زہر ثابت ہوتی تھی۔ نتیجتاً بھارت کے بہت سارے علاقوں میں گدھ کی تعداد 95% تک گر گئی اور اسکے برعکس مردار کھانے کو آوارہ کتے پہنچے۔ آوارہ کتے چونکہ ریبی بیماری پھیلانے کے ماہر ہیں اس لئیے اس وقت بھارت میں ریبی بیماری کے 35000 نئے کیسز بن گئے۔ جو پہلے تاریخ میں کبھی نہیں ملتے تھے۔ مجبوراً بھارت کو یہ دوا بین کرنا پڑی لیکن پاکستان میں یہی مسئلہ ابھی جاری ہے، جس کے باعث ہمیں گدھ بہت کم نظر آتے ہیں،
• گدھ وبائی امراض کے ڈاکٹرز
گدھ بہت سارے جراثیم مثلاً انتھراکس، ای کولی، سالمونیلا وغیرہ کو مردار سمیت اپنے جسم میں ہضم کرکے فضائی وبا پھیلنے سے روکتے ہیں۔ یہ بروقت کروائی کرکے مردار کھا کر اسے پانی میں گھلنے سے پہلے پکڑلیتے ہیں جسکی وجہ سے پانی کے زریعے جراثیم پھیلنے اور وبائی امراض کے خطرے سے انسانوں کو بچاتے ہیں۔
•گدھ کسی ویران قبرستان میں ایک ٹوٹے درخت پر کیوں بیٹھتا ہے؟
دراصل اسکی یہی ادا اسکو لے ڈوبی۔ افریقہ کے کئی علاقوں میں اسکا شکار کرکے اسکی کھال اور ہڈیوں سے جنتر منتر جیسے کام سرانجام دئیے جاتے ہیں۔ لیکن اسکے پیچھے ایک سائنس ہے۔ دراصل گدھ انسانوں اور دوسرے خطرناک جانوروں سے دور ایک کھلے علاقے کا انتخاب کرتے ہیں جہاں وہ آرام سے اپنا شکار سونگھ کر یا دیکھ کر حاصل کرتے ہیں۔ قبرستان ایک کھلی جگہ ہوتی ہے جہاں سے شکار ڈھونڈنے میں مدد ملتی ہے۔ البتہ قبروں کو کھود کر ان سے گوشت حاصل کرنے میں گدھوں کو کوئی خاص دلچسپی نہیں ہوتی۔

پرواز ہے دونوں کی اسی ایک فضا میں
کرگس کا جہاں اور ہے، شاہیں کا جہاں اور
واہ کیا خوب کہا اقبال نے۔ جب اپنے ہی مسلمان بھائی رات کے اندھیرے میں ابلیس کا حکم بجالاتے ہوئے اپنے ہی ننھے مسلمان سینکڑوں بچوں کو آنکھیں بند کئیے بندو-قوں سے چھلنی کرکے صبح تک سب کچھ صاف کرکے اطمینان سے ڈیوٹی پر چلے جاتے ہیں کہ ہمیں تو شاید رب نے بھی نہ دیکھا۔ تبھی کرگس (گدھ) نے شہر در شہر پھر کر شاہینوں کو مطلع کیا کہ کہ لاشوں کے ڈھیر خزانے کی طرح اس شہر میں چھپادئیے گئے ہیں مجھے دلادو۔ لیکن اقبال کے شاہین چند دن بعد ایک ہی بار Bohemia کے میوزک کنسرٹ میں پرواز بھر بھر نکلے۔
واقعی کرگس کا جہاں اور ہے شاہیں کا جہاں اور۔
خشک ٹوٹے درختوں، چٹانوں پر اپنا گھونسلہ بناتے ہیں ، سال میں ایک سے دو انڈے دیتے ہیں اور ماحول کو مردہ جانداروں کی تباہی سے بچاتے ہیں،

نَصْرٌ مِّنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ(الصف: 13)ترجمہ: اللہ کی طرف سے مدد اور قریب ہے فتح۔یہ آیت ہمیں یقین دلاتی ہے کہ جب...
07/05/2025

نَصْرٌ مِّنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ
(الصف: 13)

ترجمہ: اللہ کی طرف سے مدد اور قریب ہے فتح۔

یہ آیت ہمیں یقین دلاتی ہے کہ جب حالات مشکل ہوں، تب بھی اللہ کی مدد قریب ہوتی ہے۔ ہمیں صبر اور یقین کے ساتھ جدوجہد جاری رکھنی چاہیے، کیونکہ کامیابی ہمارے قریب ہے۔

#ایمان #یقین

03/05/2025

Ayat-ul-Kursi (Surah Al-Baqarah 2:255)

اللَّهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مَن ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِندَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ

اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ زندہ اور قائم رکھنے والا ہے، نہ اُسے اونگھ آتی ہے نہ نیند، اسی کے لیے ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے، کون ہے جو اس کے پاس اس کی اجازت کے بغیر سفارش کرے؟ وہ جانتا ہے جو کچھ ان کے سامنے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے، اور وہ اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کر سکتے مگر جتنا وہ چاہے، اس کا کرسی آسمانوں اور زمین کو محیط ہے، اور انہیں ان کی حفاظت میں کوئی تھکاوٹ نہیں آتی، اور وہ بلند و عظمت والا ہے۔

03/05/2025

علم کا نچوڑ، تین بٹنوں میں بند

کہتے ہیں کہ زمانہ عقل کا ہے، لیکن کچھ لوگ صرف "Copy، Paste" سے دانشور بنے بیٹھے ہیں۔
اور اب تو بازار میں ایسا "ایکسپرٹ کی بورڈ" آ گیا ہے،
جس پر تین ہی بٹن ہیں:
ChatGPT | Copy | Paste

یعنی نہ تحقیق کی زحمت، نہ سوچ کا بوجھ۔
بس بٹن دباؤ، اور علمِ لدنّی حاضر!
اب استاد بھی گھبرا رہے ہیں،
کہ شاگرد بغیر پڑھے، مقالے لکھ رہے ہیں!

کسی نے سچ کہا تھا:
"جہاں محنت کا دروازہ بند ہو، وہاں شارٹ کٹ کی کھڑکی کھل جاتی ہے۔"

یہ کی بورڈ نہیں، سستی ذہانت کا ٹیکنالوجیکل جادو ہے!
جو کبھی کتابیں پڑھتے تھے، آج صرف بٹن پڑھتے ہیں۔

اور ہاں... یہ جو آپ ابھی تحریر پڑھ رہے ہیں،
یہ بھی اُسی 'بائیں طرف والے بٹن' کی دین ہے!

ChatGPT نے کہا، Copy کیا، Paste ہوا — اور دانشوری مکمل!

علماء کے مضحکہ خیز  جواباتیہ مضمون ان “فتویٰ ہنٹرز” کے لیے ہے جو واٹس ایپ اور فیس بک کے دارالافتاء گروپس میں عجیب و غریب...
03/05/2025

علماء کے مضحکہ خیز جوابات
یہ مضمون ان “فتویٰ ہنٹرز” کے لیے ہے جو واٹس ایپ اور فیس بک کے دارالافتاء گروپس میں عجیب و غریب سوالات سے علماء کو سر کھجانے پر مجبور کرتے ہیں۔ آئیے، مل کر دیکھتے ہیں کہ ہمارے سلف صالحین نے ایسے “دانشمندانہ” سوالات کا کیسے مزاحیہ انداز میں جواب دیا۔ تیار ہو جائیں، کیونکہ یہ جوابات آپ کو ہنسی سے لوٹ پوٹ کر دیں گے! 😜😂
1. داڑھی کا “پانی پانی” مسئلہ
ایک صاحب نے امام شعبی سے پوچھا: “داڑھی پر مسح کیسے کروں؟”
امام صاحب نے فرمایا: “بھئی، انگلیوں سے داڑھی کو اچھے سے کنگھی کر لو۔”
صاحب بولے: “لیکن مجھے ڈر ہے کہ داڑھی پھر بھی نہیں بھیگے گی!”
امام شعبی نے ٹھنڈی سانس لی اور بولے: “تو پھرایسے کرو کہ رات کو داڑھی کو بالٹی میں ڈبو کر سو جاؤ، صبح تک پوری تر ہو جائی گی!” 😂

2. کھجلی کا “احرام ایڈیشن”
ایک اور بندے نے امام شعبی سے سوال داغا: “حالتِ احرام میں کھجلی کر سکتے ہیں؟”
امام صاحب نے فرمایا: “ہاں، کرسکتے ہیں!”
وہ بولا: “لیکن کتنی کھجلی کر سکتے ہیں اس کی مقدار کتنی ہونی چاہئے؟”
امام صاحب نے برجستہ جواب دیا: “جب تک ہڈی چمکنے نہ لگے، کھجلاتے رہو!” 😝
3. چیختی کنکریوں کا معمہ
ایک شخص عمر بن قیس کے پاس آیا اور بولا: “اگر مسجد کی کنکریاں میرے کپڑوں، جوتوں یا پیشانی پر لگ جائیں تو کیا کروں؟”
عمر صاحب نے کہا: “پھینک دو!”
وہ بولا: “لیکن لوگ کہتے ہیں کہ یہ کنکریاں مسجد واپس نہ جانے تک چیختی رہتی ہیں!”
عمر صاحب نے ہنسی روکتے ہوئے فرمایا: “تو پھر انہیں چیخنے دو یہاں تک کہ ان کا گلا بیٹھ جائے! اور وہ خود ہی خاموش ہوجائیں”
وہ حیران ہو کر بولا: “سبحان اللہ! کنکریوں کا بھی کوئی گلا ہوتا ہے؟”
عمر صاحب نے پلٹ کر کہا: “تو پھر وہ چیختیں کس چیز سے ہیں، بھئی؟” 😬
4. خواب میں “زنا کی تہمت” کا بدلہ
ایوب کہتے ہیں کہ ایک بندہ حضرت عکرمہ کے پاس آیا اور بولا: “میں نے خواب دیکھا کہ فلاں شخص نے مجھ پر زنا کی جھوٹی تہمت لگائی!”
حضرت عکرمہ نے مسکراتے ہوئے فرمایا: “تو تم بھی اس کے خواب میں جا کر اس کو "کوڑے" لگا دینا! حساب برابر ہوجائے گا” 🤩
5. ابلیس کی “بیوی” کا نام
ایک صاحب نے امام شعبی سے پوچھ ڈالا: “ابلیس کی بیوی کا نام کیا ہے؟”
امام صاحب نے فوراً کہا: “بھائی، مجھے ابلیس نے شادی پر بلایا نہیں تھا وگرنہ میں اس سے پوچھ ہی لیتا!” 🤣
6. غسل اور “قبلہ ڈائیلما”
ایک آدمی امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے پاس آیا اور بولا: “جب میں کپڑے اتار کر ندی میں غسل کروں تو چہرہ قبلہ کی طرف رکھوں یا کہیں اور؟”
امام صاحب نے جواب دیا: “بھائی، چہرہ کپڑوں کی طرف رکھو، ورنہ کوئی چور انہیں اڑا لے جائے گا!” 😆

یہ تھے ہمارے علماء کے مزیدار جوابات، جو نہ صرف حکمت سے بھرپور ہیں بلکہ ہنسی کا تڑکا بھی لگاتے ہیں۔ تو اگلی بار جب کوئی عجیب سوال پوچھنے کا ارادہ ہو، ذرا سوچ لیجیے گا کہ کہیں آپ کو بھی ایسا ہی “چٹپٹا” جواب نہ مل جائے!

Follow for more ❤️



02/05/2025

درودِ ابراہیمی:

اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰی اِبْرَاهِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاهِيمَ، اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ
اللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلٰی اِبْرَاهِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاهِيمَ، اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ

اردو ترجمہ:

اے اللہ! رحمت نازل فرما محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اور آلِ محمد پر، جیسے کہ تُو نے رحمت نازل فرمائی ابراہیم (علیہ السلام) اور آلِ ابراہیم پر۔ بے شک تو قابلِ تعریف، بزرگی والا ہے۔

اے اللہ! برکت عطا فرما محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اور آلِ محمد پر، جیسے کہ تُو نے برکت عطا فرمائی ابراہیم (علیہ السلام) اور آلِ ابراہیم پر۔ بے شک تو قابلِ تعریف، بزرگی والا ہے۔

---

اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ہر مسلمان کو درودِ ابراہیمی پڑھنے کا موقع ملے۔

جمعہ کی نماز کے بارے میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک اہم حدیث ہے:حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ...
02/05/2025

جمعہ کی نماز کے بارے میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک اہم حدیث ہے:

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

"جو شخص جمعہ کے دن اچھی طرح غسل کرے، پھر جمعہ کی نماز کے لئے جائے، اور جب امام خطبہ دینے کے لیے بیٹھے تو خاموش ہو جائے، اور پھر نماز پڑھے، تو یہ گناہ کے درمیان کا فاصلہ کم کر دیتا ہے، اور اگلے جمعہ تک اُس کی مغفرت ہو جاتی ہے۔"
(صحیح مسلم)

آیت:وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللَّهِ ۚ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْهِ أُنِيبُ(سورۃ ھود - آیت 88)ترجمہ:"اور میری کامیاب...
01/05/2025

آیت:
وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللَّهِ ۚ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْهِ أُنِيبُ
(سورۃ ھود - آیت 88)

ترجمہ:
"اور میری کامیابی صرف اللہ کے ساتھ ہے، میں اسی پر بھروسا کرتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔"

Address

Lahore

Telephone

+923224573251

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aseel Murgh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aseel Murgh:

Share

Category