Advanced Pet Care, Lahore

Advanced Pet Care, Lahore We care for all your pets! One stop solution for all your Petty needs!

بالوں کے بغیر بلیوں کی بات ہم نے کر لی۔ چھوٹے بالوں والی اور لمبے بالوں والی بلیوں کی سب سے اچھی مثالوں (بالترتیب پرشین ...
30/11/2016

بالوں کے بغیر بلیوں کی بات ہم نے کر لی۔ چھوٹے بالوں والی اور لمبے بالوں والی بلیوں کی سب سے اچھی مثالوں (بالترتیب پرشین اور ایگزوٹک شارٹ ہیئر) پر ہم نے پہلے ہی بات کر لی ہے۔ اس کے علاوہ بالوں کے حساب سے کچھ مشہور پالتو بلیوں کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔۔۔

چھوٹے بالوں والی بلیاں:
برٹش شارٹ ہیئر ()
امریکن شارٹ ہیئر ()
ابیسینین ()
سکوٹش فولڈ ()
سیامیز ()
درمیانے بالوں والی بلیاں: ٹرکش وین، امریکن وائر ہیئر، بنگال
لمبے بالوں والی بلیاں: مین کون، نارویجین فورسٹ کیٹ، برمین، ٹرکش انگورا، ریگ ڈول

28/10/2016
مجھے کون سی بلی خریدنی چاہئے؟ (قسط 11)لمبے اور چمکدار بالوں والی بلیوں کو تو سبھی پسند کرتے ہیں۔ لیکن اپنی غیر معمولی شک...
24/10/2016

مجھے کون سی بلی خریدنی چاہئے؟ (قسط 11)
لمبے اور چمکدار بالوں والی بلیوں کو تو سبھی پسند کرتے ہیں۔ لیکن اپنی غیر معمولی شکلوں، الرجی کم کرنے کی خاصیت، صفائی کی کم ضرورت اور نایاب ہونے کی وجہ سے آج کل بغیر بالوں والی بلیوں (Hairless Cats) کو بھی دنیا میں بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔ ان بلیوں میں سب سے مشہور بلی سفنکس (The Sphynx) ہے، جس کا تعلق کینیڈا سے ہے۔ یہ ایک درمیانے قد کاٹھ والی بلی ہے۔ اس کی کے جسم پر بہت ملائم بال ہوتے ہیں، جو بچوں میں تو شائد نظر آ جائیں، لیکن جیسے جیسے اس کی عمر بڑھتی ہیں، یہ بال کم ہوتے ہوتے غائب ہو جاتے ہیں۔ یہ بلی بہت ہی دوستانہ اور وفا دار مزاج رکھتی ہے اور مختلف رنگوں میں دستیاب ہے۔ یہ بچوں کے ساتھ اور پالتو جانوروں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرتی ہے۔ یہ عام طور پر بیمار نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ اس کے بال بہت کم گرتے ہیں اور صفائی کی ضرورت بھی کم ہوتی ہے۔ یہ ان لوگوں کے لئے بھی بہتر ہے، جنہیں بلیوں سے الرجی ہے۔ اس کا ایک مسلہ یہ ہو سکتا ہے کہ کافی آوازیں نکالتی ہے، خاص طور پر رات کو۔۔۔
اس کے علاوہ بالوں کے بغیر بلیوں کی کچھ اور مثالوں میں بام بینو (The Bambino)، ڈان سکؤے (The Donskoy)، من سکن (The Minskin)، یوکرینین لیوکؤی (The Ukrainian Levkoy)، اور پیٹربالڈ (The Peterbald) شامل ہیں۔

مجھے کون سی بلی خریدنی چاہئے؟ (قسط 10)قد کاٹھ کی بات ہو گئی، اب چلتے ہیں رنگ کی طرف۔۔۔ پالتو بلیوں میں تقریباً ہر رنگ پا...
23/10/2016

مجھے کون سی بلی خریدنی چاہئے؟ (قسط 10)
قد کاٹھ کی بات ہو گئی، اب چلتے ہیں رنگ کی طرف۔۔۔ پالتو بلیوں میں تقریباً ہر رنگ پایا جاتا ہے، اوریہ رنگ مل کے مختلف قسم کے ڈیزائن بناتے ہیں۔ بلیوں میں 100 سے زیادہ رنگ اور ڈیزائن پائے جاتے ہیں، جن میں ایک رنگ والی، دو رنگوں والی اور تین رنگوں والی بلیاں شامل ہیں۔ اکثر اوقات ایک ہی نسل کی بلیاں بھی مختلف رنگوں میں آتی ہیں اور ہر رنگ اپنی جگہ خوبصورت ہوتا ہے۔ اس لئے یہ صرف آپ کی ذاتی پسند ناپسند پہ منحصر ہے کہ آپ کس رنگ کی بلی کو ترجیح دیتے ہیں، اور یہ بھی کہ آپ کو کس رنگ کی بلی آسانی سے مل سکتی ہے۔ زیادہ تر لوگ سفید، سیاہ یا نیلگوں بھورے رنگ کو پسند کرتے ہیں ۔
نوٹ: اگر آپ کو یا آپ کے گھر میں کسی کو بلیوں سے الرجی ہے تو ہلکے رنگ والی بلیوں کو ترجیح دیں۔

مجھے کون سی بلی خریدنی چاہئے؟ (قسط 9)ہم نے چھوٹی بلیوں میں سے ایک  بلی سنگاپورہ (The Singapura) اور بڑی بلیوں میں سے مین...
22/10/2016

مجھے کون سی بلی خریدنی چاہئے؟ (قسط 9)
ہم نے چھوٹی بلیوں میں سے ایک بلی سنگاپورہ (The Singapura) اور بڑی بلیوں میں سے مین کون (The Maine C**n) کے بارے میں بات کی۔ اگر آپ ان دونوں کے علاوہ کوئی چھوٹی یا بڑی بلی لینا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل بلیوں میں سے کسی کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ان کے بارے میں تفصیلات آپ کو انٹرنیٹ پر آرام سے مل جائیں گی، یا پھر آپ ہم سے پوچھ سکتے ہیں۔
چھوٹے سائز کی بلیاں:
منچ کن (The Munchkin)
سیامیز (The Siamese)
کورنش ریکس (The Cornish Rex)
اورینٹل (The Oriental)
امیریکن کرل (The American Curl)

بڑے سائز کی بلیاں:
سائبیرین (The Siberian)
ساوانہ (The Savannah)
ریگ ڈول (The Ragdoll)
نارویجین فاریسٹ کیٹ (The Norwegian Forest Cat)

مجھے کون سی بلی خریدنی چاہئے؟ (قسط 8)چھوٹی بلیوں کی بات تو ہو گئی، چلیں آج آپ کو بڑے سائز کی پالتو بلیوں میں سے ایک سے م...
21/10/2016

مجھے کون سی بلی خریدنی چاہئے؟ (قسط 8)
چھوٹی بلیوں کی بات تو ہو گئی، چلیں آج آپ کو بڑے سائز کی پالتو بلیوں میں سے ایک سے ملواتے ہیں۔ اگر آپ بڑی بلیوں کو پسند کرتے ہیں تو امریکی بلی مین کون (Maine C**n) آپ کے لئے بہترین انتخاب ہو سکتی ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی پالتو بلیوں میں سے ایک ہے اور اس کا وزن 18 پاؤنڈ (آٹھ کلو سے زیادہ) تک ہو سکتا ہے۔ اپنے بڑے قد کاٹھ کے باوجود یہ بہت ہی دوستانہ، بردباد اور خاموش مزاج والی بلی ہے۔ مزید یہ کہ اس کا رویہ بچوں کے ساتھ اور اگر آپ نے گھر میں دوسرے پالتو جانور رکھے ہوئے ہیں تو ان کے ساتھ بھی بہت اچھا ہوتا ہے۔ اس لئے جن گھروں میں بچے ہیں، یا کوئی پالتو جانور ہیں، یہ ان کے لئے بہترین بلی ہے۔ مین کون مختلف رنگوں میں دستیاب ہے، جن میں کالا، سنہری، بھورا اور سفید رنگ شامل ہیں۔ آپ کو اس بلی کا بہت زیادہ خیال رکھنے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔ ہاں اس بلی میں صحت کے کچھ مسائل ہو سکتے ہیں، اس لئے بہتر یہی ہے کہ آپ اس کا تکافل یا انشورنس کروا لیں۔ اس کے علاوہ اس بلی کے بال کافی جھڑتے ہیں اور اگر کسی کو بلیوں سے الرجی ہے تو یہ اس کے لئے بہتر نہیں ہے۔

مجھے کون سی بلی خریدنی چاہئے؟ (قسط 7)اگر آپ چھوٹی بلیوں کو پسند کرتے ہیں تو چلیے آج آپ کو دنیا کی سب سے چھوٹی بلی سے ملو...
20/10/2016

مجھے کون سی بلی خریدنی چاہئے؟ (قسط 7)
اگر آپ چھوٹی بلیوں کو پسند کرتے ہیں تو چلیے آج آپ کو دنیا کی سب سے چھوٹی بلی سے ملواتے ہیں۔ سنگاپور سے تعلق رکھنے والی سنگاپورہ (Singapura) گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق دنیا کی سب سے چھوٹی پالتو بلی ہے، جس کا وزن صرف 4 سے 8 پاؤنڈ (تقریباً پونے دو سے ساڑھے تین کلو) کے درمیان ہوتا ہے۔اس بلی کو ڈرین کیٹ (Drain Cat) بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے جسم کے بال چھوٹے، پتلے اور ملائم ہوتے ہیں، جبکہ جسم کا رنگ بھورا ہوتا ہے۔ یہ بہت دوستانہ، وفا دار اور خاموش مزاج رکھنے والی بلی ہے۔ اس کا علاوہ اس کا رویہ بچوں کے ساتھ اور دوسرے پالتو جانوروں کے ساتھ بھی دوستانہ ہوتا ہے۔ ان سب خصوصیات کی وجہ سے یہ گھر میں رکھنے کے لئے ایک بہترین بلی سمجھی جاتی ہے۔ صرف یہی نہیں، اس بلی میں صحت کے مسائل بہت ہی کم ہوتے ہیں، اس کے بال بہت زیادہ نہیں گرتے اور اس کی زیادہ گرومنگ (صفائی ستھرائی) کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔ لہٰذا اگر آپ کو چھوٹی بلیاں پسند ہیں تو یہ بلی آپ کے لئے بہترین ہے۔ صرف ایک مسئلہ یہ ہو سکتا ہے کہ یہ بلی ان لوگوں کے لئے بہتر نہیں ہے، جو بلیوں سے الرجی کا شکار ہیں۔

مجھے کون سی بلی خریدنی چاہئے؟ (قسط 6)جب آپ نے یہ فیصلہ کر لیا  ہےکہ آپ کے گھر والوں کے لئے کس قسم کی بلی اچھی رہے گی تو ...
19/10/2016

مجھے کون سی بلی خریدنی چاہئے؟ (قسط 6)
جب آپ نے یہ فیصلہ کر لیا ہےکہ آپ کے گھر والوں کے لئے کس قسم کی بلی اچھی رہے گی تو چلیے کچھ اور سوالات کی طرف چلتے ہیں، جو آپ کو یہ فیصلہ کرنے میں مدد کریں گے کہ آپ کو کون سی بلی خریدنی چاہئے۔ جیسے:
مجھے بڑی بلی خریدنی چاہئے یا چھوٹی؟
پالتو بلیوں کے قد کاٹھ ایک دوسرے سے بہت مختلف ہوتے ہیں۔ کچھ اتنی بڑی ہوتی ہیں کہ ان کو دیکھ کر چھوٹے شیر یا چیتے کا گمان ہوتا ہے، جبکہ کچھ اتنی چھوٹی ہوتی ہیں کہ چوہے سے تھوڑی ہی بڑی لگتی ہیں۔ تو آپ کے لئے کس سائز کی بلی بہتر رہے گی؟ یہ آپ کی ذاتی پسند اور آپ کے پاس موجود جگہ پر منحصر ہے۔ اگر آپ ایک چھوٹے سے گھر یا کمرے میں رہتے ہیں اور آپ کی پاس تھوڑی جگہ ہے تو آپ کے لئے چھوٹی بلی بہتر رہے گی۔ اس لے مقابلے میں اگر آپ کا گھر کافی بڑا ہے تو آپ بڑے سائز کی بلی بھی آرام سے رکھ سکتے ہیں۔ اگر ذاتی پسند کی بات کریں تو بہت سے لوگ چھوٹی بلیوں کو پسند کرتے ہیں، لیکن ان لوگوں کی بھی کمی نہیں جو بڑی شیر نما بلیوں کو ترجیح دیتے ہیں۔

مجھے کون سی بلی خریدنی چاہئے؟ (قسط 5)دونوں ایگزوٹک شارٹ ہیئر اور پریشین دنیا کی سب سے اچھی پالتو بلیوں میں سے ہیں۔ لیکن ...
18/10/2016

مجھے کون سی بلی خریدنی چاہئے؟ (قسط 5)
دونوں ایگزوٹک شارٹ ہیئر اور پریشین دنیا کی سب سے اچھی پالتو بلیوں میں سے ہیں۔ لیکن اگر آپ ان میں سے کوئی بلی رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو کچھ باتوں کا خیال رکھنا چاہیے:
1۔ ان دونوں بلیوں میں صحت کے مسائل عام ہیں۔ اس لئے اگر آپ کے پاس ان میں سے کوئی بھی بلی ہے، یا آپ لینا چاہتے ہیں تو آپ کے لئے بہتر یہ ہے کہ آپ اس کاتکافل یا انشورنس کروا لیں۔ اس سے فائدہ یہ ہو گا کہ اگر بلی بیمار ہوتی ہے تو آپ کو اس کے علاج کے لئے پیسے نہیں خرچنے پڑیں گے، بلکہ یہ پیسے آپ کو انشورنس یا تکافل کمپنی سے مل جائیں گے۔ (نوٹ: تکافل بھی ایک طرح کی انشورنس ہی ہے، لیکن اس میں سے وہ چیزیں نکال دی گئی ہیں جن کی وجہ سے انشورنس کو اسلام میں حرام سمجھا جاتا ہے۔ چنانچہ یہ ایک قسم کی حلال انشورنس ہے، جو آج کل پاکستان سمیت بہت سے اسلامی اور غیر اسلامی ملکوں میں بہت مقبول ہو رہی ہے۔)
2۔ ان دونوں بلیوں کے بال مسلسل جھڑتے رہتے ہیں۔ اس لئے آپ کو ان کی اور گھر کی صفائی کا خصوصی خیال رکھنا پڑے گا۔
3۔ اگر آپ کو یا آپ کر گھر میں سے کسی کو بلیوں سے الرجی ہے، تو آپ کو ان دونوں میں سے کوئی بھی بلی نہیں رکھنی چاہیے۔ اس صورت ہیں آپ کون سی بلیاں رکھ سکتے ہیں؟ اس پر ہم آگے جا کر بات کریں گے۔

مجھے کون سی بلی خریدنی چاہئے؟ (قسط 4)ہم نے دیکھا کہ پرشین (Persian) اور ایگزوٹک شارٹ ہیئر (Exotic Shorthair) بہت حد تک م...
17/10/2016

مجھے کون سی بلی خریدنی چاہئے؟ (قسط 4)
ہم نے دیکھا کہ پرشین (Persian) اور ایگزوٹک شارٹ ہیئر (Exotic Shorthair) بہت حد تک ملتی جلتی نسلیں ہیں۔ لیکن ایگزوٹک شارٹ ہیئر کی ایک خصوصیت جو اسے پرشین سے ممتاز کرتی ہے، وہ ہے اس کا دوسرے پالتو جانوروں اور بچوں کےساتھ اس کا دوستانہ اور برداشت کرنے والا رویہ۔۔۔ یہ ایک بہت یہ زبردست پالتو بلی ہے اور پرشین کی نسبت تھوڑی چست بھی ہے۔ یہ بچوں کے ساتھ کھیلنا پسند کرتی ہے اور دوسرے پالتو جانوروں کے ساتھ بہت اچھا برتاؤ کرتی ہے۔ اس کے علاوہ چھوٹے بال ہونے کی وجہ سے اس کا خیال رکھنا پرشین کے مقابلے میں آسان ہے۔ اسی لئے کبھی کبھی اس "سست آدمی کی پرشین" بھی کہا جاتا ہے۔
اگر آپ کر گھر میں بچے ہیں، یا پالتو جانور ہیں اور آپ کے پاس روزانہ اپنی بلی کے بالوں وغیرہ صفائی کرنے کے لئے وقت نہیں ہے تو میرے خیال میں ایگزوٹک شارٹ ہیئر آپ کے لئے بہتر رہے گی۔ اس کے مقابلے میں اگر آپ کے گھر میں دوسرے پالتو جانور یا بچے وغیرہ نہیں ہیں اور آپ اپنا زیادہ تر وقت اپنی بلی کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں، تو پھر آپ پرشین لے سکتے ہیں۔

مجھے کون سی بلی خریدنی چاہئے؟ (قسط 3)اس معاملے پر مزید روشنی ڈالنے کے لئے چلیں آج آپ کا تعارف دنیا کی دو سب سے مشہور اور...
16/10/2016

مجھے کون سی بلی خریدنی چاہئے؟ (قسط 3)
اس معاملے پر مزید روشنی ڈالنے کے لئے چلیں آج آپ کا تعارف دنیا کی دو سب سے مشہور اور بہترین سمجھی جانے والی بلیوں سے کرواتے ہیں۔ ان کے نام پرشین (Persian) اور ایگزوٹک شارٹ ہیئر(Exotic Shorthair) ہیں۔ پرشین تو ایران سے تعلق رکھنے والی کافی پرانی اور مشہور بلی ہے، اس لئے امید ہے آپ میں سے اکثر لوگ اس کے بارے میں جانتے ہوں گے۔ جبکہ ایگزوٹک شارٹ ہیئر ایک دوغلی نسل ہے، جو پرشین اور ایک امریکی بلی امریکن شارٹ ہیئر (American Shorthair) کے ملاپ سے وجود میں آئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایگزوٹک شارٹ ہیئر کے صرف جسم پر بال پرشین سے چھوٹے ہیں، ورنہ اس کی زیادہ تر خصوصیات پرشین سے ملتی جلتی ہیں۔
یہ دونوں درمیانے قد کاٹھ (سائز) والی بلیاں ہیں، اور ان کے جسم اور سر کی ساخت بھی ایک جیسی ہے۔ یہ دونوں مختف رنگوں میں مل جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ دونوں ہی وفادار، دوستانہ اور خاموش طبیعت کی حامل ہیں۔ ان کی انہی خصوصیات کی وجہ سے یہ گھروں میں رکھنے کے لئے زبردست سمجھی جاتی ہیں، کیونکہ ان کا رویہ سب کے ساتھ اچھا ہوتا ہے اور یہ بہت زیادہ شور مچا کر گھر والوں کو تنگ بھی نہیں کرتیں۔

مجھے کون سی بلی خریدنی چاہئے؟ (قسط 2)اپنے لئے  بلیوں کی کسی بھی نسل کا انتخاب کرنے سے پہلے آپ کو  اس قسم کے سوالات پر غو...
15/10/2016

مجھے کون سی بلی خریدنی چاہئے؟ (قسط 2)

اپنے لئے بلیوں کی کسی بھی نسل کا انتخاب کرنے سے پہلے آپ کو اس قسم کے سوالات پر غور کرنا چاہیئے:
1۔ میرے خاندان کے لئے کون سی نسل کی بلی ٹھیک رہے گی؟
2۔ اگر میرے گھر میں بچے ہیں تو ان کے ساتھ کس نسل کی بلی ٹھیک رہے گی؟
3۔ اگر میرے گھر میں پہلے کوئی پالتو جانور ہیں تو ان کے ساتھ کون سی نسل کی بلی کا رویہ بہتر ہو گا؟
مثال کے طور پر اگر آپ کے گھر میں بہت سے افراد ہیں تو آپ کو کسی ایسی بلی کا انتخاب کرنا چاہئے جس کا رویہ دوستانہ ہو اور وہ زیادہ شور (خاص طور پر رات کو) نہ کرتی ہو ۔ اگر آپ کے گھر میں بچے ہیں تو آپ کو ایسی بلی کا انتخاب کرنا چاہئے، جو برداشت کرنے والی ہو اور بچوں کے ساتھ جس کا رویہ بہتر ہو تاکہ وہ بچوں کو کسی بھی حالت میں نقصان نہ پہنچائے۔ اسی طرح اگر آپ نے گھر میں پہلے سے کچھ پالتو جانور رکھے ہوئے ہیں تو اس بات کا بھی خیال رکھنا پڑے گا کہ جو بھی بلی خریدیں، اس کا رویہ آپ کے دوسرے پالتو جانوروں کے ساتھ بہترین ہواور وہ ان کے ساتھ آسانی سے رہ سکے۔

Address

Thokar Niaz Baig
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Advanced Pet Care, Lahore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category