Vet Dr Hameed Gul

Vet Dr Hameed Gul اس پیج پر آپ کو جانوروں کے متعلق ہر قسم کی بیماریوں کا ع? veterinary hospital

گرمیوں اور سردیوں کے الگ الگ فارمولے!✅ گرمیوں کا فارمولا:کارن 10 کلو، چوکر 7، کنولا 7، سویا 5، بنولا 6، نمک، منرل، کیلشی...
07/08/2025

گرمیوں اور سردیوں کے الگ الگ فارمولے!

✅ گرمیوں کا فارمولا:
کارن 10 کلو، چوکر 7، کنولا 7، سویا 5، بنولا 6، نمک، منرل، کیلشیم، میٹھا سوڈا — ٹوٹل 40 کلو کی مکمل بوری!

✅ سردیوں کا فارمولا:
چوکر 10 کلو، کارن 8، سرسوں کھل 7، سویا 5، بنولا 6، ہلدی، منرل، نمک، کیلشیم — مکمل 40 کلو کا نسخہ!

📌 اب گھر پر ہی تازہ اور صحت مند ونڈا تیار کریں اور دودھ کی پیداوار بڑھائیں!

07/08/2025

ڈاکٹر👷 نے ڈاکٹری کو الوداع👋 کر دیا

Diagnostic💉                   *D
04/08/2025

Diagnostic💉
*D

03/08/2025

What are your Diagnostic 💉💊🌡

وزیر اعلیٰ پنجاب کا لائیو سٹاک کے شعبے میں انقلابی قدم: ضلع لیہ کے 90 پیرا وٹرنری سٹاف کو موٹر بائیکس فراہملیہ: وزیر اعل...
01/08/2025

وزیر اعلیٰ پنجاب کا لائیو سٹاک کے شعبے میں انقلابی قدم: ضلع لیہ کے 90 پیرا وٹرنری سٹاف کو موٹر بائیکس فراہم

لیہ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے بھر میں مختلف شعبوں میں ترقیاتی اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں لائیو سٹاک کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے ضلع لیہ میں 90 پیرا وٹرنری سٹاف کو موٹر بائیکس فراہم کی گئیں۔

اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک کے دفتر میں منعقد ہوئی جس میں مہمانِ خصوصی ایم پی اے سمعیہ عطا شہانی اور ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار نے وٹرنری سٹاف میں موٹر بائیکس کی چابیاں تقسیم کیں۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد ملک، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد طارق گدارہ سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے۔

ایم پی اے سمعیہ عطا شہانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی وژنری قیادت میں پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ لائیو سٹاک کے شعبے میں موٹر بائیکس کی فراہمی ایک انقلابی قدم ہے جس سے فیلڈ سٹاف کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے کہا کہ لائیو سٹاک کا شعبہ پنجاب کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے مویشی پال حضرات کے جانوروں کے بروقت علاج معالجے کو ممکن بنانے کے لیے یہ اقدام نہایت قابلِ تحسین ہے، جس سے مالی نقصانات سے بچاؤ ممکن ہوگا۔

یہ اقدام لائیو سٹاک خدمات کی بہتر رسائی اور کسانوں کی فلاح کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے، جس کے صوبے بھر میں مثبت نتائج متوقع ہیں۔

31/07/2025

30/07/2025
گِر گائے کی خصوصیات:1. جسمانی ساخت: • رنگ: سرخی مائل، سفید، دھبے دار یا سیاہ دھبوں کے ساتھ۔ • جسم: مضبوط، تھوڑا سا جھکا ...
27/07/2025

گِر گائے کی خصوصیات:

1. جسمانی ساخت:
• رنگ: سرخی مائل، سفید، دھبے دار یا سیاہ دھبوں کے ساتھ۔
• جسم: مضبوط، تھوڑا سا جھکا ہوا پیٹھ کا ڈھانچہ۔
• کان: لمبے، نیچے کی طرف جھکے ہوئے اور پنکھے جیسے۔
• سینگ: پیچھے کی طرف مڑے ہوئے۔

2. دودھ دینے کی صلاحیت:
• ایک دن میں 12 سے 20 لیٹر تک دودھ دیتی ہے، بعض اچھی نسلیں 30 لیٹر تک بھی دیتی ہیں۔
• دودھ میں A2 بیٹا کیسین پروٹین ہوتا ہے جو صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔

3. صحت اور قوت مدافعت:
• گِر گائے کو عام بیماریاں جیسے FMD، پیروں کی بیماریاں اور گرمی برداشت نہ ہونے کی شکایت کم ہوتی ہے۔
• یہ نسل گرمی اور نمی والے موسم میں اچھی طرح ڈھل جاتی ہے۔

4. عمر اور افزائش نسل:
• عمر: اوسط 12–15 سال، بعض صورتوں میں 20 سال تک زندہ رہتی ہے۔
• افزائش نسل کی شرح اچھی ہوتی ہے اور یہ گائے اکثر صحت مند بچھڑے دیتی ہے۔

اہمیت:
• گِر گائے کو دنیا بھر میں خاص طور پر برازیل، امریکہ، اور دیگر ممالک میں کراس بریڈنگ (hybridization) کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
• بھارت میں دیسی نسلوں کی بقا اور قدرتی دودھ کی فراہمی میں اس کا اہم کردار ہے۔

فوائد:
• قدرتی A2 دودھ
• مضبوط جسمانی قوت مدافعت
• کم دیکھ بھال میں اچھی پیداوار
• کسان دوست اور ماحول دوست نس

🐐✨ ایک نایاب اور قیمتی نسل - عجیب دمشق بکری!  🤯 مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والی یہ نسل اس کے دودھ، گوشت اور یہاں تک کہ ایک...
19/07/2025

🐐✨ ایک نایاب اور قیمتی نسل - عجیب دمشق بکری! 🤯

مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والی یہ نسل اس کے دودھ، گوشت اور یہاں تک کہ ایک شو جانور کے طور پر بھی قابل قدر ہے۔ اس کی غیر معمولی شکل کے باوجود، یہ نرم، ذہین، اور انتہائی موافقت پذیر ہونے کے لیے جانا جاتا ہے۔

✨ تفریحی حقیقت: دمشق کے بکریاں اتنی قیمتی ہیں کہ کچھ دسیوں ہزار ڈالر میں فروخت ہو چکی ہیں! 💰🐐

________‎ جانوروں کی متوازن خوراک ________‎اکثر کسان یہ بات مانتے ہیں کہ خوراک میں کمی جانور کو کمزور اور بیمار کر دیتی ...
16/07/2025

________‎ جانوروں کی متوازن خوراک ________
‎اکثر کسان یہ بات مانتے ہیں کہ خوراک میں کمی جانور کو کمزور اور بیمار کر دیتی ہے، لیکن زیادہ تر مسائل علم کی کمی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

‎📘 To Earn More, You Must Learn More
‎📘 The More You Learn, The More You Earn

‎سیکھنے کے لیے ساری عمر بھی کم ہے، لیکن ایک باشعور کسان کی یہی کوشش ہونی چاہیے کہ جانور کی خوراک کے بارے میں زیادہ سے زیادہ سیکھے۔

‎🔸 جانور کی خوراک کے بنیادی 6 اجزاء: 1️⃣ پانی (Water)
‎2️⃣ وٹامنز / حیاتین (Vitamins)
‎3️⃣ نمکیات / معدنیات (Minerals)
‎4️⃣ کاربوہائیڈریٹس / نشاستہ دار اجزاء (Carbohydrates)
‎5️⃣ پروٹین / لحمیات (Proteins)
‎6️⃣ چکنائی / فیٹس (Fats)

‎🌿 ہر جزو کا الگ کام اور اہمیت ہے:

‎پانی پیاس بجھاتا ہے، خوراک نہیں بنتا

‎پروٹین سے جسم بنتا ہے

‎وٹامنز و منرلز اندرونی نظام چلاتے ہیں

‎کاربوہائیڈریٹس و فیٹس توانائی دیتے ہیں

‎📌 متوازن خوراک وہ ہے جس میں یہ تمام اجزاء صحیح مقدار میں ہوں:
‎جانور کی عمر، وزن، دودھ کی پیداوار، موسم اور جسمانی حالت کے مطابق۔

‎🔄 ایک "خشک" جانور اور 20 لیٹر دودھ دینے والی گائے کی خوراک کبھی ایک جیسی نہیں ہو سکتی۔
‎🔄 ایک "پہلن گائے" کی خوراک اور "تیسری بار بچہ دینے والی گائے" کی غذائی ضروریات الگ ہوتی ہیں۔

‎📉 خوراک میں کمی:
‎❌ کمزور جسم
‎❌ کم پیداوار
‎❌ بیماریاں
‎❌ بریڈنگ مسائل

‎📈 مکمل، متوازن خوراک:
‎✅ اچھی صحت
‎✅ زیادہ دودھ/گوشت
‎✅ بہتر منافع
‎✅ بیماریوں سے تحفظ

‎📍 اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا جانور:

‎✔ صحتمند رہے
‎✔ زیادہ دودھ دے
‎✔ وقت پر گبھن ہو
‎✔ بیماریوں سے بچے

‎تو آج ہی متوازن خوراک کا علم حاصل کریں، اور جانوروں کی دیکھ بھال کو بہتر بنائیں۔


‎📌



14/07/2025

08/07/2025

Address

Khushab

Telephone

+923012685954

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Vet Dr Hameed Gul posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Vet Dr Hameed Gul:

Share