18/03/2026
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت جنوبی پنجاب کی مطلقہ اور بیوہ دیہی خواتین میں لائیو سٹاک اثاثہ جات کی تقسیم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کی قیادت میں جنوبی پنجاب کی دیہی خواتین کے لیے ایک تاریخ ساز اقدام 2 ارب روپے کی خطیر رقم سےجنوبی پنجاب کی 11000 غریب (مطلقہ / بیوہ) دیہی خواتین میں لائیو سٹاک اثاثہ جات کی منتقلی کی جارہی ہے۔اس پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب کے 12 اضلاع میں صحت مند بھینس (جھوٹی) یا گائے (و چھی) کی مفت فراہمی ہو رہی ہے۔اس پروگرام کے اہم مقاصد میں غریب دیہی خواتین کے لیے ذریعہ معاش اور غربت کا خاتمہ ۔اچھی نسل کے جانوروں کی صحت مند پیداوار۔دودھ کی پیداوار میں اضافہ اور صحت مند کنبہ شامل ہیں۔ آن لائن قرعہ اندازی کے تحت منتخب ہونے والی کامیاب بیوہ/ مطلقہ خواتین میں آج مورخہ 18.03.2026 کو ضلع رحیم یار خان کی تحصیل رحیم یار خان کی کامیاب دیہی خواتین (بیوہ / مطلقہ) میں مفت جانوروں کی تقسیم ہوئی۔کل 175 جانور تقسیم کیے گئے۔بیوہ خواتین کو جانوروں کی خوراک کے لیے لائیوسٹاک کریڈٹ کارڈ بھی فراہم کیے گئے۔
تقریب کا افتتاح میاں عامر شہباز صاحب,(Member of District Coordination committee CM Punjabمسلم لیگ (ن) اور ADCG رحیم یار خان ملک فاروق احمد صاحب نے کیا۔
تقریب میں محکمہ لائیوسٹاک کے آفیسران ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب،ڈاکٹر سید ندیم بدر صاحب ،ڈاکٹر رضوانہ اکرم صاحبہ ڈائریکٹر لائیوسٹاک بہاولپور ڈویژن بہاولپور ، ڈاکٹر محمد اسماعیل ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک رحیم یار خان اور ضلع رحیم یار خان کی تحصیل رحیم یار خان کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور شہر بھرکے معززین نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے اس اقدام کو دیہی خواتین کی مالی خودمختاری کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام سے نہ صرف مستحق خواتین کی معاشی حالت بہتر ہوگی بلکہ دیہی معیشت کو بھی فروغ ملے گا ۔ خواتین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ اور صوبائی وزیر برائے لائیوسٹاک سردار عاشق حسین کرمانی کی اس کاوش کو سراہا اور انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔