25/01/2021
کچھ دنوں سے یہ سوال بہت لگ پوچھ رہے ہیں کہ
مرغی فارم زیادہ منافع بخش کام ہے یہ بکری فارم
دنیا میں ہر قسم کے جانور کی فارمنگ ہو رہی ہے
اخر کامیاب اور منافع بخش ہے تو ہو رہی ہے
لیکن اولین شرط یہ ہے کہ جو کام اپ شروع کر رہے ہیں کیا اپ کو اس کا تجربہ ہے
دوسری بات کہ کیا اپ جو فارمنگ شروع کر رہے ہیں اس کو خود وقت دے پائیں گے یا کسی دوسرے کے بھروسے چھوڑیں گے
تیسری بات درست موسم میں درست فارمنگ اور اپ کے علاقے کے لوگوں کی مالی حالت اور پسند نہ پسند کیسی ہے
مثلا اپ ایک انتہائ خوشحال علاقے کے اس پاس رہتے ہیں تو اپ مہنگے جانوروں کی فارمنگ کر سکتے ہیں
لیکن اگر اپ کسی ایسے علاقے میں رہتے ہیں جہاں متوسط اور غربت زیادہ ہو تو اپ کو مہنگے جانوروں کی فارمنگ نہیں کرنی چاہیے
مثلا اپ دور دراز کسی دیہات میں رہتے ہیں اور راجنپوری بکریوں کی فارمنگ شروع کر دیتے ہیں تو اپ نقصان اٹھائیں گے کیونکہ اکثر کسٹمر اچھی بریڈ لینے کے لیے اسی جگہ کا رخ کرتا ہے جہاں کی وہ اصل بریڈ ہوتی ہے
فارمنگ میں ہمیشہ مقامی اور اسانی سے دستیاب ہونے والی بریڈ کر ترجیح دینی چاہیے کیونکہ مقامی بریڈ اپنے علاقے میں بیماریوں کے خلاف زیادہ مزاحمت رکھتی ہے
دعا کا طلبگار
چوہدری بریڈنگ فارم خانیوال
03354151515
03006988952
چوہدری گوٹ فارم خانیوال
03007899900
03014824488