14/01/2016
پیچ فیسڈ لو برڈ ( Peach Faced Love Bird )
یه نمیبیا اور انگولا کے خشک, نیم صحرائی علاقوں میں پانی کے قرب و جوار میں پایا جانے والا چھوٹے سائز کا لو برڈ ھے جسکی چونچ بڑی اور دم چھوٹی ھوتی ھے,اسکی لمبائی 5.5 انچ اور وزن 55-60 گرام ھوتا ھے,زیاده تر پروں کی رنگت سبز ھوتی ھے,چھرے اور گردن کا رنگ پنک ھوتا ھے, آنکھوں کے اوپر اور ماتھے کی رنگت گردن کی نسبت گھری ھوتی ھے,نچلی کمر کی رنگت بلیو,دم کی رنگت سبز ھوتی ھے جس میں بلیک,سرخی مائل زرد اور سرخ رنگ بھی ھوتے ھیں,چونچ زردی مائل سفید,آنکھیں براؤن,ٹانگیں اور پیر گرے ھوتے ھیں,چھوٹے چھوٹے گروپوں کی صورت میں رھتے ھیں,لیکن بریڈنگ سیزن میں جوڑوں کی صورت میں رھتے ھیں,بھت شور مچاتے ھیں خاص طور پر صبع و سویرے اور شام کے وقت بھت ایکٹیو ھوتے ھیں,کیونکه یه بھت اچھا بریڈ کرتے ھیں اور انھیں گھروں میں رکھنا بھی آسان ھے اسلیے یه دنیا بھر کے پیرٹ لورز میں بھت مقبول ھیں-
میوٹیشنز:
پیچ فیسڈ لو برڈز کی 70 سے زائد مختلف میوٹیشنز پائی جاتی ھیں جن میں سے چند مشھور درج ذیل ھیں-
لاٹینو, اورنج فیسڈ, اوپالائنز, پائیڈز, سینامونز,
کریمینوز, بلیوز
پنجره:
یه اڑنے کے شوقین ھوتے ھیں اسلیے انھیں بڑے پنجرے میں کالونی کی صورت میں رکھنا زیاده بھتر ھے,اگر جوڑوں کی صورت میں رکھا جاۓ تو ایک جوڑے کیلۓ پنجرے کی پیمائش 3×3×3 فٹ ھونی چاھیے,نیسٹ باکس کی پیمائش 8×8×8 انچ ھونی چاھیے,کیونکه یه دن میں کئی بار نھاتے ھیں اسلیے انکے نھانے کیلۓ پنجرے میں کھلے اور کم گھرے برتن میں تازه اور صاف پانی ھونا چاھیے, پنجرے میں مناسب موٹائی کی درخت کی شاخیں ھونی چاھیں تاکه یه اس پر بیٹھ سکیں-
افزائش نسل:
یه 10-12 ماه میں جوان ھوتے ھیں, نر اور ماده ایک جیسے دیکھائی دیتے ھیں, عمومأ خشک موسم میں بریڈ کرتے ھیں,اگر خوراک اور مینجمنٹ کا خیال رکھا جاے تو یه سارا سال بریڈ
کر سکتے ھیں,شدید گرم اور خشک موسم میں نمی کم ھونے کی وجه سے انڈوں سے بچے نکلنے کی شرح بھت کم ھوتی ھے,ماده 4-6 انڈے دیتی ھے,انکوبیشن کا دورانیه 23 دن کا ھوتا ھے,بچے 5-6 ھفتوں کی عمر میں نیسٹ باکس سے باھر آ جاتے ھیں اور 8 ھفتوں تک والدین کے ساتھ ھی رھتے ھیں,اگر بچوں کو چھوٹی عمر میں ھی والدین سے الگ کرنا ھو تو 14 دن کی عمر میں انھیں الگ کرنا چاھیے, 5-6 سال تک یه بھت اچھا بریڈ کرتے ھیں اسکے بعد افزائش نسل کی کارکردگی کم ھونا شروع ھو جاتی ھے-کالونی میں رکھنے کی صورت میں کسی اور نسل کے لو برڈز کو انکے ساتھ نھیں رکھنا چاھیے کیونکه یه غصیلے ھوتے ھیں خاص طور پر ماده بھت غصیلی ھوتی ھے,اس رویه کی وجه سے افزائش نسل کی کارکردگی بڑی طرح متاثر ھوتی ھے-
خوراک:
سال کے مختلف موسموں اور عمر کے مختلف حصوں میں انکی غذائی ضروریات مختلف ھوتیں ھیں,انکو دی جانے والی خوراک متوازن, تازه,انکی
غذائی ضروریات کے مطابق اور ٹاکسنز سے پاک ھونی چاھیے,مختلف بیج انکی خوراک کا حصه ھوتے ھیں,بیجوں کے علاوه مختلف پھل سبزیاں سبز چاره,مکئی انکی خوراک کا ضروری حصه ھوتے ھیں-
طبعی عمر:
انکی اوسطأ طبعی عمر 15 سال ھوتی ھے-