03/10/2023
اسلام نے بلیوں کے ساتھ پیارو محبت اور حسن سلوک کرنے کی تلقین کی ہے💗
۔جیسے ایک صحابی کی کنیت ہی ابو ہریرہ (یعنی بلیوں والا) پڑگئی تھی۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہٗ کے نام کے بارے میں مورخین میں اختلاف ہے، کچھ نے لکھا ہے کہ آپؓ کا نام اسلام لانے سے قبل عبد الشمس تھا اور اسلام لانے کے بعد عبد الرحمن رکھا گیا، کسی نے عمر بن عامر لکھا تو کسی نے عبداللہ بن عامر لیکن آپ ؓکا اصل نام راجح قول کے مطابق عبد الرحمن ہے ابوہریرہ آپ کی کنیت ہے اورابوہریرہ، کنیت رکھنے کی و جہ یہ ہے کہ آپ کے پاس ایک بلی تھی جس کو آپؓ اپنے ساتھ رکھا کرتے تھے اسی لیے آپؓ کی کنیت ابوہریرہ پڑگئی، یہاں( لفظ ابو ہریرہ) سے ایک بات واضح کردیتےہیں کہ بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں ابو ہریرہ کا مطلب بلی کا باپ ہےحالانکہ یہ معنی لینا بالکل غلط ہے،عربی میں ایک لفظ کے کئی کئی معنی ہو سکتے ہیںتو جس طرح اَبْ کے معنی باپ کے آتے ہیں اسی طرح اَب کے معنی ،والے یا والاکے بھی آتے ہیں اس اعتبار سے ابوہریرہ کا مطلب ہوا ،بلی والا، ایک دن ابو ہریرہؓ نے دیکھا کے گرمی کی شدت سے ایک بلی دیوار کے ساتھ چمٹی ہوئی ہے، تو انہوں نے اسے اٹھا کر گرمی سے بچانے کے لیے اپنی آستین میں چھپا لیا۔ دوستو! یہ روایات ثابت کرتی ہیں کہ گھر میں بلیاں پالی جا سکتی ہیں اگر کسی کو شوق ہے تو وہ ضرور پورا کرے مگر ان کے کھانے ،اور پینے کا پوراخیا ل رکھا جائے اور اسے کوئی تکلیف اور ایذا نہ دی جائے۔ سائنسی اعتبار سے بھی گھر میں بلی پالنے کا ایک بڑا فائدہ ہے۔وہ یہ کہ بلیوں کو انسانی لمس بے حد پسند ہوتا ہے اور انسان بھی اس سے محظوظ ہوتا ہے،ماہرین کے مطابق بلی کے لمس میں اللہ نے ڈپریشن کے مرض کا علاج رکھا ہے، اس کے بالوں میں خاص قسم کے بیکٹیریا پائے جاتے ہیں، انسانی جسم میں ڈپریشن کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں چنانچہ پالتو بلی کو اپنے ساتھ لپٹا کر بٹھایا اور سلایا جائے، یہ نہ صرف آپ کی بلی کو خوش کرے گا بلکہ آپ کو ڈپریشن سے بھی نجات دلائے گامگر اس سے پہلے اس کی صفائی کا سوفیصد خیال رکھا جائے۔ اب ہم آپ کو بلیوں کے بارے میں کچھ مزید معلومات بتاتے ہیں جوماہرین کے تجربات کے بعد سامنے آئیں ۔ ویسے تویہ معلومات سب کیلئے دلچسپ اور حیرت انگیز ہیںلیکن جنہوں نے بلیاں پال رکھی ہیں ان کےلئے انتہائی فائدہ مند بھی ہیں۔دو بلیاں آپس میں کبھی بھی(میاؤں) کر کے بات نہیں کرتیں، جب بھی آپ کی بلی میاؤں کرے جان لیں کہ وہ آپ سے مخاطب ہے۔🥺💗