Islamabad Goat Farm Tarnol

Islamabad Goat Farm Tarnol اللہ پاک کے فضل سے یہ ایک اعلی نسل کی مکھی چینی بکریوں کا فارم ہے !

10/09/2025

اسلام علیکم ۔امید کرتا ہوں اپ سب حضرات خیریت سے ہونگے۔ ہم نے وقت کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے واٹس ایپ چینل بنایا ہے۔ ہمارے فارم کی تمام اپڈیٹس اس چینل پر شئیر کی جائینگی آپ سب سے گزارش ہے کہ نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کر کے فالو کر لیں۔شکریہ

السلام علیکم ۔ بکریوں کا بریڈنگ سیزن شروع ہو چُکا ہے۔ اِسوقت کرنے کے کچھ اہم کام:1)سب سے پہلے بکری کی ڈیورمنگ کریں  ڈیور...
06/09/2025

السلام علیکم ۔
بکریوں کا بریڈنگ سیزن شروع ہو چُکا ہے۔ اِسوقت کرنے کے کچھ اہم کام:

1)سب سے پہلے بکری کی ڈیورمنگ کریں ڈیورمنگ دو طرح سے کی جاتی ہے ایک تو پلانے والی دوائی سے کی جاتی ہے (Thunder) اور دوسری اِنجیکشن لگا کر کی جاتی ہے(Ivermectin injection) کوئی بھی اچھا ڈیوارمر لے کر اُس پر ہدایت کے مطابق عمل کریں۔

2) ڈیورمنگ کرنے کے بعد بکری کی خوراک میں دانا بڑھا دیں اور اگر صرف ثابت
گندم بھی شروع کر دیں تو بہت بہتر ہے ۔

3) منرل مکسچر دانے کے ساتھ دینا شروع کریں ایک بکری کو 10 گرام کم سے کم دیں روزانہ ۔

4)بریڈر کی خوراک بھی بڑھا دیں اور اُسے صبح اور شام دو وقت بکریوں میں ایک سے دو گھنٹے چھوڑ دیں تا کہ جو بھی بکری ہیٹ میں ہو وو کراس ہو جائے ۔

5) بکری کراس ہونے کے بعد اُسے آدھا پاؤ سرسوں کا تیل پانی میں مکس کر کے پلا دیں اور اسے بریڈر سے الگ کر لیں اور اُسکی خوراک میں بہتری لائیں انشاءاللہ اللّٰہ آپکے جانوروں میں برکت دے گا ۔

اپنا خیال رکھیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں ۔

منجانب: Islamabad Goat Farm Tarnol

♥️ Alhamdulilah
06/08/2025

♥️ Alhamdulilah

السلام علیکم۔ اکثر لوگ سوال پوچھتے ہیں کہ جو لوگ گوٹ فارمنگ شروع کرنا چاہتے ہیں  وہ چھوٹے بچوں سے شروع کریں یا بڑی بکری ...
01/07/2025

السلام علیکم۔ اکثر لوگ سوال پوچھتے ہیں کہ جو لوگ گوٹ فارمنگ شروع کرنا چاہتے ہیں وہ چھوٹے بچوں سے شروع کریں یا بڑی بکری سے۔ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ بڑی بکریوں سے شروع کرنی چاہیے گوٹ فارمنگ۔
چھوٹے بچے پالنا بہت مشکل کام ہے اور اس میں فارمر کا بڑا وقت لگ جاتا ہے تقریباً 15 مہینے۔
جگہ اور موسم کی تبدیلی بچوں کی بڑھو تی میں کمی کر دیتی ہے اور جو بچے صحت میں تھوڑے کمزور ہوں وہ مر بھی سکتے ہیں۔
بڑی بکری نئی جگہ بچوں کی نسبت خود کو جلدی ہم آہنگ کر لیتی ہے وہ موسم ، جگہ یا خوراک کی تبدیلی کو برداشت کر لیتی ہے اور بکری حاملہ لیں تو زیادہ بہتر ہے تا کہ جو بچے نئی جگہ پیدا ہونگے وہ اس ماحول میں خود کو جلد ڈھال لیتے ہیں۔
دعاوں کی درخواست۔

بکرے کی نسل پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں  ہمیشہ اچھا جانور خریدیں کیوں کہ یہ ایک دفعہ کا فیصلہ ہوتا ہے میں نے بہت لوگ دیکھے ج...
29/06/2025

بکرے کی نسل پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں ہمیشہ اچھا جانور خریدیں کیوں کہ یہ ایک دفعہ کا فیصلہ ہوتا ہے میں نے بہت لوگ دیکھے جو وقتی طور پر پیسے بچا کر عام سا جانور خرید لیتے ہیں اور نسل اور بلڈ لائن پر سمجھوتہ کرلیتے ہیں وہ بعد میں پچھتاتے ہیں ۔ بکری فارمنگ کبھی بھی آپکو دن رات میں فائدہ نہیں دیتا اس کام میں وقت لگتا ہے اور کامیاب فارمر وہی ہے جو خود اپنی بریڈ تیار کرے اور اس کے لئے کم سے کم تین سال کا عرصہ درکار ہے جو لوگ آپکو ایک سال میں کروڑ پتی بننے کے خواب دکھاتے ہیں وہ صرف اپنا جانور بیچنے کے لئے سوچتے ہیں ۔ گوٹ فارمنگ جب بھی سٹارٹ کریں بہت سوچ سمجھ کر اور پختہ ارادے سے شروع کریں پہلے دو چار جانوروں سے شروع کریں جب اس کام کو سمجھہ جائیں پھر وقت کے ساتھ تعداد بڑھاتے جائیں انشاءاللہ میرا رب کامیابی دے گا آپکو ۔ اپنا خیال رکھیں ۔دعاوں کا طلبگار!!

Address

Islamabad

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923245555007

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamabad Goat Farm Tarnol posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Islamabad Goat Farm Tarnol:

Share