محمد عمر آزاد

محمد عمر آزاد گناہگار، مگر بس تیرے ہی در کا ہوں اے پروردگار

‼️انتہایئ اہم پوسٹ‼️کچھ عرصہ پہلے مشہور برطانوی صحافی پیئرز مورگن (Piers Morgan)نے اپنے پروگرام میں دو ہندوستانیوں، صحاف...
28/09/2025

‼️انتہایئ اہم پوسٹ‼️
کچھ عرصہ پہلے مشہور برطانوی صحافی پیئرز مورگن (Piers Morgan)نے اپنے پروگرام میں دو ہندوستانیوں، صحافی برکھا دت اور رنویر جبکہ پاکستان کی طرف سے سابقہ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور شہزاد غیاث کو اپنے پروگرام میں مدعو کیا، پروگرام آپ پیئرز مورگن کے چینل پر جا کر دیکھ سکتے ہیں مجھے یہاں صرف شہزاد غیاث کے بارے میں بات کرنی ہے۔ میں اس سے پہلے اسے نہیں جانتا تھا، پروگرام دیکھ کر یوٹیوب چینل وزٹ کیا تو پاکستان کے حوالے سے مثبت ویڈیوز دیکھ کر پیج جوائن کر لیا، بعد میں شہزاد کے پروگرامز میں کچھ باتیں اسلامی نظریات کے خلاف دیکھیں تو دماغ الرٹ ہو گیا۔ فاسٹ فارورڈ چند ہفتے پہلے جب انجینئر علی مرزا کو گرفتار کیا گیا تو شہزاد غیاث نے انجینئر صاحب کے حق میں ویڈیو بنائی، حیرت ہوئی، ویڈیو سنی تو بالکل شروع میں ہی یہ صریح جھوٹ بولا کہ میں نے انجینئر صاحب کی گفتگو سنی جس میں انہوں نے سب عیسائیوں کی نہیں بلکہ خاص عیسائیوں (certain sect)کے خاص نظریہ (certain belief)کی بات کی ہے۔ یہ سن کر انتہائی افسوس ہوا کہ یہ بندہ کیسے دھڑلے سے جھوٹ بول رہا ہے اور وہیں کمنٹ بھی کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ انجینئر نے خاص عیسائیوں کی بات کی ہے جبکہ انجینئر کے واضح الفاظ ہیں کہ آج چھ ارب انسان تو نبی علیہ السلام کو نبی ہی نہیں مانتے اور دو ارب عیسائی تو انہیں دجال کہتے ہیں (معاذ اللہ ثم معاذ اللہ نقل کفر کفر نباشد)۔
اب اگلی اور اہم ترین بات سنیں، فیس بک پر ایک پوسٹ دیکھی جس میں “وکھری” نامی فلم کا تعارف تھا مختصر یہ کہ یہ فلم ہم جنس پرستی (LGBTQ+, Q***r) کو پروموٹ کرنے والی ہے (تعارف انگریزی میں ہے میں اس مکمل ترجمہ آخر میں لگا دوں گا)۔ اس فلم کے کرداروں میں شہزاد غیاث کا نام پڑھا تو حیرت کا جھٹکا لگا اور جب گوگل پر فلم کو سرچ کیا تو پتا چلا کہ شہزاد اس فلم کا کاسٹنگ ڈائریکٹر بھی ہے، ساتھ ہی فلم کا ٹریلر بھی تھا جس میں ہم جنس پرستی کو پروموٹ کیا گیا تھا اور وہی بدبودار نعرے شامل تھے کہ “میرا جسم میری مرضی” اور “مرَدوں کے معاشرے کی ایسی کی تیسی”، فلم کے زہریلے ڈائیلاگ مہروب اعوان جیسی عورت یا مرد نے لکھے ہیں، اگر آپ اسے نہیں جانتے تو قیصر راجہ صاحب کے ساتھ اس کی ڈیبیٹ سن لیں پتہ چل جائے گا کہ کیسے اسلام مخالف نظریات اور ہم جنس پرستی جیسی لعنت کی پرچارک ہے۔ اس کے علاوہ سید مزمل اور تیمور لعل جیس لوگ انجینئر کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں۔ اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ یہ دین بیزار، ملحدین، ہم جنس پرست، علماء مخالف لوگ مرزا صاحب جیسے “حقیقی اسلامی سکالر “کی حمایت کیوں کر رہے ہیں؟ کہیں آپ کو اللہ رسول کے نام پر اور داڑھی پگڑھی دکھا کر شیطان تو نہیں اچک لے گیا؟ بی بی سی اردو کے پیج سے ایک دن میں چھ پوسٹس انجینئر کے دفاع میں آتی ہیں، کیوں؟ سوچیے گا ضرور۔ اللہ تعالیٰ ہمیں سمجھ عطا فرمائے آمین
وکھری پوسٹ کا ترجمہ: “ ذرا ماریہ بی ( ماریہ بی ہم جنس پرستوں کے خلاف آواز اٹھاتی ہے اس نے جوائے لینڈ نامی ہم جنس پرستی پر مشتمل فلم کو بین کروانے میں کردار ادا کیا تھا) کا سب سے بھیانک خواب سوچیں اور پھر اُسے ایک فلم میں بدل دیں؛ یہی ہے “وکھری”۔
آخرکار آج یہ فلم دیکھنے کا موقع ملا۔ یہ پاکستانی سینما کی تاریخ میں سب سے زیادہ ’کویئر‘ (Q***r) فلم ہے (یہاں تک کہ Joyland سے بھی زیادہ) اور یہ قندیل بلوچ کی زندگی (اور موت) سے متاثر ہے۔ Q***r کا مطلب ہے وہ لوگ جو (LGBTQ) کمیونٹی کا حصہ سمجھے جاتے ہیں۔
مہروب اعوان کے معنی خیز اضافی ڈائیلاگ، تمکنت منصور اور شہزاد غیاث کی کیمیوز (مختصر مگر اہم رول)، اور فریال محمود کی نہایت پُراثر مرکزی پرفارمنس- اس سب نے مل کر پاکستانی نٹیزنز (Netizens، انٹر نیٹ استعمال کرنے والے)کے لیے اس جری اور دلیر چھوٹی سی فلم میں لطف لینے کو بہت کچھ فراہم کر دیا ہے۔”
محمد عمر آزاد

30/08/2025

قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے انسانی نفسیات کا لحاظ رکھتے ہوئے شراب کی حرمت آہستہ آہستہ/تدریجاً بیان فرمائی۔ پہلے شراب کو اچھے رزق کے مقابلے میں نشہ آور چیز کہا (سورۃ النخل:۶۷) پھر اگلے مرحلے میں فرمایا کہ شراب میں کچھ فائدہ بھی ہے لیکن اس کا نقصان فائدے سے زیادہ ہے (البقرۃ: ۲۱۹) پھر حالت نشہ میں نماز پڑھنے سے روک دیا گیا (النساء:۴۳) اور آخر میں حکم نازل ہوا کہ شراب قطعی طور پر نجس اور حرام ہے (المائدہ:۹۰)۔ گویا حکمت کے ساتھ لوگوں کے ذہنوں کو شراب نوشی ترک کرنے کے لیے تیار کیا گیا۔ اب کوئی یہ کہے کہ فلاں وقت میں اللہ تعالیٰ نے شراب کو حلال قرار دیا ہوا تھا تو حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ یہ مثال تو تھی لوگوں کو آہستہ آہستہ کسی اچھائی کے لیے تیار کرنے کی لیکن اہل باطل یہی طریقہ کار لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے بھی اختیار کرتے ہیں۔ ہمارے ہاں پہلے پہل لڑکیوں نے قمیص اور دوپٹے کے ساتھ جینز پینٹ پہننا شروع کی، سر پر دوپٹہ، لمبی قمیص کے نیچے پینٹ کچھ زیادہ معیوب نہ لگی، پھر رفتہ رفتہ دوپٹہ سر سے گلے میں آیا اور پھر دوپٹے کا تکلف ہی ختم ہو گیا اُدھر پہلے قمیص سمٹنا شروع ہوئی اور اب بات شرٹ اور ٹی شرٹ تک پہنچ چکی ہے۔ یہ سب کچھ بھی تدریجاً ہوا ہے۔ ایسی کئی اور مثالیں بھی دی جا سکتی ہیں۔
یہی طریقہ کار مرزا انجینئر نے بھی اپنی گمراہ کن دعوت میں اختیار کیا، کل اس کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی کہ “پہلے میں نے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کو اجتہادی خطا پر کہا کیونکہ اہل سنت ان کی غلطی سننے پر آمادہ نہیں تھے اور پھر حکمت کے ساتھ اپنی دعوت دی۔” اور اب حال یہ ہے کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں مرزا اپنا اصلی رنگ دکھا چکا اور سر عام دریدہ دہنی کرتا ہے حتیٰ کہ ببانگ دُہل اہل تشیع کو کہتا ہے کہ تم لوگ جو کام گالی دے کر نہ کر سکے میں نے وہ کام رضی اللہ عنہ کہہ کر کر دیا ہے، لیکن مرزا کا آخری پڑاؤ یہیں تک نہیں وہ سیدنا ابوبکر، عمر و عثمان رضی اللہ عنہم تک ہاتھ صاف کرنا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں وہ کچھ مقامات/سٹیپس طے بھی کر چکا ہے جیسے اس کا یہ کہنا کہ اگر آج ابو بکر رضی اللہ عنہ آئیں تو سقیفہ بنی سائدہ کے اپنے فعل پر نادم ہوں گے۔ مجھ سے مرزے کے ایک شاگرد نے سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں بات کرتے کرتے اچانک کہا کہ اگر سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ احد میں شہید نہ ہوتے تو ابو بکر وغیرہ آگے نہیں آ سکتے تھے اور ایسا ہی کچھ اس نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں بھی کہا۔ مرزا اس سلسلے میں انتہائی شاطر واقعہ ہوا ہے آپ کو ان صحابہ کے بارے میں اس کے اچھے ریمارکس بھی مل جائیں گے تا کہ جب مرزا ان صحابہ کے بارے میں منفی ذہن سازی کرے اور اگر شور بلند ہو تو کہا جا سکے یہ دیکھو مرزا سیدنا ابوبکر و عمر و عثمان رضی اللہ عنہم کی کتنی عظمت بیان کرتا ہے، حقیقت میں وہ یہ سب سوچی سمجھی سازش کے تحت کرتا ہے تا کہ اپنے ایجنڈے کو تدریجاً پایۂ تکمیل تک پہنچائے۔ اللہ تعالیٰ مرزے کے شر سے ہمیں محفوظ رکھے۔ علم حاصل کریں قرآن پاک کا ترجمہ پڑھیں، سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پڑھیں، صحابہ کرام کے حالات زندگی پڑھیں اور امت کی روایت سے جڑے رہیں۔

20/07/2025
20/07/2025

اہلِ مغرب کے بجاے سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی پیروی کرکے دیکھ لیجیے جنھوں نے فرمایا تھا:
"اگر صنعاء (یمن) کے سارے لوگ اس (ایک فرد) کے قتل پر اکٹھے ہوتے، تو میں ان سب کو سزاے موت دیتا۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لَوْ ‌تَمَالَأَ عَلَيْهِ أَهْلُ صَنْعَاءَ، لَقَتَلْتُهُمْ جَمِيعًا (موطا الامام مالک)
از محمد مشتاق صاحب

کمال ہے! انگلینڈ میں ایک مشہور اور عوامی پسند کے حامل درخت کو کاٹے جانے پر دو بندوں کو چار سال سے زیادہ قید کی سزا سنا د...
16/07/2025

کمال ہے! انگلینڈ میں ایک مشہور اور عوامی پسند کے حامل درخت کو کاٹے جانے پر دو بندوں کو چار سال سے زیادہ قید کی سزا سنا دی گئی یہ وہی مغرب ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین پر دو ارب مسلمانوں کی تکلیف کو اہمیت دینے کو تیار نہیں

14/07/2025
07/07/2025

تمہارے خط میں نیا اک سلام کس کا تھا
نہ تھا رقیب تو آخر وہ نام کس کا تھا

وہ قتل کر کے مجھے ہر کسی سے پوچھتے ہیں
یہ کام کس نے کیا ہے یہ کام کس کا تھا

وفا کریں گے نباہیں گے بات مانیں گے
تمہیں بھی یاد ہے کچھ یہ کلام کس کا تھا

رہا نہ دل میں وہ بے درد اور درد رہا
مقیم کون ہوا ہے مقام کس کا تھا

نہ پوچھ گچھ تھی کسی کی وہاں نہ آؤ بھگت
تمہاری بزم میں کل اہتمام کس کا تھا

تمام بزم جسے سن کے رہ گئی مشتاق
کہو وہ تذکرۂ نا تمام کس کا تھا

ہمارے خط کے تو پرزے کئے پڑھا بھی نہیں
سنا جو تو نے بہ دل وہ پیام کس کا تھا

اٹھائی کیوں نہ قیامت عدو کے کوچے میں
لحاظ آپ کو وقت خرام کس کا تھا

گزر گیا وہ زمانہ کہوں تو کس سے کہوں
خیال دل کو مرے صبح و شام کس کا تھا

اگرچہ دیکھنے والے ترے ہزاروں تھے
تباہ حال بہت زیر بام کس کا تھا

وہ کون تھا کہ تمہیں جس نے بے وفا جانا
خیال خام یہ سودائے خام کس کا تھا

انہیں صفات سے ہوتا ہے آدمی مشہور
جو لطف عام وہ کرتے یہ نام کس کا تھا

ہر اک سے کہتے ہیں کیا داغؔ بے وفا نکلا
یہ پوچھے ان سے کوئی وہ غلام کس کا تھا

داغ دہلوی
#شاعری

Address

Gujrat

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923006241454

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when محمد عمر آزاد posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share