06/03/2024
اسلام و علیکم
امید ہے سب شکاری بھائی خیریت سے ھوں گے
اکثر بھائی جو کہ نئے شکاری ہوتے ہیں وه یہی پوچھتے ہیں کہ بھائی انجکشن کہاں لگانا ہے تو تصویر میں آپ دیکھ سکتے ھو اور ہر انجکشن پر یہ صاف لکھا ہوتا ہے
اس پر بھی I.M اور I.V لکھا نظر آرہا ہوگا تو Im کا مطلب کہ انجکشن گوشت میں لگانا ہے اور iv کا مطلب نبض میں لگانا ہے اور اگر ایک ہی انجکشن پر im اور iv ایک ساتھ لکھا ھو اس کا مطلب گوشت میں بھی لگا سکتے ھو اور نبض میں بھی مگر نبض میں لگانا کافی مشکل ہے اس لئے گوشت میں لگانا زیادہ آسان ہے ۔اب گوشت میں ہم کہاں کہاں لگا سکتے ہیں تو دو جگہ سب سے بیسٹ ہے ایک تو ٹانگ پر اور دوسرا چھاتی کے ساتھ جو گوشت ہوتا ہے اس میں لگانا ہے ۔میرے خیال سے چھاتی کے ساتھ جو گوشت ہے اس میں لگا دینا چاہئے ۔سینے کی جو مین ہڈی ہوتی ہے اس ہڈی کے سینٹر کے قریب آدھی انچ ساتھ گوشت میں لگا دینا ہے ۔اس کے بعد جو سب سے بڑی غلطی ہے وه آپ یہ کرتے ہیں کہ بڑی سرینج سے لگا دیتے ھو وه بھی غلط ہے نقصان بھی ھو جاتا ہے ۔ہمیشہ اسٹور سے ایک m.l
والی سرینج لینی ہے اس کے علاوہ اور کوئی بھی نہیں ۔میڈیکل اسٹور والا آپ کو انسولین والی سرینج دے گا وه نہیں لینی ایک تو وه کافی منہگی ہے دوسرا اس کی آگے سے سوئی ٹوٹ جاتی ہے ۔ہمیشہ بیمار جانور کو اس سرینج کے تین پوانٹ لگانے ہیں ۔اگر آپ سوئی کو سیدھا گوشت میں داخل کرتے ھو تو آدھی گوشت میں جب چلی جاۓ تو لگا دیا کرو اور اگر ٹیڑھی سرینج سے لگاؤ گے تو تین حصے گوشت میں سوئی جانی چاہئے اور ایک حصہ باہر رہنی چاہئے تھوڑی کمی پیشی بھی ھو جاۓ سوئی کا تو مسلہ نہیں
اپنے تمام دوستوں کو ایڈ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ پوسٹس کی جائیں ،اس گروپ میں ان شاءاللہ مرغوں کی تمام بیماریوں کے بارے اور علاج کے بارے آپ کو بتایا جائے گا ،،،،،،،