Fancy Pigeons lover

Fancy Pigeons lover Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Fancy Pigeons lover, Pet Supplies, Faisalabad Milat chok, Faisalabad.

10/01/2026

Celebrating my 2nd year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

نبی اللہ سلیمان اورچمگادڑ کی حکمتجب اللہ کے نبی سلیمان علیہ السلام نے  چمگادڑ سے مشورہ کیاتو اُس وقت اللہ کی چار مخلوقات...
06/12/2025

نبی اللہ سلیمان اورچمگادڑ کی حکمت
جب اللہ کے نبی سلیمان علیہ السلام نے چمگادڑ سے مشورہ کیا
تو اُس وقت اللہ کی چار مخلوقات شکایت اور حاجت لے کر حاضر ہوئیں

پہلی: سورج
عرض کی: اے نبی اللہ، اللہ سے دعا کیجیے کہ مجھے بھی باقی مخلوق کی طرح ایک ہی جگہ میں سکونت دے دے
میں مشرق و مغرب کے درمیان مسلسل حرکت سے تھک چکی ہوں

دوسری: سانپ
کہا: اے سلیمان، اللہ سے دعا کیجیے کہ مجھے بھی ہاتھ پاؤں عطا کرے جیسے دیگر جانوروں کو دیے ہیں،
میں پیٹ کے بل رینگ رینگ کر تھک چکی ہوں

تیسری: ہوا
کہی: اے نبی اللہ، میں مسلسل بے مقصد ادھر اُدھر بھٹکتی رہتی ہوں
میرے لیے اللہ سے سکون کی جگہ مانگیں

چوتھی: پانی
کہا اے سلیمان میں کبھی زمین میں کبھی آسمان کے نیچے ہر جگہ پھر رہا ہوں
نہ مجھے ٹھکانہ ہے نہ ٹھہراؤ
اللہ سے کہیے کہ مجھے ایسی جگہ عطا کرے جہاں میں رُک سکوں
اور جو مجھے چاہے وہ میرے پاس آئے

سلیمان علیہ السلام نے پرندوں کو مشورے کے لیے بلایا
ان میں چمگادڑ بھی تھا سب سے چھوٹا سب سے کمزور
سلیمان علیہ السلام نے اسے باقیوں کے سوالات سنائے اور فرمایا
اے چمگادڑ تم نے سب کی شکایتیں سنیں
اب تمہاری رائے کیا ہے؟

چمگادڑ نے نرمی سے پر ہلائے آدب سے آگے آیا اور بولا

اے نبی اللہ
یہ سب سکون چاہتے ہیں
مگر ان کی حرکتوں میں حکمت ہے
جسے اللہ ہی جانتا ہے

اگر سورج رک جائے
تو دنیا اندھیرے میں ڈوب جائے
نہ فصل ہو نہ دن رات کا نظام قائم رہے

اگر سانپ کو پاؤں دے دیے جائیں
تو اس کی ہیبت ختم ہو جائے
اور جو راز اللہ نے اس میں رکھے ہیں وہ زائل ہو جائیں

اگر ہوا ساکن ہو جائے
تو ہوا سڑ جائے
کشتیاں رک جائیں
بارش نہ ہو
کھیتی تباہ ہو جائے

اگر پانی رُک جائے
تو بدبو دار ہو جائے
نہ قابلِ استعمال رہے
کچھ جگہوں کو زیادہ ملے، کچھ کو محروم کر دے

پھر چمگادڑ نے دھیمے لہجے میں کہا
اے نبی اللہ
ہر چیز کی راحت اس کی حرکت میں ہے
ان کا اصل مقام وہی ہے جہاں اللہ نے ان کو رکھا ہے
اللہ نے کوئی چیز بے مقصد نہیں بنائی
اور جس شکوہ میں ہم مبتلا ہیں
اسی میں اللہ کی کوئی نعمت چھپی ہوتی ہے
جو صرف غور و فکر کرنے والے کو نظر آتی ہے

سلیمان علیہ السلام مسکرائے
پرندوں اور جانوروں کی طرف دیکھا اور فرمایا

چمگادڑ نے سچ کہا
اگرچہ کمزور ہے
لیکن تم سب سے زیادہ سمجھدار نکلا
اللہ کا شکر ادا کرو
کیونکہ تم میں سے ہر ایک کے وجود میں ایسی حکمت ہے
جو صرف وہی جانتا ہے جسے اللہ نے بصیرت عطا کی ہو

یہ سن کر
سورج شرمندہ ہو گیا
سانپ خاموش ہو گیا
ہوا تھم گئی
پانی کو اطمینان ہوا
اور سب اپنی اپنی جگہ پر لوٹ گئے
اس یقین کے ساتھ کہ اللہ ان کی حالت کو بہتر جانتا ہے
اور اس کا ہر حکم حکمت سے خالی نہیں

اگر آپ نے یہاں تک پڑھا ہے
تو ایک بار ضرور درود پڑھیں

آمین ثم آمین
24/11/2025

آمین ثم آمین

15/11/2025


for sale

فیصل آباد میں خریداری کے لئے مکمل گائیڈ 🛍️🛒فیصل آباد پاکستان کا تجارتی دل ہے، جہاں ملک بھر سے لوگ خریداری کے لیے آتے ہیں...
14/11/2025

فیصل آباد میں خریداری کے لئے مکمل گائیڈ 🛍️🛒
فیصل آباد پاکستان کا تجارتی دل ہے، جہاں ملک بھر سے لوگ خریداری کے لیے آتے ہیں۔
اگر آپ بھی فیصل آباد میں شاپنگ کے لیے آ رہے ہیں تو یہ معلومات آپ کے لیے بہت مددگار ہوں گی👇

1. کپڑے (مرد و خواتین)👕👚
خواتین کے کپڑوں کے لیے کوہ نور پلازہ، ڈی گراؤنڈ
لوکل: بھوانہ بازار، انارکلی بازار
ہول سیل: مکی و مدنی مارکیٹ، ریل بازار
مردانہ: ریل بازار، ڈگلس پورہ
کٹ پیس: لال مل ایریا، ٹاٹا بازار، راجباہ روڈ، کارخانہ بازار

2. ہوزری اور سلائی مشینیں🧵
جناح کالونی اور مین بازار ڈگلس پورہ

3. بچوں کے کھلونے اور جھولے🧸
جھنگ بازار، ریگل روڈ، جیل روڈ اسلام نگر کے قریب

4. ائیر کولر، سولر پلیٹس، موٹریں🌬️
جھمرہ روڈ اور جھنگ روڈ موٹر مارکیٹ

5. الیکٹرونکس سامان (بڑا و چھوٹا)⚡
سرکلر روڈ، کوتوالی روڈ، بھوانہ بازار، سکول والی گلی

6. زیورات، کرنسی نوٹ، پرائز بانڈ💍
ریل بازار

7. کمپیوٹر و ایکسسریز 💻
ریکسٹی پلازہ

8. فرنیچر و الماریاں🪑
ڈجکوٹ روڈ، جھمرہ روڈ، شیخوپورہ روڈ

9. پلاسٹک کا سامان🧺
جھنگ بازار اور ستیانہ روڈ (میکڈونلڈ کے بعد)

10. موبائل ایکسسریز، گھڑیاں، عینکیں📱
کچہری بازار

11. گاڑیوں کے پرزے، جنریٹر، ٹائر🚗
بلال گنج مارکیٹ، سرگودھا روڈ، لاری اڈہ

12. جوتے (ہول سیل)👞
امین پور بازار سے بھوانہ بازار کی طرف جانے والی گلی

13. کتابیں، مہریں، لیدر جیکٹس📚
امین پور بازار

14. بیگز و بیگ مینوفیکچرنگ🎒
بھوانہ بازار، گول مچھلی والا بازار

15. مشینری و دیسی ادویات⚙️
سمندری روڈ، جھال، ریلوے روڈ، کارخانہ بازار

16. ہاتھ ریڑھیاں و کھوتا ریڑھی🛒
ڈجکوٹ روڈ (بیرون جھنگ بازار)

17. دھاگہ، نلکیاں، سوٹ ایکسسریز🧶
منٹگمری بازار کی گلی جو جھنگ بازار میں جا نکلتی ہے

18. کاسمیٹکس، جوس، پرفیوم، بیوٹی پروڈکٹس🧴
کارخانہ بازار و منٹگمری بازار

19. بچوں کی سائیکلیں🚲
منٹگمری بازار، کچہری بازار، بلال گنج

20. برتن اور کراکری🍽️
جھنگ بازار (گھنٹہ گھر والی سائیڈ کی گلیاں)

21. پلاسٹک کریش دانہ و ری سائیکل سامان🧱
کارخانہ بازار تا پرانا کارپوریشن دفتر

22. سلائی و کڑھائی مشینیں🧵
جناح کالونی، ریگل روڈ، ڈگلس پورہ بازار

23. پردے، بیڈ شیٹس، کمبل و تولیے 🪟
سرسید ٹاؤن، فاطمہ جناح روڈ

24. لکڑی و تعمیراتی سامان 🪵
شیخوپورہ روڈ، حاجی آباد، ڈجکوٹ روڈ، جھنگ روڈ

📍 فیصل آباد میں یہ تمام مارکیٹیں گھنٹہ گھر کے اطراف اور قریبی علاقوں میں واقع ہیں،
اس لیے ایک ہی دن میں کئی مقامات پر خریداری آسانی سے ممکن ہے۔

13/11/2025

ASSALAMUALAIKUM EVERYONE

 #"justice for AS Fabric" # # # اے ایس فیبرکس پر شرم ناک واقعہ: سابق پولیس افسر کا غصہ اور تشددالسلام علیکم! میں میاں نو...
10/11/2025

#"justice for AS Fabric"
# # # اے ایس فیبرکس پر شرم ناک واقعہ: سابق پولیس افسر کا غصہ اور تشدد

السلام علیکم! میں میاں نور حسن ہوں، دہرانوالہ میں اے ایس فیبرکس اور ٹیلرنگ کی ایک اچھی اور معیاری دکان چلاتا ہوں۔ جہاں میں اور میرا ملازم دن رات محنت کرتے ہیں تاکہ لوگوں کی کپڑوں کی سلائی کی ضروریات پوری کریں۔ لیکن جمعہ کے دن ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے مجھے اور میرے ملازم کو شدید صدمہ پہنچایا۔

میرا ملازم دکان پر تھا، اور ایک سابق کسٹمر پروفیسر سائف اللہ چیمہ (جو پہلے پولیس میں افسر رہ چکے ہیں اور اب گورنمنٹ ڈگری کالج دہرانوالہ میں اکنامکس پڑھاتے ہیں) آیا۔ انہوں نے کپڑے سلوانے کے لیے دیے ہوئے کپڑے واپس مانگے، لیکن جمعہ کی نماز کی وجہ سے میں دکان پر موجود نہ تھا۔ انہوں نے میرے ملازم سے کپڑے اُدھار لینے کی کوشش کی، لیکن میرے ملازم نے شائستگی سے انکار کر دیا اور کہا کہ "بھائی جان، میں کپڑے نہیں دے سکتا، مالک یعنی میاں نور حسن سے بات کریں"۔ اس پر پروفیسر سائف اللہ چیمہ غصے میں آ گئے، انہوں نے گالیاں دینا شروع کر دیں، میرے ملازم کو مارنا شروع کر دیا، اور میری دکان اے ایس فیبرکس کے شیشے توڑ دیے۔ یہ سب صرف اس لیے ہوا کہ کپڑے اُدھار نہ ملے!

جب مجھے خبر ملی تو میں نے فوری طور پر 15 پر کال کی، اور پولیس آئی۔ انہوں نے جائے وقوعہ دیکھا، لیکن کوئی فوری کارروائی نہ کی۔ ہم نے تھانے میں پروفیسر سائف اللہ چیمہ کے خلاف درخواست دی، اور آن لائن رجسٹر کرنے کی کوشش کی۔ لیکن تھانے والوں نے، جو کہ ان کے سابق پولیس افسر ہونے کی وجہ سے دباؤ میں لگے، پہلے انکار کیا۔ کچھ دیر جھگڑے کے بعد، ہمیں جھلسنے کے بعد درخواست آن لائن کر دی۔ مگر اب دو دن گزر گئے، پولیس کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں ہو رہا۔ وہ کھلے عام کہہ رہے ہیں کہ "میں سابق پولیس افسر ہوں، پولیس مجھے کچھ نہیں کر سکتی"۔ یہ کیسی انصاف کی بات ہے؟ میرا ملازم زخمی ہوا، میری دکان کا نقصان ہوا، اور مجھ پر جبر ہوا – سب صرف ایک چھوٹی سی بات پر!ہ)

Real FaceBoycott Israeli products
14/04/2025

Real Face
Boycott Israeli products

*جس فینٹیل کے سر پر crest اور پاؤں پر m**f ھے وہ انڈین پکارا جاۓ گا*۔
20/09/2024

*جس فینٹیل کے سر پر crest اور پاؤں پر m**f ھے
وہ انڈین پکارا جاۓ گا*۔

ɴᴇᴡʟʏ ᴡᴇᴅᴅᴇᴅ ᴄᴏᴜᴘʟᴇ.....
19/09/2024

ɴᴇᴡʟʏ ᴡᴇᴅᴅᴇᴅ ᴄᴏᴜᴘʟᴇ.....

  lovers
18/09/2024

lovers

Address

Faisalabad Milat Chok
Faisalabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fancy Pigeons lover posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share