Vet Care clinic Dr Mehran

Vet Care clinic Dr Mehran Allah bahtarin tadber karne wala ha
(1)

28/03/2024

*میتھا سوڈا کا جانوروں میں استعمال*

آج کی اس تحریر میں آپکو جانوروں میں میٹھے سوڈے کے استعمال کے بارے میں مکمل طور پر آگاہی دی جائے گی یعنی میٹھے سوڈے کے فوائد کیا ہے ؟ میٹھا سوڈا جانوروں کو کس مقدار میں دینا چاہیے ؟ اور میٹھا سوڈا کونسے جانوروں کو نہیں دینا چاہیے ؟ کیا میٹھا سوڈا دینے سے جانوروں کا دودھ بڑھتا ہے ؟
جانوروں کو جو بھی خوراک دی جاتی ہے مثلاً چارہ یا ونڈہ اسکے ہضم کرنے کے عمل کے دوران جانور کے معدے میں فرمنٹیشن ہوتی ہے تاکہ خوراک ہضم ہو سکے جسکے نتیجے میں تیزابیت پیدا ہوتی ہے۔ بالخصوص زیادہ پروٹین والے چارے یا خشک چارے جسے ڈرائی میٹر کہتے ہیں اور سائیلج یا ونڈہ کھانے والے جانوروں کو میٹھا سوڈا لازمی دینا چاہیے کیونکہ جب جانور ایسی خوراک کھاتے ہیں تو انکے معدے میں بہت زیادہ تیزابیت پیدا ہوتی ہے جس سے انکے ریومن کا pH level نارمل سطح سے کم ہو جاتا ہے جس سے جانور چارہ کھانا اور پانی پینا کم کر دیتا ہے جانور سست رہنے لگتا ہے اسے دودھ میں فیٹ کی شرح کم ہونے لگتی ہے اور اگر اسکا کوئی حل نہ نکالا جائے تو جانور کا دودھ بھی کم ہونے لگتا ہے اور جانور خود بھی کمزور ہونے لگتا ہے۔ جانوروں کے دودھ میں smell آنے لگتی ہے۔ جانور کے منہ اسکے گوبر اور پیشاب سے بھی بہت ناگوار بو آنے لگتی ہے۔ یعنی جانور ایسی کیفیت کا شکار ہو جاتا ہے جسے عُرفِ عام میں وائی بادی کہا جاتا ہے۔ جانوروں کے ریومن کے نارمل pH level کی رینج 5.5 سے 7 کے درمیان ہوتی ہے لیکن بہت زیادہ تیزابیت کی وجہ سے pH level گرنے لگتا ہے اس لیے جانوروں کو جب میٹھا سوڈا باقاعدگی سے دیا جاتا ہے تو انکے ریومن کا pH level نارمل ہو جاتا ہے جس سے انکے معدے کا نظام درست رہتا ہے جانور چارہ بھی پیٹ بھر کر کھاتے ہیں اور پانی بھی خوب پیتے ہیں جس سے مجموعی طور پر انکی صحت اچھی رہتی ہے اور یقیناً اس سے انکے دودھ کی پیداوار پر بھی بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور دودھ میں فیٹ کا لیول بھی بڑھتا ہے۔ اب آتے ہیں اس سوال کی طرف کہ جانوروں کو میٹھا سوڈا کس مقدار میں دینا چاہیے؟ اگر آپ اپنے جانوروں کو روزانہ کی بنیاد پر میٹھا سوڈا دینا چاہتے ہیں تو 25 سے 30 گرام روزانہ دے سکتے ہیں اگر ایک دن چھوڑ کر دینا ہو تو 50 گرام تک دے سکتے ہیں۔ میٹھا سوڈا ونڈے میں مکس کر کے دینا چاہیے۔ جب بھی جانوروں کے لیے ونڈہ تیار کر رہے ہوں اس میں حسبِ ضرورت میٹھا سوڈا شامل کر دیا کریں۔ جب جانور معدے کی بہت زیادہ تیزابیت کا شکار ہوتا ہے تو اسکے تھن اور حوانہ بھی اس سے متاثر ہونے لگتے ہیں تھنوں سے خون آنا لوتھڑے آنا جیسے مسائل بھی پیدا ہونے لگتے ہیں لیکن میٹھا سوڈا دینے سے ان سب مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔ اگر اپنے جانوروں کے لیے گھر پہ اپنا ونڈہ تیار کر رہے ہیں تو 100 کلو گرام ونڈے میں 1 فیصد کے حساب سے 1 کلو میٹھا سوڈا استعمال کیا جاتا ہے لیکن بہتر یہی ہے کہ ہر جانور کو اسکی ضرورت کے مطابق روزانہ الگ سے ونڈے میں ملا کر دیں تاکہ زیادہ بہتر رزلٹ حاصل ہو۔ گھبن جانور کو آخری دنوں میں میٹھا سوڈا نہیں دینا چاہیے اور اسکے علاؤہ اگر جانور کو کسی بھی طرح کی کوئی میڈیسن دینی ہو تو اس صورت میں بھی میٹھا سوڈا دوائی کے ساتھ مت دیں بلکہ کچھ وقفے کے بعد دے سکتے ہیں۔ اسکے علاؤہ معدے کی تیزابیت کو دور کرنے کے لیے اپنے جانوروں کو 24 گھنٹے صاف اور تازہ پانی لازمی دیں تاکہ وہ اپنی مرضی سے جب چاہیں پانی پی سکیں جب انھیں انکی ضرورت کے مطابق پینے کے لیے پانی دستیاب ہوگا تو اس سے بھی معدے میں تیزابیت کنٹرول میں رہتی ہے۔

سردی کی شدت اپنے عروج پر  ہے گھریلو سطح پر جانور پال چاہے وہ بھیڑ بکریوں کے ہوں یا گائے بھینس کے تو سردی سے بچانے کے لیے...
26/01/2024

سردی کی شدت اپنے عروج پر ہے

گھریلو سطح پر جانور پال چاہے وہ بھیڑ بکریوں کے ہوں یا گائے بھینس کے تو سردی سے بچانے کے لیے بلکل بند کمروں میں باندھتے ہیں

سردیوں کے تمام چاروں میں پروٹین گرمیوں کے چاروں سے زیادہ ہوتی ہے، سردیوں میں کھل ونڈا وغیرہ بھی زیادہ دیا جاتا ہے تاکہ جانور کمزور نہ ہو اور دودھ پر بھی فرق نہ پڑے! جو کہ بہت اچھی بات ہے ! ! لیکن !!

جانوروں کے جسم میں بھی پروٹین کے ہضم ہونے سے امونیا بنتی رہتی ہے۔ امونیا زہریلی ہوتی ہے اس لیے اس کا جسم سے جلد از جلد خارج ہونا ضروری ہوتا ہے۔ دودھ دینے والے تمام جانداروں کا جگر امونیا کو یوریا میں تبدیل کر دیتا ہے جو کہ گردے پیشاب کے ذریعے جسم سے خارج کردیتے ہیں۔ پیشاب میں موجود اس یوریا کا کچھ حصہ پھر سے امونیا گیس میں بدل جاتا ہے۔ جانور کے گوبر میں بھی میتھین گیس، وہی گیس جو چولہوں میں جلائی جاتی ہے۔ یہ بھی خطرناک ہوتی ہے۔

امونیا گیس کی ایک مخصوص تیز چبھتی ہوئی بو ہوتی ہے۔ یہ آنکھوں، ناک اور سانس کی نالی میں سخت چبھن کرتی ہے اور دم گھٹنے کا احساس پیدا کرتی ہے۔ جانوروں کے پیشاب کی بہت تیز بو اصل میں امونیا گیس کے اخراج کی وجہ سے ہی ہوتی ہے
امونیا گیس انکھوں اور سانس کی نالی میں نہ نظر انے والے چھوٹے چھوٹے زخم پیدا کرتی ہے اس وجہ سے سانس کی نالی میں خارش اور کھانسی ہوتی ہے
ان نظر نہ آنے والے زخموں سے دوسرے بیماری والے جراثیم جو عام طور پر جانور میں موجود رہتے ہیں ایسا موقعہ ملتے ہی جسم پر حملہ کر دیتے ہیں۔
نمونیا سردیوں میں جانوروں کی سب سے مہلک بیماری ہے اور امونیا گیسیں جانوروں میں نمونیا کی بیماری کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ نمونیا کی اور بھی بہت سی وجوہات ہیں۔

:

جانوروں کے باڑے یا شیڈ میں فاسد گیسوں سے سانس کی بیماریاں، آنکھوں کی سوجن، آنکھوں سے پانی آنا، دوائیوں اور ویکسین کا بے اثر ہو جانا، قوت مدافعت میں کمی، دودھ اور وزن میں کمی وغیرہ شامل ہیں

احتیاطی تدابیر / تو کریں کیا ؟؟

شیڈ میں صفائی کے حوالے سے ضروری ہے کہ جانورں کے باڑے میں پیشاب کی بدبو پیدا نہ ہو. دن کو باڑے کے پردے کھول دیں تاکہ شیڈ خشک ہوسکے۔ باڑے کو خشک کرنے کے لیے صفائی کریں یا ریت ڈالیں

اگر جانور کسی ایسے کمرے میں بندھے ہوئے ہیں جو مکمل طور پر بند ہے تو یاد رکھیں بند کمرے میں پیشاب کی وجہ سے امونیا گیس پیدا ہو کر جانوروں کے لیے بہت خطرناک ثابت ہو سکتی ھیں. لہذا ضروری ہے کہ جانورں کے شیڈ یا باڑے کے اوپر چھوٹے چھوٹے سوراخ رکھے یا بنائے جائیں تاکہ بد بو دار پیشاب سے پیدا ہونے والی گیسوں کا اخراج ممکن ھو سکے. اکثر دیکھا گیا ہے کہ ہم جانوروں کے کمرے کے چھوٹے سے چھوٹے سوراخ کو بھی بند کر دیتے ہیں۔ گیس کے اخراج کے لیے کمرے میں سوراخ چھت کے قریب کئے جائیں۔
جانور کو ڈائریکٹ ٹھنڈی ہوا نہ لگے، باڑے کے پردے نیچے زمین تک ہوں اور ہوا سے اڑ نا پائیں۔ امونیا گیس ہلکی ہوتی اور ہمیشہ چھت کی طرف جاتی ہے اس لیے چھت کے پاس روشن دان یا سوراخ کرنے سے جانور کو ٹھنڈی ہوا بھی نہیں لگی گی اور گیسیں بھی باہر نکل جائیں گی۔

کوشش کریں کہ شام کے وقت یا رات کو جانوروں کو خشک راشن دیا جائے اور سبز چارہ کم دیا جائے، اس طرح جانور پیشاب زیادہ نہیں کریں گے۔ سردیوں کے چاروں میں ویسے ہی %80-85 پانی ہوتا ہے

بھوکے جانور کو سردی زیادہ لگتی ہے، چھوٹے بچوں کو خاص طور پر رات کو خشک راشن ونڈا وغیرہ ضرور دیں تاکہ وہ اپنی توانائی بحال رکھ سکیں۔ ٹھنڈا پانی ہرگز ہرگز جانوروں کو نہ پلائیں۔
جانوروں کو باڑے میں باندھنے کے کچھ گھنٹوں بعد اور رات کے آخری پہر، صبح سے پہلے چکر ضرور لگایا کریں اور آپ کو گٹھن اور آنکھوں میں چبھن زیادہ محسوس ہو تو فوراً اس کا بندوبست کریں۔
یاد رکھیں گائے بھینس کے پھپھڑے ان کے کی جسامت کے لحاظ سے چھوٹے ہوتے ہیں اگر انسانوں اور گائے بھینس کے وزن اور پھپھڑوں کا موازنہ کیا جائے، اس لیے ان جانوروں میں سانس کی بیماریاں زیادہ شدید ہوتی ہے۔

چھوٹی چھوٹی لاپرواہیاں جانور کو کمزور اور بیماری سے لڑنے کی صلاحیت کم کر دیتی ہیں۔ #

25/01/2024

Cattle restraining techniques
26/12/2023

Cattle restraining techniques

5 اصول ہیں اگر آپ ان پے عمل کر  کر لیں اور جانور کو یہ حقوق دے دیں تو میں آپ سے چیلنج کرتا ہوں کے کے آپ کو ڈیری کے کاروب...
28/08/2023

5 اصول ہیں اگر آپ ان پے عمل کر کر لیں اور جانور کو یہ حقوق دے دیں تو میں آپ سے چیلنج کرتا ہوں کے کے آپ کو ڈیری کے کاروبار میں کبھی نقصان نہیں ہو گا

یہ میرا اپنا ذاتی تجربہ ہے Sapphire Dairy farm کا جہاں اُس وقت لگ بھگ 6 ہزار کی قریب گائے تھی،

پہلا اصول
1 .Freedom from Hunger and Thirst
جانور کا سب سے پہلا حق کھلا پانی اور 24 گھنٹے خوراک کا سامنے ہونا ہے، ہم 5 دفع خوراک ڈالتے تھے رات کو ایک بجے بھی اگر خوراک ختم ہو گئی ہو تو ہم اسی وقت ڈالتے تھے اور میں رات کو بھی چکر مارتا تھا بہت سے جانور رات کو بھی کھا رہے ہوتے تھے کوئی وقت ایسا نہیں دیکھا کے فیڈ ٹیبل مکمل خالی ہو ۔ کچھ جانور رات کو زیادہ کھاتیں ہیں اور اگر رات کو سارے جانور لیٹے ہوں اور کچھ کھا رہے ہوں تو یہ بھی ممکن ہے کے وہ جانور کمزور ہے بیمار ہے وہ اس وقت کا انتظار کرتے ہیں جب ان کو پتہ ہو کے اب کوئی جانور مارے گا نہیں کوئی جگہہ سے ہٹاے گا نہیں۔ 3-4 سوے والے جانور پہلے سوے والی گاۓ کو ساتھ کھانے نہیں دیتی تھی اسی لیے ہمیشہ پہلا سوے والے جانوروں کا الگ گروپ بنانا چاہیے۔ میں اکثر سافٹ ویئر پے جب دیکھتا کے آج کس جانور نے دودھ کم دیا ہے اکثر ایسا ہوتا ایک دن پہلے جانور نے 50 لیٹر دودھ دیا اگلے دن اس نے 20 لیٹر جب جانور کو دیکھا تو کوئی مسلہ نہیں بیمار بھی نہیں ہے وجہہ یہ کے غلطی سے چوای کرنے کے بعد جانور اپنے گروپ کی بجاۓ کسی اور بڑی گاۓ والے گروپ میں چلی گئی اور وہاں اس کو کھانے نہیں دیا گیا جب اس کو واپس اپنے گروپ میں چھوڑا تو اس کا دودھ ٹھیک ہو گیا وجہہ یہی ہے کے جب کوئی بچا بڑے لوگوں کی محفل میں بیٹھ جاۓ تو وہ ڈر کے مارے سہمہ رہتا ہے اس لیے یہ ضروری ہے کے خوراک اور پانی کا ہر وقت موجود ہونا جانور کے لیے بہت ضروری ہے اس کا جب دل کرے وہ کھا لے اور پی لے
پانی کی چھوٹی سی مثال دیتا ہوں سفائر ڈیری پے اگر 2 دن پانی کی کھرلی صاف نا ہو تو تیسرے دن ساڑو کےکیسز آنا شروع ہو جاتے تھے تھے

دوسرا اصول

2 .Freedom from Discomfort
جانور کو آرام دہ ماحول دینا
اگر آپ چاھتے ہیں کے آپ کا جانور دودھ ٹھیک دے بیمار نا ہو تو اس اصول پے خاص خیال رکھیں۔ جانور اگر 8 گھنٹے آرام نہیں کرتا سکون سے جگالی نہیں کرتا تو اس کا سیدھا اثر آپ کو دودھ کی کمی سارو اور دیگر بیماریوں کی صورت میں ملے گا
آرام دہ ماحول میں سب سے پہلی چیز شیڈ کا درجہ حرارّت ہے شیڈ بند نا ہو ہوا کا گزر اچھی طرح ہو ۔15-30 ڈگری تک اندرونی درجہ حرات رہے تو جانوروں کو کوئی مسلہ نہیں ۔اگر گرمی ہے تو آپ کے جانور کھڑے رهتے ہیں سکوں سے بیٹھے گے نہیں جگالی نہیں کرتے میدہ خراب ہونا شروع ہو جاتا ہے لنگڑا پن کے کیسز انے شروع ہو جاتے ہیں سارو کے چانس بڑھ جاتے ہیں جانور کم وقت لیٹتا ہے دوپہر 2-3 بجی تک ہماری ریسٹ ہوتی تھی ریسٹ کٹ بعد جیسے ہی شیڈوں کے اندر جاتے تھے تو سارے جانور فیڈ ٹیبل پے آ کے کھڑے ہوتے تھے دور سے لگ رہا ہوتا تھا کے 600 کا 600 جانور کھا رہا ہے لیکن نزدیق آ کے پتہ لگتا کے وہ سرف کھڑے ہیں کیو کے فیڈ ٹیبل والی جگہہ ٹھنڈی ہوتی تھی وہاں پنکھے اور پانی والے سپرنکلر لگے ہوتے ہیں اس جگہہ کی نسبت جہاں وہ آرام کرتے تھے جن کو ہم cubicles کہتے ہیں
بیڈنگ والی جگہہ جہاں پے جانور جا کے آرام کرتے ہیں یا بیٹھتے ہیں اس جگہہ کا آرام دہ ہونا بہت ضروری ہم ہر ہفتے ریت ڈالتے تھے ، بیٹھنے والی جگہہ پر یقین جانیے جس دن ہم نئی ریت ڈالتے تھے اگلے دن آدھا سے ایک کلو فی جانور دودھ بڑھا جاتا تھا، اگلے کچھ دن ساڑو بہت کم ہو جاتا تھا وجہہ یہی کے جانور ریت کو پسند کرتا ہے دنیا میں سب سے اچھی بیٹھنے والی جگہہ ریت ہے میں نے جتنے بھی فارم وزٹ کے ایک ایک فٹ کے گڑھے بنے ہوتے ہیں اندر گوبر پیشاب کی وجہہ سے کیچڑ بنا ہوتا ہے جانوروں کے گھٹنے سوجے ہووے ہوتے ہیں اس جانور نے کیا دودھ دینا ہے جس کو آرام کے لیے نیچے سخت جگہہ ملے۔ یہ میرا تجربہ ہے جانور نرم اور صاف جگہہ کو پسند کرتا ہے اور خوشی سے مستیاں بھی کرتا ہے ۔ اس لیے میرے بھائیوں آرام دہ جگہہ اور ماحول ضروری ہے اس کو چیک کرنا ہو تو دیکھیں کے آپ نے تازہ خوراک ڈالی جانوروں نے کھا لی اُس کے ایک گھنٹے بعد جانوروں کو دیکھیں کیا لیٹ کے جگالی کر رہے ہیں اس کا مطلب ہے کے جانور سکوں میں ہیں اگر آدھے لیٹے ادھے کھڑے ہیں مطلب آپ کی جگہہ صاف نہیں آرام دہ نہیں اگرسارے کھڑے ہیں تو پھرکوئی سیریس مسلہ ہے اس کو حل کریں
کارپوریٹ میگا ڈیری فارم میں اپس میں بڑا مقابلہ چلتا رہتا ہے دودھ کی ایوریج کا اور دودھ اس وقت جانور دیتا ہے جب وہ زیادہ کھاے سب زیدہ ہمارا فوکس ہوتا تھا کے کسی طریقے سے جانور کو کھلاتے رہیں یا جانورکھاتا رہے اسی مقابلے میں ایک دفع میرے فارم مینیجر حسام منیر جو کے مصری تھے پاکستان میں کامیاب فارم مینیجر ہیں انہوں مجھے کہا کے جب بھی خوراک کی گاڑی اے شیڈ میں آپ نے سب جانوروں کو اٹھا دینا ہے تا کے وہ فیڈ ٹیبل پے آ کے خوراک کھائیں میں نے کہا سر یہ چیز جانوروں کو ڈسٹرب کرے گئی اور دودھ کم ہو گا انہوں نے کہا نہیں تم نے لیبر سے کروانا ہے میں نے کہاٹھیک ہے اب 1200 گاۓ کھڑی تھی 2 شیڈ میں جب سارا دن یہی کام لیبر ٹھڈے مار مار کے اٹھاتی رہی ایک جانور جو سکوں سے جگالی کر رہا ہو وہ کیسے اٹھے گا نتیجہ یہ نکلا کے اگلے دن دودھ زیادہ ہونےکی بجاے کم ہو گیا وجہہ یہ تھی
ایک جانورجو آرام سے لیٹا ہو جگالی کر رہا ہو اس کو کبھی تنگ نا کریں نا اٹھائیں جانور آپ کے ٹھڈے سے اٹھ تو جاۓگا لیکن پھر تھوڑی دیر کے بعد وہ بیٹھ جاۓ گا نقصان یہ ہوا کے اس اٹھنے اور بیٹھنے میں جانور کی طاقت ضایع ہوئی جانورڈسٹرب ہوا اور دودھ کم ہو گیا اس لیے تیل تمباکو جو کچھ بھی دینا ہو اس وقت کبھی بھی نا دیں جب جانور آرام کر رہے ہوں جگالی کر رہےہوں

تیسرا اصول

Freedom from Pain, Injury or Disease
درد بیماری چوٹ سے آزادی
درد ایسی چیز ہے جس کو ہوتا ہے وہی بتا سکتا ہے ہم بول کے بتا دیں گے جانور بیچارہ دودھ کی کمی کی صورت میں بتا دے گا میں روزانہ ملک پالر چوای والی جگہہ سے میں کم دودھ والی گاۓ کے نمبر کمپیوٹر سے نکال کر لاتا تھا اور ان میں 70% لنگڑے پن والی ہوتی تھی جو درد کی وجہہ سے نا کھاتی تھی نا پیتی تھی اور دودھ 50 لیٹر سے 10 لیٹر تک آجاتا تھا انکا باقی 30 فیصد بخار ساڑو والی ہوتی تھی ۔ اس لیے جانور کو بیماری سے بچانا ضروری ہے اکثر رسی اور لوہے کی چیزیں زخم کر دیتی ہیں جو نظر نہیں آتا لیکن دودھ کم کر جاتے ہیں آہستہ آہستہ ۔

چوتھا اصول

4. Freedom to Express Normal Behavior
آزادی جذبات

یہ اصول بھی بہت اہم ہے اس کا مطلب ہے جانوروں کو رہنے کے لیے کھلی جگہہ دیں رش نا بنائیں پنڈی میں ایک شخص کا فارم تھا کھنہ پل والی کالونی میں یہاں پر لوگوں نے گھروں کے اندر کمروں میں جانور بندھے ہوۓ ہوتے ہیں ۔اس بندے نے فارم کو کھنہ پل سے سنگجانی ایریا میں متقل کر دیا میں اس کےجانوروں کے دودھ کا ریکارڈ چیک کر رہا تھا کاپی میں دودھ تھا کسی کا 8 لٹر کسی کا 10 لیٹر اچانک سے دودھ 14 کلو 15 کلو پے چلا گیا میں نے پوچھا بھائی جان پہلے 15 دن دودھ کم تھا اچانک دودھ اتنا کیسے بڑھ گیا اس نے کہا پہلے 15 دن کھنہ پل میں جانور رکھے جہاں جگہہ کم اور جانور زیادہ تھے جانور اکثر بیمار رهتے تھے (اگر شیڈ میں جانور زیادہ ہوں گے تو امونیا گیس بہت زیادہ محسوس ہوتی ہے جو جانور کو بیمار کرتی ہے ) جب سے میں نے اس جگہہ شفٹ کیے جانور دودھ بڑھا گے وجہہ یہ تھی
پہلی جگہہ پر جانور بندھے تھے نئی جگہہ پر جانوروں کو کھلا چھوڑ دیا گیا
پانی کھلا تھا شیڈ ہوا دار اور کافی بڑا تھا جانور بڑی آزادی کےساتھ گھوم پھر رہے تھے

خوراک کو تبدیل نہیں کیا صرف ماحول کو تبدیل کیا اور اتنا فرق آگیا

پانچواں اصول

Freedom from Fear and Distress
ڈر اور خوف سے آزادی
ہمارے فارم پے لیبر کو سختی سے منع کیا گیا تھا کے جانور کو مارنا نہیں خاص کر کے چوئی کے وقت لے کے جاتے ہوۓ کیوں کے چوائ کے وقت ذرا سا خوف بھی جانور کے oxytocin ہارمون کے اخراج کو روک دیتا ہے یا کم کر دیتا ہے جس سےجانور دودھ کم کر دیتا تھا فورن اور سارو کا مسلہ بھی آسکتا ہے بعد میں
آپ یقین نہیں کریں گے گے بجلی کی کرک اور بادلوں کے گرجنے کی آواز سے ہمارے جانور اگلی چوئی میں دودھ کم کر دیتے تھے۔ ہمارے فارم پر کچھ ارسا ویلڈنگ اور گرینڈنگ کا کام ہوتا رہا اب جس شیڈ میں کام ہوتا رہا وہاں اتنا شور رہتا تھا جس کی وجہہ سے اتنے دن جانور پوری تارہ دودھ پے نہیں اے
اس لیے شور اور مار پیٹ سے جانوروں کو بچا کے رکھیں شیڈ ایسی جگہہ بناے جہاں آس پاس کوئی فیکٹری ورکشاپ نا ہو
اس ویڈیو کو غور سے دیکھیں جانور بہت زیادہ آرام دہ ماحول میں ہیں جس کی وجھہ سے سارے جانور بیٹھ کر جگالی کر رہیں ہیں ہر چیز پرفیکٹ ہے

میرے بھائیوں یہ وہ باتیں ہیں جن کے پیچھے سالوں محنت اور لگن شامل ہے میرا مقصد اس ڈیری فارمنگ کو بلندی پر لے جانا اور میری خوائش ہے کے وہ دن آیئں جب لوگ ڈیری کے کاروبار میں فخرمحسوس کریں اگر آپ میرا ساتھ دیں تو ہم سب مل کے اس کو اگے لے کے چلتےہیں

Vet Care clinic Dr Mehran

Address

Dir

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Vet Care clinic Dr Mehran posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category