Punjab Poultry and Veterinary medical store

Punjab Poultry and Veterinary medical store We deal all kind of Poultry ,Veterinary Medicine, vaccines, feed, pets accessories, and pets food

🐄 پنجاب ویٹرنری میڈیسن سٹور 🐐"آپ کے جانوروں کی صحت کا مکمل ضمن !"📍 بمقام: پنڈی بائی پاس، چکوال🔸 مستند اور معیاری ویٹرنری...
06/08/2025

🐄 پنجاب ویٹرنری میڈیسن سٹور 🐐
"آپ کے جانوروں کی صحت کا مکمل ضمن !"

📍 بمقام: پنڈی بائی پاس، چکوال

🔸 مستند اور معیاری ویٹرنری ادویات
🔸 دیسی و فارن انجیکشنز، سیرپ، پاؤڈر
🔸 دودھ بڑھانے والی ادویات
🔸 بیمار جانوروں کے لیے فوری علاج کی سہولت

🔸 جدید ویٹرنری مشورہ حاصل کریں

👨‍⚕️ تجربہ کار عملہ اور تسلی بخش رہنمائی

🐂 گائے، بھینس، بکری، بھیڑ، اونٹ سمیت تمام جانوروں کی ادویات دستیاب ہیں

📞 رابطہ کریں:
📱 0304-5832256
03083825863

Punjab Veterinary Medicine store Branch  #2 Chakwal
29/07/2025

Punjab Veterinary Medicine store Branch #2 Chakwal

5.0 ★ · Veterinary pharmacy in Chakwal, Pakistan

28/07/2025

Alhamdullillah 🙏 Punjab Veterinary Branch 2
📍Thaneel phatak chowk Bypas Road Chakwal

FORTIBOOST Calf Available!   03083825863Fortifying Gel For New Born Calves
02/09/2024

FORTIBOOST Calf Available! 03083825863
Fortifying Gel For New Born Calves

We deal All kinds of Poultry Veterinary Medicine vaccines pet food and accessories.
06/05/2024

We deal All kinds of Poultry Veterinary Medicine vaccines pet food and accessories.

Bospro available! 0308 3825863
06/05/2024

Bospro available! 0308 3825863

Available 0308 3825863
28/04/2024

Available 0308 3825863

15/03/2024

We deal all kind of Poultry ,Veterinary Medicine, vaccines, feed, pets accessories, and pets food

Sugapro glycerol 80% available!  سوگا پرودودھ کی زیادہ پیداوار والی گائیوں میں کیٹوسس ایک عام میٹابولک عارضہ ہے۔ اس عارض...
10/03/2024

Sugapro glycerol 80% available! سوگا پرو
دودھ کی زیادہ پیداوار والی گائیوں میں کیٹوسس ایک عام میٹابولک عارضہ ہے۔ اس عارضے کا ٹرانزیشن پیرئیڈ سے گہرا تعلق ہے اور اس کی روک تھام بچے کی پیدائش سے پہلے کی جانی چاہیے، ایسی حکمت عملی اپناتے ہوئے جو بنیادی طور پر جانوروں کے خوراک (ڈرائی میٹر) کے استعمال کو بڑھائےاورجسمانی حالت کو برقرار رکھے۔ کیٹوسس سے متاثرہ گائیوں میں دودھ کی پیداوار، افزائش نسل اور صحت پر منفی اثرات کے امکانات زیادہ ہوتے ہے۔ سوگاپرو ان تمام مسائل کا حل ہے۔سو گا پرو میں موجود گلائیسرول جانوروں کو فوری توانائی پہنچاتا ہے جس سے جانور کی بھوک میں اضافہ، بچہ دینے کے بعد ابتدائی دنوں میں دودھ کی پیداوار میں اضافہ اور دوسرے اہم مسائل میں مدد فراہم کرتا ہے اور کیٹوسس سے فوراً نجات دلاتا ہے۔
آج ہی ہم سے رابطہ کریں اور اپنے قیمتی جانوروں کو کیٹوسس سے بچائیں۔
خوراک
200تا 400 ملی لیٹر فی جانور روزانہ کے حساب سے استعمال کرائیں۔
بچہ دینے سے3ہفتے پہلے تک150ملی لیٹرفی جانور روزانہ اور بچہ دینے کے بعد 5تا6 ہفتے تک300ملی لیٹر فی جانور روزانہ
زیادہ نمی اور گرمی کے دوران 150ملی لیٹر فی جانور روزانہ خوراک یا پانی میں ملا کر دیں۔

 # جڑواں بچوں کے بارے میں معلومات #اکثر دیکھنے میں آتا ہےاس بات پر بہت خوشی کا اظہار کیا جاتا ہے کہ ہماری گائے نے دو بچے...
03/08/2023

# جڑواں بچوں کے بارے میں معلومات #

اکثر دیکھنے میں آتا ہےاس بات پر بہت خوشی کا اظہار کیا جاتا ہے کہ ہماری گائے نے دو بچے دیے ہیں بلکہ دو
بچے دینے والی گائے کو لوگ ڈبل قیمت پر خرید لیتے ہیں

اس پوسٹ کا مقصد فارمر کو نقصان سے بچانا ہے
نمبر ایک
اگر دو بچے پیدا ہونے والے دونوں بچھڑیاں ہیں تو یہ دونوں بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں
نمبر دو
اگر دو بچے پیدا ہونے والے دونوں بچھڑے ہیں تو یہ بھی بریڈنگ کے قابل ہوتے ہیں
نمبر تین
اگر دو بچے پیدا ہونے والوں میں سے ایک بچھڑی ہو اور ایک بچھڑا ہے تو اس صورت میں بچھڑی بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی لیکن بچھڑا بریڈنگ کے قابل ہوتا ہے

بچھڑیاں خریدتے وقت اس بات کا فارمر حضرات کو ہمیشہ خیال رکھنا چاہیے کیا یہ جڑواں بچے تو نہیں ہے کیا اس کے ساتھ والا بچھڑا تو نہیں تھا۔۔۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں شکریہ۔۔۔

حالیہ بارشوں کے بعد درجہ حرارت تو کم ہوا ہے لیکن ہوا میں نمی اور حبس بڑھ چکا ہےجانور اور انسان خشک گرمی کو تو کسی طرح بر...
03/08/2023

حالیہ بارشوں کے بعد درجہ حرارت تو کم ہوا ہے لیکن ہوا میں نمی اور حبس بڑھ چکا ہے

جانور اور انسان خشک گرمی کو تو کسی طرح برداشت کرلیتے ہیں لیکن حبس والی گرمی خشک گرمی سے زیادہ ناقابل برداشت ہوتی ہے

آجکل کی شدید گرمی اور حبس کے موسم میں جانوروں کی خوراک میں ألی، پھپھوندی یا فنگس کا بہت خیال رکھیں۔ روٹیوں میں آپ خود دیکھتے ہیں کہ اگلے دن ہی پھپھوندی لگ جاتی ہے۔ پھپھوندی کے انڈے یا سپور spore آنکھ سے نظر نہیں آتے، جب ہم انکو دیکھ سکتے ہیں تو ان کی تعداد کروڑوں میں پہنچ چکی ہوتی ہے اور زہر بن چکا ہوتا ہے۔
جانور کا یکدم خوراک کھانا چھوڑ دینا، وائی بادی، زہرباد، ساڑو میسٹائٹس اور تولیدی مسائل چند ایک مسئلے ہیں جو فنگس لگی خوراک سے پیدا ہوتے ہیں

اوپر والے مسائل دوبارہ پڑھ لیں، حقیقت میں ایسا ہی ہے

یقین کریں پھپھوندی لگی خوراک بیماریوں کا گڑھ ہے جو دوسری مزید بیماریوں کی وجہ بنتی ہے

اگست ستمبر میں جانور پہلے ہی گرمی اور حبس سے دباؤ کا شکار ہوتا ہے، لہذا پھپھوندی لگی خوراک سے جانور کو مزید امتحان میں نہ ڈالیں۔ ان دنوں میں جانور کی قوت برداشت اور قوت مدافعت پہلے ہی بہت کم ہوتی ہے، ساون بھادوں کا موسم جانوروں کے بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔
جن چیزوں کا جانور عام حالات اور موسم میں آسانی سے مقابلہ کر لیتا ہے وہی چھوٹی چھوٹی چیزیں جانور کو ان گرمی اور حبس کے دنوں میں بیمار کر سکتی ہیں

اور بات جانور کی خوراک کی ہو رہی ہے، چاہے ونڈا ہو توڑی، ہئے سائیلج، کھل، روٹیاں یا کچھ بھی خوراک ہو لیکن پھپھوندی نہ لگی ہو اور خوراک کا اپنا اصلی رنگ تبدیل نہ ہوگیا ہو
اگر آپ خود پھپھوندی لگی روٹی نہیں کھا سکتے تو جانور میں کوئی ایسی مشینری نہیں لگی ہوئی ہے جو اس زہر کو کم کر سکے

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ خوراک، روٹیوں کو چند گھنٹے بھگو کر استعمال کرلیں تو کوئی مسئلہ نہیں
کچھ سمجھتے ہیں کہ دھوپ میں خشک کرکے استمعال کرسکتے

سائنس اس بات کو نہیں مانتی، کیونکہ زہر پہلے ہی بن چکا ہوتا ہے۔ یہ زہر جانور بزریعہ خوراک کھا کر دودھ میں بھی خارج کرتا ہے اور ایسا دودھ ابالنے کے باوجود انسان میں جگر کا کینسر کا باعث بنتا ہے

پوسٹ میں موجود زہروں کے نام کو گوگل Google کرکے جانوروں اور انسانوں پر اس کے مضر اثرات پر آپ خود بھی پڑھ سکتے ہیں۔ پھپھوندی لگی خوراک Mycotoxins
صرف ہمارا ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم اس مسئلہ کو سمجھ نہیں رہے

پوسٹ کو شئیر کردیں،

دعاؤں میں یاد رکھیں،

Address

Punjab Poultry And Veterinary Medicine Store Hospital Road Chakwal
Chakwal
48800

Opening Hours

Monday 07:00 - 20:00
Tuesday 07:00 - 20:00
Wednesday 07:00 - 20:00
Thursday 07:00 - 20:00
Friday 07:00 - 13:30
Saturday 07:00 - 20:00
Sunday 07:00 - 20:00

Telephone

+923083825863

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Poultry and Veterinary medical store posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Punjab Poultry and Veterinary medical store:

Share

Category