Ali Farm's

Ali Farm's i love Goats

02/04/2021

Name --- Sheroo❤
Kacha kheera😍
IN SHA ALLAH this shining star will be future breeder of our farm
Prayers are requested
Jazak Allah ❤

ایک بار درود شریف پڑھیں، آپ بہتر محسوس کریں گے.اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَ...
28/03/2021

ایک بار درود شریف پڑھیں، آپ بہتر محسوس کریں گے.

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ،
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ .

اے اللّه !
اپنی رحمت نازل فرما محمد صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم پر اور آل محمد صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم پر جیسا کہ تو نے اپنی رحمت نازل فرمائی ابراہیم پر اور آل ابراہیم علیہ السلام پر۔
بیشک تو بڑی خوبیوں والا اور بزرگی والا ہے۔
اے اللّه !
برکت نازل فرما محمد صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم پر اور آل محمد صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم پر جیسا کہ تو نے برکت نازل فرمائی ابراہیم پر اور آل ابراہیم پر۔ بیشک تو بڑی خوبیوں والا اور بڑی عظمت والا ہے۔

28/03/2021

Beautiful Moments Of Lovely Birds You Must See❤

25/10/2020

💕اَلّٰھُمَّ صَلِّی عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَماَ صَلَّيتَ عَلٰی اِبْرَاھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاھِيمَ اِنَّكَ حَمِيدُ مَّجِيدُُ
اَلَّھُمَّ بَارِك عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکتَ عَلٰی اِبرَاھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبرَاھِيمَ اِنَّكَ حَمِيدُ مَّجِيدُ💕

11/10/2020

ڈاکٹر حافظ وصی محمدخان صاحب کی لائیو سٹاک کے مطلق نہایت اہم گفتگو اور معلومات دعا فرمایئں اللہ پاک ڈاکٹر صاحب کو جزاے خیر عطا فرمایئں

❤😍❤
03/10/2020

❤😍❤

ساڈے پِنڈ دی شان سی ڈھگے، وائی وچ پردھان سی ڈھگے، ڈھگیاں نوں وی پیار بڑا سی، زمیندار دا مان سی ڈھگے...
03/10/2020

ساڈے پِنڈ دی شان سی ڈھگے،
وائی وچ پردھان سی ڈھگے،
ڈھگیاں نوں وی پیار بڑا سی،
زمیندار دا مان سی ڈھگے...

کسان اور تاجر کا تعلق
25/09/2020

کسان اور تاجر کا تعلق

🔘 *کوٸی کسی کا نہیں ہوتا* 🔘بہت ساری جنگلی گائیں پانی پینے جاتی ہیں کہ ان پر مگرمچھ حملہ کر دیتا ہے سب بھاگ جاتی ہیں مگر ...
11/09/2020

🔘 *کوٸی کسی کا نہیں ہوتا* 🔘
بہت ساری جنگلی گائیں پانی پینے جاتی ہیں کہ ان پر مگرمچھ حملہ کر دیتا ہے سب بھاگ جاتی ہیں مگر ایک کا پاؤں مگرمچھ پکڑ لیتا ہے اب شروع ہوتا ہے زندگی اور موت کا کھیل۔ ایک زندگی بچانے کی جدوجہد شروع کر دیتا ہے تو دوسرا اپنی بھوک مٹانے کی۔وہ مگرمچھ سے زندگی اور موت کی لڑائی لڑ رہی ہوتی ہے اور باقی اس کی ہم ذات و ہم قبیلہ دور کھڑی اس کشمکش کو دیکھ رہی ہوتی ہیں مگر اسکی مدد کو کوئی نہیں آتی۔ وہ مگرمچھ کو پانی سے باہر تک کھینچ لاتی ہے لیکن مگرمچھ نے بھی اسے ختم کرنے کا پختہ ارادہ کیا ہوتا ہے اور اس کی ٹانگ کو مضبوطی سے پکڑے رکھتا ہے۔ اسکی ہمت جواب دینے لگتی ہے وہ حسرت بھری نگاہوں سے اپنے ہم قبیلہ کو دیکھتی ہے اور گردن جھکا دیتی ہے مگرمچھ اسے گھسیٹ کر پھر پانی میں لے جاتا ہے وہ ایک بار پھر دور کھڑی اپنی ان دوستوں، رشتہ داروں کی طرف دیکھتی ہے جن کے ساتھ وہ پانی پینے آئی تھی لیکن وہ حسبِ معمول محو تماشہ ہوتی ہیں وہ پھر زور لگاتی ہے اور پانی سے نکلنے کی کوشش کرتی ہے لیکن مگرمچھ نے بہت مضبوطی سے پکڑا ہوتا ہے۔ گائے بھی ارادہ کر چکی ہوتی ہے کہ اس نے خود کو حالات کے رحم وکرم پہ نہیں چھوڑنا لیکن طاقتور مگرمچھ کے آگے وہ ہارنے لگی۔ وہ اسے آہستہ آہستہ گہرے پانی میں لے جانے لگا کہ یہاں قدرت اپنا کھیل شروع کرتی ہے اور دو دریائی گھوڑے اس کی مدد کو آ جاتے ہیں جو اسے مگرمچھ سے آزاد کراتے ہیں۔
یہ زندگی آپ کی ہے اور اسے آپ نے ہی گزارنا ھے لوگ صرف تماشائی ہوتے ہیں حالات سے لڑنا انسان نے خود ہوتا ہے۔ زندگی کی جنگ اکیلے لڑنا پڑتی ہے لوگ صرف فاتحہ خوانی کرنے یا مبارکباد دینے آتے ہیں جنہیں اس بات سے غرض نہیں ہوتی کہ مرنے سے پہلے کن حالات سے گزر رہا تھا یا جیتنے سے پہلے وہ زندگی کی کتنی مشکل اور اذیت ناک لڑائی لڑ رہا تھا۔
اللہ کریم کے بعد خود پہ بھروسہ کرنا سیکھیں

ایک بچے نے سمندر میں اپنا جوتا کھو دیا تو بلکتے ہوئے بچے نے سمندر کے ساحل پر لکھ دیا........*یہ سمندر چور ہے.....!*کچھ ہ...
05/09/2020

ایک بچے نے سمندر میں اپنا جوتا کھو دیا تو بلکتے ہوئے بچے نے سمندر کے ساحل پر لکھ دیا........
*یہ سمندر چور ہے.....!*

کچھ ہی فاصلے پر ایک شکاری نے سمندر میں جال پھینکا اور بہت سی مچھلیوں کا شکار کیا تو خوشی کے عالم میں اس نے ساحل پر لکھ دیا.......
*سخاوت کیلئے اسی سمندر کی مثال دی جاتی ہے.....!*

ایک غوطہ خور نے سمندر میں غوطہ لگایا اور وہ اس کا آخری غوطہ ثابت ہوا کنارے پر بیٹھی غمزدہ ماں نے ریت پر ٹپکتے آنسوں سے لکھ دیا.......
*یہ سمندر قاتل ہے........!*

ایک بوڑھے شخص کو سمندر نے قیمتی موتی کا تحفہ دیا تو اس نے خوشی سے لکھ دیا........
*یہ سمندر بڑا کریم اور سخی ہے........!*

پھر ایک بہت بڑی لہر آئی اور اسنے سب لکھا ہوا مٹا دیا
*لوگوں کی باتوں پر کان مت دھرو ہر شخص وہ کہتا ہے جہاں سے وہ دیکھتا ہے*
خطاؤں اور غلطيوں کو مٹا دو تاکہ دوستی اور بھائی چارگی چلتی رہے.......
جلال الدین رومی

 #گوٹ فارمنگ میں کامیابی کے لیے چند اہم گزارشات. اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ تمام دوست احباب کی جان ، مال ، عزت و آبرو کو ا...
05/09/2020

#گوٹ فارمنگ میں کامیابی کے لیے چند اہم گزارشات.

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ تمام دوست احباب کی جان ، مال ، عزت و آبرو کو اپنے حفظ و امان میں رکھے

وطن عزیز پاکستان میں دن بدن کھلی جگہوں کی کمی ہورہی ہے، اور گوٹ فارمنگ جو کبھی فری آف کاسٹ چرائی کا نظام تھا وہ ختم ہورہا ہے۔ آبادی کے بڑھنے کے ساتھ گوشت کی طلب میں بھی دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ روایتی طریقےسے گوشت کی پیداوار خاطر خواہ نہیں بڑھائی جاسکتی ۔

ایک مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان گوشت برآمد کرنے والے ممالک میں 19 نمبر پر آتے ہیں۔ لیکن بکریوں کی تعداد کے حوالے سے چین، انڈیا کے بعد تیسرے نمبر پر آتا ہے۔

وطن عزیز پاکستان میں بھیڑ بکری کے گوشت کی بہت زیادہ طلب ہے، جس کو پورا کرنے میں گوٹ فارمنگ بہت اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

گوٹ فارمنگ کوئی ایسا مشکل کام نہیں ہے، جس کے لیے کسی یونیورسٹی کی ڈگری کی ضرورت ہو، رات کو جاگ جاگ کر پڑھنا پڑھتا ہو، گوٹ فارمنگ ہر وہ انسان کر سکتا ہے ، جو اپنے اور اپنے خاندان کے لیے حلال کی روزی کمانا چاہتا ہو
یہ درست یہ کہ گوٹ فارمنگ دیہاتی پیشہ ہے۔ اور دیہات میں رہنے والے گوٹ پروڈکشن سے اپنے لیے مناسب آمدن حاصل کرسکتے ہیں۔
اور شہروں میں رہنے والے حضرات گوٹ مارکیٹنگ سے اپنے لیے مناسب آمدن حاصل کرسکتے ہیںِ ۔

اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ گوٹ فارمنگ کن لوگوں کے لیے باعث منافع ہے؟

گوٹ فارمنگ ان لوگوں کے بہت منافع کا باعث ہے جو دیہات میں رہائش پذیر ہیں۔
ان کے پاس فارمنگ کے لیے تین سے پانچ ایکڑ زمین موجود ہے،
یا ابتدائی طور ایک سے دو ایکڑ زمین مناسب سالانہ کرائے یا ٹھیکہ پر حاصل کرسکتے ہیں۔
ابتدائی پر دس سے پندرہ ٹیڈی بکریاں خرید سکتے ہیں۔
ایک سال تک ان کو چارہ اور بوقت ضرورت ونڈا کھلا سکتے ہیں۔
وقت ڈی ورمنگ اور حفاظتی ٹیکہ جات لگوا سکتے ہیں
جانوروں کی جگہ کو صآف اور خشک رکھھ سکتے ہیں۔
دن میں دو سے تین گھنٹے کے لیے چرائی یا چہل قدمی کروا سکتے ہیں۔
دو سے تین کنال گوارہ اور جنتر لگا سکتے ہیں۔
ہر چھ ماہ کے بعد نر جانوروں کو مناسب قیمت پر لوکل سطح پر فروخت کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

اگر مندرجہ بالا نکات کو ایک منصوبہ کے تحت اختیار کیا جائے تو گوٹ فارمنگ منافع بخش ہے۔

وہ دوست جو لائیوسٹاک فارمنگ کے شعبہ میں آنے چاہتے ہیں۔ اور ایک اچھا فارمر بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اور ساتھ نقصان سے ڈرتے بھی ہیں تو گوٹ فارمنگ ان کو بہترین تربیت حاصل کرنے کا موقع دیتا ہے۔ کہ ایسے دوست جو دیہات کی سطح پر فارمنگ کرنا چاہتے ہیں اور ان کے پاس دو سے تین لاکھ روپے سرمایہ اور دو سے تین ایکڑ زمین اور وقت اور شوق ہے تو وہ گوٹ فارمنگ سے اپنے کام کی ابتداء کریں۔ اور ابتداء میں ایسی دس سے بیس بکریاں خرید لیں جو سال میں دو دفعہ بچے دیتی ہوں۔ ان کے بچے ہر چھ ماہ فروخت کرتے جائیں۔

ٹیڈی بکریوں کی عمر عام طور پر چھ سے سات سال ہوتی ہے۔ اور اپنی زندگی میں اوسط چودہ بچے جنم دیتی ہے۔ چھ سال کے بعد بکری بوڑھی ہوجاتی ہے۔ اس کی جگہ نئی جوان بکری لے آنی چاہیے ۔ اگر ہر چھ ماہ نر بکرے فروخت کرتے جائیں اور مادہ کو اپنے پاس رکھتے جائیں تو دوسرے چھ ماہ میں پہلے چھ ماہ میں جنم لینے والی مادہ بھی ماں بن جائے گی، اور فارم میں جانوروں کا اضافہ ہوگا۔

مارکیٹ میں ٹیڈی نسل کے جانور عام گوشت کی مارکیٹ میں فروخت کئے جاتے ہیں۔ اور عام گوشت کی مارکیٹ میں جانور پندرہ کلو وزن تک فروخت ہوتا ہے۔ اور سودا بازی سے مناسب قمیت پر فروخت کیا جاسکتا ہے۔ عام طور پندرہ کلو کا جانور تین سو ساڑھے تین سو روپے فی کلو زندہ فروخت ہوتا ہے۔ اگر جانور کو وافر مقدار میں چارہ ، وقت پر ڈی وارمنگ ، حفاظتی ٹیکہ جات اور اچھی مینجمنٹ کی جائے تو پندرہ کلو وزن چار ماہ کے اندر باآسانی کرلیتے ہیںِ اور چھ ماہ کے اندر بیس سے پچیس کلو وزن ہوجاتا ہے۔ جو کہ اچھی قیمت دیتا ہے۔

ٹیدی نسل کے جانور پالنے میں کم محنت ، کم سرمایہ لگتا ہے۔ اگر بکریوں سے بچے حاصل کرکے فروخت کئے جائیں تو پھر بھی منافع ہوتا ہے۔
عام طور پر ہمارے ذہنوں میں تیس ہزار ، چالیس ہزار بکرے کی قیمت ہوتی ہے۔ کہ اس قمیت پر بکے تو منافع ہے اور ہم سوچتے ہیں کہ جی اگر دس بکرے بھی فروخت کئے تو چار لاکھ تو بن جائیں گئے۔ تیس چالیس ہزار خالص نسل کے بکروں کی قیمت لگتی ہے جن کا قد، رنگ، وزن زیادہ ہوتا ہے۔ اور ان کو پالنے کے اخراجات کافی زیادہ ہوتے ہیں

یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ خالص نسل کے جانور بہت نخریلے ہوتے ہیں۔ اگر چارہ، ونڈا ان کی مرضی کے مطابق نہ ہو تو یہ کھانے سے انکار کر دیتے ہیں۔ اگر ان کی ڈی ورمنگ ، حفاظتی ٹیکہ جات اور موسم کی شدت سے بچاو کا انتظام نہ کیاجائے تو لینے کے دینے پڑ جاتے ہیںِ ۔ اس لیے اگر گوٹ فارمنگ کے کم از کم دو سال بعد نسلی بکروں کو پالا جائے تو پھر مناسب منافع ملتا ہے۔

اس کے برعکس ٹیڈی بکری کے بچے بہت تعاون کرنے والے ہوتے ہیںِ ۔ ان کو جو بھی ملے وہ کھا لیتے ہیں۔ اور ٹیڈی نسل کے بکروں کو اچھے چارے پر بھی پالا جاسکتا ہے۔ اور ونڈے کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔ اگر گھر میں بچی ہوئی روٹیوں کو گیلی کرکے باریک توڑی میں مکس کرکے کھلا دی جائیں تو پھر بھی ونڈے کی ضرورت پوری ہوجاتی ہے۔

کہنے کا مقصد یہ کہ جو دوست گوٹ فارمنگ کرنا چاہتے ہیں تو وہ ابتداء ٹیڈی بکریوں سے کریں۔ اس سے کم محنت ، کم سرمایہ سے ایک سے دو سال میں اچھا خاصا جانوروں کی تعداد میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ جس سے اچھی نسل کے کم عمر بکرے ہر سال اچھی منڈی سے خرید کر ان کی پرورش کرکے عید قربان پر فروخت کرسکتے ہیں۔

قربانی کے جانور اپنے علاقے کی معاشی صورتحال کے مطابق قیمت دیتے ہیں۔ پنجاب کے دیہی علاقوں میں زیادہ تر بیس سے پچیس ہزار تک ہی کے جانور خریدے جاتے ہیںِ ۔شاذونادر ہی چالیس سے پچاس ہزار تک کا جانور خریدا جاتا ہے۔

چھوٹے شہروں میں پچیس سے تیس ہزار تک کا جانور خریدا جاتا ہے۔ جبکہ بڑے شہروں میں پنتیس سے چالیس تک کا جانور خرید جاسکتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق ایک اچھی نسل کو وی آئی پی طریقے سے پالنے پر دس ہزار سے بارہ ہزار روپے خرچہ ایک سال کے اندر آتا ہے۔

اس لیے گوٹ فارمنگ شروع کرنے سے پہلے فروخت کے لیے علاقے کی معاشی صورتحال کا جائزہ لینا بھی بہت ضروری ہے۔ کہ لوگ مہنگا جانور خرید سکتے بھی ہیں یا نہیں۔

عام طور گوٹ فارمنگ میں ٹیڈی بکری کا کراس بتیل بکرے سے کروا لیا جاتا ہے ۔ اور اس سے حاصل ہونے والا جانور ٹیڈی جانور سے قد میں تھوڑا بڑا لیکن بتیل سے کم ہوگا۔ اور ایسا جانور دوغلا کہلاتا ہے۔ یہ جانور مناسب قیمت پر فروخت ہوجاتا ہے۔ اور ایسے جانور کو پالنے پر زیادہ اخراجات بھی نہیں آتے

امید ہے یہ پوسٹ دوست کے علم میں اضافہ کرئے، اور جو دوست حقیقی طور پر گوٹ فارمنگ شروع کرنا چاہتے ہیں ان کی رہنمائی کرئے گی۔. . . . . . . منقول

05/09/2020

اللہء پاک سب کے لیے آسانیاں فرماے آمین

Address

Chakwal

Telephone

+96565013059

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ali Farm's posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ali Farm's:

Share

Category