
07/07/2025
نر اور مادہ پودے جانیں۔
قدرت نے پودوں کو بھی نر و مادہ میں تقسیم کیا ہے تاکہ وہ افزائش نسل (پھول، پھل، بیج) کر سکیں۔ کچھ پودے ایک ہی پودے پر نر اور مادہ پھول رکھتے ہے، جبکہ کچھ پودوں میں نر اور مادہ الگ الگ درخت ہوتے ہے۔
آئیے سمجھتے ہے کہ نر اور مادہ پودے کون سے ہوتے ہے، اور ان میں کیا فرق ہے۔
1.(یک جنس پودے)
ایسے پودے جن پر نر اور مادہ دونوں پھول ایک ہی پودے پر ہوتے ہے۔
مکئی ،کدو ،کھیرے ،تربوز ،اسکواش ،سورج مکھی ،بادام (زیادہ تر اقسام) ،اخروٹ (کچھ اقسام)
فائدہ یہ پودے خود پولینیشن (خودبخود بار آوری) کر سکتے ہے۔
2. (دو جنس پودے)
ایسے پودے جن کے نر اور مادہ پھول الگ الگ پودوں پر ہوتے ہے، یعنی ایک درخت صرف نر ہوتا ہے اور دوسرا صرف مادہ۔
کھجور ،پپیتا ،فالسہ ،زیتون ،کیوی فروٹ ،انجیر (کچھ اقسام) ،چکوترہ (کچھ اقسام) ،اسپغول ،ہیشتا (Cannabis)، تمباکو (پرانے دیسی اقسام)
نوٹ ان پودوں میں پھل صرف مادہ درختوں پر آتا ہے، لیکن بارآوری کے لیے نر پودا قریب ہونا لازمی ہے۔
اگر آپ ایسے پودے لگا رہے ہیں جو Dioecious ہے، تو نر اور مادہ دونوں پودے لگائیں عموماً 1 نر + 8 یا 10 مادہ پودے کافی ہوتے ہے پولینیشن کے لیے مکھیوں، ہوا یا ہاتھ سے مدد لی جا سکتی ہے۔
پپیتے کے پودے میں نر، مادہ اور ہائبرڈ (دوہری جنس) تینوں قسم کے پودے ہو سکتے ہے۔ اسی لیے پپیتے کے پودے کے پھول دیکھ کر ہی پتہ لگتا ہے کہ وہ پھل دے گا یا نہیں۔
سمجھدار کسان وہ ہے جو پودے کی جنس کو پہچانے
فصل میں بہتری چاہتے ہے تو نر و مادہ پودوں کی پہچان لازمی سیکھیں۔