Taga Goat Farm

Taga Goat Farm ہمارے ہاں بہترین خوبصورت اور ہیلدی بکری اور بکرے دستیاب ہیں مناسب قیمت پر

15/10/2025
15/10/2025

دس عدد مکھی چینی بکریاں دو دانت چار دانت فرسٹ ٹائمر فار سیل ہیں اگر کوئی خریدنا چاہے تو فائنل قیمت 37 ہزار روپے پٹھا

جانوروں میں چیچڑ خاموش قاتل  تمام فارمر بھائی اپنے جانوروں کا خاص طور پر خیال رکھیں اپنے فارم کو صاف ستھرا رکھیں کیونکہ ...
12/10/2025

جانوروں میں چیچڑ خاموش قاتل
تمام فارمر بھائی اپنے جانوروں کا خاص طور پر خیال رکھیں اپنے فارم کو صاف ستھرا رکھیں کیونکہ اس موسم میں جوئیں پسو چچڑ عام ہوتے ہیں جو جانوروں کو نقصان پہنچاتے ہیں بروقت اپنے جانوروں کو چڑ خاتمے کے لیے ویکسین کریں

03/10/2025

ماشاءاللہ امرتسری بیتل فریش4 دانت فرسٹ ٹائمر ڈلیوری کے لیے تیار
betl

Send a message to learn more

01/10/2025

Masha Allah Nagra daba baredar fresh 2 dant hight 45" weight 84kg

TAGA GOAT FARM ( SHORKOT CITY  )کتنی بکریوں سے گوٹ فارم سٹارٹ کروں؟ تعداد سے پہلے اہم اصول یاد رکھیں۔ ، "لالچ نہیں، صبر ...
18/09/2025

TAGA GOAT FARM ( SHORKOT CITY )
کتنی بکریوں سے گوٹ فارم سٹارٹ کروں؟

تعداد سے پہلے اہم اصول یاد رکھیں۔ ،

"لالچ نہیں، صبر ہی اصل دولت ہے"

"لالچ خالی ہاتھ کرتا ہے، صبر بھر دیتا ہے"

"کم سے شروع کریں، زیادہ تک پہنچیں"

کامیابی کی اصل کنجی

جلدی امیر بننے کے خواب اکثر سب کچھ برباد کر دیتے ہیں۔

سینکڑوں افراد نے ایک ہی وقت میں پچاس پچاس جانوروں کی لاٹ خریدی، مگر آج وہ خالی ہاتھ ہیں۔

اس کے برعکس جنہوں نے صبر کے ساتھ صرف دو چار جانوروں سے شروعات کی، وہ آج درجنوں اور سینکڑوں جانوروں کے مالک بن چکے ہیں۔

بکریاں ضرور لیں، لیکن یاد رکھیں: ہمیشہ کم تعداد سے آغاز کریں۔

یہ سوچ دل سے نکال دیں کہ "کم تعداد میں بکریاں ہوں گی تو لوگ کیا کہیں گے؟"

حقیقت یہ ہے کہ زیادہ خریدنے کے لالچ میں اکثر لوگ ساری زندگی کچھ خرید ہی نہیں پاتے۔

کبھی نہ پہنچنے سے بہتر ہے کہ آپ دیر سے پہنچیں۔

مستقل مزاجی اور چھوٹے قدم ہی بڑی کامیابی کی بنیاد ہیں۔

اس سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ بڑا خواب ہمیشہ چھوٹے قدم سے شروع ہوتا ہے۔

کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں۔

صبر، محنت اور استقامت ہی اصل راستہ

15/09/2025

الحمدللہ جب سے یہ کام شروع کیا ہے اللہ کا بڑا ہی کرم ہوا

15/09/2025

الحمدللہ میں جو کام کر رہا ہوں دیر سے بنوں گا لیکن انشاءاللہ بہتر بنوں گا

بکریوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ویکسینیشن انتہائی اہم ہے، خاص طور پر ان تین خطرناک بیماریوں کے خلاف جو تیزی سے پھیل...
03/08/2025

بکریوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ویکسینیشن انتہائی اہم ہے، خاص طور پر ان تین خطرناک بیماریوں کے خلاف جو تیزی سے پھیل سکتی ہیں اور بڑی تعداد میں اموات کا سبب بن سکتی ہیں۔ ذیل میں ان بیماریوں، ان کے اثرات، اور ویکسینیشن کے طریقہ کار کی تفصیل دی گئی ہے:

انتڑیوں کا زہر (Enterotoxemia )
وجہ اور اثرات : یہ بیماری کلوسٹریڈیم پیرفرنجنز نامی بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتی ہے، جو بکریوں کی آنتوں میں زہریلے مادے پیدا کرتا ہے۔ اس کی علامات میں اچانک کمزوری، پیٹ میں درد، اور بعض اوقات بغیر کسی واضح علامت کے اچانک موت شامل ہیں۔
ویکسینیشن:
Killed vaccine کی شکل میں دستیاب ہے۔
خوراک: 1 ملی لیٹر زیر جلد۔
بووسٹر ڈوز: پہلی خوراک کے ایک ماہ بعد
پھر ہر 6 ماہ بعد۔
حاملہ بکریوں کے لیے: اگر حمل کے آخری مہینے میں ویکسین لگائی جائے، تو پیدا ہونے والے بچے بھی محفوظ رہتے ہیں۔ بچوں کو 2 ماہ کی عمر میں ویکسین لگائی جاتی ہے ۔

پی پی آر (Peste des Petits Ruminants - PPR)
وجہ اور اثرات: یہ وائرل بیماری بکریوں اور بھیڑوں میں 90% تک اموات کی شرح کا سبب بنتی ہے۔ اسے "بکریوں کا طاعون" بھی کہا جاتا ہے۔ علامات میں تیز بخار، منہ اور ناک سے رطوبت کا اخراج، اور اسہال شامل ہیں۔
ویکسینیشن:
Live attenuated vaccine دستیاب ہے، جو پاؤڈر کی شکل میں ہوتی ہے اور استعمال سے پہلے پانی میں ملا کر تیار کی جاتی ہے۔
خوراک: 1 ملی لیٹر زیر جلد۔
عمر: بچوں کو 3 ماہ کی عمر میں لگائی جاتی ہے۔ حاملہ بکریوں کو بھی لگائی جا سکتی ہے۔
مدتِ تحفظ: ایک خوراک 1 سے 3 سال تک تحفظ فراہم کرتی ہے ۔

کانٹیگیس کیپرائن پلورو نمونیا (CCPP)
وجہ اور اثرات: مائکوپلازما کیپری کولم نامی بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتی ہے، جو پھیپھڑوں کو شدید متاثر کرتی ہے۔ اس میں 80% تک اموات ہو سکتی ہیں۔ علامات میں کھانسی، سانس لینے میں دشواری، اور ناک سے پیپ کا اخراج شامل ہیں۔
ویکسینیشن:
Killed vaccine دستیاب ہے۔
خورا ک: 1 ملی لیٹر زیر جلد۔
عمر: بچوں کو 3 ماہ کی عمر میں لگائی جاتی ہے۔ حاملہ بکریوں کو بھی لگائی جا سکتی ہے۔
بووسٹر ڈوز: ہر 6 ماہ بعد ۔

اضافی نکات:
ویکسینز کی دستیابی: پاکستان میں یہ ویکسینز عام طور پر دستیاب ہیں، خاص طور پر زرعی یونیورسٹیوں یا سرکاری ویٹرنری ہسپتالوں سے۔
وقت پر ویکسینیشن: بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ویکسین کا شیڈول سختی سے فالو کریں۔
صفائی اور احتیاط: ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ فارم کی صفائی اور متاثرہ جانوروں کو الگ رکھنا بھی ضروری ہے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کے مال کی حفاظت فرمائے (آمین)

Address

Kakki Nau, Shorkot Road
Shorkot Road

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Taga Goat Farm posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share