Voice of all Pakistani Students

Voice of all Pakistani Students Balochistan jobs news education just for fun Funny videos

ایس بی کے حقیقی پاس (Qualified) سینٹرل کمیٹی کے صدر محترم رضوان اللہ خان کی قیادت میں سینٹرل کمیٹی کے دیگر ارکان بھی بلو...
29/08/2024

ایس بی کے حقیقی پاس (Qualified) سینٹرل کمیٹی کے صدر محترم رضوان اللہ خان کی قیادت میں سینٹرل کمیٹی کے دیگر ارکان بھی بلوچستان ہائیکورٹ میں ایس بی کے کیس کی سماعت میں بطور فریق بننے کے لئے پیش ہوئے مگر محترم جسٹس کامران خان ملاخیل صاحب حاضر نہ ہونے کی وجہ سے آج کی سماعت ملتوی کردی گئی
انشاللہ آنے والی سماعت میں حقیقی پاس امیدواران بھی بطور فریق بن جائیں گے
جیت انشااللہ حق اور سچ کی ہوگی
نوٹ: تمام صحافی حضرات اور سوشل ایکٹوسٹس سے درخواست ہیکہ خداراہ بلوچستان کے مستقبل کو تباہ ہونے سے بچانے کیلئے ہمارا بڑھ چڑھ کر ساتھ دیں
اگر ہم خاموش ہوکر تماشہ دیکھتے رہے تو ہماری آنے والی نسلیں و تاریخ کبھی ہمیں معاف نہیں کرے گی







Teachers Media
Rahila Hameed Khan Durrani
CM Balochistan Mir Sarfaraz Bugti Official Sarfraz Bugti Media Cell
Team Sarfraz Bugti
Sarfraz Bugti [Official]
Voice of balochistan teachers وائس آف بلوچستان ٹیچرز
CMO Balochistan

29/08/2024

*بلوچستان میں اساتذہ بھرتی کے لیے SBK یونیورسٹی کے تحت لیے گئے ٹیسٹ کا متنازعہ رزلٹ اور اسکولوں میں پڑھنے والے لاکھوں معصوم بچوں کے مستقبل*

*تحریر: تنویر احمد مینگل*

*ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے ٹیچنگ سٹاف کے 9 ہزار سے زاہد خالی آسامیوں پر بھرتی کے عمل کے سلسلے میں مئی/جون 2023 میں SBK یونیورسٹی کے تحت لیے گئے ٹیسٹ کے متنازعہ رزلٹ کے معاملے کو اگر مختصراً بیان کروں تو یہ "قابلیت، صلاحیت، ڈگریز، تجربہ اور دن رات کی محنت و لگن بمقابلہ 15/20 لاکھ روپے" ہیں۔ (سوائے ان 10/15 فیصد امیدواروں کے جو اپنے قابلیت کے بل بوتے پر میرٹ پر ہے اور shortlisted ہے)۔*
*اساتذہ قوم کے معمار ہیں، نوجوانوں کی سیرت کو سنوارنے ،انہیں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانے اور ان کی کردار سازی میں اہم ترین فریضہ انجام دیتے ہیں۔ استاد روح کی اصلاح کرتے ہیں،انسانیت کی تعمیر و علمی ارتقاء میں اساتذہ کا بنیادی کردار ہے۔ کسی ملک کی ترقی کی بنیادی سیڑھی تعلیم ہے، دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سب سے زیادہ سرمایہ کاری ابتدائی بچپن کی نشوونما اور تعلیم و تربیت پر کرتے ہیں۔ دنیا میں ان ممالک نے کامیابی و کامرانی کی منازل حاصل کیں جنہوں نے تعلیم کو اولین ترجیح بنایا۔*
*لیکن ہمارے بدقسمت صوبہ بلوچستان میں 3152 سکول بند، 5 ہزار سے زاہد سکول ایک استاد پر مشتمل اور 31لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ اور اس کے علاوہ بلوچستان میں استاد کا مقدس پیشہ 15 لاکھ روپے برائے فروخت بھی مقرر کی گئ ہیں۔ 15 لاکھ روپے دینے پر ایک نااہل امیدوار کو صرف اس لئیے ٹیچر بھرتی کررہے ہیں کہ ایک نااہل انسان کو سکون مل جائے کہ اس کو ایک سرکاری نوکری مل گئی، نہ کسی کو استاد کے پیشے، رتبے اور زمہ داریوں کا سوچ ہے اور نہ ہی لاکھوں بچوں کے مستقبل کا احساس ہیں۔ کسی قابل اور محنتی امیدوار کی جگہ ایک نااہل اور پیسے دینے والے امیدوار کو بھرتی کرنا صرف اس متاثرہ امیدوار کے ساتھ ناانصافی نہیں بلکہ ان ہزاروں بچوں کے ساتھ ناانصافی اور ظلم ہیں جن کو کل سکول میں پڑھانے اور سکھانے کے لئیے ایک نااہل استاد مل جائے گا۔*
*ہم ایک نااہل اور ناتجربہ کار ڈرائیور کے ساتھ صرف ایک گھنٹہ سفر کرنے پر راضی نہیں ہوسکتے لیکن 30 سال کے لیے ایک نااہل استاد کے بھرتی پر زرا بھی نہیں گھبراتے جن کے ہاتھوں میں لاکھوں بچوں کے خوبصورت مستقبل تباہ و برباد ہوسکتے ہیں،

28/08/2024

آپ سب دوستوں کو اطلاع دی جاتی ہے۔ کہ کل صبح 9:30 بجے ہائی کورٹ میں کیس کے حوالے سے ایک اہم بریفنگ ہوگی۔ آپ سب کو دوستوں کو ہائی کورٹ میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

Regarded:Central committee all qualified Candidates

28/08/2024

کرپشن کو چھپانے کے لئے SBK/CTSP لسٹ اپڈیٹ ہونے لگے.

اپنے اضلاع کے tentative میرٹ لسٹس چیک کرے کہ ان میں تبدیلی ہوئی ہے کہ نہیں کیوں کہ اس وقت کچھ اضلاع کے tentative میرٹ لسٹس میں بڑے پیمانہ پر تبدیلی جاری ہے جو امیدوار ابتدائی tentative لسٹس میں فیل تھے اور SBK نے جلد بازی میں انہیں فائنل لسٹس میں پاس کر کے لسٹس متعلقہ اضلاع کو بھیج دئے تھے اور ان کا ریزلٹ پھر بھی tentative لسٹ میں فیل آرہا تھا اب SBK والے تمام ثبوت مٹانے کے لئے ان فیل امیدواروں کے ریزلٹس تبدیل کر رہے ہیں۔
https://edurecruit.com.pk/MeritList
لنک

Web site created using create-react-app

السلام علیکم۔۔۔!! دوستوں، جھل مگسی کی لسٹ نہیں لگی اور ابھی سے اس میں رد بدل ہونا شروع ہو چکا ہے باقی تمام ساتھی اپنے اپ...
28/08/2024

السلام علیکم۔۔۔!!
دوستوں، جھل مگسی کی لسٹ نہیں لگی اور ابھی سے اس میں رد بدل ہونا شروع ہو چکا ہے باقی تمام ساتھی اپنے اپنے یو سی پر نظر دوڑائیں سب کو پت چل جائے گا





Address

Quetta
Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of all Pakistani Students posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share