Al-Haadi Agriculture & veterinary services

Al-Haadi Agriculture & veterinary services Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al-Haadi Agriculture & veterinary services, punjab.

کسان بھائی متوجہ ہوں آپ کی رہنمائی کے لیے ماہرین امراض نباتات کی مکمل ٹیم ہمہ وقت موجود ہے۔ جن سے آپ تمام فصلوں کے بارے میں مفید مشورے بالکل مفت حاصل کر سکتے ہیں۔شکریہ

05/06/2025
18/01/2025

 آم کے پودوں کو بروقت خوابیدگی سے پھولوں کی طرف مائل کرنے کا مقصد  درجہ حرارت کے بڑھنے سے پہلے پہلے زیادہ سے زیادہ پھل ب...
13/01/2025


آم کے پودوں کو بروقت خوابیدگی سے پھولوں کی طرف مائل کرنے کا مقصد درجہ حرارت کے بڑھنے سے پہلے پہلے زیادہ سے زیادہ پھل بننے کے عمل کو حاصل کرنا ہے۔
اگر آم کے پودوں کی خوابیدگی جس تاریخ سے رات کا درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھنے لگے تب سے 10 سے 15 دن پہلے ختم کر دی جائے تو اس سے دو بڑے فائدے حاصل ہوتے ہیں۔
1۔ پھول نکلنے کا عمل جلد شروع ہو جائے گا جس کی سے درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے سے پہلے زیادہ سے زیادہ پھل بن جائے گا۔
2۔ وہ شاخیں جن کہ پھول لینے کے چانسس کم تھے وہ بھی پھول اٹھا لیتی ہیں کیونکہ اگر یہ شاخیں دیر سے بڑھوتری کا عمل شروع کرتی تب یہ صرف پتے ہی پیدا کرتی ہیں۔ یہیں شاخیں اگر کم درجہ حرارت پر بڑھوتری کریں تو پتوں کے ساتھ ساتھ پھول بھی پیدا کرتی ہیں۔
پھول نکلنے سے دو ہفتے پہلے خوابیدگی کا عمل ختم کرنے کے لیے گروتھ سٹیمولینٹ/پوٹاشیم نائٹریٹ کا سپرے، آبپاشی اور نائٹروجن (یوریا/کین گوارہ) کھاد کی فراہمی سے پودے خوابیدگی کے مرحلہ سے نکل آتے ہیں جن کی تفصیل یہ ہے۔
1۔ آم کے باغات کے لیے یہ تو مستقل اصول ہےکہ گیلی زمین کی آبپاشی ہرگز ہرگز نہیں کرنی لہذا سندھ والے یکم جنوری اور پنجاب میں 25 جنوری کے بعد زمین کا وتر دیکھتے ہوئے ایک کلو یوریا فی پودا دیں اور باغ کی آب پاشی کریں۔
2۔ اس سال یعنی 2025 میں موسمی پشین گوئی کے مطابق پنجاب میں 7 فروری جبکہ سندھ میں 5 جنوری کے بعد رات کا درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھنا شروع ہو جائے گا لہذا دو ہفتے پہلے یعنی پنجاب میں 30 جنوری اور سندھ میں یکم جنوری کے بعد 1 سے 1.5 فیصد پوٹاشیم نائٹریٹ کے محلول کا پودوں پر سپرے کریں۔ یہ محلول بنانے کے لیے ایک سے ڈیڑھ کلو پوٹاشیم نائٹریٹ 100 لیٹر پانی میں حل کریں۔
(آئندہ پوسٹ میں ان پھولوں کو نقصان پہنچانے والے کیڑوں اور بیماریوں کو ڈسکس کریں گے، انشاء اللہ)
Muhammad Sajid Iqbal Malik

🍓🍓اسٹرابیری 🔍وائرس کیا ہے  📢🍓اسٹرابیری میں 30 سے ​​زائد وائرس اور 🔍وائرس جیسی بیماریاں رپورٹ ہوئی ہیں۔  دوسرے علاقوں سے ...
12/01/2025

🍓🍓اسٹرابیری 🔍وائرس کیا ہے 📢
🍓اسٹرابیری میں 30 سے ​​زائد وائرس اور 🔍وائرس جیسی بیماریاں رپورٹ ہوئی ہیں۔
دوسرے علاقوں سے نارتھ 🏞ویسٹ میں پودوں کو لانے سے پہلے، ان علاقوں میں 🔍وائرس سے آگاہ رہیں۔
🔍وائرس کے نئے مسائل نادانستہ طور پر متعارف ہو سکتے ہیں اور بڑے نقصانات کا سبب بن سکتے ہیں

1. 🍓Strawberry crinkle virus🔬

2. 🍓Strawberry mottle virus🔬

3. 🍓Strawberry vein banding virus🔬

4. 🍓Strawberry mild yellow edge virus🔬

🔍وائرس سے متاثرہ پودوں کا علاج کرنے کے لیے کوئی عملی علاج کاشتکار کے پاس دستیاب نہیں ہے، اس لیے🍓 اسٹرابیری کے 🔍وائرس کی بیماریوں کو بنیادی طور پر کنٹرول کیا جاسکتا ہے شروع میں

Pallidosis-🛡

اکیلے شدید حملہ آور نہیں ہوتے لیکن pallidosis بہت سے aphid-transmitted
🔍وائرس کی شدت کو بڑھاتے ہے جب وہ ایک ہی وقت میں کسی پودے کو متاثر کرتے ہیں تو پودوں کی نشوونما کا رک جانا یا پرانے ☘️پتوں اور ٹوٹی جڑوں کا جامنی یا سرخ رنگ ہو جانا ۔
پتے آخر کار سوکھ جاتے ہیں اور پودے🍂 مر جاتے ہیں۔ نئے پتے ٹھیک نکل سکتے ہیں کیونکہ وہ ایسے وقت میں نشوونما پاتے ہیں جب 🔍وائرس ٹائٹر زیادہ نہ ہو۔

( 🍓اسٹرابیری کے پودے ایک بار وائرس سے متاثر ہو جائیں تو ان کا علاج نہیں ہو سکتا۔ یہ 🛡انفیکشن رنرز کے ذریعے تمام پودوں میں منتقل ہوتا ہے۔ زیادہ تر 🔍وائرس پودے سے پودے تک افڈس کے ذریعے پھیلتے ہیں
مزید معلومات کے لیے وزٹ کریں
Al Haddi Agro services
☎️0304-0707271
It's better to take care of your crop from the beginning.
@followers

09/01/2025

تمباکو کے کاشتکار ضرور پڑھیں: اہم معلومات اور مشورے

پاکستان میں تمباکو کا سیزن شروع ہو رہا ہے اور اس وقت بیج کی نرسری کی تیاری ایک اہم مرحلہ ہے۔ تمباکو ایک نقد آور فصل ہے جو خاص طور پر خیبر پختونخوا کے علاقوں میں کسانوں کی آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ فصل کی کامیاب کاشت کے لیے ذیل میں کچھ اہم نکات پیش کیے جا رہے ہیں:

1. نرسری کی تیاری

وقت: دسمبر سے جنوری کے شروع میں نرسری میں تمباکو کے بیج لگائیں۔

زمین کی تیاری: زرخیز اور نامیاتی مادے سے بھرپور زمین کا انتخاب کریں۔ بیماریوں اور کیڑوں سے بچاؤ کے لیے زمین کو جراثیم سے پاک کریں۔

بیج بونا: بیج کو یکساں طور پر بکھیر کر ہلکی مٹی سے ڈھانپ دیں اور نرمی سے پانی دیں تاکہ بیج اپنی جگہ سے نہ ہٹیں۔

آبپاشی: زمین میں نمی برقرار رکھیں لیکن پانی کھڑا نہ ہونے دیں کیونکہ اس سے فنگس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

2. زمین اور موسمی ضروریات

زمین کی قسم: ریتلی دوامی سے لے کر گاد والی زمین تمباکو کے لیے بہترین ہے، جس میں پانی کی نکاسی کا نظام اچھا ہو۔

پی ایچ لیول: زمین کا پی ایچ لیول 5.5 سے 6.5 کے درمیان رکھیں۔

موسم: تمباکو کو 20°C سے 30°C کے درمیان گرم موسم کی ضرورت ہوتی ہے۔

3. کھیت میں منتقلی

منتقلی کا وقت: جب پودے 15 سے 18 سینٹی میٹر اونچے ہو جائیں (تقریباً 8–10 ہفتے بعد)، انہیں کھیت میں منتقل کریں۔

فاصلہ: پودوں کے درمیان 45 سے 60 سینٹی میٹر کا فاصلہ رکھیں تاکہ ہوا کی گردش اور بڑھوتری ممکن ہو۔

کھاد: نائٹروجن، فاسفورس، اور پوٹاشیم کا متوازن استعمال کریں۔ نائٹروجن کی زیادتی سے پتوں کا معیار متاثر ہو سکتا ہے۔

4. کیڑوں اور بیماریوں کا سدباب

عام کیڑے: افڈز، سفید مکھی، اور سنڈیوں پر نظر رکھیں۔ ان کے تدارک کے لیے امیماکٹن بینزوئیٹ یا سفارش کردہ دیگر دوا استعمال کریں۔

بیماریاں: موزیک وائرس، جڑ گلنے، اور مرجھاؤ جیسی بیماریوں پر نظر رکھیں۔ بیماریوں سے بچاؤ کے لیے مزاحم اقسام کاشت کریں اور فصلوں کی گردش کو اپنائیں۔

5. کٹائی اور خشک کرنے کا عمل

کٹائی: پتوں کو اُس وقت کاٹیں جب وہ مکمل پک جائیں، جس کی پہچان زردی مائل رنگ اور سختی سے ہوتی ہے۔

خشک کرنا: مناسب خشک کرنے کے عمل سے تمباکو کے معیار میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس میں ایئر کیورنگ، فلو کیورنگ، اور دھوپ میں خشک کرنے کے طریقے شامل ہیں، جو تمباکو کی قسم پر منحصر ہیں۔

---

6. پائیدار زراعت کے طریقے

کیمیکل کے استعمال کو کم کریں اور حیاتیاتی کیڑوں کے کنٹرول کے طریقے اپنائیں۔

درختوں کی کٹائی سے گریز کریں اور توانائی کے مؤثر طریقے اپنائیں۔

ان مشوروں پر عمل کر کے کسان اپنی تمباکو کی فصل کا معیار اور پیداوار بہتر بنا سکتے ہیں۔ مزید رہنمائی کے لیے زراعت کے ماہرین یا یوسفزئی ایگرو سروسز، سواڑی بونیر سے رابطہ کریں۔

ڈونر سے ملے پیداوار شاندار، منافع بے مثال DonorAvailable in Innova Agri Solutions.📞 +92 0304 0707271 🌐: www.innovapakist...
08/01/2025

ڈونر سے ملے
پیداوار شاندار، منافع بے مثال

Donor
Available in Innova Agri Solutions.

📞 +92 0304 0707271
🌐: www.innovapakistan.com

08/01/2025
سوہانا ایکسٹرا مضبوط شاخیں صحت مند فصل Sohana ExtraAvailable at Innova Agri Solutions.📞 +92 0304 0707271 🌐: www.innovapa...
06/01/2025

سوہانا ایکسٹرا
مضبوط شاخیں صحت مند فصل

Sohana Extra
Available at Innova Agri Solutions.

📞 +92 0304 0707271
🌐: www.innovapakistan.com

کٹنگز (قلمیں) لگانے کا طریقہ۔۔۔ اور کن پودوں کی قلمیں لگا سکتے ہیں۔۔۔1۔ قلم لگانے کے لیے اس پودے کا انتخاب کریں جس کا اس...
06/01/2025

کٹنگز (قلمیں) لگانے کا طریقہ۔۔۔ اور کن پودوں کی قلمیں لگا سکتے ہیں۔۔۔

1۔ قلم لگانے کے لیے اس پودے کا انتخاب کریں جس کا اسی جیسا پودا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس کی کوئی صحت مند سی شاخ لیں جس کی کم از کم موٹائی ایک پنسل جتنی ہو۔
2۔ اسے 45 درجے کے زاوئیے سے کاٹ کر پودے سے الگ کریں اور نیچے سے پتے اتار دیں۔
3۔ کٹ کے قریب تقریبا ایک انچ کی چھال چھیل لیں۔
4۔ ایک برتن لیں جس میں شہد اور ایلوویرا جیل برابر مقدار میں ڈال لیں اور اس میں تھوڑا سا دار چینی پاوڈر یا ہلدی پاؤڈر (تقریباً آدھی چٹکی) ڈال دیں۔ صرف ایلوویرا یا صرف شہد سے بھی کام چل جائے گا۔ یہ چیز روٹنگ ہارمون (rooting harmone) کا کام کرتی ہے۔
5۔ یہ آمیزہ اس چھلی ہوئی جگہ پر لگا دیں۔ یا قلم کو اس میں ڈبو دیں۔
6۔ ایک گملا لیں اس کے اندر 40 فیصد مٹی اور 60 فیصد ریت اور تھوڑی سی ورمی کمپوسٹ ڈالیں اور اس کے اندر یہ قلمیں لگا دیں اور پانی دیں۔
7۔ چند دانے ایس ایس پی یا ڈی اے پی یا این پی کے کھاد ڈال دیں۔ یہ جڑوں کے پھوٹنے میں مدد دے گی۔
8۔ ایک بار فل پانی دینے کے بعد پھر جب تک اوپری مٹی خشک نہ ہو پانی بالکل نہیں دینا
9۔ قلموں کے اوپر پولیتھین بیگ چڑھا دیں لیکن شاپر قلموں کو ٹچ نہ کرے۔ یہ ایک پولی ہاؤس بن جائے گا اور گملے کے اندر نمی برقرار رہے گی۔
10۔ تقریباً 10 دنوں بعد شاپر ہٹا کر نمی والا پانی صاف کر دیں۔ ٹہنیوں کا مشاہدہ کریں اور پانی وغیرہ چیک کر کے دوبارہ ڈھک دیں۔
11۔ ایک مہینے بعد آپ کی قلمیں کئی پتے نکال چکی ہوں گی۔ اب انہیں اپنی پسند کی جگہ پر لگا سکتے ہیں۔ اس دوران خیال کریں کہ جڑیں خصوصاً تنے کے ساتھ والی جڑیں بالکل اوپن نہ ہوں اور چند دن تیز دھوپ سے بچائیں۔

ضروری نہیں کہ یہ قلمیں پودے فروخت کرنے کے لیے ہی لگائی جائیں۔۔۔ کسی کو گفٹ دینے کی نیت سے بھی لگا سکتے ہیں ان شاءاللہ اس سے مفت میں نیکیاں ملیں گی۔

کن پودوں کی قلمیں (کٹنگز) کب لگا سکتے ہیں؟

1۔ ٹکوما بیل۔۔۔ اکتوبر سے فروری تک۔
2۔ ہابسکس، چائنہ روز۔۔۔ اکتوبر سے فروری تک۔
3۔ گل عباسی۔۔۔ اکتوبر سے فروری تک۔
4۔ انگور۔۔۔ اگست سے فروری تک۔
5۔ انار۔۔۔ اگست سے فروری تک۔
6۔ گلاب۔۔۔ اکتوبر سے فروری تک۔
7۔ سکھ چین۔۔۔ دسمبر جنوری فروری۔
8۔ موتیا۔۔۔ اگست سے مارچ تک۔
9۔ پاپولر۔۔۔ جنوری فروری۔
10۔ امرود۔۔۔ جنوری فروری۔
11۔ شیشم (ٹاہلی)۔۔۔ جنوری فروری۔
12۔ سوہانجنا (مورنگا)۔۔۔ اکتوبر سے مارچ تک۔
13۔ انجیر۔۔۔ اگست سے مارچ تک۔
14۔ بوگن ویلیا۔۔۔ نومبر سے جنوری تک
15۔ جھمکا بیل۔۔۔ اکتوبر سے فروری تک۔
16۔ املوک (جاپانی پھل)۔۔۔ جنوری فروری
17۔ فالسہ۔۔۔ اکتوبر سے فروری تک۔
18۔ شہتوت۔۔۔ جنوری فروری۔
19۔ بیری۔۔۔ دسمبر جنوری فروری۔
20۔ چونگاں۔۔۔ سارا سال۔
21۔ پلکن۔۔۔ اکتوبر سے فروری تک۔
22۔ بوہڑ۔۔۔ موسم برسات اور بہار میں۔
23۔ لاجرسٹرومیا۔۔۔ نومبر دسمبر جنوری۔
24۔ یوفوربیا۔۔۔ اکتوبر سے فروری تک۔
25۔ گلو وائن۔۔۔ سارا سال۔
26۔ چاندنی، چاننا۔۔۔ نومبر دسمبر جنوری۔
27۔ کنیر۔۔۔ اکتوبر سے فروری تک۔
28۔ مروا۔۔۔ نومبر دسمبر جنوری میں۔
29۔ جٹروپھا۔۔۔ اکتوبر سے فروری تک۔
30۔ گل چین/چمپا۔۔۔ نومبر دسمبر میں۔

Address

Punjab

Opening Hours

Monday 07:30 - 20:00
Tuesday 07:00 - 19:00
Wednesday 07:15 - 20:00
Thursday 07:00 - 18:15
Friday 08:00 - 19:00
Saturday 07:00 - 19:00
Sunday 06:30 - 17:15

Telephone

+923040707271

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Haadi Agriculture & veterinary services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al-Haadi Agriculture & veterinary services:

Share