Sheikh Veterinary Health Centre

Sheikh Veterinary Health Centre Aim of The Clinic: Serve humanity by serving Animals in Peshawar region and sorrounding area ..

06/06/2024

Hypocalcemia in buffalo is a metabolic disorder characterized by low levels of calcium in the blood. Affected animals may show symptoms such as inability to stand and lack of muscle contractions. Proper and timely diagnosis is essential for quick recovery and prompt restoration of normal function, including the ability to stand and move.

لمپی سکن ڈیزیز (گلٹی دار جلدی بیماری)لمپی سکن ڈیزیز یعنی گلٹی دار جلدی بیماری ایک وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ مویشیوں او...
18/06/2023

لمپی سکن ڈیزیز (گلٹی دار جلدی بیماری)

لمپی سکن ڈیزیز یعنی گلٹی دار جلدی بیماری ایک وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ مویشیوں اور بعض جنگلی جانوروں میں بیماری کا باعث بنتا ہے جس کے نتیجے میں دودھ کی پیداوار میں کمی،جانوروں میں اسقاط حمل، بانجھ پن اور خراب کھالوں کی وجہ سے معاشی نقصان ہوتا ہے۔ یہ وبا ایشیا، افریقہ اور یورپ کے کئی ممالک میں پھیلی ہوئی ہے۔ بیماری کی شرح 10 سے 20 فیصد جبکہ شرح اموات 1 سے 5 فیصد کے درمیان ہوتی ہے۔ یہ وائرس دائمی بیماری کا سبب نہیں بنتا۔

بیماری کا پھیلاؤ:

لمپی سکن ڈیزیز یعنی گلٹی دار جلدی بیماری پھیلنے کا اصل ذریعہ حشرات ہیں۔ مچھر، کاٹنے والی مکھیاں اور چیچڑ اس وائرس کی منتقلی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔سیمن کے ذریعے بیماری کی منتقلی ابھی تک ثابت نہیں ہوئی ہے۔ جانوروں کا ایک دوسرے کے ساتھ رہنا وائرس کی منتقلی کا سب سے اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ جلد کی گلٹیاں، خارش اور زخموں میں وائرس کی مقدار نسبتاً زیادہ ہوتی ہے۔ وائرس کو خون، تھوک، آنکھ اور ناک سے خارج ہونے والے مادہ اورسیمن سے بھی الگ کیا جا سکتا ہے۔



انسانوں کیلئے کوئی خطرہ نہیں ہے!
لمپی سکن ڈیزیز یعنی گلٹی دار جلدی بیماری انسانوں میں منتقل نہیں ہوتی اورحفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق استعمال کئے جانے سے دودھ وگوشت انسانوں کیلئے محفوظ ہیں۔

نوٹ:اس بیماری سے بچاؤ کا واحد طریقہ صحت مند جانوروں کو ویکسین لگانا ہے

11/06/2023
April 29 is World Veterinary Day – a time to recognize the lifesaving work performed by veterinarians around the world.
29/04/2023

April 29 is World Veterinary Day – a time to recognize the lifesaving work performed by veterinarians around the world.

The caesarean section involves the extraction of the fetus from the dam, through a surgical opening in the abdominal wal...
22/10/2022

The caesarean section involves the extraction of the fetus from the dam, through a surgical opening in the abdominal wall and the uterus. It is commonly indicated in cases of dystocia when a calf cannot be delivered by a normal parturition
Dr Muhammad Sohail Nazif
PhD scholar animal reproduction

پشاور گارلک کنسلٹنٹ سال 2023-2022 کے لیے G-1 کے کاشتکاروں کے لیے سنہری موقع فراہم کرنے جا رہا ہے۔1. ایڈوانس بکنگ: * نارک...
12/06/2022

پشاور گارلک کنسلٹنٹ سال 2023-2022 کے لیے G-1 کے کاشتکاروں کے لیے سنہری موقع فراہم کرنے جا رہا ہے۔

1. ایڈوانس بکنگ:
* نارک جی 1 کا بیج پٹھائی کے پہلے دن پتوں اور تنے سمیت 750 روپے فی کلو گرام کے حساب سے مہیا کیا جائے گا۔
* ایڈوانس بکنگ کی پہلی قسط 250 روپے ہوگی۔ بکنگ کے لیے نیچے دیئے گئے کنسلٹنٹ کے ساتھ رابطہ کریں۔
* بکنگ کی دوسری قسط مبلغ 250 روپے کاشت کرتے وقت 10 تا 30 ستمبر اور تیسری قسط مبلغ 250 روپے بیج ڈلیوری ٹائم دینا لازمی ہوگا۔

2. بیج خود مہیا کریں:
* پشاور گارلک کنسلٹنٹ ان کسان/ کاشتکار/ سرمایہ کار کے لیے بوائی سے لے کر کٹائی (زمین، مزدور، کھاد وغیرہ) کے لیے تمام سہولیات فراہم کرے گا جن کے پاس G-1 لہسن اگانے کے لیے زمین یا مہارت نہیں ہے۔
* سرمایہ کار/ کاشتکار صرف NARC G-1 لہسن کا بیج فراہم کریں گے۔
* تازہ نارک جی 1 پیداوار کو %25 اور %75 کے تناسب پر تقسیم کیا جائے گا۔
* پشاور گارلک کنسلٹنٹ %25 تازہ پیداوار حاصل کرے گا اور سرمایہ کار/ کاشتکار کو کٹائی کے دن %75 تازہ پیداوار ملے گی۔

14/04/2022

تمام فارمرز حضرات سے گزارش ھے کہ اپنے فارم پر کام کرنے والے لوگوں کو عیدی دوسرے عشرے میں دے دیا کریں ۔ تا کہ کچھ خریداری کر سکیں ۔

18/03/2022

A physician who depends on the laboratory to make his diagnosis is probably inexperienced while one who says that he does not need laboratory is uniformed. In either case the patient is in danger.
Wells and halsted, 1967

"جانوروں میں ناکام بریڈنگ کی بنیادی وجہ"جانوروں میں ناکام بریڈنگ کی بنیادی وجہ بریڈنگ کے لیے صحیح وقت کی نشاندہی نہ کرنا...
09/01/2022

"جانوروں میں ناکام بریڈنگ کی بنیادی وجہ"

جانوروں میں ناکام بریڈنگ کی بنیادی وجہ بریڈنگ کے لیے صحیح وقت کی نشاندہی نہ کرنا ہے۔ ایک اور عنصر جانور کا زیادہ وزن ہونا بھی ہے۔ یہ ایک حد سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے.جب گائے دوسری گائے کے اوپر چڑھتی ہے تو وہ بھی تولید کے لیے گرم ہونے کی ایک نشانی ہے لیکن سب سے اہم اور بنیادی نشانی اُس گائے میں دیکھنے کو ملتی ہے جو دوسری گائے کو اپنے اوپر چڑھنے دے اور مزاحمت نہ کرے۔ اس کو انگریزی میں Standing Heat یا Standing Estrus کہتے ہیں۔گائے میں تولیدی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اسکی بچہ دانی میں انڈے کا پیدا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے۔ انڈہ پیدا ہونے کے اس عمل کو اوولیوشن Ovulation کہتے ہیں۔ یہ Ovulation کا عمل پہلی Standing Estrus کے وقت کے بعد تقریباً 24 سے 32 گھنٹے کے بعد شروع ہوتا ہے۔ یعنی جس وقت گائے دوسری گائے کو اپنے اوپر چڑھنے کی اجازت دے تو ٹھیک 24 سے 32 گھنٹے کے بعد اس میں انڈہ پیدا ہوگا۔ اگرچہ بریڈنگ میں دوسری نشانیاں بھی مددگار ہوتی ہیں لیکن بنیادی نشانی یہی ہے کہ گائے دوسرے کو اپنے اوپر چڑھنے کے لیے مزاحمت نہ کرے۔ ایک گائے میں Standing Heat کا دورانیہ اوسطً 10 گھنٹے سے کم ہوتا ہے اور ہر گھنٹہ بعد ایک دفعہ وہ دوسری گائے کو اپنے اوپر چڑھنے کی اجازت دیتی ہے۔
پہلی Standing Heat کے ٹھیک 24 گھنٹہ بعد جب انڈہ پیدا ہوتا ہے تو سپرم سے اسکے کامیاب ملاپ کی عمر 6 سے 12 گھنٹے تک ہوتی ہے۔ لہذا اس وقت تک سپرم کا وہاں موجود ہونا لازمی ہے ورنہ وہ انڈہ سپرم سے نہیں مل پائے گا۔سپرم کی کم از کم عمر 24 گھنٹے اور زیادہ سے زیادہ عمر 32 گھنٹے تک ہوتی ہے۔سپرم کی زندگی کے پہلے 6 گھنٹے حیاتیاتی تبدیلی کے لیے مختص ہوتے ہیں جو سپرم کی انڈے سے ملاپ کی تیاری کے لیے ضروری ہے۔
مندرجہ بالا باتوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے بریڈ کرنے کے لیے یہ یقینی بنانا ضروری ہوتا ہے کہ سپرم نہ زیادہ پہلے وہاں آجائے کہ انڈہ پیدا ہونے سے پہلے ہی اسکی موت ہوجائے اور اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ سپرم نہ زیادہ تاخیر سے پہنچے کہ اسکے آنے سے پہلے ہی انڈے کی موت ہوجائے۔

چونکہ مضمون تھوڑا مشکل ہے لہذا اب میں ایک مثال سے وضاحت کروں گا

فرض کریں کہ آپ نے ایک گائے میں ابتدائی علامات دیکھی۔اسکے بعد اس دن آپ مسلسل اس گائے میں بنیادی نشانی کے لیے مشاہدہ کرتے رہے ۔گائے کے اردگرد دوسری گائیاں بھی تولیدی نشانیوں کے آس پاس ہیں یا اسکے اردگرد کوئی بیل بھی ہے۔ پھر کیا ہوتا کہ آپ پہلی دفعہ اس گائے کو اس کھڑی حالت میں دیکھتے ہو کہ دوسری گائے اس پر چڑھی اور اس نے مزاحمت نہیں کی۔ تو یہ گائے کی Standing Heat کا آغاز ہے جسے انگریزی میں Onset of Standing Heat کہتے ہیں۔ فرض کریں یہ جمعہ کی شام 6 بجے مشاہدہ کی گئی۔ تو یاد رکھیں کے ٹھیک قریباً 24 سے 28 گھنٹے بعد اگلے دن بروز ہفتہ شام 6 بجے سے رات 10 بجے کے دوران اس میں انڈہ پیدا ہونے کا عمل ہوگا۔چونکہ سپرم کی عمر 24 سے 32 گھنٹے ہوتی ہے اور انڈے کی ملاپ کرنے کی عمر اوسطً 8 گھنٹے ہے، لہذا ہفتہ کی شام 6 بجے سے رات 10 بجے کے دوران پیدا ہونے والا انڈہ اگر سپرم سے کامیاب ملاپ نہ کرسکا تو اتوار کی صبح 2 بجے سے 6 بجے تک ختم ہوجائے گا۔
لہذا بریڈنگ کرنے کا صحیح وقت جمعہ کی رات 10 سے ہفتہ کی صبح 8 بجے تک ہے۔اگر جمعہ کو رات 10 بجے سے پہلے بریڈنگ کی گئی تو سپرم کے انڈہ پیدا ہونے سے پہلے مرجانے کا اندیشہ زیادہ ہوگا۔ اور اگر ہفتہ کی صبح 8 بجے سے بریڈنگ جتنی تاخیر سے ہوتی گئی تو اس سے یہ اندیشہ بڑھتا جائے کہ سپرم کے ملاپ سے پہلے ہی انڈے کی موت ہوجائے۔

قصہ مختصر کہ پہلی Standing Heat کے مشاہدہ کے 4 سے 16 گھنٹے کے درمیان بریڈنگ کرنے سے کامیاب ملاپ کا چانس بڑھ جاتا ہے۔لہذا گائیوں میں Standing Heat کی نشاندہی بہت اہمیت کی حامل ہے۔منسلک تصویر میں اسکی وضاحت ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔ ڈاکٹر شیخ سہیل نظیف PhD Scholar Animal Reproduction

Address

Asim Faraz Market Warsak Road Peshawar
Pir Bala
25001

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sheikh Veterinary Health Centre posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sheikh Veterinary Health Centre:

Share

Category