18/10/2021
۔!!
سوکڑا اک ایسی بیماری ہے جو اچھے بھلے اصیل کو چند دن میں ہی کمزور و لاغر اور ہڈیوں کا پنجر بنا دیتی ہے۔ اس سے متاثرہ جانور کا بدن سوکھ جاتا ہڈیاں نکل آتی ہیں اور سینے کا گوشت بھی سوکھ جاتا ہے۔!! مرغ لڑنے سے بیکار اور بسا اوقات مر بھی جاتا ہے۔!! بہترین خوراک اور اچھا ماحول میسر ہونے کے باوجود جانور پلتا پھولتا نہیں بلکہ دن بدن کمزور ہوتا جاتا ہے۔!!
ہر اک کیلئے ہر ممکن آسانی فراہم کرنے کی نیت سے پرندوں میں سوکڑے کا اک آسان اور آزمودہ نسخہ پیش خدمت ہے۔!!
پرانا گڑ _______ 1 چمچ
سونف________ آدھا چمچ
سفید پودینہ یا پہاڑی پودینہ ______ سات پتیاں
چھوٹی الائچی ____ 2 عدد بڑی الائچی ______ 1 عدد
نوویڈیٹ ٹیبلٹ 500 والی____ عرق گلاب حسب ضرورت
سونف پودینہ کی پتیاں اور الائچی کے دانے نکال کر باریک پیس لیں پھر ان میں گڑ ڈال کر خوب کوٹیں یکجان کر کے اس میں چند قطرے عرق گلاب ملا کر گولیاں بنالیں۔!!
رات کو بند کرتے وقت اک گولی متاثرہ اصیل کو کھلا کر دس سی سی پانی پلائیں اور بند کر دیں۔!! صبح کا دانے دینے کے بعد کا چوتھا حصہ کھلا کر اک سرنج پانی پلا دیں۔!!
سوکڑے والے جانور کو سخت خوراک نا دیں۔ نرم غذا دیں۔ روٹی کے ٹکڑے یا پھر روٹی کے ٹکڑے سالن کے شوربے میں بھگو کر کھلائیں۔ اندر کی خشکی ختم کرنے کیلئے لاجواب ہے۔!! تین دن یہ نسخہ دیں ٰ پرندے کی صحت و توانائی بحال ہونا شروع ہو جائے گی۔!!
#نوٹ۔!!یہ نسخہ اصیل مرغوں سمیت کبوتروں اور دیگر پالتو پرندوں کیلئے بھی کارآمد ہے۔!!