10/06/2021
اسلامُ علیکُم دوستوں
عمید کرتا ہوں کہ آپ ٹھیک ہونگے آپ کے برڈ بھی ٹھیک ہونگے
آج کا ٹوپک ہے ڈیوارمنگ کے حوالے سے 💉
سب سے پہلے آپ دوستوں کو یہ بتاتا چلوں کہ ڈیوارمنگ ہے کیا اور یہ کن
کن برڈز کو کی جاتی ہے اور کس مہینے میں کی جاتی ہے اور کتنی دفہ کی جاتی
ہے اور اس کے کیا فوائید کیا ہیں تو بڑھتے ہیں اپنے ٹوپک کی طرف
ڈیوارمنگ کیا ہے ؟
ڈیوارمنگ ایک ایسا پروسیس ہے جو ہم آپنے برڈز کو کرواتے ہیں بریڈ لینے
سے پہلے اور بریڈ لینے کے بعد اور یہ ایک سال میں ایک دفہ کرنا ضروری ہوتا ہے
یہ کن کن برڈز کے لیئے ضروری ہے ؟
جیسا مینے بتایا کہ جس سے آپ نے بریڈ لی ہو
جو برڈ آپ کا کمزور ہو
جتنی بھی آچھی خوراک کیوں نا دیں وہ کمزور ہو
وہ برڈ جو سُست ہو ڈیلا پن جس میں محسووس ہو آپ کو
وہ برڈ جو آپ نے ایک سال سے یا کچھ مہینے سے رکھا ہو اور وہ پیئر نا بناتا ہو
وہ برڈ جو آپ کا اکٹو نا ہو
وہ برڈ جسے سوکٹرا ہو بار بارہو
وہ برڈ جسے بار بار قبض کی شکائت ہو
وہ برڈز جو خوراک ذیادہ کرتے ہوں
وہ برڈز جن کے پروں کی شائینگ ختم ہو گئی ہو
تو ان میں سے آپ کس پریشانی میں مبتلہ ہیں کمنٹ بوکس میں ضرور بتانا ہے
ڈیوارمنگ کب کی جاتی ہے اور کتنی دفہ ؟
ڈیوارمنگ خاص کر کے جون جولائی کے مہینے میں کی جاتی ہے کیوں کے ذیادہ طر علاقوں میں دوستوں نے بریڈر بوکس اور نیسٹ ہٹائے ہوتے ہیں اور الگ کئے ہوتے ہیں میل فیمیل تو یہ وقت ٹھیک رہتا ہے اور آگر آپ ان مہینوں میں ڈیوارمنگ کرتے ہو تو آگست کے مہینے میں بریڈ کے لیئے برڈز ریڈی ہو جاتے ہیں
ڈوارمنگ کتنے دن کی جاتی ہے ؟
ڈیوارمنگ کے لیئے کئی طریقے بتائے گئے ہیں کُچھ دوست لگاتار 5 دن بھی کراتے ہیں کچھ 3 دن کچھ ایک دن تو کچھ مہینے میں دو بار تو مینے جودوائی بتائی ہے یہ مہینے میں دو بار پلائیں ایک بار پلا کر پھر 15 دن بعد دوبارہ پلا دیں تو آپ کے برڈز کی ڈیوارمنگ ہو جائےگی یہ سال میں ایک دفہ کرنا چاہئے
ڈوارمنگ کے فوائد
ڈوارمنگ سے آپ کے برڈز کے اندر موجود کیڑے مر جاتے ہیں جس کی وجہ سے برڈ آپکا ایکٹو ہو جاتا ہے مظبوط ہو جاتا ہے صحت مند ہو جاتا ہے آچھے سے سنگنگ بھی کرنے لگ جاتا ہے جو میل فیمیل جورا نہیں بناتی تھی وہ بھی ٹھیک ہو جاتے ہیں
طریقہ استعمال
سب سے پہلے آپ نے رات کو آپنے برڈز کے کیج سے پانی ہٹا دینا ہے اور صبع کو جلدی اُٹھ کریہ جو دواء مینے تصویر کے ذرئیے بتائی ہے یہ عام میڈیکل سٹور سے مل جائیگی آپ نے 1.5لیٹر پانی لے لینا ہے تازہ اور اُس پانی میں یہ دوا آچھے سے ہلا کر پُری بوتل ڈال دینی ہے اور پھر اس بوتل کو بھی سہی سے ہلا دیں تاکے دوائی ٹھیک سے حل ہو جائے پھر یہ پانی آپ آپنے برڈز کی طرف رکھیں اور اس پانی کو آپ نے صرف 5 گھنٹے رکھنا ہے بس پھر ہٹا کر فریش پانی رکھ دیں
اور پھر 15 دن بعد دوبارہ یہی عمل دورانا ہے
یہ تو ان کے لیئے ہو گئی جن کے پاس برڈز ذیادہ ہیں آگر جن کے پاس برڈز کم ہیں ایک یا دو تو وہ یہی دوائی کے 7 قطرے برڈ کے پینے والے چھوٹے برتن جس میں 80ml پانی آتا ہے اُس میں ڈال کر دیں
یہ پروسیس کر کے پھر آچھی طرح خوراک دیں آپنے برڈز کو پھر ستمبر کے مہینے میں بریڈ کے لئے چھوڑ دیں
اور اسی کے ساتھ ساتھ آگر آپ برڈ کو کیلشیم وٹامنز دینگے تو آپ کے پاس ایسی بریڈ آئیگی انشااللّہ مزہ آئیگا
جن بھائیوں نے میری کیلشیئم وٹامنز والی پوسٹ نہیں پڑھی تو وہ میرے پیج Rk canary birds پر موجود ہے پڑھ لیں فائیدہ ہوگا
اور جو بھائی بھی میری تحریر کو مکمل پڑھتاہے تو پلیز کمنٹ بوکس میں don لکھ دیا کرےایک تو میری حوصلہ آفزائی ہو جائیگی دوسرا مجھے پتا چلے گا کہ کتنے دوست پڑھتے ہیں شکریہ ❤️❤️
نئے پڑھنے والوں سے گزارش ہے کہ میرے پیج
کو لائک کریں اور آپنے برڈز کی خرید و فروخت کیلئے ہمارہ گروپ H.H Birds Peshawar جوائین کرلیں شکریہ دُعا میں یاد رکھئیے گا.. اسلام علیکم