
16/07/2025
افسوس صد افسوس
دنیا نے کہاں سی کہا ترقی کر لی ہے مگر ہمارے پیارے شہر نارووال میں عالمی سطح کی یونیورسٹی اور پڑھے لکھے عوام (City of Knowledge) اور سب سے بڑھ کر پڑھے لکھے MNA جناب پروفیسر احسن اقبال ہونے کے باوجود بھی اگر ہم آوارہ کتوں کی اس طریقے سے نسل ختم کرے گے تو ہمارے لیے شرم کا مقام ہے ۔ دنیا میں آوارہ کتوں کی نسل کو قابو کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں جن میں سر فہرست TRAP NEUTER VACCINATE AND RELEASE/RETURN (TNVR) کا پروگرام جس سے کافی ممالک میں ان کی نسل پر قابو پا لیا گیا ہے ۔ ایک ویٹرنری ڈاکٹر ہونے کی حیثیت سے میں حکام بالا سے اپیل کرتا ہوں کہ ایسے درندہ صفت طریقے سے ان کو نہ مارا جائے بلکہ ایک مربوط نظام عمل میں لایا جائے انشاء اللہ اس کام میں ضلع نارووال کے تمام ویٹرنری ڈاکٹر آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔
شکریہ
PML-N Narowal
Ahsan Iqbal
Deputy Commissioner Narowal