Moosa veterinary medicine

Moosa veterinary medicine veterinary medicine

21/05/2022
Mother Day
08/05/2022

Mother Day

ریبیز Rabies یا باولے کتے کا کٹنا  موت ہے!پبلک سروس میسج ۔ ریبیز سے ہر سال تقریبا 55 ہزار لوگ مر جاتے ہیں۔کتا اگر آپ کو ...
27/02/2022

ریبیز Rabies یا باولے کتے کا کٹنا موت ہے!
پبلک سروس میسج ۔
ریبیز سے ہر سال تقریبا 55 ہزار لوگ مر جاتے ہیں۔
کتا اگر آپ کو کاٹتا ہے تو اس سوچ بچار میں وقت ضائع مت کیجیے کہ وہ پاگل تھا یا گھریلو تھا، پہلی فرصت میں قریبی سرکاری ہسپتال جائیے۔ وہاں ایمرجیسنی والے اس صورت حال کو پرائیویٹ ڈاکٹروں سے سو گنا زیادہ بہتر طریقے سے جانتے ہیں، روزانہ ایسے مریض دیکھتے ہیں۔ مرچیں لگانا، سکہ باندھنا، تعویز بندھوانا، یہ سب تکے لگانے جیسا ہے۔ اگر کتا پاگل نہیں تھا تو یہ سب ٹوٹکے کام کریں گے، اگر پاگل تھا تو موت یقینی ہے!
ہسپتال دور ہے تو صابن اور بہتے پانی سے دس پندرہ منٹ تک اچھی طرح زخم کو دھوئیے اس کے بعد پٹی مت باندھیں۔ اسے کھلا رہنے دیجیے اور ہسپتال چلے جائیے۔ چودہ ٹیکوں کا زمانہ گزر گیا۔ ایک مہینے میں پانچ ٹیکوں (شیڈول: 0-3-7-14-28) کا کورس ہو گا، بہت سی کمپنیوں کی بنائی سیل کلچرڈ ویکسینز مارکیٹ سے مل سکتی ہیں۔ جو چیز یاد رکھنے کی ہے وہ یہ کہ کسی اچھی فارمیسی سے ویکسین خریدی جائے کیوں کہ اس کا اثر تب ہی بہتر ہو گا جب یہ مسلسل کولڈ چین میں رہے گی۔ کوئی بھی ویکسین (سوائے پولیو اورل کے) بننے سے لے کر دوکان پر آنے تک دو سے آٹھ ڈگری کا ٹمپریچر مانگتی ہے، جب بھی یہ سلسلہ ٹوٹے گا، بہرحال اس کا اثر ویکسین کی کوالٹی پر ہو گا۔ ویکسین کے ساتھ ساتھ ریبیز امیونوگلوبیولین RIG لگوانے بھی اکثر ضروری ہوتے ہیں۔
اگر کتا آپ کا اپنا پالتو نہیں ہے تو کوئی رسک لینے سے بہتر ہے کہ ریبیز امیونوگلوبیولین RIG ضرور لگوائیں۔ اسی طرح کتا جتنا سر کے قریب کاٹے گا، وائرس اتنی تیزی سے دماغ تک جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔ پاؤں پر یا ٹانگ پر کاٹا ہے تب بھی جلدی ہسپتال جانا ضروری ہے لیکن کندھے یا گردن والے معاملے میں بے احتیاطی ہرگز نہیں ہونی چاہئیے، فوری طور پر ہسپتال کا رخ کرنا اور ویکسین کے ساتھ ساتھ ریبیز امیونوگلوبیولین RIG (یہ بھی کئی کمپنیوں کے موجود ہیں) لگوانا بہتر ہے۔ کتے کا پنجہ لگے، کوئی خراش ہو جائے، یا آپ کے کسی زخمی حصے کو کتا چاٹ جائے، ریبیز کا ٹیکہ لگوا لیجیے، احتیاط لازم ہے۔
اگر کتا آپ کے یہاں پالتو ہے، یا آپ جانوروں کے ڈاکٹر ہیں، یا آپ فوج میں ہیں، یا دیہی علاقے کی پولیس میں ہیں، یا کسی بھی ایسی جگہ ہیں جہاں دوران ملازمت آپ کھلے میدانوں کا رخ کر سکتے ہیں، یا کتوں والے کسی بھی علاقے میں جانا پڑ سکتا ہے تو آپ ریبیز سے بچاؤ کا حفاظتی کورس بھی کر سکتے ہیں۔ سیل کلچرڈ کوئی بھی ویکسین اس شیڈول سے لگوائی جا سکتی ہے: پہلا دن، تیسرا دن، ساتواں دن۔ اس کے بعد اگر کتا کاٹ جائے تو بھی آپ کو ویکسین دوبارہ لگوانی ہو گی لیکن ایک تو یہ کہ صرف دو ٹیکے لگوانے پڑیں گے اور دوسرا یہ کہ آپ میں ریبیز کے خلاف مدافعت پہلے سے موجود ہو گی۔
ریبیز سامنے آنے کے بعد پوری دنیا میں آج تک پانچ سے زیادہ لوگ بچ نہیں سکے۔ وہ بھی دس بارہ سال پہلے ایک تجربہ شروع کیا گیا تھا جس میں مریضوں کو مصنوعی طریقے سے کئی ماہ تک بے ہوش رکھا گیا، انہیں مختلف دوائیں دی گئیں اور آہستہ آہستہ جب وائرس ختم ہو گیا تب ہوش میں لایا گیا۔ لیکن یہ طریقہ بھی کئی سو میں سے صرف پانچ لوگ بچا سکا۔ ان پانچ کے بارے میں بھی ڈاکٹر یہ خیال کرتے ہیں کہ ان میں والدین سے ریبیز کے خلاف قوت مدافعت آئی ہو گی۔
بلی، گائے، بھینس، گھوڑا، گدھا، چمگادڑ، ہر وہ جانور جو دودھ پلانے والا ہے، وہ ریبیز کا شکار ہو سکتا ہے۔ پاگل کتا جب انہیں کاٹتا ہے تو وہ اپنے جراثیم ان میں منتقل کر دیتا ہے۔ وہی جراثیم انسانوں میں منتقل ہو سکتے ہیں اگر یہ جانور کاٹ لیں۔ یہ وائرس متاثرہ جانور کے لعاب میں بھی پایا جاتا ہے۔
صرف شہر کراچی میں ہر سال تیس ہزار کتے کاٹے کے مریض مختلف ہسپتالوں میں آتے ہیں۔ اندازہ کر لیجے باقی ملک میں کیا صورت حال ہو گی۔ پالتو کتوں کی ویکسینیشن بھی اس سے بچاؤ کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

How to identify s*x in chicken:
24/02/2022

How to identify s*x in chicken:

Available at moosa traders Tehsil Lalian
23/02/2022

Available at moosa traders Tehsil Lalian

A broad spectrum antibiotic
20/02/2022

A broad spectrum antibiotic

ڈی ورمنگ کیا ہے؟ ڈی ورمنگ کیوں ضروری ہے؟ ڈی ورمنگ کی احتیاطی تدابیر اور طریقہ کیا ہے؟جواب: ورم انگریزی زبان میں کیڑوں کو...
20/02/2022

ڈی ورمنگ کیا ہے؟ ڈی ورمنگ کیوں ضروری ہے؟ ڈی ورمنگ کی احتیاطی تدابیر اور طریقہ کیا ہے؟

جواب: ورم انگریزی زبان میں کیڑوں کو کہا جاتا ہے اس وجہ سے جو دوائی کیڑے ختم کرے اس کو ڈی ورمر کہا جاتا ہے۔جبکہ کیڑے ختم کرانے کو ڈی ورمنگ کہا جاتا ہے۔
ڈی ورمنگ اس لیے ضروری ہے کہ جانور جو چارہ کھاتا ہے وہ کچا اور تازہ ہوتا ہے۔ (انسانوں میں پیٹ کے ورم کھانا پکانے اورتیل میں تلنے سے کم کم رہتا ہے) کیڑوں کے انڈے چارہ جات کے ساتھ جانور کے پیٹ میں جاکر بڑے بڑے کیڑوں میں تبدیل ہوجاتے ہیں. یہ کیڑے نر اور مادہ پر مشتمل ہوتے ہیں. جو جنسی ملاپ سے دوبارہ انڈے ڈالتے ہیں جو گوبر کے ساتھ چمٹ کر دوبارہ کھیت میں موجود پودوں کے پتوں کو لگ جاتے ہیں ۔ اس طریقہ سے کیڑوں کے انڈے بیمار جانوروں سے صحت مند جانوروں کو پھیل جاتے ہیں۔ کھرلیوں کی صفائی نہ کرنا اور گوبر کا وقت پر نہ اٹھانا بھی ایک وجہ ہے ۔ اگر کسی گائے کا تھن گوبر سے گندہ ہو اور اس کا بچھڑا اس کو پیتا ہے تو دودھ پیتے بچھڑے کو کیڑوں کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے۔
جانوروں کے پیٹ میں کیڑوں کی وجہ سے ان کی صحت دودھ اور گوشت کی پیداوار میں کمی آجاتی ہے۔
کیڑوں کی اقسام:
جانوروں میں کیڑ ے دو قسم کے ہوتے ہیں
اندورنی کیڑے
بیرونی کیڑے
اندرونی کیڑے:
یہ گول ،چپٹے، فیتانما اور لمبے ہوتے ہیں۔
ویسے تو اندرونی کیڑوں کی بے شمار اقسام ہیں لیکن ان میں جو ذیادہ نقصان دہ ہیں ،وہ یہ ہیں:
جگر کے کیڑے:
ان کو لیور فلوک Lever Flukeبھی کہتے ہیں.۔یہ جگر کو کھاجاتے ہیں اور اس کو تباہ کردیتے ہے۔ جس علاقے میں گونگے ‏SNAIL‏ ذیادہ ہو ں وہاں پر جانوروں میں لیور فلوک ذیادہ رہتا ہے۔ چاول کے پریالی کھلانے سے یہ مسئلہ ذیادہ دیکھنے کو ملتا ہے۔
اوجھڑی کے کیڑے:
یہ انار دانہ کی شکل کا ہوتا ہے اور جانور کا خون چوستا رہتا ہے۔
آنت کے کیڑے:
یہ ذرہ بڑی شکل کے ہوتے ہیں، ان کی بے شمار اقسام ہیں۔ یہ کیڑے جانوروں میں بدہضمی، بادی گیس اور دست کی وجہ بنتے ہیں۔ شدید حالت میں گلے اور پیٹ میں پانی بن جاتا ہے۔ ملف اور ٹیپ وارم ان اقسام کے دو اہم ورم ہیں۔
پیھپڑوں کے کیڑے:
جو کھانسی اور نمونیا کی وجہ بنتے ہیں۔
انکی موجودگی کی نشانیاں:
گوبر پتلا اور بدبودار ہونا۔
آنکھوں سے پانی اور گند کا نکلنا۔
سستی ہو جانا۔
جانور کا سوکھ جانا۔
جبڑے کے نیچے پانی کا جمع ہونا۔

Address

Lalian
Lalian

Telephone

+923049947602

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Moosa veterinary medicine posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Moosa veterinary medicine:

Share

Category