29/04/2025
* مرغیوں پرندوں کو شدید گرمی اور سٹریس سے بچائیں*
👈ہمیشہ تازہ پانی رکھیں دن میں دو بار لازمی پانی تبدیل کریں۔ لیکن سخت سے سخت گرمی میں بھی برف والا پانی استعمال کرنے کی غلطی نہ کریں
👈کھڈوں میں ریت ڈالیں اور صبح شام اس پر پانی کا چھڑکاو کریں یا ڈالیں ۔
👈صبح ریت پر پانی ڈالنے سے قبل جھاڑو سے بیٹھیں ایسے صاف کریں کہ گردا یا دھول نا اٹھے۔
👈جن بھائیوں نے چھتوں پر رکھے ہیں وہ اپنے پنجروں سے اوپر 8/10 فٹ پر کپڑے کی چادریں سلائی کر کے تان دیں تاکہ ڈاریکٹ دھوپ نہ پڑے ۔ أپ کو پتا ہونا چاہیے 70 فیصد گرمی ڈاریکٹ دھوپ سے پڑتی ہے یار رہے چادریں ہلکے رنگ( سفید )کی ہونی چاہیں یہ لنڈے سے 50/100 روپے کی ایک چادر مل جاتی ہے ۔
👈جو کسی وجہ سے ریت نہیں ڈا سکتے وہ ہوا کے آنے والے رُخ پر پتلی گیلی بوری ڈالیں اور ایسا انتظام کریں جس سے بوری پورا دن گیلی ہوتی رہے۔
👈جو دوست خرچہ کرنے کی پوزیشن میں ہیں وہ ایک دو سولر کولر اور پلیٹیں لے کر لگا سکتے ہیں بہت ہی زیادہ فائدہ ہو گا ایک بار کا خرچہ ہے ۔
👈 مرغوں کو او آر ایس کبھی کبھار دیں پوری گرمیوں میں ایک ادھی بار ہی دیں لیکن اس میں پانی کی مقدار چار گنا بڑھا دیں۔
👈املی اور سوکھے آلو بخارے رکھ لیں رات کو حسب ضرورت بھگو دیں دن کو پانی میں یہ شربت دیں کافی فائدہ ہوگا ۔
👈وٹامن سی اور الیکڑولائیٹ کی کوئی اچھی فارمولیشن پولٹری مارکیٹ سے خرید کر رکھ لیں وہ پانی میں دیں تاکہ الیکڑولائیٹس کی کمی نا ہو اس سے پرندے کم ہانپیں گے اگر سمجھ نہ أے تو واٹس اپ کر کے میرے سے پوچھ لیں۔
👈پانی میں شدید گرمی کے دوران گلوکوز بھی ملائیں کیونکہ گرمیوں میں جانور کھانا کم کر دیتے ہیں گلوکوز انکی کچھ حد تک غذائی ضرورت پوری کرنے میں مدد دیتی ہے۔
👈 بڑے مرغوں کو فیڈ ہر گز مت دیں یہ گرم ہوتی ہے البتہ چھوٹے چوزوں کو فیڈ صبح کے وقت اتنی ڈالیں جتنی وہ ایک گھنٹے میں کھا لیں باقی فیڈ اٹھا لیں اور دانہ وغیرہ جو دیتے ہیں یا روٹی گیلی کر کے وغیرہ وہ رکھ دیں ۔
👈سبز پتے، سبزیاں اور فروٹ اگر ممکن ہو وہ لازمی دیں جنھیں تربوز میسر ہو وہ تربوز صاف برتن میں ڈال کر رکھیں مگر اس دوران جانوروں کے سامنے سے پانی اٹھا لیں تانکہ (diarrhea لوز موشن) نہ ھو جانوروں کو اس سے ڈی ہاہیڈریٹ ہونے کا خطرہ ہوتا ہے جو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
پرانے شوقین دوست اُستاد احباب یا ویٹ ڈاکٹرز مزید اپنے تجربات سے کمینٹس میں لازمی آگاہ کریں تانکہ جو میرے ذہن یا ناقص تجربے میں نہیں اس سے سب مستفید ہوسکیں شکریہ.
طالبِ دعا آپ کا دوست آپ کا بھائی