15/08/2022
🚨🚨 𝐃𝐞𝐰𝐨𝐫𝐦𝐢𝐧𝐠 ،𝐁𝐢𝐫𝐝𝐬 𝐚𝐧𝐝 𝐏𝐫𝐞𝐜𝐚𝐮𝐭𝐢𝐨𝐧
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ بریڈنگ سیزن کا آغاز ہوچکا ہے اور کہیں تیاریاں کی جارہی ہیں ۔
بریڈنگ سیزن میں ہم اپنے قیمتی پرندوں کو مختلف ضروری غذائیں فراہم کرتے ہیں۔ مگر اس کے لیے ایک ضروری پہلو یہ ہے کہ پرندے کا ڈائجسٹو سسٹم مکمل طور پر فعال ہو۔ کیوں کہ یہ اندیشہ ہوتا ہے کہ کہیں پرندے کے پوٹے میں مختلف قسم کے ورم پیدا نہ ہو گئے ہوں۔ جس وجہ سے ڈیوار منگ کا عمل کیا جاتا ہے۔
☀ کن پرندوں میں ڈیوارمنگ کے عمل کی ضرورت نہیں ہوتی
وہ پرندے جن کی عمر بلوغت کو نہیں پہنچی ان میں ڈی وارمنگ کی ضرورت نہیں ہوتی۔وہ افراد جو اپنے پرندوں کو گاہے بگاہے سیب کا سرکہ پانی میں دیتے ہیں ان برڈز کو ڈیوارمنگ کی ضرورت نہیں۔ جو پرندے بریڈنگ کے عمل سے گزر رہے ہوں یا جن کی عمر چھوٹی ہو ان کو ڈیوارمنگ نہیں کی جاتی۔
☀ جن برڈ میں ڈیوارمنگ ضروری ہے
وہ پرندے جو پچھلے سیزن میں بھی بریڈ کر چکے ہوں یا بلوغت کی عمر تک مکمل طور پر پہنچ چکے ہیں ان میں ڈیوارمنگ ضروری ہے۔
☀ ڈیوارمنگ کے لیے ادویات اور ان کا استعمال
ڈیوارمنگ کے لئے Warmout Gel, Zentel, Apple Sider Vinegar اور دیگر کچھ ادویات کا استعمال کیا جاتا ہے۔
☀ ڈیوار رمنگ کا طریقہ
ڈیوار رمنگ کے لئے آپ جو بھی دوائی استعمال کریں۔ اس کے لئے سب سے ضروری یہ ہے کہ آپ رات کو ہی پرندوں کا پانی کے برتن ہٹا دیں۔ اور صبح ڈیوارمنگ سے متعلق دوائی ملا پانی پرندوں کو دیں جو کہ تین سے چار گھنٹے موجود رہے اور اس کے بعد وہ پانی ہٹا کر نارمل پانی دیں۔
☀ ڈیوارمنگ کے بعد کے ضروری پہلو
جب ڈیوارمنگ کرلی جائے اس کے بعد یہ چیز ضروری ہو جاتی ہے کہ سوفٹ فوڈ وائٹ مینز کے ذریعے بندے کی صحت کا خیال رکھا جائے۔