Dr.Azmat Ullah

Dr.Azmat Ullah Veterinarian

17/05/2026

13/05/2026
13/05/2026

“اب مکھی، مچھر تے چیچڑاں توں جان چھڑاؤ!”
“جانوراں نوں بیماریواں توں بچاؤ، چیچڑ تے مکھی ختم کرو۔”
“اعلیٰ معیار دیاں ادویات ہُن تُہاڈے شہر وچ دستیاب۔”
“سپرے، پور آن تے ہر قسم دی ویٹرنری دوائی موجود اے۔”
“اپنے فارم نوں صاف، محفوظ تے بیماریوں توں پاک رکھو۔”
“مکھی مچھر ختم، جانور صحت مند!”
“آج ہی رابطہ کرو تے بہترین علاج حاصل کرو۔”

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Abdul Jabar Awan, Kareem Shah, Ehsan Ullah Plehar
07/04/2026

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Abdul Jabar Awan, Kareem Shah, Ehsan Ullah Plehar

21/07/2024


*پیچھا مارنے (Prolapse) والےجانور کادیسی علاج*

*تحریر : ڈاکٹرمحمدشکیل گورمانی*

یہ نسخہ میں نےانڈین ریسرچ پیپرمیں پڑھاتھا اورخوداپنی پریکٹس میں استعمال کرتاہوں اورالحمدللہ سوفیصدبہترین رزلٹ پایا

سمندرسوکھ جڑی بوٹی کا بیج آدھاکلوگرام لےلیں اور اسےچارحصوں میں تقسیم کرکےرکھ لیں

روزانہ ایک حصہ پیس کرتھوڑا تھوڑا پانی ساتھ مکس کرتےجائیں تو یہ سوہن حلوےکی طرح ایک پیسٹ کی شکل اختیارکرلےگا

آٹےمیں مکس کرکےجانورکوکھلائیں انشآءاللہ پہلی ہی ڈوز سے افاقہ ہوگا۔۔۔

آپ نے4 دن تک اسی طرح کھلاناہے۔۔۔۔بےشک شفا اللہ پاک کی طرف سےہی ہے

26/05/2024

بچھڑے میں ٹیٹنس کی بیماری

اپھارہ کی قسمیں
22/05/2024

اپھارہ کی قسمیں

29/02/2024

چارہ کی وجہ سے جانوروں میں اپھارہ

جگالی کرنے والے جانوروں میں خوراک کی توڑ پھوڑ اور ہضم ہونے کے دوران گیس بننے کا عمل ہر وقت ہوتا رہتا ہے۔ جگالی کرنے والے جانوروں کے معدہ میں دنیا کے کسی بھی جاندار سے زیادہ گیس بنتی ہے

ایک گائے ایک گھنٹے میں 25 لیٹر/کلو سے بھی زیادہ میتھین اور کاربن ڈائی آکسائڈ گیس ایک گھنٹے میں ڈکار لینے سے خارج کرتی ہے
مغربی ممالک میں گائے سے خارج ہونے والی ان دونوں گیسوں کو موسمیاتی تبدیلی کی بڑی وجہ کہا جاتا ہے

تو جانور کے معدہ میں اتنی مقدار میں گیس بنتی اور خارج بھی ہوتی رہتی ہے اور یہ جگالی کرنے والے جانوروں کے لیے روزانہ ہر گھنٹے کا معمول ہے

جب بھی جانور میں ایسی صورت حال بنے کہ وہ ڈکار سے گیس خارج نہ کرسکے تو اپھارہ ہوجاتا ہے (اپھارہ مطلب: بائیں طرف سے پیٹ کا پھول جانا, پیٹ میں گیس بھر جانا)

جانوروں میں اپھارہ کا مسئلہ اکثر گیس زیادہ بننے سے نہیں بلکہ کسی بھی وجہ سے اگر گیس نہ نکل سکے/خارج سے نہ ہو سکے تو ہوتا ہے

جانوروں میں گیس خارج نہ ہونے / اپھارہ ہونے کی چار پانچ بڑی وجوہات ہیں

موسم /وقت کے لحاظ سے ایک بڑی وجہ سردی کے چارہ جات بھی ہیں

لوسن برسیم سرسوں چارہ کی زیادہ قابل ہضم پروٹین سے معدہ میں جھاگ کی طرح کا مادہ بنتا ہے
اور یہ جھاگ دار مادہ جانور کے معدہ میں بننے والی گیس سے ملکر چھوٹے چھوٹے بلبلے بناتا ہے
یہ چھوٹے چھوٹے جھاگ کے بلبلے گیس کو اکٹھا نہیں ہونے دیتے، جیسے سرف والے کپڑوں میں جھاگ بنتی ہے

اس طرح یہ جھاگ بلبلے گیس کو خارج نہیں ہونے دیتے اور جانور اپھارہ کا شکار ہو جاتا ہے

جانوروں میں اپھاره کی علامات:

جانور منہ کھول کر سانس لینے کی کوشش کرتا ہے
بائیں طرف سے پیٹ واضح پھولا نظر آتا ہے
جانور گوبر اور پیشاب کرنے کی کوشش کرتا ہے
زیادہ گیس جمع ہوجانے سے اور معدے کے پھول جانے سے پھپھڑوں پر زور پڑتا ہے، سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے
جانور واضح طور پر بے چین اور پریشان لگتا ہے

اپھاره کی وجوہات :

زیادہ پروٹین والے چارہ جات اور خاص طور پر اس وقت جب پروٹین زیادہ قابل ہضم ہو تو اپھاره ہو سکتا ہے
لوسن, برسیم, سرسوں کا چارہ زیادہ بڑی وجہ بنتا ہے, جب کہ جئی، جو, سبز گندم کے چارہ میں بھی ہو سکتا ہے لیکن کم ہوتا ہے

کئی بار جانور زیادہ دیر سے بھوکے ہوں اور ایک دم سے زیادہ پروٹین والا چارہ ملے یا کسی کھیت میں جلدی جلدی چرائی کر لیں تو بھی اپھارہ ہوجاتا ہے

بھوکے جانور کے علاؤہ جو جانور زیادہ پیداوار دیتا ہے وہ کھاتا بھی زیادہ اور جلدی سے بھی کھاتا ہے تو اچھے جانوروں میں بھی یہ مسئلہ زیادہ ہوسکتا ہے

جن جانوروں میں کیلشیئم کی کمی ہو اور اکثر جانوروں میں بچے کی پیدائش کے بعد ہوتی ہے تو ایسے جانور کی معدے کی حرکات کم ہوتیں اور ایسے جانور میں اپھارہ ہو تو زیادہ شدت سے ہوسکتا ہے


اپھاره کی احتیاط اور علاج

لوسن برسیم کے شروع کے دنوں میں مکمل طور پر صرف یہ گھاس نہ دیں، کچھ نہ کچھ خشک چارہ ضرور ملا کر دیں جب چارہ میں پروٹین زیادہ ہو اور چارہ کا ریشہ نرم ہوتا ہے تب زیادہ جھاگ بنتی ہے

گھوڑے کی نال کی طرح،پوسٹ میں تصویر شامل ہے جانور کے منہ میں کوئی لکڑی وغیرہ باندھ دیں

جس جانور کو اپھاره ہو جائے تو ایسے جانور کو چہل قدمی کرواتے رہیں
جانوررکو بیٹھنے نہ دینا، بیٹھے ہوئے جانور کے پھپھڑوں پر زیادہ زور پڑتا ہے جس سے سانس لینا مزید مشکل ہو جاتا ہے

400 سے 600 ایم ایل، یعنی آدھا لیٹر، کھانے والا تیل، سورج مکھی، سویابین، یا سرسوں کا تیل بھی جانور کو آفاقہ دیتا ہے

چارہ جات کی وجہ سے ہونے والے جھاگ دار اپھارہ میں کچھ مشہور ادویات استمعال ہوتی ہیں
یہ ادویات جھاگ دار اپھارہ میں کسی بھی چیز سے زیادہ اور فوری اثر رکھتیں ہے،اور پوری دنیا میں استعمال ہوتیں ہیں
قیمت بھی بلکل زیادہ نہیں ہے، تقریباً ڈیڑھ سو روپے کی مل جاتی ہے

یہ ہاضمہ کی دوائی نہیں جیسے مارکیٹ میں مختلف ہربل /دیسی دوائیاں دستیاب ہیں،

اور مزید یہ کہ زیادہ اناج دانہ ونڈا، گندم، مکئی، روٹی کی وجہ سے اپھارہ ہونے میں استمعال نہیں ہوتی
کیونکہ اس کا کام جھاگ دار اپھارہ میں زیادہ ہوتا ہے
استعمال کا نقصان تو بلکل بھی نہیں لیکن اس طرح کے اپھارہ میں اس کا کوئی خاص کام نہیں ہے

زیادہ اناج دانہ ونڈا، گندم، مکئی، روٹی کی وجہ سے اپھارہ پر الگ سے تفصیلی پوسٹ

بڑے جانور کو دس سی سی /ایم ایل ایک شیشی آدھا لیٹر نیم گرم پانی ملا کر دیں، اگر اپھارہ زیادہ ہو تو دو بھی پلا سکتے ہیں

بھیڑ بکریوں کو آدھی شیشی تھوڑے سے پانی مل ملا کر پلا سکتے ہیں ، زیادہ مسئلہ ہو ایک شیشی پلا سکتے ہیں

یہ ادویات ہر اس گھر میں ضروری ہیں جہاں جگالی کرنے والے جانور ہیں
اپھارہ کئی بار ایمرجنسی صورت حال پیدا کر دیتا ہے, اس لیے یہ دوائی اپنے گھر / فارم پر ضرور رکھیں

دوائی / کا نام
Medioril
Tympanew
Dr Azmat Ullah
03452328584

18/02/2024

پانی کی کمی کو ڑرپ لگا کر پورا کر دیا گیا ھے

ڈاکٹر عظمت 03452328584

چھوٹے بچوں کو سردی اور ٹھنڈے، سخت اور گیلے فرش سے بچائیں جن جانوروں نے کچھ دن پہلے بچہ دیا ہے اور جنہوں نے اگلے کچھ دنوں...
07/02/2024

چھوٹے بچوں کو سردی اور ٹھنڈے، سخت اور گیلے فرش سے بچائیں

جن جانوروں نے کچھ دن پہلے بچہ دیا ہے اور جنہوں نے اگلے کچھ دنوں میں بچہ دینا ہے دونوں طرح کے جانوروں کے نیچے بھی پرالی، براده، یا کسی بھی فصل کی باریک باقیات وغیرہ ضرور ڈالیں

چھوٹے بچوں کا جسم اور پیٹ جب زیادہ ٹھنڈے فرش پر رہتا تو بچہ اپنے جسم کی توانائی ٹھنڈے موسم میں اپنے آپ کو گرم رکھنے کے لیے زیادہ استعمال کرتا ہے اور کمزور ہوجاتا ہے

جب جانور کو زیادہ ٹھنڈ لگتی ہے اور جسم میں توانائی کم ہو تو جانور کا ٹمپریچر کم ہونے لگتا ہے, جس کو ہائپو تھرمیا کہتے ہیں

نو مولود بچوں کا ایک اور مسلہ ہوتا ہے کہ پیدائش کے پہلے چند دنوں میں یہ اپنے جسم کا درجہ حرارت خود سے برقرار نہیں رکھ سکتے ہائپوتھیلمس دماغ کے مرکز میں ایک ایسا حصہ ہے جس کا بنیادی کام جسم کا توازن رکھنا ہوتا ہے (ہومیوسٹاسس) اور نومولود بچوں میں دماغ کا یہ حصہ ٹھیک سے کام نہیں کرتا، تقریباًًً دو ہفتے بعد بچہ اس قابل ہو جاتا ہے
تو جسم کا درجہ حرارت کم ہو جانا چھوٹے بچوں میں اموات کا سب سے بڑا موجب ہے

چھوٹے بچوں کو کم از کم 6 انچ موٹی تہہ پرالی کی بنا کر دیں۔ اور جہاں پر فضلہ ہو اور گیلی ہو وہ اگلے دن ہی اٹھا دیں۔

بچوں کو رات دیر میں بھی دودھ پلائیں اور صبح پھر جلدی بھی، دودھ کی مقدار بے شک کم رکھیں, لیکن دودھ زیادہ بار پلائیں، آج کل کے موسم میں کم از کم چار بار دودھ پلائیں

بچوں کو جتنی جلدی ہو سکے کاف سٹارٹر (بچوں کا ونڈا) پر لگائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ توانائی حاصل کریں اور موسم کی سختی سے بچ سکیں

چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہم اکثر تھوڑا ہی دھیان دیتے ہیں
Dr Azmat Ullah
03452328584

Address

Karor Lal Isa
31100

Telephone

+923452328584

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Azmat Ullah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dr.Azmat Ullah:

Share

Category